وجود

... loading ...

وجود
وجود

چین ایک عالمگیر عسکری طاقت؟

پیر 13 جولائی 2020 چین ایک عالمگیر عسکری طاقت؟

چین نے کبھی یہ دعوی تو نہیں کیا کہ وہ واحد عالمی معاشی طاقت ہے لیکن اِس کے باوجود ساری دنیا چین کو ایک معاشی طاقت کے طور پر تسلیم کرتی ہے ۔ حتی کہ سپر پاور امریکا بھی نہ صرف چین کو ایک معاشی قوت کے طور پر مانتا آیا ہے بلکہ اُس نے چین کی معاشی طاقت سے خوب استفادہ بھی کیا ہے۔ لیکن کیا چین دنیا کی سب سے بڑی معاشی طاقت کے ساتھ ساتھ ایک عالمگیر عسکری طاقت بھی ہے؟۔اِس سوال کا جواب بھی جلد یا بدیر بہرحال چین کو دینا ہی ہوگا کیونکہ خود کو عالمگیر عسکری طاقت ثابت کیے بغیر چین کبھی بھی باضابطہ طو ر سپرپاور کے منصبِ جلیلہ پر فائز نہیں ہوسکتا۔ شاید اِس بات کا احساس اَب رفتہ رفتہ چینی قیادت کو بخوبی ہوتا جارہاہے۔ یہ ہی وجہ ہے گزشتہ چند ماہ سے چین اپنے حریف ممالک کے خلاف معاشی میدان کے بجائے عسکری محاذ پر چیلنج بن کر اُبھرنے کی کوشش کررہا ہے۔ اِس وقت چین کی عسکری طاقت کا سامنا وادی لداخ میں صرف بھارتی افواج کو ہی نہیں کرنا پڑرہا ہے بلکہ سپرپاور امریکا کو بھی کئی مقامات پر، پراکسی وار کی صورت میں چین سے نبرد آزما ہونا پڑ رہاہے ۔بظاہر پرسکون دکھائی دینے والی صورت حال اتنی کشیدہ ہے کہ بین الاقوامی اُمور پر گہری نظر رکھنے والے عسکری ماہرین اور تجزیہ کار چین اور امریکا کے درمیان باقاعدہ عسکری جنگ یا چھوٹی موٹی جھڑپوں کا اندیشہ بھی ظاہر کررہے ہیں ۔ خاص طور پر بحیرہ اوقیانوس ، بحیرہ عرب اور آبنائے ہرمز کے اردگرد موجود امریکی بحیری بیڑوں کے بارے میں تواترکے ساتھ کہا جارہاہے وہ مکمل طور پر چینی افواج کے گھیرے میں آچکے ہیں اور چین جب چاہے انہیں شدید ترین نقصانات سے دوچا رکرسکتاہے ۔ فی الحال اُمید یہ ہی ظاہر کی جارہی ہے کہ چین عسکری محاذ پر امریکا کے ساتھ اُلجھنے میں پہل نہیں کرے گا لیکن اگر امریکا یا اُس کے کسی دفاعی اتحادی نے پہل کی غلطی کرتے ہوئے چین کو کسی محاذ پر غصہ دلادیا تو پھر چین اُس کا جواب کیسے دے گا؟ ۔
اس سوال کا جواب وقت سے پہلے جاننے اور چین اور امریکا کے درمیان ہونے والی متوقع جنگ کے نتائج ،اثرات و عواقب کو سمجھنے کے لیے دنیا کے بڑے عسکری تھنک ٹینک ’’وار گیمنگ ‘‘ کررہے ہیں ۔ یا در ہے کہ ’’وار گیمنگ ‘‘ ایک ایسا جدید سائنسی طریقہ کار ہے ۔جس میں عسکری ماہرین دو مختلف ممالک کے درمیان کاغذ اور کمپیوٹر پر ایک فرضی جنگ چھیڑ دیتے ہیں اور پھر دونوں حریف ممالک کے دستیاب عسکری وسائل و اہداف کو خیالی طور پر ایک دوسرے کے خلاف استعمال میں لاتے ہیں اور اختتام پر یہ نتیجہ نکالتے ہیں کہ اِس فرضی جنگ میں کون سا ملک فاتح ٹہرا اور کون سا ملک مفتوح ہوگیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اَب تک گزشتہ دو سے تین برسوں میں مختلف تھنک ٹینک کی جانب چین اور امریکا کے درمیان کم ازکم پانچ بار ’’وار گیمنگ ‘‘ کی جاچکی ہیں اور ہر ’’وار گیمنگ ‘‘میں چین فاتح ٹہرا ہے۔ ’’وار گیمنگ ‘‘ کے بعد ظاہر ہونے والے اعداد وشمار اور حقائق سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکا بلاشبہ دنیا کا سب سے بڑا عسکری بجٹ خرچ کرنے والے ملک ہے لیکن یہ پہلو بھی کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتاکہ دنیا میں چین دفاع پر خرچ کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے اور چین تیزی سے اپنی فوج’ ’پیپلز لبریشن آرمی‘‘ کو جدید سے جدید تر بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ یوں معلوم ہوتا ہے کہ چین امریکا کی دفاعی طاقت کے لیے ایک ایسا چیلنج بن چکا ہے جس کا جواب فی الحال امریکا کے پاس بھی موجود نہیں ہے۔
گزشتہ دو دہائیوں میں چینی افوج نے ویسے تو ہر شعبہ میں ہی بے مثال ترقی کی ہے لیکن چین نے سب سے زیادہ ترقی فضائیہ اور بری افواج میں کی ہے۔ ان دونوں شعبوں میں چین نے تکنیکی صلاحیت اتنی زیادہ بڑھا لی ہے کہ اب وہ امریکا سے بھی کہیں آگے نکل چکا ہے ۔حالانکہ اِس دعوی کے حق میں کسی کے پاس بھی کوئی دستاویزی ثبوت تو موجود نہیں ہے ۔مگر اس کے باوجود عسکری ماہرین بضد ہیں کہ چینی افواج جتنی طاقت ور کاغذ پر دکھائی دیتی ہے ۔حقیقت میں وہ اُس سے کہیں زیادہ عسکری قوت اور وسائل کے حامل ہے۔ کیونکہ چین کئی برسوں سے عسکری میدان کیا کچھ کرتا آرہاہے ،اُس کے بارے میں دنیا مکمل طور پر لاعلم ہے اور جو تھوڑا بہت دنیا اِس متعلق جانتی ہے، وہ معلومات بھی امریکا اور اُس کے اتحادیوں کی نیندیں اُڑانے کے لیے کافی سے زیادہ ہے۔مثال کے طور پر چین جے ٹوئٹی خفیہ جنگی طیاروں پر مبنی ایک یونٹ بنانے کی تیاری کر رہا ہے جس کے بعد وہ اسٹیلتھ ٹیکنالوجی میں امریکا کی اجارہ داری کو چیلنج کر سکے گا۔ اس کے علاوہ فضا میں ہی اپنے ہدف کونشانہ بنانے والے پی ایل 15 میزائل، 055 کروزو اور جدید ریڈاروں کے باعث چین کی کوشش ہے کہ امریکا یا اس کے اتحادی چینی سرحدوں یا ساحل کے قریب نہ آسکیں۔
اس کے علاوہ چین نے اپنے قومی سلامتی کے مفادات کو دنیا بھر میں فروغ دینے کے لیے عسکری ٹیکنالوجی میں مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفشل انٹیلجنس (اے آئی) کو بھی انتہائی خوبی کے ساتھ استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔چین کے تیار کردہ مصنوعی ذہانت سے لیس ہتھیار نہ صرف مستقبل میں ہونے والی جنگوں کو دور بیٹھے کنٹرول کر سکیں گے بلکہ اُن ہتھیاروں کی مدد سے میدان جنگ میں لڑائی کی جزیات پر بھی بہتر عبور حاصل کیا جا سکے گا اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے چینی افواج میدان جنگ کی منصوبہ بندی کو ایک بندکمرے میں موجود کسی چھوٹے سے لیپ ٹاپ پر کرنے پر قادر ہو جائے گی۔چین مصنوعی ذہانت کی جدید ترین ٹیکنالوجی کو کس قدر اہم سمجھتا ہے اس کا اندازہ اِس بات سے لگایا جاسکتاہے کہ 2018 کے اعداد وشمار کے مطابق چینی کمپنیاںدنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں سب سے زیادہ جملہ حقوق حاصل کرنے میں کامیاب رہیں اور وہ کمپنیاں ’ ’بیڈو‘‘ اور’ ’ٹین سینٹ‘‘ تھیں ۔نیز مارچ 2019 میں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تحقیق کے لیے مختلف تعلیمی اداروں نے جو جملہ حقوق حاصل کیے ان میں بھی چین نے امریکا کو مات دے دی تھی۔
چین مصنوعی ذہانت سب سے زیادہ ڈرون ٹیکنالوجی کے شعبہ میں استعمال کررہاہے اور چین نے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی سے پائلٹ کے بغیر چلنے والی ہوائی گاڑیوں (یو اے وی) میں یہ صلاحیت پیدا کردی ہے کہ وہ میدان جنگ میں خود بخود اپنے ہدف کا انتخاب کریں اور اسے نشانہ بنائیں۔ مصنوعی ذہانت سے لیس (اے آئی پاورڈ) ڈرونز بنانے میں جو دو چینی کمپنیاں سب سے آگے ہیں وہ زیاں یو اے وی اور چِنگڈو ایئرکرافٹ انڈسٹری ہیں۔ جنگی طیارے بنانے والی چِنگڈو ایئرکرافٹ انڈسٹری وہی ہے جو جے۔10، جے۔11، جے ایف۔17 اور جے۔20 جنگی طیارے بناتی ہے۔یان یو اے وی نے ایک ڈرون بلوفِش اے 2 کے نام سے بنایا ہے۔ یہ ڈرون خود بخود پیچیدہ جنگی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکتا ہے جن میں اپنے ہدف کو تلاش کرنا، دشمن کی حرکات پر نظر رکھنا اور منتخب ہدف کو نشانہ بنانا شامل ہے۔ عسکری ماہرین کہتے ہیں کہ انسانوں کے بغیر چلنے والے اس قسم کے عسکری ہتھیار چین کی اُن صلاحتیوں میں اضافہ کریں گے جن کا مقصد ایسا جدید نظام بنانا ہے جو دشمن کی چینی علاقے تک رسائی کو روکنے میں مدد فراہم کرسکے۔فوجی اصطلاح میں اس قسم کے نظاموں کو رسائی روکنے والے (اینٹی ایکسس) یا دشمن کو اپنے علاقے سے دور رکھنے (اینٹی ایریا ڈینائل) کی صلاحیت کہا جاتا ہے۔اور چینی کمپنی ایہانگ نے 184 اے اے وی نامی ایک گاڑی نما ڈرون بنا لیا ہے جو ایک سمت میں سیدھا پانچ سو میٹر تک بغیر انسانی مدد کے اڑ سکتا ہے اور اس پر مسافر بھی سوار ہو سکتے ہیں اور سامان بھی چڑھایا جا سکتا ہے۔یعنی اسے ’’ڈرون بکتر بند گاڑی‘‘ کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ 2018 میں چین نے یو اے وی کے شعبے کے لیے ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر مختص کیے تھے لیکن 2019 میں یہ رقم بڑھا کر دو اعشاریہ چار ارب ڈالر کر دی گئی ہے۔ اگر ان اعداد و شمار کی بنیاد پر چین کی آئندہ سرمایہ کاری کا اندازہ لگایا جائے تو 2025 میں چین یو اے وی کے شعبے میں ترقی کے لیے دو اعشاریہ چھ ارب ڈالر خرچ کر رہا ہوگا۔ڈرونز کی طرح چین چہرے شناخت کر کے نگرانی کرنے والی ٹیکنالوجی کی فروخت میں بھی دنیا میں سب سے آگے جا چکا ہے اور کہا جاتا ہے کہ چین کی منسٹری آف پبلک سکیورٹی یا وزارت عوامی تحفظ چہروں سے لوگوں کی شناخت کے لیے ایک بہت بڑا ڈیٹا بیس بھی بنا رہا ہے جس کا بڑا مقصد مستقبل میں اپنے ایک ایک دشمن پر نظر رکھنا ہوگا۔
یاد رہے کہ چین نے بحری قوت کو بڑھانے پر بھی خاص توجہ دی ہے۔ اس وقت چینی بحریہ کے پاس ایک طیارہ بردار جہاز ہے۔ جبکہ ایک اور جہاز بہت جلد چینی بحریہ کا حصہ بنادیا جائے گا اور 2030ء تک مزید چار طیارہ بردار جہاز چینی بحریہ کا حصہ ہوں گے۔ قوت کے اعتبار سے اس وقت چینی بحریہ امریکا کے بعد سب سے بڑی بحری قوت ہے۔ چین کے پاس میزائل بھی بڑی تعداد میں ہیں۔ ان میں ڈی ایف 14 قسم کے میزائل بھی شامل ہیں، جن کی رسائی 7500 کلو میٹر تک ہے اور بعض ذرائع کہتے ہیں کہ چین ان میزائل کے ذریعے امریکا میں کسی بھی مقام کو نشانہ بنانے کی اہلیت رکھتا ہے۔یعنی چین انتہائی سنجیدگی کے ساتھ چینی افواج کو 2050تک دنیا کی سب سے بڑی اور طاقت ور فوج بنانے کی تیاری کررہا ہے۔ چین اِس وقت بھارت کو وادی لداخ میں بری طرح سے اُلجھا چکاہے اور اَب وہ وہاں سے ایسی جیت حاصل کیے بنا نہیں پلٹے گا ،جسے دنیا ایک بڑی فتح کے طور پر تسلیم نہ کرلے ۔علاوہ ازین چین ،تائیوان سے بھی بھرپور جنگ کی تیاری کرچکا ہے ۔دوسری جانب بحیرہ مشرقی و جنوبی میں چین کی بحری افواج اپنے حریفوں کے خلاف بہت کچھ کرنے کا عزم رکھتی ہے۔صرف یہ یہی نہیں دوبارہ سے بذورِ طاقت حاصل کیے جانے والے چند جزائر پر بھی چین نے فوجی اڈے قائم کرلیے ہیں۔ ان عسکری اڈوں کے ذریعے وہ پورے خطے پر نظر رکھنے کے قابل ہوگیا ہے۔ اور کسی بھی صورتِ حال میں چینی فوج فوری ریسپانس کی پوزیشن میں بھی آچکی ہے۔اس کے علاوہ افریقی ملک جبوتی کے بعد چین اب پاکستانی شہر گوادر میں پاکستان کے اشتراک کے ساتھ بحری اڈا بنانے کی تیاری کر رہا ہے۔ چین ان دونوں اڈوں کو بحرہند میں امن مشن یا امدادی کارروائیوں کے حوالے سے اپنی لاجسٹک پوسٹ شمار کرتا ہے۔ چین اورپاکستان نے ہزاروں فوجیوں کو اقوام متحدہ کے امن مشن میں بھی تعینات کر رکھا ہے اور صومالیہ کے پانیوں میں قزاقوں کے خلاف کارروائیاں بھی کرتا رہتا ہے۔ یعنی اس بار چینی قیادت عسکری محاذ پر کوئی بڑی غلطی کرنے یا کسر چھوڑنے کے موڈ میں دکھائی نہیں دیتی اور چین صدر شی جنگ پنگ کی قیادت میں ایک عالمگیر عسکری طاقت بننے میں ماضی سے کہیں زیادہ پرعزم دکھائی دے رہا ہے۔ سادہ لفظوں میں یوں سمجھ لیں کہ چین امریکا ااور اس کے اتحادیوں کے خلاف اپنی بھرپور عسکری طاقت کو بروئے کار لانے کی تمام تر تیاری مکمل کرچکا ہے۔بس! دیر ہے طبلِ جنگ بجنے کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
لیکن کردار؟ وجود جمعرات 28 مارچ 2024
لیکن کردار؟

خوابوں کی تعبیر وجود جمعرات 28 مارچ 2024
خوابوں کی تعبیر

ماحولیاتی تباہ کاری کی ذمہ دار جنگیں ہیں ! وجود جمعرات 28 مارچ 2024
ماحولیاتی تباہ کاری کی ذمہ دار جنگیں ہیں !

ریاست مسائل کی زدمیں کیوں ؟ وجود جمعرات 28 مارچ 2024
ریاست مسائل کی زدمیں کیوں ؟

مردہ قومی حمیت زندہ باد! وجود بدھ 27 مارچ 2024
مردہ قومی حمیت زندہ باد!

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر