... loading ...
چین نے دنیا کا پہلا 2 نشستوں والا اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ بنانے کی منصوبہ بندی شرو ع کر دی ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق چین اپنے جدید ترین اسٹیلتھ لڑاکا طیارے جے 20 پر مبنی 2 نشستوں والے طیارے کی تیاری پر کام کررہا ہے ۔جے 2 تیار کرنے والے چینگدو ایئرکرافٹ ڈیزائن انسٹیٹیوٹ (سی اے ڈی آئی) کے ماہرین دنیا کے پہلے ایسے اسٹیلتھ طیارے کی تیاری پر کام کررہے ہیں، جس میں 2 پائلٹ سفر کرسکیں گے ، جبکہ یہ پہلے سے زیادہ جدید بھی ہوگا۔اس طیارے کا خاکہ بھی سامنے آیا ہے اور بتایا گیا کہ یہ ایک چھوٹے ، ارلی وارننگ جنگی طیارے کا کام کرے گا۔اس میں نشستیں پہلو بہ پہلو ہوں گی اور اس سے دونوں پائلٹس کو بات چیت میں آسانی کے ساتھ معلومات موثر طریقے سے شیئر کرنے میں مدد ملے گی۔رپورٹ کے مطابق یہ نیا طیارہ ہوا سے ہوا میں مار کرنے والے ہتھیاروں سے لیس ہوگا مگر اسے بمبار کے طور پر استعمال نہیں کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق یہ ایک حقیقی بمبار طیارہ نہیں ہوگا، اس کی اسٹیلتھ اور تیزرفتاری کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہوگا کہ میزائلوں کی بجائے صرف ہوا سے ہوا پر مار کرنے والے ہلکے بموں کو ترجیح دی جائے ۔ہوا سے زمین اور ہوا سے سمندر پر مار کرنے والے بھاری میزائلوں کو طیارے کے پروں میں نصب کیا جاتا ہے جس سے اسٹیلتھ صلاحیت کافی متاثر ہوتی ہے ۔ذرائع کے مطابق بھاری ہتھیاروں کو لے کر جانے والے لڑاکا طیارے آسانی سے فضائی دفاعی نظام میں نظر آجاتے ہیں۔ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے فوجی ماہر سونگ زونگ پنگ کا کہنا تھا کہ جے 20 کو مختلف ورڑن میں اپ گریڈ کیا جانا چاہیے کیونکہ وہ مضبوط ڈیٹکشن صلاحیت، ملٹی چینیل انٹیلی جنس سے منسلک اور الیکٹرونک وار فیئر انفارمیشن کی گنجائش رکھتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ 2 نشستوں کے ڈیزائن میں نئے طیاروں کی تیاری میں وقت لگ سکتا ہے کیونکہ طیارے کی ساخت میں نمایاں تبدیلیاں لانی ہوں گی، جو کہ اسے جے 20 کا ایک مختلف ماڈل بنائیں گی۔سی اے ڈی آئی اور اس کی ذیلی کمپنی شیان یانگ ایئرکرافٹ ڈیززائن انسٹیٹوٹ جس نے جے 15 تیار کیا، ایسے نئی نسل کے لڑاکا طیاروں کی تیاری پر کام کررہی ہیں جو امریکا کے ایف 35 کے مقابلے کی صلاحیت رکھتا ہو۔
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...
پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت تذبذب کا شکار ،عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتیپنجاب میں تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا چیلنج ہوگا، ذرائع عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ا...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...