وجود

... loading ...

وجود
وجود

کوروناپلیز نہ ہونا۔۔

بدھ 01 جولائی 2020 کوروناپلیز نہ ہونا۔۔

دوستو،تازہ ترین انکشاف ہوا ہے کہ امریکا میں کووڈ 19کی مزید 3نئی علامات کی شناخت کی گئی ہے جس میں ناک کا بہنا یا بند ہوجانا، متلی اور ہیضہ شامل ہے۔اس سے پہلے جو فہرست تیار کی تھی اس میں صرف بخار، کھانسی، سانس لینے میں مشکلات، ٹھنڈ لگنا، ٹھنڈ لگنے سے مسلسل کپکپی، مسلز میں درد، سردرد، گلے کی سوجن اور سونگھنے یا چکھنے کی حس سے محرومی کو کووڈ 19 کی علامات قرار دیا گیا تھا۔نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے شکار افراد میں اس مرض کی علامات اوسطاً 5 دن میں نظر آنا شروع ہوجاتی ہیں۔اس بیماری کی علامات کی فہرست میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور امریکا کے اہم ترین طبی ادارے سینٹرز فار ڈیزیز پریونٹیشن اینڈ کنٹرول (سی ڈی سی) نے حال ہی میں 3 نئی علامات کو فہرست میں شامل کرلیا ہے۔سی ڈی سی کے مطابق کووڈ 19 کے شکار افراد میں متعدد اقسام کی علامات کا مجموعہ نظر آتا ہے اور ہر کیس میں بیماری کی شدت مختلف ہوسکتی ہے۔
کورونا کے حوالے سے کہانیاں ابھی ختم نہیں ہوئیں، لگتا ایسا ہی ہے کہ یہ پورا سال ہم کورونا،کورونا کرتے ہی گزاریں گے۔۔ باباجی فرمارہے تھے کہ کورونا بقراعید کے فوری بعد ختم ہونے کے زیادہ چانسز ہیں، جب باباجی سے اس کی وجوہات پوچھنے کی کوشش کیں کہ وہ کس بنیاد پر اتنا بڑا انکشاف کررہے ہیں تو باباجی نے ہماری طرف مسکرا کر دیکھا ،جیب سے سگریٹ کی ڈبی نکالی، ڈبی میں سے سگریٹ نکالی، دوسری جیب سے ماچس کی ڈبی نکالی، پھر ڈبی سے تیلی نکالی، سگریٹ منہ کو لگایا، تیلی کو رگڑا لگایا، سگریٹ سلگایا،لمبا کش لگایا، دھوئیں کو اپنی ’’چانپوں‘‘(جسے عرف عام میں سینہ کہاجاتا ہے) میں گھمایا اور آہستہ آہستہ ناک کے نتھنوں اور منہ سے دھویں کے چھلے ہوا میں چھوڑنے لگے۔۔ ہم نے اپنا سوال پھر دہرایا، لیکن باباجی نے ہماری گزارش بالکل اسی طرح نظر انداز کردی جیسے حکومت نے غریب عوام کی مہنگائی سے نکلنے والی چیخوں کو یکسر نظرانداز کررکھا ہے۔۔ہماری کوشش ہوگی کہ باباجی سے اس سلسلے میں کچھ مزید اگلوانے کی کوشش کریں۔۔جیسے ہی ہم کچھ پتہ لگا ہم ضرور آپ لوگوں سے شیئر کریں گے۔۔
کورونا سے بچنے کے لیے یوں تو کئی احتیاطی تدابیر کی ہدایات کی جاتی ہیں، اس میں سے ایک سینٹائزر کا استعمال بھی ہے۔۔امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے ہینڈ سینی ٹائزر کے اندھا دھند استعمال پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ہی قسم کے سینی ٹائزر مفید نہیں ہوتے بلکہ کچھ مضر صحت بھی ہوتے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے ملک میں زیر استعمال ایک میکسیکن کمپنی کے 9 سینی ٹائزرز کو غیر معیاری قرار دیتے ہوئے ان پر پابندی عائد کردی ہے اور کمپنی کو تمام اسٹاک واپس اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ایف ڈی اے نے ان پروڈکٹس میں میتھانول کی موجودگی کا انکشاف کرتے ہوئے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ جن سینی ٹائزرز میں میتھانول کا بے دریغ استعمال کیا گیا ہو اس سے متلی، الٹی، سر درد، دھندلا دکھنا، بینائی کا کھو جانا، مرگی کے دورے اور کوما ہو سکتا ہے اور اعصابی نظام پر شدید مضر اثرات ہوسکتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں ہینڈ سینی ٹائزر کی فروخت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے تاہم پروڈکٹ استعمال کرنے سے قبل صارفین اس میں شامل اجزا اور ان کے تناسب کو نہیں پڑھتے اور نقصان اٹھا لیتے ہیں۔ سینی ٹائزر ہمیشہ اچھی اور قابل بھروسہ کمپنی کا خریدیں اور کوشش کریں سینی ٹائزر صرف وہاں استعمال کریں جہاں ہاتھوں کو بیس سیکنڈ تک دھونے کے لیے صابن دستیاب نہ ہوں۔
اب ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ ہمارے یہاں عوام کو سینٹائزر کے استعمال کا درست طریقہ معلوم نہیں۔۔کورونا وائرس سے بچنے کے لیے لوگ سینی ٹائزرز کا استعمال کر رہے ہیں لیکن عموماً لوگ ہاتھوں پر سینی ٹائزر لگا لینا کافی سمجھتے ہیں۔ تاہم اب ماہرین نے اس طریقے کو غلط قرار دے دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہاتھوں پر سینی ٹائزر لگا لینا کورونا وائرس سے بچنے کے لیے کافی نہیں ہے۔ وائرس کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزر کو ہاتھوں پر 30سیکنڈز تک رگڑنا لازمی ہے۔امریکی محکمہ انسداد امراض کے سائنسدانوں کی طرف سے کی گئی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہاتھوں پر صرف سینی ٹائزر لگا لینے سے وائرس کا خاتمہ بہت کم ہوتا ہے۔چنانچہ جس طرح صابن کے ساتھ ہاتھ دھوتے ہوئے 20سے 30سیکنڈ تک صابن کو ہاتھوں پر رگڑنا ضروری ہے، اسی طرح سینی ٹائزر کو بھی ہاتھوں پر رگڑنا ناگزیر ہے۔ اس تحقیق میں سائنسدانوں نے دو طرح کے سینی ٹائزر استعمال کیے۔ ایک میں 80فیصد ایتھنول تھی اور دوسرے میں 75فیصد آئسوپروپائل الکوحل۔ 30سیکنڈ تک ہاتھوں پر رگڑنے سے دونوں کے نتائج یکساں موثر آئے۔
آپ لوگ کورونا کے مریضوں کے قصے تو پڑھتے ہی رہتے ہوں گے۔۔سوئیڈن کے ایک کورونا مریض کی سچی کہانی بھی سن لیجئے۔۔سوئیڈن کے 70 سالہ مائیکل فلور اسپتال میں دو ماہ تک کورونا کے خلاف زندگی اور موت کی جنگ لڑتے رہے اور فتح حاصل کی لیکن جب اسپتال نے بل دیا تو مضبوط اعصاب اور طاقتور امیون سسٹم والے شخص کے چھکے چھوٹ گئے۔ مائیکل فلور نے 70 سال کی عمر میں کورونا وائرس کو بہادری سے شکست دینے میں کامیاب رہے، ان کے پھیپھڑے دن بدن کمزور ہوتے گئے اور خون میں کلاٹنگ کے باعث 6 ہفتے تک وینیٹی لیٹر پر رہے، ایک موقع پر ڈاکٹرز نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ کو آخری ملاقات اور دیدار کا بھی کہہ دیا تھا۔خوش قسمتی سے مائیکل کی حالت غیر متوقع طور پر سنبھلنے لگی اور وہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیت گئے، طبی عملے نے ان کی صحت یابی کو معجزہ قرار دیا۔ وہ دو ماہ تک اسپتال میں زیر علاج رہے جو سوئیڈن کے کسی اسپتال میں زیر علاج رہنے کا طویل ترین دورانیہ ہے۔کسی کرشمے کی بدولت صحت یابی پانے والے مائیکل فلور کو اس وقت دھچکا لگا جب ان کے گھر 181 صفحات پر مشتمل اسپتال کا بل پہنچا، جس کے ذریعے انہیں اسپتال میں 11 لاکھ 22 ہزار اور 503 ڈالرز کا بل ادا کرنے کا کہا گیا جو کہ پاکستانی روپوں میں 18 کروڑ 72 لاکھ کی رقم بنتی ہے۔مضبوط اعصاب والے مائیکل فلور پر اسپتال کا بل بجلی کی طرح بن کر گرا اور ان کے دل کی دھڑکنیں بے ترتیب ہوگئیں جس پر انہیں پھر اسپتال لایا گیا تاہم ابتدائی طبی امداد کے بعد وہ بہتر محسوس کرنے لگے۔ مائیکل فلور کا کہنا ہے کہ بل دیکھنے کے بعد مجھے زندہ رہ جانے پر اب افسوس ہو رہا ہے۔
اوراب چلتے چلتے آخری بات۔۔ دوسروں کے درد مٹانے والے بن جاؤ، اللہ تمہارے درد مٹادے گا۔۔خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
سی اے اے :ایک تیر سے کئی شکار وجود منگل 19 مارچ 2024
سی اے اے :ایک تیر سے کئی شکار

نیم مردہ جمہوریت کے خاتمے کے آثا ر وجود منگل 19 مارچ 2024
نیم مردہ جمہوریت کے خاتمے کے آثا ر

اسرائیل سے فلسطینیوں پر حملے روکنے کی اپیل وجود منگل 19 مارچ 2024
اسرائیل سے فلسطینیوں پر حملے روکنے کی اپیل

اندرا گاندھی ، گولڈا میئر اور بے نظیر وجود پیر 18 مارچ 2024
اندرا گاندھی ، گولڈا میئر اور بے نظیر

نازک موڑ پر خط وجود پیر 18 مارچ 2024
نازک موڑ پر خط

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر