... loading ...
دیم روم میں بسایا گیا سینکڑوں برس قدیم عیاشی کا اڈہ سمندر بْردکردیاگیا،میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اٹلی میں نیپلس سے تقریباً 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ساحلی قصبہ تھا جہاں شعرا اپنے تخیل اور فوجی جرنیل اور اْمرا اپنی خواہشات کو حقیقت کا روپ دیتے تھے۔ رومی فلسفی، خطیب، قانون دان اور مدبر سیسرو نے اپنی تقاریر یہیں لکھیں، جبکہ شاعر وِرجِل اور فطرت پرست پلینی یہاں کے جوانی بخش حماموں سے کچھ ہی فاصلے پر رہتے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک محقق جان سماؤٹ نے کہاکہ سازشوں کی کئی داستانیں بائیا سے وابستہ ہیں۔‘ قیاس ہے کہ 44 قبل از مسیح میں روم کے بادشاہ جولیس سیزر کے قتل کے بعد کلوپیٹرا ایک کشتی میں یہیں سے فرار ہوئی تھیں، جبکہ جولیا ایگریپنا نے اپنے شوہر کلاڈیئس کے قتل کا منصوبہ بھی بائیا میں بنایا تھا تاکہ ان کا بیٹا نیرو روم کا بادشاہ بن سکے۔قدیم یونانی اور رومی ان چٹانوں کو زیرِ زمین دنیا میں داخلے کا راستہ سمجھ کر ان سے عقیدت رکھتے تھے۔ انھیں چٹانوں کو چونے میں ملا کر انھوں نے ایک طرح کا سیمنٹ بھی تیار کر لیا تھا جس پر پانی اثر نہیں کرتا تھا اور جس کی مدد سے انھوں نے ہوا دار گنبد، گھروں کی دیدہ زیب پیشانیاں، مچھلیوں کے لیے تالاب اور فرحت انگیز حمام بنائے۔عیاشی کے ایک اڈے کے طور پر بائیا کی شہرت اپنی جگہ، مگر شاید یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ اس قصبے کے زوال کا سبب علاقے میں آتش فشاں تھے جن کی وجہ سے یہ سطح زمین پر ابھرتا اور دھنستا رہا اور رفتہ رفتہ پانی میں ڈوب گیا، جہاں اس کی باقیات اب بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔سیاحوں کو اس مقام سے زیادہ دلچسپی نہیں تھی۔ مگر جب سنہ 1940 میں ایک پائلٹ نے زیرِ سمندر موجود ایک کھنڈر کی فضا سے لی گئی تصویر شائع کی تو لوگوں میں اس جگہ کو دیکھنے کا شوق پیدا ہوا۔ اس کے 20 سال بعد اطالوی حکام نے زیرِ آب اس شہر کے بارے میں مزید جاننے کے لیے یہاں کا سروے کروایا۔اور یوں بائیا کی باقیات سامنے آئیں۔ تاہم پانی کے نیچے اس شہر کو سنہ 2002 تک زیرِ سمندر محفوظ آثارِ قدیمہ کا درجہ نہیں دیا گیا تھا۔ اس کے بعد اسے عوام کے لیے کھول دیا گیا۔ شہر کی تہذیب اور تاریخ پر مزید تحقیق کے لیے جدید آلات اور طریقے استعمال میں لائے گئے۔ شہر کے خدوخال واضح ہوئے اور قدیم رومیوں کی عیاشی کے سامان اور طریقوں پر نئی روشنی ڈالی گئی۔یہ باقیات سطح سمندر سے زیادہ نیچے نہیں، بلکہ بعض مقامات پر تو چھ میٹر کی گہرائی پر ہیں۔ اور سیاح شیشے کے پیندے والی کشتی میں سوار ہو کر انھیں دیکھ سکتے ہیں۔ غوطہ خوری کے انتظامات بھی ہیں، شرط یہ ہے کہ آپ ڈبکی لگا سکیں اور سمندر پرسکون ہو۔
سوشل میڈیا پر 90 فیصد فیک نیوز ہیں، جلد کریک ڈاؤن ہوگا،کوئی لندن میں بیٹھ کر بکواس کررہا ہے اداروں میں مسئلہ چل رہا ہے ،بہت جلد آپ یہاں آئیں گے اور ساری باتوں کا جواب دینا ہوگا، محسن نقوی تینوں صوبوں میں افغان باشندوں کیخلاف کارروائی جاری ، پختونخوا میں تحفّظ دیا جا رہا ہے، ج...
حکومت اس طرح کے واقعات کا تدارک کب کریگی، کھلے ہوئے مین ہول موت کو دعوت دینے کے مترادف ہیں، معصوم بچے کی لاش گیارہ گھنٹے کے بعد ملی ،بی آر ٹی ریڈ لائن پر تیسرا واقعہ ہے،اپوزیشن ارکان کب تک لاشیں اٹھاتے رہیں گے،بچے کی تصویر ایوان میں دکھانے پر ارکان آبدیدہ، خواتین کے آنسو نکل ...
دونوں حملہ آور سڑک کنارے کھڑے تھے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی پولیس اسٹیشن تجوڑی کی موبائل قریب آنے پر ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس موبائل پر خودکش حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 6زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق لکی مروت میں خو...
صوبے میں کسی اور راج کی ضرورت نہیں،ہم نہیں ڈرتے، وفاق کے ذمے ہمارے 3 ہزار ارب روپے سے زیادہ پیسے ہیں بند کمروں کی پالیسیاں خیبر پختونخوا میں نافذ کرنے والوں کو احساس کرنا چاہیے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی نجی ٹی وی سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ص...
ٹرمپ کے ہاتھوں سے فلسطینیوں کا خون ٹپک رہا ہے ، شہباز شریف اسے امن کا نوبل انعام دینے کی بات کر رہے ہیں، آئین کو کھلونا بنا دیا گیا ،بڑے لوگوں کی خواہش پر آئینی ترامیم ہو رہی ہیں افغان پالیسی پر پاکستان کی سفارت کاری ناکام رہی، جنگ کی باتوں سے مسئلے حل نہیں ہوں گے ، ...
متوقع نئے گورنر کے لیے تین سابق فوجی افسران اور تین سیاسی شخصیات کے نام زیر غور تبدیلی کے حوالے سے پارٹی کا ہر فیصلہ قبول ہوگا، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے پر غور شروع کردیا گیا، گورنر راج کے لیے فیصل کریم کنڈی کو رکھنے یا ان کی جگہ...
اسرائیل کی بے دریغ بربریت نے غزہ کو انسانیت ،عالمی ضمیر کا قبرستان بنا دیا ہے صورتحال کو برداشت کیا جا سکتا ہے نہ ہی بغیر انصاف کے چھوڑا جا سکتا ہے ، اسحق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی قانون کے مطابق اسرائیل کی جانب سے کیے گئے جنگی جر...
آئینی ترمیم مسترد کرنا کسی عدالت کا اختیار نہیں،قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے کسی ایسے عمل کا ساتھ نہیں دیں گے جس سے وفاق کمزور ہو،تقریب سے خطاب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے ،آئینی ترمیم کو مسترد کرنا کسی عدالت کے ا...
پاکستان اور افغانستان کے مابین تجارت کی بندش کا مسئلہ ہماری سیکیورٹی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ سے جڑا ہے ،خونریزی اور تجارت اکٹھے نہیں چل سکتے ،بھارتی آرمی چیف کا آپریشن سندور کو ٹریلر کہنا خود فریبی ہے خیبرپختونخوا میں سرحد پر موجودہ صورتحال میں آمد و رفت کنٹرول...
یہ ٹیسٹ رن کر رہے ہیں، دیکھنے کے لیے کہ لوگوں کا کیا ردعمل آتا ہے ، کیونکہ یہ سوچتے ہیں اگر لوگوں کا ردعمل نہیں آتا، اگر قابل انتظام ردعمل ہے ، تو سچ مچ عمران خان کو کچھ نہ کر دیں عمران خان ایک 8×10 کے سیل میں ہیں، اسی میں ٹوائلٹ بھی ہوتا ہے ،گھر سے کوئی کھانے کی چیز...
سہیل آفریدی کی زیر صدارت پارٹی ورکرزاجلاس میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ منگل کے دن ہر ضلع، گاؤں ، یونین کونسل سے وکررز کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے اگلے ہفتے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا اعلان کر دیا، احتجاج میں آگے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا۔وزیر ...
جب 28ویں ترمیم سامنے آئے گی تو دیکھیں گے، ابھی اس پر کیا ردعمل دیں گورنر کی تقرری کا اختیار وزیراعظم اور صدر کا ہے ، ان کے علاوہ کسی کا کردار نہیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کی افواہوں پر پریشان ہونا چھوڑ دیں۔سیہون میں میڈیا سے گفتگو میں مراد ...