وجود

... loading ...

وجود
وجود

بی جے پی آزاد صحافت کا گلا گھونٹ چکی

منگل 17 نومبر 2020 بی جے پی آزاد صحافت کا گلا گھونٹ چکی

ظفر آغا
۔۔۔۔۔۔۔
مہمان کالم

صاحب ایک مثال ہے ‘چھاج تو بولے سو بولے چھلنی بھی بولے جس میں چھید بہتر ‘یہ مثال اس وقت بھارتیہ جنتا پارٹی پر صادق آتی ہے جو ریپبلک ٹی وی کے مشہور اینکر ارنب گوسوامی کی گرفتاری پر غم منا رہی ہے۔ اور تو اور خود وزیر داخلہ امیت شاہ کو اس گرفتاری سے اس قدر صدمہ پہنچا ہے کہ انہوں نے یہ اعلان کر دیا کہ ارنب کی گرفتاری ’’آزادی صحافت ‘‘پر ایک حملہ ہے۔صرف اتنا ہی نہیں‘ شاہ اور پوری مودی کابینہ کو اس واقعہ کے بعد ایمرجنسی کی یاد آنے لگی اور ارنب کی گرفتاری پر مودی وزیر نے مذمت کی۔

بی جے پی نے جلسے جلوس نکالے اور سڑکوں پر احتجاج کیا۔ چند روز قبل ممبئی پولیس ایک خودکشی معاملے میں ارنب گوسوامی کو ان کے گھر سے اٹھا لے گئی۔ ریپبلک ٹی وی کا یہ انتہائی متنازع نیوز اینکر فی الحال پولیس کے زیر حراست ہے اور فی الوقت ممبئی ہائی کورٹ نے بھی ارنب کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا۔ بی جے پی کو ارنب کی گرفتاری پر سخت صدمہ ہے۔ اور جیسا عرض کیا‘ وہ صحافت پر اس حملے کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ اس گرفتاری سے ملک میں آزاد صحافت خطرے میں آگئی۔اللہ کی پناہ! آزاد صحافت اور بی جے پی‘ ان دونوں کا اینٹ گڑھے کا بیر‘ لیکن اب اسی بی جے پی کو آزاد صحافت یاد آ رہی ہے۔ ذرا پوچھئے بی جے پی نے اس ملک میں پچھلے چھ برسوں میں آزاد صحافت کو جو دھکا پہنچایا ہے وہ کسی اور نے نہیں پہنچایا۔

آج اس ملک کا ہر بڑا ٹی وی چینل اور ہر بڑا اخبار صحافت بھول کر بی جے پی کی قصیدہ خوانی کرتا ہے۔ کیونکہ بی جے پی نے صحافت کا ایک نیا اصول بنا دیا ہے‘ وہ اصول یہ ہے کہ جو صحافی یا صحافت کا ادارہ ہمارے ساتھ نہیں وہ ہمارا دشمن ہے اور جو ہمارا دشمن اس کو کسی قسم کا ایک پیسے کا بھی سرکاری اشتہار نہیں ملے گا۔اس ملک میں کوئی کتنا بھی بڑا سرکاری ادارہ کیوں نہ ہو‘ اگر اس کو سرکاری اشتہار نہیں ملے تو بس یوں سمجھئے کہ وہ بند ہونے کی کگار پر پہنچ جائے گا۔ بھلا اس ماحول میں کسی صحافی یا صحافت کے ادارے کی کیا مجال کہ وہ بی جے پی کے خلاف زبان کھولے۔ چنانچہ آپ رات نو بجے کسی بھی زبان کا بڑا ٹی وی چینل کھولیے‘ ہر جگہ آپ کو بی جے پی کی قصیدہ خوانی سننے کو مل جائے گی۔ یہ ہے بی جے پی کا آزاد صحافت کا پیمانہ۔ اور تو اور اگر پھر بھی کوئی صحافی حکومت کے خلاف لکھنے یا بولنے کی جرات کرے تو اس کو ایسا سبق سکھانے کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ صحافت ہی بھول جائے۔

آپ کو ایک نہیں پچھلے چھ سالوں میں درجنوں ایسی مثالیں مل جائیں گی جن میں یہ نظر آجائے گا کہ حکومت کے نکتہ چیں صحافی یا صحافت کے ادارے کو صاف بتا دیا گیا کہ اگر ہوش میں نہیں آئے تو سبق سکھا دیا جائے گا۔ ارے بھائی کس کو ای ڈی اور سی بی آئی کا این ڈی ٹی وی پر دھاوا یاد نہیں۔ این ڈی ٹی وی کا جرم صرف اتنا ہی تو تھا کہ وہ حکومت کے سْر میں سْر ملا کر خبریں نہیں دیتا تھا۔ اور یاد دلائوں‘ گوری لنکیش جیسی نڈر صحافی کو اس کے گھر میں گھس کر ہندووادی تنظیم کے افراد نے مارا۔ اس کا گناہ یہی تو تھا کہ وہ مودی حکومت کی نکتہ چیں تھی۔ اس وقت بی جے پی کو آزاد صحافت نہیں یاد آئی تھی۔ اور ایسے کتنے واقعات یاد دلائوں۔ اس ملک میں ونود دوا جیسے نامی گرامی ٹی وی اینکر کو کون نہیں جانتا۔ان کے خلاف ہماچل کی بی جے پی سرکار نے ایف آئی آر درج کرائی۔ آئے دن پولیس ان کے بیان لیتی رہتی ہے۔ ایسے ہی ’دی وائر‘ کے ایڈیٹر سدھارتھ وردراجن کے خلاف یو پی میں ایف آئی آر درج ہوئی۔ یہ تو بڑے صحافیوں کا معاملہ ہے۔ درجنوں دیگر صحافی جنہوں نے بی جے پی حکومتوں کی نکتہ چینی کی وہ جیل میں ہیں یا نوکریوں سے نکال دیے گئے۔

ایک صحافت کیا‘ ملک کے کسی بھی ادارے کی آزادی پچھلے چھ سالوں میں بچی کیا! الیکشن کمیشن سرکار کی گود میں بیٹھا ہے۔ لوگ سپریم کورٹ تک پر انگلی اٹھا رہے ہیں۔ افسر شاہی پی ایم او کی انگلیوں پر ناچ رہی ہے۔ پارلیمنٹ میں جس دھاندلی سے دو ماہ قبل کھیتی باڑی کا قانون پاس کروایا گیا وہ ساری دنیا کو پتہ ہے۔ یہ سب بی جے پی حکومت کی ایما پر ہی تو ہو رہا ہے۔ اسی بی جے پی کو اب ایک ارنب گوسوامی جیسے صحافی کی گرفتاری پر آزادی صحافت کا خیال آ رہا ہے۔ آخر یہ ارنب گوسوامی کے لیے بی جے پی کو اتنا درد کیوں ہے؟سچ تو یہ ہے کہ بی جے پی کو ارنب کی گرفتاری پر جتنا صدمہ ہے‘ اتنا صدمہ کسی اور کو نہیں ہو سکتا ہے۔ اگر آپ ریپبلک ٹی وی کے صحافیانہ انداز پر نگاہ ڈالیں تو یہ صاف نظر آتا ہے کہ ارنب کی صحافت سے سب سے زیادہ فائدہ بی جے پی کو ہی ہے۔ یوں بھی ریپبلک ٹی وی کی داغ بیل رکھنے والے راجیو چندر شیکھر خود بی جے پی ایم پی ہیں۔ سنتے ہیں ارنب گوسوامی کے والد کا آسام میں بی جے پی سے گہرا رشتہ رہا ہے۔ وہ تو جانے دیجئے‘ ارنب کے شو پر خبریں کم اور وطن کی ٹھیکہ داری کے نام پر تقریریں زیادہ ہوتی ہیں۔

ارنب گوسوامی کا انداز آداب و تہذیب کے دائرے سے باہر ہوتا ہے۔ وہ اپنے شو میں سونیا گاندھی‘ شرد پوار‘ ادھو ٹھاکرے جیسے لیڈروں کی ٹوپی اچھالتے ہیں۔ ’شرد پوار ‘ ادھو ٹھاکرے ‘ مجھے گرفتار کرو۔ ممبئی کیا ممبئی پولیس کے باپ کا ہے!‘ جیسے جملوں کو صحافت تو نہیں کہا جا سکتا ہے۔ بھلے ہی کبھی کبھی ارنب بی جے پی کے خلاف بول دیتے ہوں‘ لیکن آج تک انہوں نے نریندر مودی یا امیت شاہ کے لیے وہ الفاظ یا لہجہ نہیں استعمال کیا جیسا وہ سونیا گاندھی یا دیگر اپوزیشن لیڈران کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ بی جے پی کو ارنب سے ہمدردی نہیں ہوگی تو کیا رویش کمار سے ہوگی۔بی جے پی آزاد صحافت کا گلا کب کا گھونٹ چکی۔ اب ارنب کی گرفتاری پر آزادی صحافت پر آنسو بہانا محض ایک ڈھونگ اور ڈرامہ ہے۔ اس لیے ارنب کی گرفتاری کو صحافت پر حملہ نہیں کہا جا سکتا ہے۔ وہ ایک خودکشی کے معاملے میں گرفتار ہوئے ہیں جس میں خودکشی کرنے والوں نے ان کو اپنی خودکشی کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ پولیس کے پاس وہ شکایت موجود ہے۔ یہ الزام کتنا صحیح یا غلط ہے‘ عدالت اب اس کو طے کرے گی۔ اس کو آزادی صحافت سے جوڑنا ایک سیاست ہے جو نہیں ہونا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
شادی۔یات وجود بدھ 24 اپریل 2024
شادی۔یات

جذباتی بوڑھی عورت وجود بدھ 24 اپریل 2024
جذباتی بوڑھی عورت

تمل ناڈو کے تناظر میں انتخابات کا پہلامرحلہ وجود منگل 23 اپریل 2024
تمل ناڈو کے تناظر میں انتخابات کا پہلامرحلہ

بھارت اورایڈز وجود منگل 23 اپریل 2024
بھارت اورایڈز

وزیر اعظم کا یوتھ پروگرام امید کی کرن وجود منگل 23 اپریل 2024
وزیر اعظم کا یوتھ پروگرام امید کی کرن

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر