... loading ...
انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فیس بک اور گوگل کو انسانی حقوق کے لیے خطرہ قرار دے دیاہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ادارے نے اپنی ایک نئی رپورٹ میں کہا کہ فیس بک اور گوگل انسانی حقوق کے لیے ایسا خطرہ ہے جس کی کوئی نظیر نہیں، جبکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ان کمپنیوں کی جانب سے صارفین کی نگرانی پر تشویش ظاہر کی ۔رپورٹ میں اسے ہر وقت ہر جگہ اربوں افراد کی نگرانی قرار دیتے ہوئے ان ٹیکنالوجی کمپنیوں کے بزنس ماڈل میں بنیادی تبدیلی کا مطالبہ کیاگیا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ فیس بک اور گوگل کی جانب سے کوئی فیس تو نہیں لی جاتی، مگر صارفین ان سروسز کو ادائیگی اپنے ڈیٹا کے ذریعے کرتے ہیں۔رپورٹ میں فیس بک میں گزشتہ سال سامنے آنے والے کیمبرج اینالیٹیکا اسکینڈل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ ثبوت ہے کہ یہ ڈیٹا کس طرح صارفین کے خلاف ہتھیار کی طرح استعمال ہوسکتا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل کے مطابق گوگل اور فیس بک وقت گزرنے کے ساتھ صارفین کی پرائیویسی کے ٹکرے کرچکے ہیں، ہم اب پھنس چکے ہیں۔ ایک طرف تو ہم پر نگران مشینری ڈیٹا کو ہمارے خیالات بدلنے اور اثرانداز ہونے کے لیے ہتھیار کی طرح استعمال کیا جاتا ہے یا دوسری جانب ہم ڈیجیٹل دنیا کے فوائد سے منہ موڑ لیں، جو کہ کوئی جائز انتخاب نہیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ نگرانی پر مبنی بزنس ماڈل کو ڈیٹا پروٹیکشن قوانین اور موثر ریگولیشن کے ذریعے بدلیں۔رپورٹ کے مطابق ایمازون اور مائیکرو سافٹ نے بھی اس بزنس ماڈل کو اپنالیا ہے مگر وہ زیادہ بڑا خطرہ نہیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر فیس بک کے پرائیویسی اور پبلک پالیسی کے ڈائریکٹر اسٹیو سیٹرفیلڈ نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم احترام کے ساتھ ادارے کی رپورٹ سے عدم اتفاق کرتے ہیں، ہمارا بزنس ماڈل اشتہارات پر مبنی ہے اور انسانی حقوق کو آگے بڑھا کر لوگوں کو آواز بلند کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔فیس بک کے ایک ترجمان نے بھی اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اس رپورٹ سے اتفاق نہیں رکتے، فیس بک کی بدولت دنیا بھر میں لوگوں کو ایک دوسرے سے جڑنے کا موقع ملا۔
کھاریاں میںنقاب پوش افراد نے ایم پی اے تنویر اسلم راجا اور ملک فہد مسعود کی گاڑی کے شیشے توڑ دیے ، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن اراکین کی گاڑیوں پر لاٹھی چارج ، 2 پی ٹی آئی رہنما زیر حراست امجد خان نیازی اور ظفر اقبال گوندل کو پولیس نے جہلم منتقل کر دیا،صوبائی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار...
قومی سلامتی پر زیرو ٹالرنس، چیف آف ڈیفنس فورسز کا ملک کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ،لاہور گیریژن کا دورہ ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا،آئی ایس پی آر پاک فوج ہرچیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، مسلح افواج ملک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اندرونی استحکام کے ت...
بلوچستان میں دہشت گردی سے بے پناہ مشکلات ،کابینہ عوامی خدمت میں مصروف ہے این ایف سی ایورڈ میں پنجاب نے اپنے حصے کے11 ارب دیے،سیاسی قیادت سے گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف ...
ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا،ذرائع پی ٹی آئی عوامی اجتماع کیلئے متبادل آپشنز پر غور،مزار قائد کے اطراف بلایا جائے گا ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے دورہ کراچی کے موقع پر جلسہ کی اجازت دینے...
صدرزرداری، نوازشریف اور وزیراعظم کی مشاورت سیحکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز، اپوزیشن کمیٹی کو سیاسی قیدیوں تک رسائی دی جائے،عمران خان کو آج تک سچ نہیں بتایا گیا میڈیا کی سینسر شپ ختم کی جائے،ملک کو ترقی کی راہ پر لے جانے کیلئے سب کو مل کر چلنا ہوگا، شہیدوں کا خون رائ...
زرعی برآمدات میں اضافے اور تجارتی خسارے میں کمی پر لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت برآمد کنندگان کو ٹیکس ری فنڈ کے حوالے سے کوتاہی قابل قبول نہیں،جائزہ اجلاس میں گفتگو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ برآمدات پر مبنی ترقیاتی اہداف کا حصول ہماری ترجیح ہے جبکہ وزیراعظم نے ...
ایف ڈبلیو او کے تعاون سے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کی منظوری ،وزیراعلیٰ کا523ترقیاتی اسکیموں کا اعلان تمام میگا اور اہم منصوبے عالمی معیار کی منصوبہ بندی اور ڈیزائن کے تحت ہونے چاہئیں، اجلاس سے خطاب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او)، محکم...
سلمان اکرم راجاکا بیرسٹر گوہر سے متعلق بیان، واٹس ایپ گروپس میں شدید تنقید،ذرائع سیکریٹری جنرل نے پارٹی کو اس نہج پر پہنچایا وہ پارٹی میں گروپنگ کر رہے ہیں، اراکین پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے بیرسٹر گوہر کے بیان کے بعد پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آگئے، پ...
منتخب نمائندوں سے ہی مذاکرات ہوں گے،غیر منتخب نمائندوں سے بات چیت نہیں کریں گے،حکومتی ذرائع حکومتی وفد تیار ،ابھی تک مذاکرات کیلئے تحریک انصاف کے کسی رہنما نے باضابط رابطہ نہیں کیا، ذرائع اسپیکر آفس وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے لیے گرین سگ...
خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کو سازگار سیاسی ماحول فراہم ہے، خیبر پختونخوا میں آپریشن نہیں کرنا تو کیا خارجی نور ولی کو وزیر اعلیٰ لگا دیا جائے؟ اس کی بیعت کرلی جائے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر وزیر اعلیٰ کے پی فرما رہے ہیں کابل ہماری سکیورٹی کی گارنٹی دے، کیا ہبت اللہ بتائیں گے چارس...
اب تک کہیں سے اشارہ نہیں ملا ، بانی پی ٹی آئی سے ہم ملے گے ان سے مکالمہ ہو گا،ہدایت لیں گے پھر ان سے بات ہوسکتی ہے،سلمان اکرم راجا کا بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کرنے سے انکار سندھ حکومت احسان نہیں کر رہی، سہیل آفریدی کو پروٹوکول دینا آئینی حق ،رانا ثنا 5 بڑوں وال...
مصدقہ اطلاعات پرکئی ہفتوں پر محیط انتہائی پیچیدہ اور پیشہ ورانہ انٹیلی جنس آپریشن،گرفتار دہشت گردوں میں جلیل احمد عرف فرید، نیاز قادر عرف کنگ، حمدان عرف فرید شامل ہیں کارروائی میں 30 عدد امونیم نائٹریٹ سے بھرے ڈرم، 5 دھماکہ خیز سلنڈرز، ایک پرائما کارڈ اور ڈیٹونیٹرز کی بڑی مقدار...