... loading ...
بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کرونا وائرس کے پھیلا ئوکو روکنے کے لیے ملک گیر لاک ڈائون میں 19 روز کی توسیع کرکے اسے تین مئی تک بڑھا دیا ہے ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب میں نریندر مودی نے کہا کہ ریاستی حکومتوں اور شہریوں کی تجاویز کے پیش نظر لاک ڈان بڑھایا جا رہا ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو علاقے کرونا کے مراکز نہیں ہیں وہاں غریبوں کے مسائل کے پیش نظر 20 اپریل کے بعد حالات کا جائزہ لے کر مشروط جزوی رعایت دی جائے گی۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تمام ریاستوں، اضلاع اور علاقوں کا جائزہ لیا جائے گا کہ وہ لاک ڈان کی کتنی پابندی کر رہے ہیں۔ اس کے بعد ہی مراعات دی جائیں گی۔ لیکن اگر اس کے بعد ان علاقوں میں کرونا کیسز میں اضافہ ہوتا ہے ۔کرونا سے کسی کی موت ہوتی ہے یا ضابطوں کی پابندی نہیں کی جاتی ہے تو وہ رعایت واپس لے لی جائے گی۔اس سلسلے میں مفصل ہدایات بدھ کو جاری کی جائیں گی۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے عوام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کرونا کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ضابطوں کی پابندی کی ہے ۔ بھارت نے دوسرے ملکوں کے مقابلے میں زیادہ سختی سے قدم اٹھائے ہیں۔جس کے نتیجے میں بھارت کی حالت دوسرے ملکوں کے مقابلے میں بہتر ہے ۔انہوں نے دیگر ملکوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم موازنہ کریں تو اس دوران کئی ممالک میں کرونا کے کیسز بھارت کے مقابلے میں 30 گنا تک زیادہ ہیں۔وزیر اعظم کے بقول جب ملک میں صرف 550 کیسز ہی سامنے آئے تھے تو بھارت میں لاک ڈان کر دیا گیا۔ جب ملک میں ایک بھی کرونا کیس نہیں تھا تو ایئر پورٹس پر آنے والے مسافروں کی اسکریننگ شروع کر دی گئی تھی۔ بھارت نے بروقت قدم اٹھائے جس کے نتیجے میں حالات قابو میں ہیں۔نریندر مودی نے سماجی فاصلے اور لاک ڈائون کے دیگر ضابطوں کی پابندی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو کرونا کے مراکز بڑھیں گے اور ہمارے سامنے نئے چیلنجز پیدا ہوں گے ۔ اب تک ہم نے جو کچھ حاصل کیا ہے وہ بے معنی ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام نے ملک کو بچانے کے لیے بہت تکالیف اٹھائی ہیں۔ مجھے ان کا احساس ہے ۔نریندر مودی نے خطاب میں عوام کو سات باتوں پر عمل کرنے کے لیے کی ہدایت کی۔ جن میں گھر میں تیار کردہ فیس ماسک کا استعمال، قوت مدافعت میں اضافے کے لیے وزارت آیوش (متبادل طریقہ علاج کی وزارت)کی ہدایات پر عمل، گرم پانی پینا، آروگیہ سیتو موبائل ایپ کا استعمال اور کرونا وبا سے لڑنے والے تمام لوگوں کا احترام شامل ہے ۔
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...
پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت تذبذب کا شکار ،عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتیپنجاب میں تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا چیلنج ہوگا، ذرائع عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ا...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...