... loading ...
نئے کورونا وائرس کی وبا 1918 کی فلو کی وبا سے زیادہ جان لیوا ہے ۔ نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ طبی سائنس میں ہونے والی پیشرفت کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ہے کہ کووڈ 19 ممکنہ طور پر 1918 کے اسپینش فلو کی وبا سے زیادہ تباہ کن اور جان لیوا ہے ۔محققین نے لگ بھگ ایک صدی پرانی فلو کی وبا کا موازنہ کووڈ 19 سے ہونے والی ہلاکتوں سے کرتے ہوئے دریافت کیا کہ نوول کورونا وائرس 1918 کی وبا جتنا جان لیوا ہے ۔طبی جریدے جاما نیٹ ورک اوپن جرنل میں شائع تحقیق میں شامل محققین نے کہا کہ اگر علاج مناسب نہ ہو تو نئے کورونا وائرس کی وبا یا ہلاکتیں 1918 کے انفلوائنزا انفیکشن سے زیادہ ہیں۔تحقیق کے دوران محققین نے سینٹرز فار ڈیزیز کنترول اینڈ پریونٹیشن، نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ مینٹل ہائی جین اور یو ایس سنسز بیورو کے ڈیٹا کو لیا۔محققین نے کووڈ 19 اور 1918 کی فلو وبا سے نیویارک شہر میں ابتدائی مہینوں میں ہونے والی اموات کا موازنہ کیا گیا۔انہوں نے دریافت کیا کہ فلو سے اموات مجموعی طور پر زیادہ تھی مگر ان کا موازنہ نیویارک میں اولین 2 ماہ کے دوران کووڈ 19 سے ہونے والی ہلاکتوں سے کیا جاسکتا ہے ۔محققین کے مطابق موجودہ وبا کا ایک صدی پرانی وبا سے موازنے میں ایک اہم رکاوٹ یہ تھی کہ ان دونوں جراثیموں کا براہ راست موازنہ ممکن نہیں۔مزید یہ کہ ابھی تک یہ واجح نہیں کہ کووڈ 19 سے کتنی اموات کو جدید طبی سائنس سے روکنا ممکن ہوا جو 1918 کے دوران دستیاب نہیں تھیں مگر نتائج میں کہا گیا کہ اگر وبا کو کنٹرول نہیں کیا جاتا تو ہسپتالوں کے پاس تمام مریضوں کے علاج کے لیے وسائل بھی نہ ہوتے ۔محققین کا کہنا تھا کہ ہمارا موقف ہے کہ نتائج سے حکام کو کووڈ 19 کے غیرمعمولی حد تک بڑے پیمانے کو جاننے میں مدد مل سکے گی اور روک تھام کے لیے بہتر پالیسیوں کو تشکیل دینا ممکن ہوسکے گا۔تحقیق میں ایک خبر یہ تھی کہ جدید طبی سائنس نامعلوم جراثیم جیسے نئے کورونا وائرس کے خلاف کام کرسکتی ہے اور کووڈ 19 کا مستقبل قریب میں موثر علاج دریافت ہونے کا امکان ہے ۔
خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...
عمران خان نے دائیں آنکھ میں نظر کی کمی کی شکایت کی اور ان کی رضامندی سے علاج کیا گیا،پمز اسلام آباد کے سینئر اور مستند ماہر امراض چشم نے اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر معائنے میں سلٹ لیمپ معائنہ، فنڈواسکوپی، آنکھ کے اندرونی دباؤ کی پیمائش، ضروری ...
قوم کو نفرت، انتہاپسندی، اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، چیئرمین حکومت عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائے،شدیدمذمت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں امام بارگاہ و مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذ...
9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے غلط پالیسیوں سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھ...
معرکہ حق میں شاندار فتح سے کشمیر کا مسئلہ پوری دنیا میں اجاگر ہوا،وزیراعظم جلد کشمیر کی آزادی ممکن ہوگی ، کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارتی کٹھ پتلیوں کا حال انڈین طیاروں کی طرح ہوگا، معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت پراکی...
آزادی اظہاررائے کی آڑ میںعوام کو تکلیف پہنچانے نہیںدیں گے،سیدمراد علی شاہ احتجاج کیلئے کئی مقامات ہیں، مرکزی سڑکوں پر احتجاج نہیں کیا جاسکتا، میڈیا سے گفتگو وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہر شخص کو احتجاج اور جلسے جلوسوں کی اجازت ہے لیکن آزادی اظہار رائے کی آڑ میں ک...
کسی کو بھی کراچی بند کرنے کی اجازت نہیں، شہر قائد ملک کا معاشی مرکز ہے اس کا پہیہ چلتا ہے تو ملک چلتا ہے،ضیا لنجار پیر محمد شاہ پر لگے الزامات کی انکوائری جاری ہے، رپورٹ آنے سے پہلے کچھ کہنا مناسب نہیں ہے،میڈیا سے گفتگو وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے پاکستان تحریک انصاف (...
ملک بھر میںکشمیریوں سے غیر متزلزل حمایت کا عہد، شہدا کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی آزاد کشمیر اور پاکستان کو ملانے والے مختلف مقامات پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی گئی پاکستان ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے جدوجہد آزادی میں مصروف ...
پاکستان اور جموں وکشمیر کے اٹوٹ رشتے کی تجدید، دنیا کشمیریوں کی پکار سنے گی پاکستان اور آزاد کشمیر میںجوش و خروش سے جلسے ، جلوسوں ، ریلیوں کا انعقادکیا جائیگا پاکستان، آزاد جموں وکشمیر اور دنیا بھر میںآج یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جائے گا جسکا مقصد بھارتی ظلم ستم...
ہر شہر میں جلسے منعقد کیے جائیں اور ریلیاں نکالی جائیں، مولانا عبدالغفور حیدری 8 فروری کا الیکشن قوم کیلئے ناقابل قبول ، عوامی مینڈیٹ پر کھلا ڈاکا ہے،بات چیت جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ایف) نے 8 فروی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے مرکزی سیکریٹری جنرل جمعیت...
آٹا، چکن، مصالحے،بیکری آئٹمز، دودھ سمیت بیشتر اشیاء مزید مہنگی کر دی گئیں پھلوں کی 2۔28 اور مصالحہ جات کی 2 فیصدقیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا رمضان المبارک کی آمدسے قبل مہنگائی میں اضافہ، آٹا، چکن، مصالحے،بیکری آئٹمز، دودھ سمیت بیشتر اشیاء مزید مہنگی کر دی گئیں۔ تفصیلات...