... loading ...
دنیا بھر میں نوول کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 30 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے ۔ غیرملکی خبرررساں ادارے کے مطابق جونز ہاپکنز یونیورسٹی نے بتایاکہ کورونا سے دنیا بھر میں اب تک 2 لاکھ 33 ہزار 9 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ متاثرین کی مجموعی تعداد 30 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے ۔امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹون کے دوران وائرس سے مزید 2500 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 54 ہزار 265 تک پہنچ گئی ہے جب کہ متاثرین کی تعداد بھی 9 لاکھ 60 ہزار 896 ہو گئی ہے ۔ ماہ مبارک رمضان کی آمد ہوتے ہی سعودی عرب کے شاہ سلمان نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاوہ تمام علاقوں میں جزوی طور پر کرفیو اٹھانے کا حکم دے دیا ، اس کے علاوہ وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے باجماعت نمازوں پر پابندی عائد ہے جب کہ تراویح کو بھی 10 رکعت تک محدود کیا گیا ۔میکسیکو اور سنگاپور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کسیز کی تعداد میں ہوشربا اضافہ سامنے آیا ہے جس کے بعد دونوں ممالک کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی ہے ۔میکسیکو میں اچانک 970 کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 14 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جب کہ 84 مریضوں کے انتقال کے بعد مجموعی تعداد 1 ہزار 305 ہو گئی ہے ۔سنگاپور میں بھی 24 گھنٹوں کے دوران نئے 931 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے مریضوں کی تعداد 13 ہزار 624 ہو گئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 12 ہے ۔اسی طرح بھارت اور برازیل میں بھی کورونا کسیز کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔بھارت میں 213 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 26 ہزار 496 ہو گئی ہے جب کہ 43 نئی اموات کے بعد تعداد 825 ہو گئی ہے ۔برازیل میں 128 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 59 ہزار 324 ہو گئی ہے جب کہ 4 ہزار سے زائد مریض موت کی نیند سو چکے ہیں۔دوسری جانب چین میں گزشتہ 10 روز کے دوران کورونا کے باعث ایک بھی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 632 ہی ہے ۔چین کی وزارت صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے زیادہ تر امپورٹڈ سامنے آ رہے ہیں جس کے باعث ساری توجہ روس سے واپس آنے والے چینی شہریوں پر مرکوز کر دی گئی ہے ۔اٹلی میں کورونا سے اموات کی تعداد 26 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جب کہ اسپین میں یہ تعداد 22 ہزار 902 اور فرانس میں 22 ہزار 614 ہے ۔برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 20 ہزار 319 ہو گئی ہے جب کہ جرمنی میں مزید ہلاکتیں سامنے آنے کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار877 تک پہنچ گئی ہے ۔دنیا بھر میں عالمگیر وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 29 لاکھ 23 ہزار 342 ہو گئی ہے جب کہ اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 3 ہزار 309 تک پہنچ گئی ہے ، 8 لاکھ 37ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...
پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت تذبذب کا شکار ،عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتیپنجاب میں تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا چیلنج ہوگا، ذرائع عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ا...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...