... loading ...
ایک روز قبل آنت کے کینسر کے باعث زندگی کی بازی ہار جانے والے ہولی وڈ اداکار 43 سالہ چیڈوک بوسمین نے جہاں زندگی میں کئی ریکارڈز اپنے نام کیے ، وہیں ان کی موت کی خبر نے بھی منفرد ریکارڈ بنا ڈالا۔چیڈوک بوسمین چند سال تک کینسر کے مرض سے لڑنے کے بعد 29 اگست کو اپنی رہائش گاہ پر چل بسے تھے اور ان کی موت کی خبر کی تصدیق ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی تھی۔چیڈوک بوسمین کی موت کے حوالے سے ان کے اہل خانہ کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں اداکار کی بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کرنے سمیت ان کی بیماری، زندگی اور کردار پر مختصر نوٹ بھی شیئر کیا گیا تھا۔اداکار کے خاندان کی جانب سے ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی خبر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور مذکورہ ٹوئٹ کو کچھ ہی گھنٹوں میں 70 لاکھ کے قریب بار پسند کیا گیا۔ریکارڈ لائیکس کے بعد چیڈوک بوسمین کی موت کی خبر سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ٹوئٹ بن گئی، جس کی تصدیق خود ٹوئٹر نے کی۔ٹوئٹر کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کی گئی کہ چیڈوک بوسمین کی موت کی ٹوئٹ اب تک سب سے زیادہ لائیک کی جانے والی ٹوئٹ بن گئی۔ ساتھ ہی چیڈوک بوسمین کی ٹوئٹ بھی شیئر کی گئی۔چیڈوک بوسمین کی ٹوئٹ کو 30 اگست کی سہ پہر 3 بجے تک 66 لاکھ بار لائیک کیا گیا تھا جب کہ اسے 21 لاکھ بار ری ٹوئٹ کیا گیا تھا۔چیڈوک بوسمین کی ٹوئٹ پر ہزاروں افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی موت پر گہرے دکھ اور حیرانی کا اظہار کیا کہ اداکار اچانک کیسے چل بسے ؟چیڈوک بوسمین کی موت کی خبر اس لیے بھی لوگوں کے لیے زیادہ حیرانی کی وجہ بنی، کیوں کہ انہوں نے کبھی اپنی بیماری سے متعلق کوئی بات نہیں کی تھی اور ان کے زیادہ تر مداح ان کے مرض سے بے خبر تھے ۔ان کی موت کی ٹوئٹ میں ان کے خاندان کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ اداکار میں 2016 میں تیسرے اسٹیج کے آنت کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور بیماری کے علاج کے دوران بھی وہ فلموں کی شوٹنگ کرتے دکھائی دیے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ چیڈوک بوسمن کی کامیاب ترین اور ہولی وڈ کی مقبول ترین فلم ’’بلیک پینتھر‘‘ بھی ان میں بیماری کی تشخیص کے بعد شوٹ کی گئی اور اسے 2018 میں ریلیز کیا گیا۔
ہمیں اسلام آباد مارچ پر مجبور نہ کرو، اگر کوئی مذہب کے بغیر زندگی گزارنے کا فلسفہ رکھتا ہے تو وہ دور جہالت میں ہے،بین الاقوامی ایجنڈا ہے مذہبی نوجوان کو مشتعل کیا جائے،سربراہ جے یو آئی تم اسلامی دھارے میں آؤ ہم قومی دھارے میں آئیں گے،پاکستان کو جنگوں کی طرف نہ لے کر جائیں،ا...
سویلین حکومت تعلقات قائم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے، اسٹیبلشمنٹ اس کی اجازت نہیں دیتی،پاکستانی سرزمین پر ہونیوالے واقعات کو روکنے کا اختیار نہیں، ترجمان کا ٹی وی چینل کو انٹرویو امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ پاکستانی سرزمین پر ہونیوالے واقعات کو...
پاکستان کیخلاف افغانستان کے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں،ہم نے افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور یہ مؤقف ریکارڈ پر موجود ہے، وزارت اطلاعات وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے ترجمان کا بیان گمراہ کن قرار دے کر مسترد کردیا اور کہا ہے کہ پاکست...
حتمی فیصلہ اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری کے ذریعے وہاں کے عوام کو خود کرنا ہے جنرل اسمبلی میں بھارتی نمائندے کے ریمارکس پرپاکستانی مندوب کا دوٹوک جواب پاکستان نے اقوام متحدہ میں واضح کیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، نہ کبھی تھا اور نہ ہی کبھی ہوگا، ...
دہشت گردوں سے دھماکہ خیزمواد،خود کش جیکٹ بنانے کا سامان برآمدہوا خطرناک دہشتگرد شہرمیں دہشتگردی کی پلاننگ مکمل کرچکا تھا،سی ٹی ڈی حکام محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں ایک ماہ کے دوران 386 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 18 دہشت گرد گرفتار کرلئے ۔دہشتگردی کے خدشات ...
مقامی حکومتوں کے معاملے پر کھل کر بات ہونی چاہئے، تحفظ کیلئے آئین میں ترمیم کرکے نیا باب شامل کیا جائے،اسپیکرپنجاب اسمبلی مقررہ وقت پر انتخابات کرانا لازمی قرار دیا جائے،بے اختیار پارلیمنٹ سے بہتر ہے پارلیمنٹ ہو ہی نہیں،ملک احمد خان کی پریس کانفرنس اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک مح...
امید ہے 6 نومبر کو افغان طالبان کیساتھ مذاکرات کے اگلے دور کا نتیجہ مثبت نکلے گا،ترجمان پاکستان خودمختاری اور عوام کے تحفظ کیلئے ہر اقدام اٹھائے گا،طاہر اندرابی کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان کو امید ہے کہ 6 نومبر کو افغان طالبان کے سات...
بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا،محکمہ داخلہ پنجاب سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کی اڈیالہ جیل، پولیس اور پراسیکیوشن حکام کو ہدایات بانی پی ٹی آئی کے خلاف 11مقدمات اے ٹی سی راولپنڈی منتقل کردیٔے گئے،ان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت میں چلیں گے...
افغان سرزمین سے دہشت گردی ناقابل برداشت،دہشتگردوں اور سہولت کاروں کاخاتمہ کرینگے، پشاور آمد پر کور کمانڈر نے آرمی چیف کا استقبال کیا، قبائلی عمائدین کے جرگے سے ملاقات اور تبادلہ خیال کیا پاکستان، بالخصوص خیبرپختونخوا، کو دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں سے مکمل طور پر پاک کر د...
سکیورٹی فورسزکی باجوڑ میں کارروائی ،دہشتگرد امجد عرف مزاحم کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی، ہلاک کمانڈر بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کی رہبری شوریٰ کا سربراہ اور نور ولی کا نائب تھا قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو انتہائی مطلوب، افغان سرزمین میں موجود فتنہ الخوارج کی قیادت ...
26 نومبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ آج بھی عدالت میںپیش نہ ہوئیں ضامن ملزم عارف مچلکہ پیش نہ کرسکا ،عدالت نے گاڑی کے مالک عارف کو جیل بھیج دیا راولپنڈی26 نومبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان آج بھی عدالت پیش نہ ہوئیں اوران کے چھٹی بار ناقاب...
خرم ذیشان کو 91، اپوزیشن کے تاج محمد کو 45 ووٹ ملے،چار ارکان نے ووٹ نہیں ڈالا 136 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا، وزیر اعلیٰ ٹریفک میں پھنس گئے،پیدل اسمبلی پہنچ گئے خیبر پختونخوا اسمبلی سے سینیٹ کی خالی نشست پر تحریک انصاف کے رہنما خرم ذیشان سینیٹر منتخب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پولنگ ص...