وجود

... loading ...

وجود
وجود

طیارہ حادثہ اور گروہی مفادات کا سفاکانہ کھیل

جمعرات 28 مئی 2020 طیارہ حادثہ اور گروہی مفادات کا سفاکانہ کھیل

بدقسمتی یہ ہے کہ پاکستان کے دیگر شعبوں کی طرح ہوابازی کی صنعت میں بھی مختلف فشاری گروہ پائے جاتے ہیں۔ مافیا راج میں شکر، آٹااور بجلی سے لے کر تعمیرات تک کوئی شعبہ بھی ایسا نہیں جہاں طاقت ور طریقے سے مختلف ”لابیز“اپنے اپنے مفادات کے لیے کام نہ کرتی ہوں۔ ”لابیز“کی ضرورت ہی تب پڑتی ہے جب مفادات جائز نہ ہو، اور اس کے تحفظ کے لیے روایتی طریقے کام نہ کرسکتے ہوں۔ پاکستان میں مفادات کی جنگ اتنی بھیانک شکل اختیار کرگئی ہے کہ مختلف جتھوں، گروہوں اور لوگوں نے اس کے لیے مجرمانہ طریقے سے مذہبی شخصیات سے لے کر سیاسی و رفاہی اداروں (بلڈر مافیا کا وفاقی حکومت سے تعمیرات کو صنعت کا درجہ دلانے کے لیے سیلانی ویلفیئر کا استعمال، جس پر تفصیل سے کسی رپورٹ میں روشنی ڈالی جائے گی)تک کو استعمال کرنامعمول بنا لیا ہے۔ بغیر کسی عزت کے دولت اور طاقت کے ذریعے اپنا سکہ جمائے رکھنے کا یہ رجحان قومی سطح پر کسی بھی نوع کی اعلیٰ اقدار کو جنم دینے کی راہ میں سخت رکاوٹ بن چکا ہے۔
ہوا بازی کی صنعت میں بھی یہ رجحان نہایت طاقت ور طریقے سے موجود ہے۔ اور اب اس رجحان نے ہمیں حادثات کا چہرہ دکھانا شروع کردیا ہے۔22 /مئی کو لاہور سے کراچی آنے والے بدقسمت طیارے کے حادثے کا ایک وسیع تناظر یہی طاقت ور”لابیز“ بھی ہے۔ پی آئی اے، سول ایوی ایشن اور پائلٹس سمیت اس صنعت کے مختلف شعبے اپنے اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے مختلف ”لابیز“ کے ساتھ دباؤ ڈالنے کے مختلف”ذرائع“ پر کامل دسترس پیدا کرچکے ہیں۔ جس کا نتیجہ یہ ہے کہ صنعت تباہ حال ہے جبکہ پاکستان میں ہوائی سفر ہر گزرتے دن غیر محفوظ ہوتا جارہا ہے۔ پی کے 8303 کے حادثے سے زیادہ عظیم نقصان یہ ہے کہ ہم یہ اعتماد بھی نہیں رکھتے کہ97قیمتی جانوں کو نگلنے والے اس سنگین واقعے کی تحقیقات بھی مکمل ہو پائے گی، اگر ہو گئی تو یہ دیانت دارانہ ہوگی،اور دیانت دارانہ ہوئی تو اس کے ذمہ داروں کو کوئی سزا بھی مل سکے گی۔ ڈھلمل یقین سیاسی ارادے، متلون مزاج حکومت اور منتخب احتساب کے سیاسی استعمال کی پختہ مکروہ روایت نے عوام کے عمومی اعتبار کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ اگر کوئی ریاست یہ اعتبار کھو دے تو اسے کسی خارجی خطرے میں سب سے پہلے جس چیز کا نقصان ہوتا ہے وہ عوام کی بیگانگی(alienation) ہوتی ہے۔ عوام سوچتے ہیں کہ وہ کس کے لیے اپنی جانیں قربان کریں؟اب اس رویے کا مکروہ ترین نظارہ طیارہ حادثے کی تحقیقات میں سامنے ہے۔ ہوائی صنعت کے مختلف شعبوں کی”لابیز“اپنے اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہوچکی ہیں۔ 97قیمتی جانوں کے بعد حادثے کی تحقیقات میں سچائی کا قتل بھی بس ہونے ہی والا ہے۔
سول ایوی ایشن، پی آئی اے اور پالپا (پاکستان ایئرلائنز پائلٹس ایسوسی ایشن) نے اپنی اپنی آستینیں چڑھا لی ہیں۔97قیمتی جانیں، طیارہ حادثہ اور تحقیقات ان کا نیا دستر خوان ہے۔ بے شرمی کا نمک اور سفاکی کا اچار ذائقہ بڑھانے کے لیے موجود ہے۔ اگرچہ ابتدائی منظرنامے میں پائلٹس اور پی آئی اے ایک دوسرے کے خلاف صف آرا نظر آتے ہیں، مگر اس پورے معاملے پر مجموعی ارتکاز یہ واضح کرتا ہے کہ کچھ لڑائیاں اندرونِ خانہ بھی جاری ہیں، جو ابھی منظرنامے پر طلوع نہیں ہوئیں۔وفاقی وزیرہوابازی غلام سرور خان حادثے کی تحقیقات میں ایک اور طرح کی دلچسپی رکھتے ہیں، جبکہ چیئرمین پی آئی اے کا مطمح نظر مختلف راستے پر چوکریاں بھر رہا ہے۔ اس کی پختہ شکل سامنے آنے دیں۔ ابھی پائلٹس اور پی آئی اے کی لڑائی پر دھیان دیں۔
ائیر ٹریفک اور اپروچ کنٹرولرز نے سارا ملبہ پائلٹ پر ڈال دیا ہے۔حادثے والے روز یعنی22 /مئی کو ذمہ داری پر مامور سول ایوی ایشن کے ایئر ٹریفک کنٹرولر اور اپروچ ٹاور کنٹرولر نے اپنے تحریری جواب میں لکھا ہے کہ حادثے کے روز پی کے 8303 کو لاہور سے کراچی تک اپروچ ٹاور کنٹرولر نے ہینڈل کیا، اپروچ ٹاور نے لینڈنگ سے 10 ناٹیکل میل کے بعد طیارہ کو لینڈ کرانے کا ذمہ داری اے ٹی سی کو سونپی۔اپروچ کنٹرولر کے مطابق کپتان نے لینڈنگ سے 10 ناٹیکل میل پر دی گئی ہدایات کو نظر انداز کیا، لینڈنگ سے قبل جہاں طیارے کی اونچائی 1800 فٹ ہونی چاہیے تھی، کپتان طیارے کو 3 ہزار فٹ اونچائی پر اڑا رہا تھا۔ کپتان نے بار بار ہدایت پر کہا کہ وہ لینڈنگ سے قبل اونچائی اوررفتار دونوں کو سنبھال لے گا۔تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ کپتان نے پہلی بار لینڈنگ گیئر کھولے بغیر طیارہ لینڈ کر دیا، کپتان نے پہلی لینڈنگ کی تو دونوں انجن رن وے سے ٹکرائے اور 3 بار رن وے سے رگڑ کھائی، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کپتان لینڈنگ کے وقت رفتار اور اونچائی کو سنبھالنے میں لینڈنگ گیئر کھولنا بھول گیا۔ چنانچہ لینڈنگ گیئرکے بغیر جہاز لینڈ کرانے سے انجن رن وے سے ٹکرائے اور چنگاریاں نکلیں، طیارے کے کپتان نے ایک بار پھر جہاز اڑا لیا اور لینڈنگ کی اجازت مانگی، جہاز کے کپتان نے دوبارہ لینڈنگ کے وقت بتایا کہ جہاز کے انجن کام کرنا چھوڑ گئے ہیں۔تحقیقاتی ٹیم نے سوال کیا کہ کیا کپتان نے ایمرجنسی لینڈنگ کا اشارہ دیا تھا۔ کنٹرولرز نے جواب دیا کہ کپتان نے ایمرجنسی کا نہیں بتایا اور کہا کہ وہ پرسکون ہے، لینڈنگ کرلینگے، لینڈنگ کے لیے طیارے کو رن وے نمبر 25 لیفٹ پر لینڈنگ کی اجازت تھی۔
اس تحریری جواب کو ہی دیکھا جائے تو یہ حادثے کا انتہائی برائے نام (Casual) جواب ہے، یوں لگتا ہے کہ ائیر ٹریفک کنٹرولر اور اپروچ کنٹرولر کو ابھی کسی نے یہ نہیں بتایا کہ جس طیارے کی بابت وہ جواب جمع کرارہے ہیں وہ 97قیمتی جانوں کے ساتھ بھسم ہو چکا ہے۔
سول ایوی ایشن کے پاس واضح جواب ہونا چاہئے کہ کنٹرول ٹاؤر نے کب یہ محسوس کیا کہ طیارہ خطرے کی حد میں داخل ہو گیا، اور کنٹرول ٹاؤر نے حادثے کی آہٹ محسوس کرتے ہوئے کیا اقدامات تجویز کیے۔ یہ کہہ دینا کافی نہیں کہ پائلٹ نے ہدایات کو باربار نظر انداز کیا۔ کیونکہ اس وقت اس بیانئے کی تصدیق کے لیے جس ریکارڈکی ضرورت ہے، وہ دستیاب نہیں۔کنٹرول ٹاؤر کے ساتھ منسلک بنیادی سوال یہ ہیں:
٭طیارے نے لینڈنگ کے وقت رگڑ اس لیے کھائی کیونکہ پہیے کھلے ہوئے نہیں تھے۔
٭پہیے کھلے نہیں تھے، تو اسے لینڈنگ کی اجازت کیوں دی گئی؟
٭جب بغیرپہیے (لینڈنگ گیئر) کھلے جہاز رن وے پر رگڑ کھا رہا تھا، تو پھر اسے اوپر اُٹھانے کا مشورہ کیا ضروری تھا؟ کیا یہ کسی زیادہ بڑے خطرے کو کھلی دعوت دینے کے مترادف نہ تھا، پھر ایسا ہی ہوا۔
٭ کیا پائلٹ جہاز کے رگڑ کھانے کے بعد اپنی مرضی سے ہی اڑا لے گیا، تب کنٹرول ٹاور کیا کررہا تھا؟ کیا ہدایات دے رہا تھا؟
٭ کنٹرول ٹاور کو کب پتہ چلا کہ جہاز کے انجن ناکارہ ہوگئے ہیں؟
ان سوالات کے جواب کے بجائے ائیر ٹریفک کنٹرول دراصل اس بیانئے کے پیچھے چھپ رہا ہے کہ”کپتان نے ایمرجنسی کا نہیں بتایا اور کہا کہ وہ پرسکون ہے، لینڈنگ کرلینگے“۔سوال یہ ہے کہ کیا یہ ساری ذمہ داری پائلٹ کے بیانئے پر ہی منحصر ہوتی ہے؟ ابھی پائلٹ کی ذمہ داری کا معاملہ ایک طرف رکھیں، درحقیقت ائیر ٹریفک کنٹرولر کی ذرا سی مستعدی اور حاضر دماغی سے اس حادثے سے بچا جاسکتا تھا۔ ائیر ٹریفک کنٹرولر دوربین سے جہاز کو لینڈنگ کے وقت دیکھتا ہے۔ اگر لینڈنگ کے دوران میں جہاز کے پہیے کھلے نہیں تھے، تو اُسے جہاز کو لینڈنگ سے روکنا چاہئے تھا۔ یہ ایک پہلو جہاز کے انجن کو تباہی سے روک سکتا تھا، کیونکہ بظاہر جہاز کے انجن رن وے پر رگڑ کھانے سے ناکارہ ہوگئے تھے، ماہرین بتاتے ہیں کہ انجن کو فیول کی سپلائی اس رگڑ کھانے سے ممکنہ طور پر متاثر ہوگئی تھی۔تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ ”ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کپتان لینڈنگ کے وقت رفتار اور اونچائی کو سنبھالنے میں لینڈنگ گیئر کھولنا بھول گیا“۔بھول گیا، کیا مطلب؟ کیا جہاز میں لینڈنگ گیئر نہ کھولے جائیں تو جہاز تنبیہ آمیز آوازیں نہیں دیتا۔ کیا جہا ز کی پہیے کھلے بغیر لینڈنگ کے وقت یہ نظام بند تھا؟ اگر ایسا تھا تو پھر ہمیں سیدھے جہاز کو پرواز کی اجازت دینے والے ادارے کی طرف جانا پڑے گا۔ ایسا کیوں تھا؟ ایک پائلٹ جہاز کے پہیے کھولے بغیر لینڈنگ کے لیے اُتر رہا ہے، اُسے بھی معلوم نہیں، جہاز میں تنبیہ کرنے والے نظام کو بھی معلوم نہیں اور ائیر ٹریفک کنٹرولر کو بھی یہ معلوم نہیں۔ ائیر ٹریفک کنٹرولر اس سوال سے خود کو نہیں بچا سکتے کہ اُس نے دوربین سے جہاز کے پہیے نہ کھلنے پر جہاز کی لینڈنگ کو کیوں نہیں روکا؟ ابھی اس حوالے سے بہت سے پہلو زیر بحث لائے جاسکتے ہیں، مگر کالم کاورق تمام ہوا۔ سمجھنے کی بات بس اتنی ہے کہ لابیز کام کررہی ہیں اور خطرناک طریقے سے کام کررہی ہیں۔ اُنہیں حادثات اور اس کے نقصانات کی کوئی پروا نہیں، اُن کی پہلی ترجیح گروہی مفادات کا تحفظ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
سی اے اے :ایک تیر سے کئی شکار وجود منگل 19 مارچ 2024
سی اے اے :ایک تیر سے کئی شکار

نیم مردہ جمہوریت کے خاتمے کے آثا ر وجود منگل 19 مارچ 2024
نیم مردہ جمہوریت کے خاتمے کے آثا ر

اسرائیل سے فلسطینیوں پر حملے روکنے کی اپیل وجود منگل 19 مارچ 2024
اسرائیل سے فلسطینیوں پر حملے روکنے کی اپیل

اندرا گاندھی ، گولڈا میئر اور بے نظیر وجود پیر 18 مارچ 2024
اندرا گاندھی ، گولڈا میئر اور بے نظیر

نازک موڑ پر خط وجود پیر 18 مارچ 2024
نازک موڑ پر خط

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر