... loading ...
کورونا وائرس سے شدید متاثرہ یورپی ممالک اسپین اور اٹلی نے ہلاکتوں میں کمی کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی۔تفصیلات کے مطاب اٹلی میں گذشتہ روز 431 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی تھیں جو کہ گذشتہ 3 ہفتوں کے دوران کم ترین تعداد ہے ،اٹلی کیلئے سب سے خراب صورت حال 28 مارچ کو تھی جب کورونا سے 971 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔اٹلی میں اب تک ایک لاکھ 56 ہزار 363 افراد متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 19 ہزار 899 افراد ہلاک ہوئے ہیں جو کہ امریکا کے بعد دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات ہیں۔اٹلی میں کتابوں ، اسٹیشنری اور بچوں کے گارمنٹس جیسی کچھ غیر ضروری اشیا کی دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی ہے تاہم فیکٹریاں جو کہ اٹلی کی صنعت کا بنیادی جز ہیں انہیں ابھی تک کھولنے کی اجازت نہیں ملی ہے ۔حکام کے مطابق اٹلی میں لاک ڈاؤن کا یہ سلسلہ 3 مئی تک جاری رہے گا جس کے بعد آئندہ کی صورتحال کے مطابق پالیسی طے کی جائے گی۔دوسری جانب اسپین میں مزید 280 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جب کہ گذشتہ روز ایسٹر کے موقع پر 619 ہلاکتیں ہوئی تھیں جوحالیہ دنوں کے مقابلے میں قدرے کم ہیں۔ہلاکتوں کے حوالے سے اسپین کے لیے بدترین دن 3 اپریل کا تھا جس دن 950 افراد کورونا سے ہلاک ہوگئے تھے اس وقت تک اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 69 ہزار 496 ہوچکی ہے جب کہ 17 ہزار 489 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور اسپین، امریکا اور اٹلی کے بعد دنیا بھر میں اموات کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے ۔ہسپانوی حکومت نے کورونا کے ساتھ معیشت کے مسائل پر قابو پانے کے لیے لاک ڈاؤن میں کچھ نرمی کی ہے اور پیر کے روز تعمیراتی اور پیداواری صنعت سے متعلق افراد کو کام پر جانے کی اجات دی گئی۔اس کے علاوہ صفائی، سیکیورٹی اور ٹیلی کام کے شعبوں کے ملازمین بھی کام پر لوٹ آئے تاہم ان سب کو مکمل احتیاط اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ڈینش وزیراعظم کے مطابق ہم چاہتے ہیں کہ پانچویں جماعت تک 11 سال تک کے بچوں کے کام کرنے والے والدین اطمینان کے ساتھ اپنے کام پر جاسکیں، ہمیں اس کی ضرورت ہے کیونکہ بہت سے کام ادھورے رہ گئے ہیں۔وزیراعظم ڈنمارک کا کہنا ہے کہ اس دوران تمام احتیاطوں کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...
پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت تذبذب کا شکار ،عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتیپنجاب میں تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا چیلنج ہوگا، ذرائع عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ا...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...