وجود

... loading ...

وجود
وجود

حقیقت کی خیالی منظرنامے میں رونمائی

جمعرات 09 اپریل 2020 حقیقت کی خیالی منظرنامے میں رونمائی

باسمہ تعالیٰ
۔۔۔۔۔۔۔۔

کھیل انتہائی دلچسپ ہے۔ یہ ایک نیٹ فلکس ویڈیو ہے، دستاویزی فلم!جسے بل گیٹس بناتا ہے۔ اس میں ایک بھیانک خیالی منظرنامہ ہے۔ویڈیومیں چین کی ایک مرطوب مارکیٹ (Wet market)دکھائی جاتی ہے۔جہاں زندہ اور مردہ جانور کھڑے ہیں۔ جہاں سے ایک انتہائی مہلک وائرس پھوٹتاہے اور دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔ فلم میں پروڈیوسرز چین کی ایک مرطوب منڈی کا دورہ کرتے ہیں تاکہ اس کی ایک قسط فلمائی جاسکے۔ اس کا عنوان ”اگلا وبائی مرض“ (دی نیکسٹ پینڈمک) ہے۔ فلم دکھاتی ہے کہ کس طرح اس مارکیٹ میں جانوروں کو ہلاک کیا جاتا ہے،پھر انسانوں کے استعمال سے قبل مختلف جانوروں کی لاشیں خون اور گوشت میں لت پت ایک دوسرے کے اوپر ڈھیر دکھائی پڑتی ہیں۔

بل گیٹس کو بھی سیریز کے ایک حصے میں پیش کیا جاتا ہے، جوقاتل وائرس کے عالمی سطح پر امکانات کے متعلق آگاہ کرتا ہے۔ وہ ایک ماہر کی حیثیت سے وبا کے متعلق تنبیہ کرتادکھائی دیتا ہے۔”اگر آپ کروڑوں انسانوں کے لیے جان لیوا کسی بھی چیز کے متعلق سوچتے ہیں تو وہ صرف وبائی امراض ہیں۔ اگر اس کے لیے ابھی سے کچھ نہیں ہوا تو وہ وقت آئے گا کہ جب دنیا پیچھے مڑ کر دیکھے گی تو خواہش کرے گی کہ کاش اُس نے سب سے زیادہ سرمایہ کار ی ان وبائی امراض پر کی ہوتی“۔ بل گیٹس ہمیں سب کچھ صحیح صحیح دکھاتا ہے۔ وائرس حرکت میں آتاہے، اچانک دنیا کو بتایا جاتا ہے کہ چمگاڈروں کا سوپ اس کی وجہ ہے، پھر کہا جاتا ہے کہ پنگولین بھی اس کی ایک سب سے بڑی وجہ ہو سکتا ہے۔ یہ کس تحقیق سے واضح ہوا؟ کچھ واضح نہیں۔ بس دنیا نے مان لیا کہ وائرس یہیں سے پید اہوا۔ کیوں؟ کیونکہ ووہان اس کے نرغے میں پہلی بار آیا۔ اور چین میں وہی مارکیٹ موجود ہے جسے بل گیٹس نے اپنی نیٹ فلکس سیریز میں دکھایا تھا۔

 

یہ سیریز گزشتہ سال کے آخر میں سامنے آئی تھی۔ چند ہفتے پہلے ہم نے خیالی منظر نامے پر مبنی اس سیریز کے مطابق سب کچھ ہوتے ہوئے حقیقت میں دیکھا۔ اس منظرنامے کے بعد ہمیں سائنس دانوں کی حالت کا بھی اندازا ہوگیا کہ وہ اپنے اندازے لگانے میں کتنے وہمی اور غیر حقیقی ہوتے ہیں۔ ابتدا میں ہی ہمیں مختلف ”ماہرین“کی اس آلودہ رائے کا سامنا کرنا پڑا کہ وائرس چین کی ان ہی مرطوب مارکیٹوں میں پیدا ہوا۔ اور اس کا سبب چمگاڈر اور سانپ تھے۔ بعد کے واقعات نے اس رائے کی تائید نہیں کی۔ چین میں جو پہلی مریض کورونا وائرس کی شکار ہوئی وہ ایک کیکرے فروش تھی اور اس کا چمگاڈر اور سانپوں سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ ہمیں بعد میں بھی سائنسی وجوہات کے ساتھ، حیاتیاتی تبدیلیوں کے اس پورے کھڑاگ کے متعلق کوئی ٹھوس، مستند،قابل یقین اور درست سیاق وسباق کے ساتھ کوئی تحقیق پیش نہیں کی گئی۔
ہمارے پاس رائے بنانے کے لیے کیا تھا؟ بل گیٹس کی مہیا کردہ معلومات، اور کچھ بھی نہیں۔ اس میں سب سے اہم یہ نیٹ سیریز تھی جس نے وائرس سے زیادہ ایک دنیا کو ذہنی طور پر متاثر کردیا۔ دنیا کو ابھی بھی معلوم نہیں کہ اصل کورنا وائرس تو یہی ہے جو آپ کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت تک سلب کرلیتا ہے۔ چنانچہ ہمیں یقین کرناپڑتا ہے کہ گیٹس فاونڈیشن کیا کررہی ہے اور کہہ رہی ہے۔ اب دیکھیے! نیٹ فلکس دستاویزی فلم سے جو خیالی منظرنامہ اُبھرتا ہے، اس کی ایک حقیقی مشق کے لیے گیٹس فاونڈیشن، جان ہاپکنز سینٹر فار ہیلتھ سیکیورٹی اور ورلڈ اکنامک فورم کے ساتھ آگے بڑھتی ہے۔ اسے وہ”ایونٹ 201“ کا عنوان دیتے ہیں۔ وہی ہمیں بتاتے ہیں کہ ”نوول زونوٹک کورونا وائرس چمگاڈروں سے سوروں میں منتقل ہوتا ہے، اور پھر یہ انسانوں میں منتقل ہو جاتا ہے۔ پھر ایک شخص سے دوسرے شخص میں یہ موثر طور پر منتقل ہونے لگتا ہے۔ جس سے ایک شدید نوعیت کی وبائی بیماری پیدا ہو جاتی ہے۔ ایونٹ 201 کی آزمائشی مشق میں دنیا بھر سے منتخب لوگ شریک کیے جاتے ہیں۔ کورونا وائرس کے حقیقت بن جانے کے بعد اس افسانوی مشق کی اہمیت بہت زیادہ ہو جاتی ہے۔ یہ سب کچھ بہت دلچسپ ہے۔

کورونا وائرس کی وبا سامنے آنے سے پہلے ایونٹ 201 کی آزمائشی مشق میں شریک ہونے والوں میں سے ایک کانام جارج فو گاؤ ہے۔ یہ 2017 سے چین میں بیماریوں کے کنٹرول اور انسداد کے مرکزی پروگرام کے ڈائریکٹر ہیں۔ ان کا تخصص ہی انفلوئنزا وائرس کے ایک سے دوسری نوعِ جاندار میں منتقلی ہے۔ ان کی دلچسپی کا محور وائرسی ماحولیات ہے۔وہ خاص طور پر انفلوئنزا وائرس اور مہاجر پرندوں کے مابین تعلقات پر دھیان دیتے ہیں۔ وہ پولٹری مارکیٹ اور چمگاڈروں سے اخذ وائرس کی دنیا کو بھی اپنا موضوع رکھتے ہیں۔ پروفیسر گاؤنے اوباما کی مدت صدارت میں سی آئی اے کی سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایورل ہینس کے ساتھ بھی کام کیا تھا۔ایونٹ 201 کے ایک اور کھلاڑی رئیر ایڈمرل اسٹیفن سی ریڈڈ تھے جو بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز (سی ڈی سی) میں آفس آف پبلک ہیلتھ تیاری کے ڈائریکٹر تھے۔ یہی سی ڈی سی ریاستہائے متحدہ امریکا میں COVID-19 کے معاملات کی جانچ کے لیے مناسب سہولتیں دستیاب نہ ہونے کے باعث اس وقت ایک بہت بڑے اسکینڈل کا مرکز ہے۔ یہ سب کتنا شاندار ہے۔ اس میں ایڈرئن تھامس کو نہ بھولیں جو نائب صدر کے طور پر بدنام زمانہ جانسن اینڈ جانسن میں تمام وبائی امراض کی ویکسین کے لیے سرگرم ہیں۔ ایبولا، ڈینگی، ایڈز کی ویکسین تیاری بھی اس کے دائرہ کار میں آتی ہیں۔ اس میں لفتھنسا گروپ ائیر لائنز کے ہنگامی حالات اور بزنس کنٹونیئٹی مینجمنٹ کے سربراہ مارٹن نُچیل بھی شامل ہیں۔ جس نے کووڈ 19 کی وبائی بیماری کے بحران کے ابتدا میں ہی اپنی پروازوں کو سب سے پہلے کم کیا۔

بل گیٹس کی نیٹ فلکس سیریز اور ایونٹ 201 کی آزمائشی مشق سمیت دیگر تمام تر مصروفیات یہ ظاہر کرتی ہیں کہ دنیا میں یہ واحد ”مسیحا“ ہے جو وبائی امراض پھیلنے کے امکانات کو ہوا دینے میں سب سے زیادہ مشغول ہے۔ وہ گزشتہ پانچ برسوں سے سرگرم طور پر ہمیں متنبہ کررہا ہے کہ کسی وبائی مرض کا انتہائی مہلک خطرہ ہمارے سروں پر مسلسل منڈلا رہا ہے، جو 1918 کے پراسرار ہسپانوی فلو سے ہونے والی مبینہ اموات سے بھی زیادہ بڑا ہوسکتا ہے۔یاد رہے کہ اس وبائی مرض میں پانچ کروڑ انسان ہلاک ہوگئے تھے۔ان سب کے ساتھ گیٹس فاونڈیشن ویکیسن کے بہت بڑے بڑے منصوبوں کو بھی آگے بڑھاتی ہیں۔ اس تناظر میں نیٹ فلکس کی سیریز کا ایک منظر بھی دھیان میں رکھیں، جس میں دکھا یا جاتا ہے کہ وائرس اختلاط کے ساتھ تغیر پزیر رہتا ہے، جو انسانی مشکلات میں مسلسل اضافہ کرتا رہتا ہے۔ حقیقت میں ابھی ہماری پریشانیاں کم نہیں ہوئیں۔ آگے آپ خود سمجھ دار ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
عوامی خدمت کا انداز ؟ وجود منگل 16 اپریل 2024
عوامی خدمت کا انداز ؟

اسرائیل کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ چکی ہے! وجود منگل 16 اپریل 2024
اسرائیل کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ چکی ہے!

آبِ حیات کاٹھکانہ وجود منگل 16 اپریل 2024
آبِ حیات کاٹھکانہ

5 اگست 2019 کے بعد کشمیر میں نئے قوانین وجود منگل 16 اپریل 2024
5 اگست 2019 کے بعد کشمیر میں نئے قوانین

کچہری نامہ (٢) وجود پیر 15 اپریل 2024
کچہری نامہ (٢)

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر