وجود

... loading ...

وجود
وجود
ashaar

اداکارہ جیا خان کی والدہ کے فلم ساز مہیش بھٹ پر سنگین الزامات

هفته 15 اگست 2020 اداکارہ جیا خان کی والدہ کے فلم ساز مہیش بھٹ پر سنگین الزامات

بولی وڈ اداکارہ جیا خان کی والدہ نے فلم ساز مہیش بھٹ پر سنگین الزامات عائد کردیے ہیں۔ایک انٹرویورابعہ خان نے فلم ساز مہیش بھٹ پر کئی سنگین الزامات عائد کردیے ۔اداکارہ کی والدہ نے کہا کہ جیا کی آخری رسومات کے موقع پر مہیش بھٹ نے مجھے خاموش رہنے کے لیے کہا تھا، انہوں نے کہا کہ فلم ساز نے کہا تھا کہ چپ رہو ورنہ تمہیں بھی انیکشن دے کر سلادیں گے ۔اس سے قبل رابعہ خان نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے سشانت سنگھ راجپوت کے قتل کی تفتیش سی بی آئی سے کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔اپنی پوسٹ میں انہوں نے سشانت سنگھ راجپوت اور جیا خان کی موت کے درمیان پائی جانے والی مماثلت کو بھی بیان کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں وہ پہلی انسان تھی جس نے سشانت کی موت کو قتل بتایا تھا، کیونکہ جیا اور ان کی موت میں کچھ باتیں مشترک تھیں۔رابعہ خان نے کہا کہ سشانت سنگھ اور جیا دونوں کے ساتھیوں نے انہیں بیار کے جال میں پھنسایا، شادی کا وعدہ کیا، ان کا پیسہ لیا اپنے پیاروں سے دور رکھا اور جب ان کا کنٹرول کم ہونا شروع ہوا تو جان چھڑانے کے لیے موت کے گھاٹ اتار دیا۔خیال رہے کہ جیا خان نے 2013 میں خود کو پھندہ لگا کر خودکشی کرلی تھی اور اپنے آخری خط میں سورج پنچولی پر زندگی تباہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔


متعلقہ خبریں