وجود

... loading ...

وجود
وجود

کیش ٹریش

جمعرات 21 مئی 2020 کیش ٹریش

ذرا ہم چونکتے ہیں، مگر زیادہ نہیں۔ دنیا کی نئی شکل وصورت کے ممکنہ آثار میں ہم واضح طور پر کاغذی کرنسی کا مستقبل دیکھ سکتے ہیں۔ پھر بھی ذرا سے چونکنے کی بات ہے، جب 18.7 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے اناسی ویں امیر ترین شخص اور دنیا کی سب سے بڑی ہیج فنڈ کمپنی بریج واٹر کے روح رواں ”رے ڈیلیو“(Ray Dalio) کہتے ہیں: کیش دراصل ٹریش ہے“۔چند سری حکومت کے ایک ممکنہ عالمی نقشے میں رے ڈیلیو بھی جارج سوروس(دنیا بھر کی اسٹاک ایکسچینج کو اُتھل پتھل کرنے والا) کے ساتھ ایک سرے پر کھڑے نظر آتے ہیں۔پھر سوچنا تو چاہئے کہ آگے کیا ہونے والا ہے؟کاغذی کرنسی کا مستقبل کیا ہے؟
رواں برس کے اوائل میں جب کورونا وائرس انسانوں کے پاؤں میں زنجیر پہنا کر خود بستی بستی گلیوں گلیوں رقص کرنے نکلا تو ہمیں رے ڈبلیو ایسے خوف کے سودا گروں نے باور کرایا کہ کووڈ۔ 19 کے باعث لوگ نقد لین دین سے خائف ہیں۔ کاغذی کرنسی کے خلاف اس نوع کی بڑھک بازیاں بلاوجہ نہیں۔ دنیا کی منتخب اشرافیہ یہ چاہتی ہے کہ نقد میں رقم کا لین دین (کاغذی کرنسی اس کے لیے سب سے اہم ذریعہ ہے)روک دیا جائے، کیونکہ یہ وہ طریقہ ہے جس کا سراغ لگانا (ٹریک) قدرے مشکل ہے۔یورپی یونین نے لمبے چوڑے بلوں سے دوری اختیار کرنے کی جب کوشش کی تو سوئیڈن نے بے کاغذ لین دین کی اس سوسائٹی سے چھیڑ چھاڑ بھی کرکے دیکھی ہے۔ امریکا بھی اسی راستے پر ہے۔ بھارت نے 9/ نومبر 2016 کو ایک اہم اقدام کے طورپر ایک ہزار اور پانچ سو روپے کے نوٹوں کو معاشی چلن سے نکال پھینکا۔ اس مہم پر بد عنوانیوں کے خاتمے کی مہر لگائی جاتی ہے۔ شربت کو زیادہ میٹھا کرنا ہو تو منی لانڈرنگ پر قابو پانے کی چینی بھی گھول دی جاتی ہے۔ کیا یہ سب کچھ ایسا ہی ہے؟
درحقیقت عالمی اشرافیہ کے جانے پہچانے کھلاڑی کاغذی کرنسی کے خاتمے کے ذریعے دنیا بھر کے مالیاتی لین دین کے ڈیٹا بیس کو محفوظ دیکھنا چاہتے ہیں۔مکمل اقتدار دولت پر مکمل کنٹرول کے بغیر ممکن نہیں۔ کاغذی کرنسی غیر ریاستی اور ناقابل گرفت دولت کے مراکز پیدا کرنے میں معاون ہے۔ یہ مظہر تب زیادہ سنگین محسوس ہوتا ہے جب حکومتیں دیوالیہ ہونے کے قریب ہوتی ہیں، تب وہ فطری طور پر ٹیکس میں اضافے کے راستے ڈھونڈتی ہیں۔ پھر ایسے لوگوں کے پروفائل بنائے جاتے ہیں جو ان کے مسلسل وجود کے لیے کسی طرح خطرناک سمجھے جاسکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عالمی طاقت کے مراکز کیش کو ٹریش میں ڈالتے ہوئے قومی کرنسیوں کو ڈیجیٹل ایڈیشن میں دھکیلنے کے جتن کر رہے ہیں۔یہ طاقت پر مزید قبضے کو یقینی بنانے کے ساتھ سخت ترین نگرانی کا مستبد اور مستند ذریعہ ہے۔عالمی مالیاتی نظام ٹوٹ چکا ہے۔ اِسے بچانے کے لیے ایک عالمی مربوط بیل آؤٹ منصوبے کی ضرورت ہے۔ اس بحران میں آسان طریقہ ہے کہ کی بورڈ پر ڈیجیٹل کرنسی پیدا کی جائے۔ 2008 کے عالمی مالیاتی بحران میں اس کی ضرورت محسوس کی گئی تھی کہ تمام بڑے مرکزی بینکوں کو عالمی مالیاتی فنڈ کی حمایت سے منسلک کرکے بقا کا سامان کیا جائے۔
شنگھائی گولڈ ایکسچینج کے سربراہ وانگ زینینگ(Wang Zhenyin)کا حالیہ بیان دھیان میں رہنا چاہئے، جس میں وہ اس پر زور دیتے ہیں کہ ایک بین الاقوامی ڈیجیٹل کرنسی کو امریکی ڈالر کے بجائے دنیا بھر کے تمام تجارتی تصفیوں کے لیے معیار مان لینا چاہئے۔وہ صاف صاف کہتے ہیں کہ ڈالر امریکی دباؤ کا ایک ہتھیار ہے، دیگر ممالک کو اس کے ذریعے ہمیشہ نقصان کا خطرہ رہتاہے، لہذا یہ عالمی معیاری کرنسی کے طور پر مزید آگے نہیں چل سکتا۔ وہ مانتے ہیں کہ سونا بھی ایک مثالی متبادل کی جگہ اس لیے نہیں لے سکتا کیونکہ اس کی مقدار بہت محدود ہے جو بڑھتی ہوئی عالمی تجارتی ضروریات کو پورا نہیں کرسکتا۔ لہذا آزاد تجارتی تصفیوں کے لیے بین الریاستی کرنسی ہر ملک کی ضرورت ہے۔ یہ کوئی نیا اور اچھوتا خیال نہیں۔ خود چین نے 2008 کے مالیاتی بحران میں اس تصور کو فروغ دیا تھا۔ تب چین کے مرکزی بینک کے چیف چاؤ ژاؤچوان(Zhou Xiaochuan) نے عالمی مالیاتی تصفیوں کے نظام میں درستی کے لیے ایک اسپیشل ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) کی تجویز پیش کی تھی۔ آپ کو بے شمار کتابیں مل جاتی ہیں جو کرنسی کی جنگ اور دولت کی موت کے موضوع کو زیر بحث لاتی ہیں۔ اس میں ایک خطرناک نکتہ یہ ملتا ہے کہ آئی ایم ایف خود عالمی مرکزی بینک کی حیثیت سے کردار ادا کرنا کا خواہاں ہے کیونکہ یہ باور کیا جاتا ہے کہ آنے والے مالیاتی بحرانوں کا مقابلہ ریاستوں کے مرکزی بینکوں سے نہیں ہوسکے گا۔
اس پوری بحث کا جائزہ لیں تو ایک بات تو صاف ہو جاتی ہے کہ کاغذی کرنسی کا خاتمہ ہر بڑا ملک اپنے اپنے مقاصد کے تحت چاہتا ہے۔ مگر اس کے متبادل کے طور پر حل سب کے الگ الگ ہیں۔ فرق اس سے پڑتا ہے کہ چین کیا چاہتا ہے؟گولڈ ایکسچینج کے سربراہ وانگ زینینگ ڈالر کے جس متبادل کی بات کررہے ہیں، وہ آئی ایم ایف کے اسپیشل ڈرائنگ رائٹس(ایس ڈی آر) سے مطابقت رکھتا ہے اور نہ ہی سونے کے متبادل سے۔ ایسے میں سوال جائز ہے کہ آگے پھر کیا ہوگا؟یہاں ہم ہر ملک کی اپنی اپنی بانسری اور اپنا اپنا راگ دیکھتے ہیں۔
چین جیسے ممالک اپنی کاغذی کرنسیوں کے ڈیجیٹل ایڈیشن پر کام کررہے ہیں۔ روس کرنسی کی ڈیجیٹل دنیاپر کام کررہا ہے۔یہاں تک کہ وہ روبل کے ایک کرپٹوکرنسی نقل کی جانب بھی راغب ہے۔ یورپی یونین کی شدید خواہش ہے کہ رکن ممالک اپنے نفع ونقصان کی باہم شراکت کے ساتھ ایک مالیاتی انضمام پر اتفاق کرلیں، تاکہ یورو کا صرف ڈیجیٹل ایڈیشن رائج کیا جائے اور کاغذی یورو سے ہمیشہ کے لیے جان چھڑا لی جائے۔جرمنی میں سونے کی ملکیت کو انتہائی شک کی نظر سے دیکھا جاتا ہے اور ایک اونس سے بھی کم سونے کی فروخت کی نگرانی کی جاتی ہے۔
مالیاتی رازداری اب قصہ پارینہ لگ رہی ہے۔ ایک نام نہاد ”فرسٹ ورلڈ“ کی باتیں ہورہی ہیں جس میں کرپٹو کرنسی کو بھی دو نعروں کے ساتھ مالی انفرااسٹرکچر کا حصہ سمجھا جائے گا۔ یہ نعرے اے ایم ایل یعنی”اینٹی منی لانڈرنگ“ اور کے وائی سی (Know Your Customer) یعنی اپنے گاہک کو پہچانئے، پر مشتمل ہیں۔ نقد رقم کے خاتمے کے لیے دباؤ اب ایک حقیقت ہے۔یہ خطرناک رجحان حکومتوں کے تمام محصولات اور مختلف فیسوں کو جائز قرار دینے میں معاون ہوگا، اور آپ سے کسی فیصلے کو لینے سے پہلے ہی خودکار نظام کے تحت عمل درآمد کو یقینی بنا لے گا۔اگر آپ کسی بھی قسم کی پرائیوسی پر یقین رکھتے ہیں تو اس نظام کے تحت آپ یا تو منی لانڈرر ہیں یا پھر دھوکے باز۔ اس سے زیادہ پریشان کن امر یہ ہے کہ امریکا جو پہلے بھی ڈالر کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے، زیادہ خطرناک طور پر دنیا کے معاشی اور معاشرتی نظام کو اپنے گرفت میں لینے کے قابل ہو جائے گا۔
ظلم وجبر سے بندھے یک قطبی نظام کے بجائے ہم ایک کثیرقطبی دنیا میں جیناچاہتے ہیں۔مگر قومی ریاستیں ایک ایسے مالیاتی جبرسے ہم آغوش ہو چکی ہیں جس میں کمانے کھپانے کے علاوہ کرنے کو کچھ بھی نہیں رہ جاتا۔ آدمی تو آدمی ریاستیں بھی اس میں تباہ ہورہی ہیں۔ پاکستان اُن ریاستوں میں سے ایک ہے جو عالمی مالیاتی جبر سے باہر نکلنے کی سکت تک پیدا کرنے کے قابل نہیں رہا۔ اب اُس کے پاس سوچنے اور کچھ نیا کردکھانے کا حوصلہ تو دور امنگ بھی دکھائی نہیں دیتی۔ہم بھیڑ چال کا حصہ ہے جس میں عالمی طاقتیں ہماری سمت اور منزل کا فیصلہ کرتی ہے۔ اگر کوئی یہ سوچ رہا ہے کہ اس نئے مالیاتی نظام میں تقریبا ایک صدی تک دنیاکے مالیاتی منظرنامے کو کنٹرول کرنے والے امریکا کا کردار کچھ مختلف ہوگا، تو یہ خام خیالی ہے۔ اگر کوئی اس میں یہ امکان ڈھونڈتا ہے کہ امریکا کے متبادل کے طور پر اس ذریعے سے کوئی اور قوت اُبھر آئے گی، جس سے امریکا سے مختلف رویے کی توقع جائز ہوگی، تو یہ بھی ایک نادانی ہے۔طاقت اور جبر چہرہ بدل بھی لے تو کردار کبھی نہیں بدلتا۔ایسی صورت میں ہمارے پاس انتخاب یہ رہ جاتا ہے کہ یا تو امریکا کے بے راہ رو بینکاری کے ظلم وستم کو آئی ایم ایف کے ذریعے سہتے رہیں یا پھر عالمی سطح پر ایک دوسرا مگر اتنا ہی بُرا نظام گلے سے لگائیں۔
ہوسکتا ہے کہ دنیا کو واقعتا کسی نئے نظام مالیات کی ضرورت ہو، ایک نئی کرنسی اور اس کے عالمی متبادل کا احساس لازمی ہوگیا ہو۔ مگر ہمیں قدیم قدر پر مبنی ایک حقیقی اور ٹھوس کرنسی کی ضرورت ہے، جو ہوائی نہ ہو، جس کا حساب صرف ہندسوں میں نہ ہوتا ہو،اور جس پر کسی بینک میں بیٹھے اُلوکے پٹھے کا اکیلا کنٹرول نہ ہو۔ صاف نظر آرہا ہے کہ ڈالر کا ریزور معیار مرنے کے مرحلے میں ہے۔ دنیا کے مالیاتی نظام کی ساکھ کا ڈھانچہ بلبلے کی طرح پھٹ رہا ہے۔ایک متبادل کی تلاش کے لیے دنیا کھلی ہے۔ مگر جب ایک بار شکار کا کھیل شروع ہوجائے تو شیر کا حصہ کون روک سکتا ہے؟ امریکا ایک ایسا ہی شیر ہے۔ چین شیر کی آوازیں نکال رہا ہے، مگر امریکا کی آہنی گرفت میں موجود آئی ایم ایف کے ہوتے ہوئے ایک نئے ”آقا“کی خواہش بھی جھوٹی خواہش ثابت ہوسکتی ہے۔ کیا ہم سوچ رہے ہیں کہ کاغذی کرنسی کے خاتمے کی دنیا میں جاری کشمکش وطنِ عزیز میں کیا گُل کھلا سکتی ہے؟ یا ہمارے لیے عید پر نئے نوٹوں کو چھاپنے اور نہ چھاپنے جیسے مسئلے ہی زیر بحث رہیں گے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
مسلمان کب بیدارہوں گے ؟ وجود جمعه 19 اپریل 2024
مسلمان کب بیدارہوں گے ؟

عام آدمی پارٹی کا سیاسی بحران وجود جمعه 19 اپریل 2024
عام آدمی پارٹی کا سیاسی بحران

مودی سرکار کے ہاتھوں اقلیتوں کا قتل عام وجود جمعه 19 اپریل 2024
مودی سرکار کے ہاتھوں اقلیتوں کا قتل عام

وائرل زدہ معاشرہ وجود جمعرات 18 اپریل 2024
وائرل زدہ معاشرہ

ملکہ ہانس اور وارث شاہ وجود جمعرات 18 اپریل 2024
ملکہ ہانس اور وارث شاہ

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر