وجود

... loading ...

وجود
وجود

میرے ہیرو۔۔

جمعه 07 اگست 2020 میرے ہیرو۔۔

دوستو، میرے ڈی این اے میں ایسا فالٹ ہے کہ جس کا علاج کسی کے پاس نہیں، میری فطرت میں شامل ہے کہ اپنی پریشانیاں،دکھ،مصیبت یا پریشانیاں اپنی تحریروں میں شامل نہ کروں۔۔ میرے مستقل قاری اس بات کے گواہ ہوں گے کہ میں جب کالم لکھتا ہوں تو وہ ہمیشہ غیرسنجیدہ اور اوٹ پٹانگ باتوں پر مشتمل ہوتا ہے، اسی طرح جب اپنی ویب یا پیج کے لیے کوئی تحریر لکھتا ہوں تو اس میں اپنی بات سے زیادہ کسی اورکا دکھ،پریشانی یا ناانصافی شیئر کررہا ہوتا ہوں۔۔
ابومیرے ہیرو ہیں، کیوں نہ ہوں، ہمیشہ لقمہ حلال کھلایا، بڑوں کا ادب سکھایا، سچ کی تلقین کی۔۔ یہی تینوں چیزیں میں نے اگلی نسل میں منتقل کرنے کی کوشش کی ہے۔۔ جب میں پیدا ہوا تو ابو بتاتے ہیں کہ وہ آٹھ آنے روز کی مزدوری کیا کرتے تھے۔۔ اور میری پیدائش کے اگلے ہی روز وہ مستری بن گئے اور ان کی دیہاڑی ایک روپے روز ہوگئی۔۔ بچپن سے مشکل وقت دیکھا، میرے والدین چٹے ان پڑھ تھے، صرف قرآن پاک پڑھ سکتے تھے، لیکن ان کی نظر میں تعلیم کی اہمیت تھی اسی لیے انہوں نے ہم سب بہن بھائیوں کو جہاں تک ہوسکے پڑھایا۔۔مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ کورنگی کے ایک مہنگے ترین انگریزی میڈیم اسکول میں جب میٹرک میں تھا تو پاکٹ منی کے طور پر مجھے آٹھ آنے ملتے تھے۔۔ یہ انیس سو چھیاسی کی بات ہے، کورنگی ڈھائی سے کورنگی چار تک پیدل اسکول جایاکرتا تھا۔۔ میرے کلاس فیلو اپنی بائیکس، سائیکل اور ابو یا بھائیوں کی کاروں میں آتے تھے۔۔ اسکول میں جب بریک ہوتا تھا تو جیب میں پیسے نہ ہونے کی وجہ سے کلاس روم سے باہر نہیں نکلتا تھا۔۔لیکن یہ باتیں کبھی گھر میں آکر نہیں بتائیں، کسی سے نہیں کہا، ابو سے کبھی کوئی فرمائش نہیں کی۔۔ کیوں کہ یہ احساس شروع سے ہی ہوگیا تھا کہ اپنا راستہ خود بنانا ہے۔۔میٹرک کے ساتھ ہی جاب شروع کردی تھی۔۔ اس سے پہلے دوران میٹرک چھوٹے موٹے کام کئے۔ ابو بہت بزلہ سنج تھے، ان کی گفتگو بڑی مزیدار ہوتی تھی۔۔ عید،تہواروں پر جب پوری فیملی ان کے گرد اکٹھی ہوتی تھی تو وہ ہنسا ہنسا کر برا حال کردیتے تھے۔۔ان کے یہی جراثیم مجھ میں بھی پائے جاتے ہیں۔۔ لیکن صرف قریبی دوست احباب اس بات سے آگاہ ہیں، ورنہ اکثریت تو مجھے سنجیدہ ، غصیلا یا پھر مغرور ہی سمجھتی ہے۔۔
امی کا انتقال یکم جنوری دوہزارسات میں ہوا تھا، اسی روز شاید عراق کے صدر صدام حسین کو پھانسی بھی دی گئی تھی۔۔ عید کا دن تھا، صبح قربانی ہوئی، ابو نے حسب روایت اہل محلہ کے بزرگوں کو باری باری گھروں سے بلوایا، پورے محلے کے بزرگ عید پر کلیجی ہمارے گھر آکر کھاتے تھے۔۔ یہ روایت گزشتہ سال تک رہی۔۔ دوپہر کو میں نے اجازت چاہی کیوں کہ مجھے دبئی کے ایک اخبار کی تیاری کے لیے ڈیوٹی پر جانا تھا۔۔ امی نے حکم دیا شام کو کھانا ساتھ کھائیں گے۔۔ واپسی میں راستے میں تھا کہ گھر سے فون آیا امی کی طبیعت خراب ہے،فوری کارڈیوویسکیولر اسپتال پہنچو جو جناح اسپتال کے پاس ہے۔۔ میں وہاں پہنچا، کارڈیو والوں نے بتایا بلڈ پریشر یا دل کا کوئی مسئلہ نہیں، انہیں جناح لے جائیں۔۔ جناح اسپتال لے گیا تو وہاں عید کی وجہ سے کوئی ڈاکٹر نہیں تھا، فون کرائے توایک ڈاکٹر ایمرجنسی میں پہنچا، لیکن اس وقت تک برین ہیمبرج کی وجہ سے امی کا انتقال ہوچکا تھا۔۔ امی کے انتقال کے بعد ابو واقعی تبدیل ہوگئے تھے۔۔ آخر تک وہ امی کو مس کرتے رہے۔۔
ابو ہمیشہ میرے لیے پریشان رہتے تھے۔۔ وہ اکثر بھری محفل میں میری طرف اشارہ کرکے برملا کہتے تھے کہ۔۔میرے اس بچے نے ہمیشہ دکھ اور تکلیفیں اٹھائی ہیں۔۔ ساتھ ہی وہ بیساختہ لیکن بڑی معصومیت سے یہ انکشاف بھی کرجاتے تھے کہ۔۔میرے سارے بیٹوںمیں یہی سب سے زیادہ نااہل ہے، اس نے ترقی نہیں کی۔۔ مجھے اپنی امی سے زیادہ ابو سے بہت زیادہ لگاؤ تھا۔۔ شاید اس کی وجہ یہ بھی ہو کہ بچپن سے ہی امی نے دل کھول کر پٹائی کی۔۔ ابو نے کبھی ایک انگلی ٹچ کرنا تو دور کی بات، کبھی ڈانٹا تک نہیں۔۔ ابو کی سادگی، درویشانہ مزاج، ٹھنڈا مزاج، بذلہ سنجی یہ سب میں نے ان سے ہی سیکھی ۔ جس طرح ابو کو کبھی نئے کپڑوں، نئے جوتوں وغیرہ کا شوق نہیں، مجھے بھی آج تک یہ شوق نہیں ہوا۔۔کپڑے جب تک رنگ نہ چھوڑ دیں اور جوتے جب تک اس حالت میں نہ پہنچ جائیں کہ ان میں سوراخ ہوجائے، کبھی نیا لینے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔۔ اس وقت بھی جو شوز زیراستعمال ہیں اس میں الحمد للہ ایک سوراخ ہوگیا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ وہ ابھی ایک دو ماہ اور کھینچ لیں گے اس لیے تب تک کام چل جائے گا۔۔ابو کو ہمیشہ مجھ سے ایک ہی شکوہ رہا کہ میں نماز کی پابندی نہیں کرتا ، وہ اکثر ٹوکتے تھے اور سمجھاتے تھے۔۔ابو کو میں نے کبھی بیمار نہیں دیکھا، ہمیشہ چلتا پھرتا اور صحت مند پایا۔ لیکن پچھلے پندرہ دن میں اچانک دنیا اندھیر ہوگئی۔۔ ابو کی گردن میں شروع ہونے والا درد اتنا بھیانک تھا کہ ابو کراہتے تھے، علاج شروع کرایا، ٹیسٹ پہ ٹیسٹ ہونے لگے۔۔ لیاقت نیشنل اسپتال میں داخل بھی کرایا۔۔ کراچی کے تمام ٹاپ کے نیورو سرجنز کو دکھایا، سب اس بات پر متفق تھے کہ ان کی گردن کے ایک مہرے میں تکلیف ہے، لیاقت والوں نے آپریشن کا بتایا، صبح آپریشن تھا اور رات جب ایک ٹیسٹ کی رپورٹ آئی تو انکشاف ہوا کہ ابو کو کینسر ہے وہ بھی آخری اسٹیج کا۔۔آپریشن کینسل کردیاگیا۔۔ اگلے روز کینسر کے ماہرین کے پاس رپورٹس لے کر گئے سب نے کہا، عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے کیموتھراپی اور کوئی بھی علاج ممکن نہیں۔انہیں گھر لے جائیں اور خدمت کریں یہ تین ماہ سے زیادہ زندہ نہیں رہیں گے۔۔ اب صورتحال یہ تھی کہ پیسہ، تعلقات، سب کچھ ہے لیکن باپ بستر مرگ پر تڑپ رہا ہے اور ہم بے بسی سے ہاتھ مل رہے ہیں۔۔
بچپن میں جب بھی ہمارے گھر چکن پکتا تھا، ابو پہلے زندہ مرغی گھر لاتے پھر اسے ذبح کرتے، پھر اسے پکاتے تھے۔۔ اسی طرح ہر بقرعید پر گائے کو بھی ابو ہی ذبح کرتے تھے، میں ایسے موقع پر غائب ہوجاتا تھا۔۔جب مجھ سے مرغی اور گائے کا تڑپنا نہیں دیکھا جاتا تو اپنے ابو کو تڑپتا کیسے دیکھ سکتا تھا؟ گھر والے ٹھیک ٹھاک سناتے تھے کہ ابو کا آخری وقت ہے ان کے پاس بیٹھو، ان سے باتیں کرو، ان کی خدمت کرو۔۔ لیکن ہمت ہی نہیں ہوتی تھی، گھر والوں کو کیسے بتاتا کہ ابو کوتکلیف سے تڑپتا دیکھ کر میری جان نکل جاتی ہے۔۔ گھر والے یہی سمجھتے رہے کہ میں ’’ایٹی ٹیوڈ‘‘ دکھا رہا ہوں یا پھر اپنے کاموں کے آگے ابو کو بھی اہمیت نہیں دے رہا۔۔حالانکہ ایسا ہرگز ہرگز سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔۔ ایک بار جتنی میرے اندر ہمت تھی، جمع کرکے ابو کے بیڈ سے لگ کر بیٹھ گیا۔۔ابو نے آنکھیں کھولیں۔۔میرا نام لیا، میں نے کہا۔۔جی ابو۔۔ انہوں نے میری طرف ہاتھ بڑھایا، جو انجکشن لگ لگ کر چھلنی اور بہت کمزور ہوگیا تھا۔۔ میرے سر پر اپنا کانپتا ہاتھ رکھا۔۔ نقاہت اور نیم بے ہوشی کی وجہ سے وہ اپنا ہاتھ نہ ہٹا سکے۔۔ میں نے زندگی میں پہلی اور آخری بار اپنے ابو کا ہاتھ اپنے ہاتھ دونوں ہاتھوں سے پکڑا اور اسے چوما۔۔اورآہستہ سے ہاتھ بیڈ پر رکھ دیا۔۔ بس پھر اس کے بعد ہمت نہیں ہوئی، ابوکو دیکھ بھی سکوں۔۔لیکن ان سے متعلق پل پل کی رپورٹس لیتا رہا۔۔آج جب ان کی ڈیڈ باڈی بستر پر پڑی تھی تو میں کمرے کی دیوار سے ٹیک لگا کر صرف یہی سوچ رہا تھا کہ کاش وہ ایک بار پھر میرے سر پر ہاتھ رکھ دیں۔۔
مجھے نہیں پتہ میں کیا کچھ لکھ چکا ہوں۔۔ لیکن جو بھی لکھ چکا ہوں، دھندلائی آنکھوں سے لکھا ہے۔۔ آنسو بہتے جارہے ہیں۔۔ دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔۔ میرا ہیرو چلا گیا۔۔ سر سے سایہ دار درخت ہٹ گیا ہے، ابو آپ تو چلے گئے، آپ کی معصومانہ اور دلچسپ باتیں اب یادیں بن کر رہ گئی ہیں۔۔ آپ جہاں رہیں اسی طرح قہقہے بکھیرتے رہیں سب کو ہنساتے رہیں اور ہمیشہ ہمیشہ خوش رہیں۔۔آمین۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
سی اے اے :ایک تیر سے کئی شکار وجود منگل 19 مارچ 2024
سی اے اے :ایک تیر سے کئی شکار

نیم مردہ جمہوریت کے خاتمے کے آثا ر وجود منگل 19 مارچ 2024
نیم مردہ جمہوریت کے خاتمے کے آثا ر

اسرائیل سے فلسطینیوں پر حملے روکنے کی اپیل وجود منگل 19 مارچ 2024
اسرائیل سے فلسطینیوں پر حملے روکنے کی اپیل

اندرا گاندھی ، گولڈا میئر اور بے نظیر وجود پیر 18 مارچ 2024
اندرا گاندھی ، گولڈا میئر اور بے نظیر

نازک موڑ پر خط وجود پیر 18 مارچ 2024
نازک موڑ پر خط

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر