... loading ...
دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک نے دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک نے بھارت کی سب سے بڑی میڈیا و ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی جیو رلائنس میں 5 ارب 70 کروڑ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی تقریبا 10 کھرب روپے کی سرمایہ کاری کی ہے ۔ فیس بک نے جیو رلائنس سمیت دنیا بھر کی دیگر آن لائن، ٹیکنالوجی و کمیونی کیشن کمپنیز میں بھی سرمایہ کاری رکھی ہے جب کہ فیس بک نے واٹس ایپ اور انسٹاگرام جیسی ایپس کو بھی خریدا تھا۔اور اب اس نے آبادی کے لحاظ سے دنیا کے دوسرے بڑے ملک بھارت کی سب سے تیزی سے آگے بڑھنے والی میڈیا و ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی جیو رلائنس میں سرمایہ کاری کی ہے ۔جیو رلائنس بھارت کے سب سے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی کمپنی ہے اور مذکورہ کمپنی میڈیا، ٹیلی کمیونی کیشن، ای کامرس و موبائل مینیو فیکچرنگ سمیت متعدد انڈسٹریز کی مالک کمپنی ہے ۔اسی کمپنی کے تحت رلائنس انڈسٹریز، رلائنس فانڈیشن، نیٹ ورک 18 میڈیا انویسٹمنٹ، جیو فائبر، ایل وائے ایف اسمارٹ فونز، جیو فون،جیو مارٹ، جیو نیٹ وائی فائی، جیو ایپس، جیو پیمنٹ بینک اور جیو ساون سمیت کئی کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔مکیش امبانی نے مذکورہ کمپنی کی 2016 میں شروعات کی تھی اور محض 4 سال کے عرصے کے دوران جیو رلائنس نے بھارت کے 40 کروڑ افراد کو آن لائن کردیا ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ 2022 تک بھارت کے 90 کروڑ افراد آن لائن ہوجائیں گے ۔بھارت میں جہاں 40 کروڑ افراد جیو رلائنس کے بدولت آن لائن ہوئے ہیں، وہیں 20 سے کروڑ تک افراد دوسرے ذرائع سے بھی آن لائن ہیں اور وہاں ہر آنے والے دن ٹیکنالوجی و کمیونی کیشن کی بہتری کے باعث آن لائن ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔زیادہ سے زیادہ لوگوں کے آن لائن ہونے کے باعث بھارت کو ابھرتی ہوئی آن لائن معیشت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ، اس لیے فیس بک نے وہاں کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی کمپنی میں سرمایہ کاری کرکے اپنے کاروبار کو وسعت دی ہے ۔برطانوی میڈیا کے مطابق فیس بک آرگنائزیشن نے رلائنس انشورنس میں 5 ارب 70 کروڑ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 10 کھرب روپے کی سرمایہ کاری کردی۔رلائنس انشورنس میں سرمایہ کاری کرنے سے فیس بک نے بھارتی کمپنی کے تقریبا 10 فیصد شیئرز خرید لیے ۔ فیس بک زیادہ تر رلائنس انشورنس کے آن لائن اسٹور جیومارٹ اور جیو پیمنٹ جیسے شعبوں میں دلچسپی رکھتا ہے اور اس کا فوکس وہی شعبے ہوں گے ۔فیس بک نے بھارتی کمپنی کے ساتھ سرمایہ کاری کا معاہدے ایک ایسے وقت میں کیا ہے کہ جب کہ حال ہی میں فیس بک کو بھارت میں آن لائن پیمنٹ کی اجازت دی گئی تھی۔بھارتی حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد فیس بک نے رلائنس انشورنس سے معاہدہ کیا، بھارت میں واٹس ایپ کے 40 کروڑ صارفین موجود ہیں اور وہ بھارت کی سب سے بڑی میسیجنگ ایپلی کیشن بھی ہے۔
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...
پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت تذبذب کا شکار ،عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتیپنجاب میں تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا چیلنج ہوگا، ذرائع عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ا...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، آگ بھڑک اٹھی ،8 افراد زخمی ،عراقی مزاحمتی تنظیم کی امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش،روسی ٹی وی کا دعویٰ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے17 ویں روز ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ، اسرائیل کے وسطی علاقوں...
رقم کی وصولی کے سلسلہ میںخواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی،ضلعی انتظامیہ متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار،وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس، رپورٹ طلب کرلی، لواحقین سے اظہارتعزیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران دوکان کی چھت گر...
بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے،شہباز شریف ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں بات چیت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ق...
سروے میں 100فیصد موٹرسائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث نکلے ،ڈی آئی جی ٹریفک آئی جی سندھ کے احکامات پر عید کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا شہر قائد کے موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سسٹم کو بھی ہرادیا ، ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا سروے میں 100 فیصد موٹرسائیکل س...
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...