... loading ...
سعودی عرب میں سابق ولی عہد سمیت سعودی شاہی خاندان کے 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان کے چھوٹے بھائی شہزادہ احمد بن عبدالعزیز، سابق ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف اور شاہی خاندان کے اہم ترین فرد شہزاد نواف بن نائف کو کو گھروں سے حراست میں لیا گیا جبکہ ان حراستوں کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے ۔ سعودی حکام نے شہزادوں کو حراست میں لیے جانے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔تاہم گرفتار شدگان پر بغاوت کی منصوبہ بندی کے الزامات زیر گردش ہیں۔ اس سے قبل 2017 میں بھی محمد بن سلمان کے احکامات پر سعودی شاہی خاندان کے کئی اراکین اور وزرا کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ اس وقت کے وزیر داخلہ محمد بن نائف کو بھی عہدے سے ہٹا کر نظر بند کر دیا گیا تھا۔ محمد بن سلمان نے 2016 میں سعودی عرب میں متعدد اقتصادی اور سماجی اصلاحات کرنے کا عزم کیا تھا جس پر انہیں پہلی بار سب سے زیادہ پزیرائی ملی تھی تاہم وہ اب تک کئی تنازعات کی زد میں آ چکے ہیں جن میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کا استنبول میں سعودی سفارت خانے میں قتل شامل ہے ۔2017 میں بدعنوانی کے خلاف کریک ڈائون کے عمل پر تنقید کے الزام میں گرفتار ہونے والے سعودی شہزادے خالد بن طلال کو تقریبا ایک سال بعد نومبر 2018 میں رہا کیا گیا تھا۔ وہ شاہ سلمان کے بھتیجے ہیں۔
سندھ ہائی کورٹ نے ڈینیئل پرل قتل کیس میں بری ملزمان کو رہا نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ اور دیگر حکام کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیاہے ۔بدھ کو عدالتِ عالیہ نے سیکریٹری داخلہ اور جیل حکام کے خلاف توہینِ عدالت کی ضمنی درخواست کی سماعت کی، جس کے دوران ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے ستمبر میں حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک ملزمان کو رہا نہ کیا جائے ۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے کہا کہ اگر معاملہ سپریم کورٹ م...
ہ عوام واٹس ایپ کو ترک کر کے ترکی کے سماجی پلیٹ فارم بپ کی طرف راغب ہو رہے ہیں جبکہ دنیا بھر میں بھی اس ایپ کی ڈائون لوڈنگ میں اضافہ ہو رہا ہے ۔رپورٹ کے مطابق لوگ ذاتی معلومات کے تحفظ سے متعلق اندیشوں کے باعث فوری پیغام رسانی کی اپیلی کیشن واٹس ایپ کو ترک کر کے ترکی کے سماجی رابطہ پلیٹ فارم بِپ کی طرف رجوع کر رہے ہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ سے زیادہ بہتر ویڈیو کال، ایک ہزار افراد تک کے چیٹنگ گروپ اور مختلف چینلوں کی رکنیت کی اجازت دینے جیسی خصوصیات کی وجہ سے ہم بِپ کو تر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکیوں سے اپنا الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے وہی کیا جو ہم کرنے آئے تھے ۔ فخر ہے کہ میں دہائیوں میں وہ پہلا صدر ہوں جس نے کوئی نئی جنگیں شروع نہیں کیں۔اب ملک کو درپیش سب سے بڑا خطرہ ہماری قومی عظمت سے اعتماد کے ضیاع کا ہے ،غیرملکی خبررساں ادراے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکیوں سے بحیثیت امریکی صدر اپنا الوداعی خطاب بذریعہ یوٹیوب کیا ۔انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ فخر ہے کہ میں دہائیوں میں وہ پہلا صدر ہوں جس نے کوئی نئی جنگیں شروع نہیں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ٹفنی ٹرمپ نے والد کی مدتِ صدارت کے آخری روز اپنی منگنی کا باضابطہ اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ پر اپنے منگیتر مائیکل بلوس کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی منگنی کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ زندگی کا نیا باب ان کے ساتھ گزارنے کی منتظر ہیں۔اپنی پوسٹ میں ٹفنی نے لکھا کہ وائٹ ہائوس میں فیملی کے ہمراہ تاریخی مواقعوں پر سنہری یادیں سمیٹنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے ۔ٹفنی نے لکھا کہ وائٹ ہائوس میں میری سب سے بہترین یاد مائ...
ایران کی وزارتِ خارجہ نے امریکا کے سبکدوش ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، وزیرخارجہ مائیک پومپیو اور متعدد موجودہ اور سابق اعلی امریکی عہدے داروں کے خلاف پابندیاں عاید کردیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت خارجہ کے بیان میں کہاگیاکہ امریکی صدر ٹرمپ اور پومپیو کے علاوہ قائم مقام وزیر دفاع کرسٹوفرملر، وزیرخزانہ اسٹیفن نوشین ،سی آئی اے کی ڈائریکٹر جینا ہاسپیل ،امریکا کے خصوصی ایلچی برائے ایران اور وینزویلا ایلیٹ ابرامس، دفتر برائے غیرملکی اثاثہ کنٹرول کی سربراہ آندریا گاکی،صدر ٹرمپ کے قوم...
برطانیہ میں 44ارب کچرے کے ڈھیر میں چلے گئے اور حکام کی جانب سے تلاشی کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ کے 35سالہ آئی ٹی انجینئر نے 2009میں کرپٹو کرنسی میں حصہ لیا اور2013میں آفس کی صفائی کی دوران غلطی سے بٹ کوائن والی ہارڈ ڈرائیو کوڑے میں پھینک دی۔جیمز ہویلز کا کہنا ہے کہ اس کے پاس 75 سو بٹ کوائن موجود تھے جو آج کی قیمت کے مطابق 28 کروڑ ڈالرز کے قریب بنتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 8 سال قبل پھینکے گئے کوڑے کے ڈھیر میں ہارڈ ڈرائیو تلاش کرنے کی حکام...
معروف آن لائن ای کامرس کمپنی علی بابا کے بانی جیک ما 2 ماہ سے زائد عوامی منظرنامے سے پراسرار طور پر غائب رہنے کے بعد سامنے آگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جیک ما نے گزشتہ روز ویڈیو لِنک کے ذریعے دیہی اساتذہ کی زیر قیادت سماجی بہبود کے پروگرام میں شرکت کی۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی وبا کورونا کے بعد جلد ملاقات کریں گے ۔ خیال رہے کہ چین کے ریگولیٹری نظام پر تنقید کے بعد جیک ما کے پراسرار طور پر لاپتا ہونے کی خبروں سے متعلق سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں میں اضافہ ہو...
سابق فرانسیسی وزیراعظم ایڈورڈ بیلاڈور پر مقدمے کا آغاز کردیاگیا ہے ،کراچی افیئرکے نام سے مشہور اس مقدمے میں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 1990کی دہائی میں ناکام صدارتی مہم کے سلسلے میں فنڈز کی فراہمی کے لیے اسلحہ کے معاہدوں میں رشوت لی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق91سالہ بیلاڈور بدانتظامی کے الزامات کا سامنا کرنے والے فرانسیسی سیاست دانوں کی ایک طویل فہرست کا حصہ بن گئے جہاں اس فہرست میں سابق صدر نکولس سرکوزی اور ان کے پیش رو جیک چیراک بھی شامل ہیں۔قدامت پسند سابق وزیر اعظم پر کورٹ آ...
ایران میں رقص کے لفظ پر ٹی وی میزبان معطل جبکہ گانے گانے پرمتعدد لڑکیاں گرفتارکرلی گئیں،میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کے فارسی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل نے اپنے ایوننگ فیملی پروگرام کی میزبان روزیتا قبادی کو معطل کر دیا۔ ایک روز جب وہ ٹی وی کے دفتر پہنچی تو اسے وہ یہ جان کر حیران رہی کہ اسے پروگرام کی میزبانی سے روک دیا گیا ہے ۔روزیتا قبادی نے بتایا گیا کہ اس کے پروگرام میں ایک ڈاکٹر نے رقص جیسے متنازع الفاظ استعمال کیے تھے مگر اس نے اپنے مہمان کو ایسی گفتگو سے من...
نومنتخب امریکی صدرجو بائیڈن کی تقریب حلف برداری سے پہلے واشنگٹن ڈی سی کا ریڈ زون فوجی چھاونی میں تبدیل ہو گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی دارالحکومت میںرکاوٹیں، خاردار تاریں اور نیشنل گارڈز بڑی تعداد میں تعینات ہے جبکہ سڑکیں سنسان ہیں۔امریکا کی بعض ریاستوں میں ٹرمپ کے حامی سڑکوں پر نکلے ، تاہم سیکورٹی اہل کاروں کی تعداد مظاہرین سے کہیں زیادہ تھی۔جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری بدھ کو ہوگی۔
امریکی قائم مقام سیکٹری دفاع کرسٹوفر ملر نے کہاہے کہ امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں سیکیورٹی پرتعینات اہلکاروں کے حملے کا خدشہ نہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کرسٹوفر ملر نے کہا کہ کوئی خفیہ اطلاعات نہیں کہ بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے حملے کاخدشہ ہو.انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی پرتعینات تمام 25 ہزار نیشنل گارڈز کی اسکریننگ ہورہی ہے ، سیکیورٹی پرتعینات اہکاروں کی اسکریننگ معمول کی بات ہے ۔
بھارتی ریاست حیدرآباد دکن میں پڑھائی پر پڑھائی پر توجہ نہ دینے والے 10 سالہ بچے کو اس کے والد نے تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔باپ نے بیٹے پر تارپین کا تیل چھڑک کا آگ لگائی، باپ کے تشدد کا نشانہ بننے والے 10سالہ بچے کا 60 فیصد جسم جل گیا ہے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جھلس کر زخمی ہونے والے بچے کی جان بچانے کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیم پوری کوشش کررہی ہے ۔جھلس کر زخمی ہونے والے بچے کا باپ پیشے کے لحاظ سے مزدور ہے اور اپنے بچے کو نذر آتش کرنے کے بعد سے مفرور ہے ۔علاقہ پولیس کے مطابق یہ واق...