... loading ...
ایران نے طالبان اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات کی مخالفت کردی ہے اور اس کے اعلیٰ سکیورٹی عہدہ دار کا کہنا ہے کہ اس بات چیت میں افغان عوام اور حکومت شامل نہیں ،اسی لیے ایران اس کی مخالفت کررہاہے۔ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری رئیر ایڈمرل علی شمخانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغان عوام کی شرکت کے بغیر کوئی بھی حکمت عملی ، کوئی بھی فیصلہ یا منصوبہ غلط ہے اور یہ ناکامی سے دوچار ہوگا۔طالبان، افغان عوام کی حقیقت ہیں،اس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا لیکن کیا تمام افغان، طالبان ہیں؟ نہیں۔ ان کا کہنا تھا۔علی شمخانی تہران میں افغانستان ، چین ،بھارت ، تاجکستان ،ازبکستان اور روس کے قومی سلامتی کے اعلیٰ عہدے داروں کے اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔انھوں نے امریکا پر الزام عاید کیا ہے کہ وہ افغانستان میں صورت حال کا فائدہ اٹھا کر چین ، روس اور ایران کے سرحدی علاقوں میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ علاقائی سلامتی پر مکالمہ امریکا کی اسلامی جمہوریہ ایران کو الگ تھلگ کرنے کی کوشش کی ناکامی کا ایک اور ثبوت ہے۔علی شمخانی نے واضح کیا کہ ایران نے امریکا کی قیادت میں امن مذاکرات میں حصہ نہیں لیا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اس نے ماضی میں ایک مرتبہ افغانستان کے معاملے پر واشنگٹن کے ساتھ تعاون کیا تھا۔اس کے بدلے میں اس کا نام’’برائی کے محور‘‘ میں شامل کر لیا گیا تھا۔یادرہے کہ یہ اصطلاح پہلی مرتبہ سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے 2002ء میں استعمال کی تھی اور انھوں نے شمالی کوریا، ایران اور عراق کو برائی کے محور قرار دیا تھا اور انھیں دہشت گردی کو اسپانسر کرنے والا ملک قراردیا تھا۔واضح رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان ستمبر میں امن سمجھوتا طے پانے والا تھا اور اس پر کیمپ ڈیوڈ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں دست خط ہونا تھے لیکن انھوں اس سے چندے قبل طالبان کے نمایندوں سے اپنی طے شدہ ملاقات کی منسوخ کردی تھی۔انھوں نے یہ فیصلہ افغان دارالحکومت کابل میں بم دھماکے میں ایک امریکی فوجی کی ہلاکت کے بعد کیا تھا۔سات دسمبر کو امریکا اور طالبان کے درمیان کابل میں تشدد کے واقعات میں کمی کے بعد ایک مرتبہ پھر مذاکرات بحال ہوئے تھے لیکن افغان دارالحکومت کے شمال میں واقع بگرام ائیربیس پر طالبان کے حملے کے بعد یہ مذاکرات میں پھر تعطل کا شکار ہوگئے تھے۔ستمبر میں طے پانے والے سمجھوتے کے مسودے کے مطابق طالبان نے بعض سکیورٹی اقدامات ، افغان حکومت سے مذاکرات اور تشدد میں کمی سے اتفاق کیا تھا۔اس کے بدلے میں ان سے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا وعدہ کیا گیا تھا۔امریکا نے اگلے روز ہی افغانستان میں تعینات اپنے چار ہزار فوجی واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...