... loading ...
سائنسدانوں نے نئے کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے ایک پیچیدہ ترین معمے سے پردہ اٹھانا شروع کردیا ہے کہ آخر کچھ لوگ کووڈ 19 سے سنگین حد تک بیمار کیوں ہوجاتے ہیں جبکہ بیشتر بہت جلد صحتیاب ہوجاتے ہیں۔امریکی میڈیا نے بتایاکہ حالیہ تحقیقی رپورٹس کے مطابق مخصوص افراد میں یہ وائرس مدافعتی نظام کو حد سے زیادہ متحرک کردیتا ہے ۔حملہ آور وائرس کے خلاف جنگ میںدرست خلیات اور مالیکیولز کو متحرک کرنے میں ناکامی پر بیمار افراد کے جسم تمام ہتھیاروں کا استعمال شروع کردیتا ہے ۔اور یہ حملہ صحت مند ٹشوز میں تباہی مچا دیتا ہے ۔ایک حالیہ تحقیق میں شامل امریکا کی یالے یونیورسٹی کے محقق اکیکو آئیواسکی نے بتایا کہ ہم نے بیماری کے مختلف مراحل میں کچھ حیران کن چیزوں کو دیکھا۔کورونا وائرس کے حوالے سے مریضوں کے غیرمعمولی ردعمل پر کام کرنے والے محققین نے جان لیوا حد تک بیمار ہونے والے مریضوں میں وائرس کے ایسے اثرات کو دیکھا جو جلد صحتیاب ہونے والے مریضوں سے مختلف ہوتے ہیں۔اس حوالے سے امریکا کی پنسلوانیا یونیورسٹی کی حالیہ تحقیق میں شامل جان وئیری نے بتایا کہ اس طرح کا بہت زیادہ ڈیٹا ہمیں بتاتا ہے کہ ہمیں بہت ابتدا سے ہی حرکت میں آجانا چاہیے ، اس طرح ہم بیماری کے اثرات کو تبدیل کرسکتے ہیں۔اس سے ملتے جلتے نظام تنفس کی بیماریاں جیسے فلو وائرس جسم میں جگہ بنانے کی کوشش کرتا ہے تو مدافعتی نظام کی جانب سے دو نکاتی دفاع حرکت میں آتا ہے ۔پہلے طریقے سے تیز رفتار جنگجوئوں کی طرح بیماری کے مقام پر حملہ کیا جاتا ہے اور حملہ آور وائرس کو قابو کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ، جس سے مدافعتی نظام کو زیادہ منظم حملہ کرنے کے لیے وقت مل جاتا ہے ۔ابتدائی ردعمل کا انحصار سگنل دینے والے مالیکیولز cytokines پر ہوتا ہے جو وائرس کے خلاف ردعمل کا ذمہ دار ہوتا ہے ، جو ورم کو حرکت میں لاتا ہے ۔بتدریج ان کی جگہ اینٹی باڈیز اور ٹی سیلز لے لیتے ہیں جو حملہ آور وائرس اور متاثرہ خلیات سے نمٹنے کے لیے خصوصی طور پر تربیت یافتہ ہوتے ہیں۔مگر کورونا وائرس سے سنگین حد تک بیمار ہونے والے افراد میں مدافعتی نظام کا یہ طریقہ کار بکھر جاتا ہے اور جینیاتی طور پر وائرس کو نکال باہر کرنے کی بجائے cytokines کی جانب سے کبھی نہ روکنے والے الارم کو چلادیا جاتا ہے ۔آسان الفاظ میں ورم کا پھیلنا روکتا نہیں چاہے اس کی ضرورت ہی کیوں نہ ہو۔اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی محققق کیتھرین بلیش کے مطابق کسی وائرل انفیکشن کے دوران ورم ہونا معمول کا حصہ ہوتا ہے ، مگر یہ اس وقت مسئلہ بن جاتا ہے جب آپ اسے روکنے میں ناکام ہوجائیں۔گزشتہ ہفتے جریدے میں شائع ایک تحقیق میں ثابت کیا گیا کہ کووڈ 19 سے سنگین حد تک بیمار ہونے والے افراد میں مدافعتی نظام کے سگنلز ایسے اہداف پر حملہ آور ہوتے ہیں جو وائرسز نہیں ہوتے ۔محققین کے مطابق مدافعتی نظام کے ردعمل کو 3 اقسام میں تقسیم کیا جاسکتا ہے ۔پہلی قسم وہ ہے جو وائرسز اور مخصوص بیکٹریا کی خلیات میں مداخلت کے خلاف متحرک ہوتا ہے ، دوسری قسم پیراسائٹس پر حملہ آور ہوتی ہے جو خلیات کو متاثر نہیں کرتے ، جبکہ تیسری قسم خلیات کے باہر فنگلی اور بیکٹریا سے نمٹتی ہے ۔ہر قسم کی جانب سے مختلف cytokines اس مقصد کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں،کووڈ 19 سے معتدل حد تک بیمار ہونے والے افراد میں مدافعتی نظام کی پہلی قسم کا ردعمل سب سے زیادہ مناسب ہوتا ہے جبکہ زیادہ بیماری کا سامنا کرنے والے افراد دوسری اور تیسری اقسام کے ردعمل یا وسائل بھی غیرمعمولی تعداد میں متحرک ہوجاتے ہیں، جو تباہ کن ثابت ہوتا ہے ۔ماہرین کے مطابق یہ بالکل ایسا ہے جیسے مدافعتی نظام درست راستے کی شناخت میں جدوجہد کا سامنا کررہا ہو۔یہ جدوجہد بی اور ٹی سیلز کے افعال کو بھی متاثر کرتی ہے ، یہ مدافعتی نظام کے 2 ایسے جنگجو ہیں جن کو اپنے حملے کے لیے ایک دوسرے سے رابطے میں رہنا ہوتا ہے ۔دوسری جانب اسٹرائیڈز جیسے ڈیکسامیتھاسون cytokines کی سرگرمیوں کی روک تھام میں کسی بڑے ہتھوڑے جیسے ثابت ہوئے ہیں اور ابتدائی کلینکل ٹرائلز سے عندیہ ملتا ہے کہ ڈیکسامیتھاسون کورونا وائرس کے سنگین کیسز میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے ، جبکہ دیگر پر کام جاری ہے ۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...