... loading ...
چین کے شہر ووہان سمیت دیگر شہروں کے بعد کورونا وائرس دنیا کے 20 سے زائد ممالک تک پہنچ گیا ہے جہاں 100 سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں 10 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں سے اکثر چین کے شہر ووہان یا ہوبے صوبے سے واپس پہنچے ۔کمبوڈیا کی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ 60 سالہ شہری کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جو ووہان سے آئے ۔ہانگ کانگ میں 13 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی کی رپورٹ دی گئی ۔بھارت میں حکام نے تصدیق کیا کہ ریاست کیرالا میں کورونا وائرس کا پہلا کیس جمعرات کو سامنے آیا تھا، متاثرہ خاتون ووہان یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھیں تاہم وہ ہسپتال میں موجود ہیں۔جاپان کے محکمہ صحت کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 14 ہوگئی ہے جن میں سے دو کیسز متاثرہ افراد سے وائرس دوسرے میں منتقل ہونے کے ہیں۔چین کے نیم خودمختار ملک مکاو نے بھی سات کیسز کی تصدیق کردی ۔رپورٹ کے مطابق ملائیشیا میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 8 ریکارڈ ہوئی ہے اور یہ تمام افراد چین کے شہری ہیں۔ نیپال میں بھی ایک کیس رپورٹ ہوا اور متاثرہ شخص ووہاں سے واپس نیپال پہنچا تھا۔سنگاپور میں بھی حکام نے مزید 3 کیسز رپورٹ ہونے کا اعلان کیا جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 16 ہوگئی ہے۔جنوبی کوریا کے حکومتی عہدیداروں نے کہا کہ 49 سالہ شہری میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو جاپان میں ٹور گائیڈ کے طور پر کام کرتے ہیں اور چین کے شہری ہیں اور وہ جاپان سے 19 جنوری کو جنوبی کوریا پہنچے تھے۔سری لنکا میں 43 سالہ شہری میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے جو چین کے صوبے ہوبے سے تعلق رکھتے ہیں اور سیاح ہیں۔تائیوان میں اب تک 10 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں 2 چینی خواتین بھی شامل ہیں، چینی خواتین تائیوان میں ایک ٹور گروپ کے ساتھ پہنچی تھیں۔تھائی لینڈ میں بھی 19 کیسز کی تصدیق ہوئی، ویت نام میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 تک پہنچ گئی ہے۔شمالی امریکا کے ممالک میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جہاں کینیڈا میں 4، امریکا میں 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق امریکا کی ریاست کیلی فورنیا میں 3، ایلینوئس میں 2، ایریزونا اور واشنگٹن میں ایک، ایک کیس سامنے آیا ہے۔برطانیہ سمیت یورپی ممالک بھی مذکورہ وائرس سے متاثر ہوئے ۔فن لینڈ میں ووہان سے آنے والے ایک شہری میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے اور فرانس میں 6 کیسز سامنے آئے ہیں، جرمنی میں 7 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔اٹلی کے وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ دو کیسز 31 جنوری کو رپورٹ ہوئے تھے جو دو چینی سیاح ہیں اور حال ہی میں اٹلی پہنچے تھے۔روس میں بھی 2 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جو چین کے شہری ہیں، سویڈن میں بھی ایک خاتون میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔اسپین میں پہلا کیس 31 جنوری کو سامنے آیا تھا جہاں ہسپتال میں زیر علاج مریض میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی۔مشرق وسطیٰ کے ممالک تک بھی کورونا وائرس پہنچا ہے جہاں متحدہ عرب امارات کے حکام نے تصدیق کی کہ ایک چینی خاندان کے چار افراد میں ٹیسٹ مثبت آیا ہے جو ووہان سے آئے تھے۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...