... loading ...
مس ہٹلر مقابلہ حسن میں حصہ لینے والی چوبیس سالہ الیس کٹر کو دائیں بازو کی سخت گیر ممنوعہ تنظیم نیشنل ایکشن کا رکن ہونے کا قصوروار قرار دیتے ہوئے تین برس قید کی سزا سنادی گئی ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آلیس کٹر نے جرمنی کے نازی دور کے ایک حراستی کیمپ سے منسوب مس بوخین والڈ مقابلہ حسن میں حصہ لیا تھا۔ ان کے تین ساتھیوں کو بھی دائیں بازو کے ممنوعہ انتہا پسندگروپ نیشنل ایکشن کا رکن ہونے کے لیے سزا دی گئی ہے ۔برطانیہ کی ایک عدالت نے مس ہٹلر مقابلے میں حصہ لینے والی چوبیس سالہ ایلس کٹر کو دائیں بازو کی سخت گیر ممنوعہ تنظیم نیشنل ایکشن (این اے ) کا رکن ہونے کا قصور قرار دیتے ہوئے تین برس قید کی سزا سنائی ۔ برمنگھم کی کراؤن کورٹ نے کٹر کے ساتھ ہی ان کے سابق بوائے فرینڈ 25 سالہ مارک جانز کو ساڑھے پانچ برس قید کی سزا سنادی۔ اسی جرم میں دو اور افراد 24 سالہ گیری جیک اور 19 سالہ کونر اسکاٹدرین کو بالترتیب چار برس چھ ماہ اور 18 ماہ کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ اس کیس میں پانچویں شخص کو گزشتہ برس ہی تین سال قید کی سزا دی گئی تھی۔جج پال فاریئر نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ آپ اس گروپ کے باطل نظریات سے دوری اختیار کرنے کے لیے تیار نہیں تھے ، اسی لیے آپ نے پابندیوں کی کوئی پرواہ نہیں کی اور اس کی رکنیت پر قائم رہے ۔ جج نے کہا کہ ایلس کٹر نے کبھی قائدانہ رول تو نہیں اپنایا تاہم وہ اس گروپ کے ایک اہم لیڈر کی معتمد تھیں۔استغاثہ کا کہنا تھا کہ ایلس کٹر اور ان کے بوائے فرینڈ کے گھر سے ایسی کئی اشیاء برآمد ہوئی تھیں جس سے نازی ازم کی حمایت کا صاف پتہ چلتا ہے ۔ تنظیم پر پابندی کے باجود جیک این اے کے فعال رکن تھے اور اپنے خیالات سے متعلق یونیورسٹی کیمپس میں اسٹیکر لگاتے تھے ۔ اس کے ارکان خفیہ طور مختلف ناموں سے اپنے خیالات کی ترویج و اشاعت کرتے رہے تھے ۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔پیر کو سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے لیے دائر اپیل پر سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کی۔وفاق...
سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ کے غیر مستند ہونے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر مایوسی ہی ہوئی ہے ،فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل کرتے تو 9 مئی کا واقعہ بھی شاید نہ ہوتا،کہتے ہیں بس آگے بڑھو، ...
وفاقی وزیر پٹرولیم و فوکل پرسن پاک سعودی شراکت داری ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ 30 سے 35 سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں،پہلے حکومت سے حکومت کی سطح پر معاہدے ہوئے ،اب بزنس ...
قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی (پی اے سی)کے چیئرمین کا تنازع شدت اختیار کرگیا ہے اور اس نے پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کی جانب سے شیر افضل خان مروت کی جگہ شیخ وقاص اکرم کو کمیٹی کا چیئرمین بنانے کیلئے ووٹ دینے پر جماعت کے اعلیٰ عہدیداران کے درمیان اختلافات کو اجاگر کرد...
وزیر اعظم شہباز شریف نے ’ہر قیمت پر کسانوں کے مفادات کا تحفظ‘کرنے کا عہد کیا ہے ، جبکہ وفاقی حکومت میگا اسکینڈل کی جامع تحقیقات کرنے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں نظر آتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے درآمدات میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے...
سعودی تجارتی وفد سرمایہ کاری کے باہمی تعاون کیلئے پاکستان پہنچ گیا۔ سعودی عرب کے نائب وزیر سرمایہ کاری ایچ ای ابراہیم المبارک کی قیادت میں 50ارکان پر مشتمل اعلیٰ سطحی تجارتی وفد پاکستان پہنچا۔ سرمایہ کاروں کے وفد کے دورہ پاکستان کے دور ان 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں ...
اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں ، طولکرم میں مزید5 فلسطینی شہید کردئیے ، رفح میں ماں دو بچوں سمیت شہید جبکہ3 فلسطینی زخمی ہو گئے ۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طولکرم کے قریب ایک قصبے میں رات کو کارروائی کے دوران 5 فلسطینیوں ک...
وزیر اعظم محمد شہبا ز شریف نے کہا ہے کہ فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان کو آج مختلف چیلنجز کا سامنا ہے ریونیوکلیکشن سب بڑا چیلنج ہے ،جزا ء اور سزا کے عمل سے ہی قومیں عظیم بنتی ہیں،بہتری کارکردگی دکھانے والے افسران کو سراہا جائے گا...
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں، ادارے آئین کی تابعداری کے لیے تیار ہیں تو گریٹر ڈائیلاگ کا آغاز ہوسکتا ہے ، ڈائیلاگ کی بنیاد فارم 45ہے ، فارم 47کی جعلی حکومت قبول نہیں کرسکتے ، الیکشن دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن بنے جس کے پاس مینڈیٹ ہے اسے حکومت بنانے د...
ملک میں 8؍فروری کے الیکشن کے بعد نئی حکومت آنے کے بعد بھی 98 ارب51 کروڑ روپے کی گندم درآمد کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ موجودہ حکومت کے دور میں بھی 6 لاکھ ٹن سے زیادہ گندم درآمد کی گئی، ایک لاکھ13ہزار ٹن سے زیادہ کا کیری فارورڈ اسٹاک ہونے کے باوجو...
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے ) نے نان ٹیکس فائلر کے حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے 5لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کی معذرت کر لی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے 2023 میں ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والے 5...
کراچی میں پیپلزبس سروس کے کرائے کی ادائیگی کے لیے اسمارٹ کارڈ متعارف کروا دیا گیا ۔ کراچی میں پیپلز بس سروس کے مسافروں کیلئے سفر مزید آسان ہوگیا۔ شہری اب کرائے کی ادائیگی اسمارٹ کارڈ کے ذریعے کریں گے ۔ سندھ حکومت نے آٹومیٹڈ فیئر کلیکشن سسٹم متعارف کرادیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی ش...