وجود

... loading ...

وجود
وجود

طاقت کا نیا اُبھار

منگل 28 اپریل 2020 طاقت کا نیا اُبھار

قوموں کے مابین کھینچا تانی میں ہر دور کا ایک مرکزی عامل ہوتا ہے۔قومی ریاستیں اپنا ایک منفرد جوہر رکھتی ہے، یہی اُس کا قوت ِ اقتدار ہوتا ہے۔ ارجنٹائن کے ماہرِ سیاسیات مارسیلو گولو اِسے ”threshold of power“ کا نام دیتے ہیں۔ مختلف ادوار کے ان عناصرِ طاقت کی درجہ بندی کی جائے تو قومی ریاست پہلا عامل قرار پائے گی۔ دوسرا عامل صنعتی تھا۔ تیسرا عامل نو آبادیاتی دور میں علاقوں کے حصول کی ریاستی کشمکش میں اُبھرا۔چوتھا عامل ایٹم بم تھا۔ جبکہ پانچواں ابھی تک طے شدہ نہیں۔ مگر ایٹم بم کے بعد کا یہ غیر متعین عرصہ دراصل ٹیکنالوجی کی ترقی سے مربوط ہونے کے باوجود مبہم ہے۔ٹیکنالوجی قوت کے تمام محرکات کو اپنی لپیٹ میں پوری طرح لینے کے باوجود ابھی تاریخ کے صفحات پر اپنی وضاحت کے عرصۂ انتظار میں ہے۔تاہم دنیا عمومی طور پر ایک وہم میں مبتلا ضرور ہے جس کے اندر ٹیکنالوجی اور ترقی ہم معنی سمجھے جاتے ہیں۔ تصورات کی اس آویزش اور ترقی کے اس عہدِ عروج میں دنیا کو ایک ایسی وبا کاسامنا ہے جس سے طاقت کے یہ تمام عناصر غیر موثر ہو چکے ہیں۔درحقیقت دنیا کی تما م ایٹمی ریاستیں مل کر بھی اس وائرس کا سامنا نہیں کرسکتی۔ وائرس نے علاقوں کے حصول میں صف آرا ریاستوں کے نوآبادیاتی پس منظر پر بھی ایک حقارت آمیز انگڑائی لی ہے۔ نئے علاقوں کی کشمکش کا دوربھلے پُرانا ہوا، مگر انسان اپنی مسلمہ جغرافیائی حدبند ریاستوں کے اندر بھی اپنے ہی گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ صنعتی ترقی جن شب وروز کی رونقوں میں اپنا جلوہ دکھاتی ہے، وائرس نے اُسے چاٹ لیا۔ تو پھر کیا طاقت کے تمام پچھلے عناصر وائرس کے آگے مجبورِ محض ہو چکے ہیں؟دنیا کی تمام ریاستیں اس وبا سے نمٹنے کے لیے ادویات اور ویکسین میں اپنے تمام وسائل کو جھونکنے کے لیے تیار ہیں۔ کیا یہ ظاہر کرتا ہے کہ طاقت کا ایک نیا اُبھار پیدا ہورہا ہے، یا ہوسکتا ہے؟
برطانیا میں 23/اپریل کو کورونا وائرس کے خلاف ویکسین پہلا مرتبہ انسانوں پر آزمائی گئی۔ جس کی باقاعدہ تصدیق برطانیا کے سیکریٹری ہیلتھ میٹ ہینکوک نے کی۔ سیکریٹری ہیلتھ نے اس موقع پر کہا کہ اس منصوبے کے لیے ابتدائی طور پر بیس ملین پاؤنڈ فراہم کیے گئے تھے،اور ہم آخر تک تمام وسائل مہیا کریں گے، تاکہ امکانی کامیابی کو یقینی بنایا جاسکے۔ماہر وبائی امراض اینڈریو پولارڈ اس تحقیقاتی منصوبے کی سربراہی کررہے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ آکسفورڈ ویکسین سینٹر اکتوبر تک اس کی ایک ملیں خوراکیں تیار کرلے گا، حالانکہ یہ ویکسین ابھی طبی طور پر آزمائشی مرحلے میں ہے۔ یہ پہلو دراصل اس امر کو ظاہر کرتا ہے کہ برطانیا اس منصوبے کی کس حد تک مالی سرپرستی کرنے کو تیار ہے۔ برطانیا ڈبلیو ایچ او کی جانب سے مقررہ ایک سال کی مدت سے پہلے ہی کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ کیا یہ ترقی اور طاقت کے نئے تصور سے جڑی جدوجہد ہے۔
جرمنی بھی اس دوڑ میں پیچھے نہیں۔ جرمن حکومت نے نئے کورونا وائرس کے خلاف اپنی ویکسین کے ابتدائی طبی تجربے کی اجازت دے دی ہے۔جہاں پہلے آزمائشی مرحلے میں دو سو صحت مند افراد حصہ لینے والے ہیں۔ اس کے ذریعے سائنسدان انسان کے مدافعتی نظام میں اضافے کی تصدیق کے خواہاں ہیں تاکہ دوسرے آزمائشی مرحلے میں مزید انسانوں کو شامل کیا جاسکے۔مگر یہاں بھی ویکسی نیشن انسٹی ٹیوٹ کے صدر اس مجبوری کو ظاہر کررہے ہیں کہ ویکسین کی منظوری کے باوجود اسے صحت مراکز میں عوام کے لیے مہیا کرنے میں مہینے لگ سکتے ہیں۔ جرمنی میں ویکسین تیاری میں معروف فارما کارپوریشن فائزر اور بائیوٹیکنالوجی کمپنی بائیو ٹیک۔ ایس ای سرگرم ہیں۔ دونوں کمپنیاں امریکا میں بھی ابتدائی طبی آزمائشوں کی اجازت کا انتظار کررہی ہیں۔
چین کورونا وبا پر قابو پانے والا پہلا ملک ہے۔ اُس نے ووہان کے تمام اسپتال کورونا مریضوں سے خالی کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔ چین کو کسی بھی دوسرے ملک پر یہ برتری پہلے سے ہی حاصل ہے۔ چین نے سب سے پہلے ایک ویکسین کی طبی آزمائش مارچ میں شروع کی تھی۔ جس کے تحت 18 سال سے 60 سال کی عمررکھنے والے ایک سو رضاکاروں کو خوراکیں دی گئیں۔ چھ ماہ تک یہ رضا کار خوراکیں لیں گے، جس کے بعد ویکسین کی تاثیر کے متعلق کسی حتمی رائے کا اعلان کیا جاسکے گا۔ مارچ میں ہی امریکا نے بھی اپنے تجربات کا آغاز کردیا تھا، جہاں ایک بائیو ٹیک کمپنی موڈرنا اس تحقیق کا انتظام کررہی ہے۔ اس مہم میں شریک رضا کار اگلے چندماہ تک اس کا حصہ رہیں گے۔
روس جون میں اپنی تیارکردہ ویکسین کے تجربات کے آغاز کا اعلان کر چکا ہے۔ ویکٹر ریاستی مرکز کے سربراہ رینات مکیسوف کے مطابق وہ 29/جون سے 180 رضاکاروں پر تین مختلف ویکسین کی جانچ کے پہلے مرحلے کا آغاز کرنے والے ہیں۔ اس کے لیے رضاکاروں کے گروپ تشکیل دیے جاچکے ہیں۔سائبیریا کے شہر نووسیبیرسک میں قائم لیبارٹری کے سائنس دانوں نے پروٹو ٹائپس ویکسین چھ مختلف تیکنیکی پلیٹ فارم کی حامل تیار کی ہیں۔ ابھی اسے جانوروں پر آزمایا جارہا ہے۔ مگر امید کی جارہی ہے کہ روس اس کا باقاعدہ اعلان 30 /اپریل تک کرسکتا ہے جب یہ ویکسین انسانوں پر ابتدائی تجربات کے لیے مہیا کردی جائے گی۔ کورونا وائرس کے حوالے سے دنیا میں مختلف ممالک کے مزید منصوبے بھی تیزی سے کام کررہے ہیں۔ مختلف ممالک میں ویکسین کی اس دوڑ سے بآسانی اندازا لگایا جاسکتا ہے کہ یہ محض کسی وبا کی ویکسین کی تیاری سے متعلق نہیں۔ بلکہ یہ اس سے کچھ زیادہ ہے۔ کورونا وبا بھلے عالمگیر ہو، مگرمختلف ممالک اس کا حل مقامی طور پر ڈھونڈنے میں مصروف ہیں، جو اُنہیں ایک ”باعزت“ ریاست کے طور پر ادویہ سازی میں خودمختاری ہی نہیں دلائے گی، بلکہ وبا کے اس ہنگام انتہائی سود مند بھی ثابت ہوگی۔ درحقیقت نئے کورونا وائرس نے ایک نئے ورلڈ آرڈر کے طور پر دنیا میں غیر معمولی تبدیلیوں کی راہ ہموار کردی ہے۔ حالانکہ ہم اس کے خطرناک اثرات کے مکمل ادراک سے ابھی بہت دور ہیں۔ابھی ہم وبائی امراض کے دور میں ہیں۔ اور یہ دور کورونا وبا کی حالیہ لہر پر قابو پانے کے باوجود ٹلنے والا نہیں۔ مائیکروسوفٹ کے شریک بانی بل گیٹس کے مطابق یہ وبا کا پہلا دور ہے، جو اگلے کئی برسوں تک انسانوں کے ساتھ رہے گا۔ یہاں تک کہ مستقبل کا مورخ اس دور کی وضاحت اس وبا سے کرے گا۔ یہی نہیں بلکہ بل گیٹس کے نزدیک ہم نے اپنی زندگی کا ایک تہائی حصہ ہی دیکھا ہے، باقی اب وبا دیکھے گی۔
دنیا کا یہ منظرنامہ طاقت کے نئے اُبھار کی نشاندہی کرتا ہے۔ جو قوم ادویہ سازی میں خود مختاری حاصل کرے گی، وہ طاقت کے نئے اور رائج عنصر پر اپنی گرفت مضبوط کرے گی۔ ارجنٹائن کے ماہرِ سیاسیات مارسیلو گولو کی زبان میں کہیں تو ادویہ سازی میں خود مختاری اورویکسین کے عوامل پر قومی گرفت دراصل نیا ”threshold of power“ ہے۔سرد جنگ میں قومی خودمختاری کی ضمانت جوہری بم تھا۔ آنجہانی سوویٹ یونین اور امریکا اس دوڑ میں ایک دوسرے کے ساتھ صف آرا رہے۔ اب ہائبرڈ جنگ اور حیاتیاتی ہتھیاروں کا نیا تناظر پیدا ہو چکا ہے۔ جس میں طاقت ور اقوام اپنی جوہری طاقت سے مطمئن ہو کر نہیں بیٹھ سکتیں۔ اس نئی جنگ میں دشمن ملک کے خلاف فوج بھی بھیجنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔اس نئی جدلیاتی کشمکش میں اینٹی تھسیس (جوابِ دعویٰ) کے طور پر ہائبرڈ اور حیاتیاتی عاملین نے سر اُٹھایا ہے۔ جس میں ہیکرز اور وائرس اس نئی جنگ کے خطرناک ہتھیار ہیں۔ آپ جارح ریاست نہ بھی ہو تو آپ کا دفاع حیاتیاتی جنگ کے تقاضے پورے کرنے میں ہی ممکن ہو سکتا ہے۔ ویکسین طاقت کے نئے اُبھار کی توپ ہے۔ کوئی بھی مہلک وبا آپ پر دشمن کی جانب سے بھی حملہ کرسکتی ہے، وائرس کی صورت میں یہ کورونا کا نیا دور بھی ہوسکتا ہے۔ عالمگیریت نے اب ہمیں مستقل خطرات کی دہلیز پر پہنچا دیا ہے۔ وبائی مرض کے حملوں میں ویکسین ایک دفاع ہوگی۔ اس تناظرمیں یہ ایک خطرناک بات ہے کہ ادویات اور ویکسین پر کنٹرول کارپوریشنز کا ہو۔ یہ تو بالکل ایسے ہی ہے کہ ایٹم بم کسی کمپنی کی ملکیت میں چلا جائے، یا میزائل سازی ملکیت کے حقوق کے ساتھ کسی کارپویشن کے ہاتھ میں ہوں۔
اس بنیادی سیاق وسباق میں ہم وطنِ عزیز کے اندر جاری آپادھاپی کو دیکھتے ہیں تو مایوسی کے سیاہ بادلوں کے سواکچھ نظر نہیں آتا۔ کورونا وبا کے دنوں میں بھی جیبوں کو ٹٹولنے کا عمل جاری ہے۔ یہ وہی حرص اور بھوک ہے جسے نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفی ﷺ نے کہا تھا کہ اسے قبر کی مٹی ہی مٹا سکتی ہے۔سندھ حکومت کو تو اس کے حال پر چھوڑ دیں جہاں بھٹو اور وائرس دونوں بہت دیر تک رہیں گے۔ مگر یہ کیا بدبختی ہے کہ اگر کسی جانب سے تحقیق کی کوئی جستجو سامنے آتی ہے، کوئی ملک میں ویکسین کے لیے انفرادی جدوجہد کرنے کی ذرا سی کوشش کرتا ہے تو وزیراعظم کے معاونِ خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا لب کشا ہوتے ہیں کہ پاکستان میں ویکسین کی تیاری کے حوالے سے کوئی کام نہیں ہورہا۔ پاکستان کی حریص فارماصنعت کو ہمہ وقت فائدہ پہنچانے والے ڈاکٹر ظفر مرزا کی زبان کو کوئی روکنے والا ہے یا نہیں۔ افسوس ناک طور پر اس وبا کے ایام میں اس وزارت کی جانب سے اعدادوشمار پیش کرنے کے علاوہ مستقبل کے تناظر میں کوئی ایک اقدام بھی سامنے نہیں آیا۔ جبکہ فارما صنعت بھی ان بدترین ایام میں خاموشی کی چادر اوڑھ کر سو گئی ہے۔ کیا ان کے پاس مستقبل کا کوئی نقشہ نہیں۔ کیا ان کے ناجائز منافع میں تحقیق کے لیے کوئی حصہ نہیں۔ کیا ان کا کام صرف عوام کی جیبوں پر ڈاکہ رہ گیا ہے۔ اور کیا ہمارے معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا کا واحد مقصد ان کی ناجائز منافع خوری کو سرکاری سطح پر تحفظ فراہم کرنا رہ گیا ہے۔ کیا یہ وہ ٹولہ ہے جس کے ساتھ ہم نئی دنیا سے بغلگیر ہوں گے۔ ایک نئے ورلڈ آرڈر میں اپنے مقام کا تعین کریں گے؟طاقت کے اس نئے اُبھار میں خود کو سرخرو کریں گے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
لیکن کردار؟ وجود جمعرات 28 مارچ 2024
لیکن کردار؟

خوابوں کی تعبیر وجود جمعرات 28 مارچ 2024
خوابوں کی تعبیر

ماحولیاتی تباہ کاری کی ذمہ دار جنگیں ہیں ! وجود جمعرات 28 مارچ 2024
ماحولیاتی تباہ کاری کی ذمہ دار جنگیں ہیں !

ریاست مسائل کی زدمیں کیوں ؟ وجود جمعرات 28 مارچ 2024
ریاست مسائل کی زدمیں کیوں ؟

مردہ قومی حمیت زندہ باد! وجود بدھ 27 مارچ 2024
مردہ قومی حمیت زندہ باد!

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر