وجود

... loading ...

وجود
وجود

سوالوں کے جواب”صوفیہ“ کے پاس ہیں!

هفته 18 اپریل 2020 سوالوں کے جواب”صوفیہ“ کے پاس ہیں!

کورونا وائرس کے بعد اب آگے کیا ہوگا؟
یہ دنیا کے اکثر لوگوں کے منہ پر مچلتا سوال ہے۔ اندیشوں اور وسوسوں سے بھری دنیا کے اندازے چاروں جانب بکھرے ہوئے ہیں۔ مگر اس کا جواب صرف”صوفیہ“ کے پاس ہے۔آپ سوچیں گے، صوفیہ کون ہے؟
صوفیہ اگلی دنیا کا معاشی منظرنامہ ہے۔ بظاہر سادہ مگر انتہائی پیچیدہ معاملہ۔ یہ ایک انسان نما سماجی روبوٹ ہے۔ ہانگ کانگ کی ایک کمپنی ہینس روبوٹکس نے اِسے تیار کیا ہے۔ صوفیہ کو 14 /فروری 2016 کو فعال کیا گیا اور یہ پہلی بار وسط مارچ 2016 کو امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں ایک فلم وموسیقی کے میلے میں منظرعام پر آئی۔ صوفیہ کا چہرہ باسٹھ انسانی تاثرات کا اظہار کرنے کی مکمل قدرت رکھتا ہے۔ صرف ایک سال بعدجدیدیت کے راستے پر بگٹٹ بھاگتے سعودی عرب کو نامعلوم کیا سوجھی، اُس نے صوفیہ کو شہریت دے دی۔ اور دعویٰ کیا کہ سعودی عرب کسی روبوٹ کو شہریت دینے والا پہلا ملک ہے۔ صوفیہ کے موجد ڈیوڈ ہانسن نے دعویٰ کیا تھا کہ صوفیہ میں مصنوعی ذہانت کوٹ کوٹ کر بھردی گئی ہے۔ یہ دوسرے چہروں کو شناخت بھی کرسکتی ہے۔ سعودی عرب کی ایجادات کانفرنس میں جب صوفیہ سے انٹرویو کرتے ہوئے یہ بتایا گیا کہ اُسے سعودی شہریت دے دی گئی ہے، تو اس کا ردِ عمل یہ تھا: سعودی عرب کی سلطنت کا شکریہ۔ میں اس اعزاز پر فخر محسوس کررہی ہوں۔ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے“۔ صوفیہ میں مصنوعی ذہانت کوٹ کوٹ کربھری تھی۔ مگر وہ یہ نہیں جانتی تھی کہ اُسے شہریت دینے کا معاملہ کوئی تاریخی لمحہ نہیں بلکہ خود تاریخ کو بدل ڈالنے کا لمحہ تھا۔یاد رکھیں، حسن عسکری مرحوم نے شیکشپیئر کی”لیڈی میکبتھ“کو”جدید عورت“ کی پرنانی کہا تھا۔ صوفیہ اُسی جدید عورت کاناجائز اسقاط ہے۔
اب ذرا ٹہر کر اس پہلو پر غور کر لیں کہ سعودی عرب صوفیہ کو شہریت دینے میں فیاضی دکھا تا ہے مگر برسوں سے کارگزار پاکستانی، بھارتی، نیپالی اور بنگلہ دیشی انسانوں کو یہ حق نہیں دیتا۔ کیوں؟ اس لیے کہ ان کے حقوق ہوتے ہیں،جو ریاست پر بوجھ بنتے ہیں مگر روبوٹ کے نہ مطالبات ہیں اور نہ حقوق۔ کورونا وائرس کے بعد یہ سوچ دنیا کے معاشی مستقبل کی شاہ کلیدہے۔ دنیا کا اگلامعاشی منظرنامہ چار بنیادی محوروں کے گرد گھوم رہا ہے۔ فائیوجی ٹیکنالوجی، الیکٹرانک بیٹری، مصنوعی ذہانت اور روبوٹ۔ غور کیجیے! اس میں انسان کہیں نہیں آتے۔ دنیا کی آبادی کم کرنے کا مشن رکھنے والے امراء کے کلب کے اہم ارکان صرف مصنوعی بیجوں، ویکسی نیشن، وائرس اور دیگر ذرائع سے ہی انسانوں کی آبادی کو کم کرنے کا منصوبہ پورا نہیں کرتے، بلکہ وہ ٹیکنالوجی کی ترقی میں بھی اس ہدف کو نہیں بھولتے۔ انسانوں کے اثرو دخل سے آزاد معاشی دنیا ان کا کورونا وائرس کے ہنگام میں بھی ایک بڑا ہدف ہے۔
کورونا وائرس نے دنیا کا معاشی منظرنامہ بدل دیا ہے۔ وبا کے بعد شروع ہونے والی دنیا نئی ہوگی، جو پہلے سے رائج معاشی اُصولوں پر کبھی واپس نہیں پلٹ سکے گی۔یہ کورونا وائرس کا بہت ہی خطرناک مرحلہ ہے۔ اگر آپ کے ذہن میں منافع ہوتو پھر منڈی کی معیشت کے اُصول پر وائرس ایک سرمایہ کاری کہلائے گا۔ کورونا وائرس نے نئی دنیا کے منافع کی شکلوں پر قبضے کے لیے اپنی سرمایہ کاری کی جہتوں کو کھولنا شروع کردیا ہے۔ یہ خطرناک سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔ پہلے اس گرداب کو دیکھیے!تاریخی طور پر بڑی معاشی بدحالیاں اور عالمی کساد بازاری کچھ غیر متوقع واقعات سے شروع ہوتی ہے۔آسٹریلیا کے ایک بینک نے مئی 1930ء میں ایک بحران کا سامنا کیا جس نے پوری بینکاری کی دنیا کو دیکھتے دیکھتے اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ کورونا وائرس عالمی مالیاتی مارکیٹ کے لیے ایک حیران کن واقعہ ثابت ہوا ہے۔ جس نے پوری دنیا کی معاشی جکڑ بندی کر لی ہے۔ ماہرین کہہ رہے ہیں کہ لاک ڈاؤن کے بعد انسانی تاریخ کی سب سے بڑی معاشی تبدیلیوں کا دور شروع ہوگاجو عالمی معاشی منظرنامے کو رائج تمام تصورات کے ساتھ تبدیل آشنا کردے گا۔ سابق امریکی صدارتی امیدوار اینڈریو یانگ کے مطابق، بہت سے امریکیوں کے پاس کورونا وباکے خاتمے کے بعد واپس جانے کے لئے ملازمت نہیں ہوگی“۔وہ مزید کہتے ہیں:درحقیقت وائرس کمپنیوں کے لیے ملازمین سے نجات پانے، روبوٹ اور مشینیں لانے اور یہ معلوم کرنے کے لئے بہترین ماحول ہے کہ وہ کس طرح زیادہ موثر انداز میں کام کرسکتے ہیں“۔ اب یہ صرف ایک خواہش نہیں بلکہ حالات کے جبر میں بھی ہوگا۔ ایک اندازے کے مطابق صرف امریکا میں اگلے چند ہفتوں میں ایک لاکھ دس ہزار ریسٹورنٹ بند ہو جائیں گے،صرف ریسٹورنٹ انڈسٹری سے 7.4 ملین لوگوں کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ کورونا وائرس کے معاشی جھٹکے کے پہلے ہفتے میں، 3.3 ملین امریکیوں نے بے روزگاری کے دعوے دائر کیے۔ یہ 2008 کی کساد بازاری کے عروج میں موجود ہند سے سےتین گنا زیادہ ہے،اس کے صرف ایک ہفتے بعد بے روزگاری کے دعوے دگنے ہو کر 6.6 ملین ہوگئے۔مستقبل میں اس میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
دراصل یہاں مختلف النوع کاروبار کے اندرالگ الگ جھانک کر یہ دیکھنے کا موقع نہیں کہ وہ کس تیزی سے ملازمین کو فارغ کرنے والے ہیں۔ یہاں بس ایک بنیادی نکتہ واضح رہنا چاہئے کہ ملازمین اپنے مستقبل کو کھونے والے ہیں۔ فیڈرل ریزرو بینک سینٹ لوئس کے صدر جیمز بلارڈ کے مطابق 2020 کی دوسری سہ ماہی میں امریکی بے روزگاری کی شرح 30 فیصد ہوسکتی ہے۔جو 1930 کی عالمی کساد بازاری کے بعد کبھی نہیں دیکھی گئی۔ بہت سی چھوٹی کمپنیاں دوبارہ کھلنے سے ہی محروم رہیں گی۔ اکثر اپنے قرضوں کے باعث دیوالیہ ہو جائیں گی۔یہ منظرنامہ دنیا کی تاریخ کے چوتھے صنعتی انقلاب کے طور پر بیان کیا جارہا ہے جس میں مینوفیکچرنگ ورکرز باقی نہیں رہ پائیں گے، وہ بزنس کی دیگر شکلوں خوردہ فروشی، کال سینٹرز، ٹرانسپورٹیشن اور دیگر وائٹ کالر ورکز مثلاً فارماسسٹ اور وائرلوجسٹ کی جانب منتقل ہو جائیں گے۔ ظاہر ہے کہ اس میں ملازمتوں کا دائرہ پہلے سے زیادہ محدود رہے گا۔ یہ بات ایک غیر معمولی سطح پر لے جاکر ہمیں چونکاتی ہے کہ دنیا میں آنے والی ان تمام تبدیلیوں کے متعلق اگر کسی پلیٹ فارم سے قبل ازوقت بات ہوتی ہے تو یہ وہی ورلڈ اکنامک فورم ہے۔ جہاں 2016 میں ان تبدیلیوں کے متعلق مکمل آگاہی موجود تھی۔سال 2016 کے اجلاس میں ماہرین نے دنیا کو یہ بتایا تھا:ہمارے جسم اتنے ہائی ٹیک ہوں گے کہ ہم اس میں قدرتی کیا ہے اور مصنوعی کیا ہے، کا امتیاز کرنے کے قابل بھی نہیں رہ جائیں گے“۔
اس پورے کھیل کا بنیادی مقصد کیا ہے؟ آدمیوں سے نجات! جو اپنے بنیادی حقوق پر اصرار کرتے ہیں۔ انہیں گھر رہنا چاہئے۔ تاکہ وہ ان کے ہی پھیلائے ہوئے دیگر ہتھیاروں میں سے کسی نہ کسی کی زد میں آ جائیں۔ وہ ان کی نگرانی میں رہیں گے، کیونکہ آئی۔ ڈی 2020 کا منصوبہ ان کے ساتھ رہے گا۔ ان کا مرکزی معاشی منظر میں کوئی مستقبل نہیں ہوگا۔ ان کی جگہ روبوٹ لیں گے۔ اس ایجنڈے میں صرف بڑے کاروبار رہ جائیں گے۔ جسے کنٹرول کرنے والے زیادہ تر بل گیٹس کے ہی”گڈ کلب“ کے لوگ ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
شادی۔یات وجود بدھ 24 اپریل 2024
شادی۔یات

جذباتی بوڑھی عورت وجود بدھ 24 اپریل 2024
جذباتی بوڑھی عورت

تمل ناڈو کے تناظر میں انتخابات کا پہلامرحلہ وجود منگل 23 اپریل 2024
تمل ناڈو کے تناظر میں انتخابات کا پہلامرحلہ

بھارت اورایڈز وجود منگل 23 اپریل 2024
بھارت اورایڈز

وزیر اعظم کا یوتھ پروگرام امید کی کرن وجود منگل 23 اپریل 2024
وزیر اعظم کا یوتھ پروگرام امید کی کرن

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر