... loading ...
بین الاقوامی انسٹی ٹیوٹ برائے اسٹریٹجک اسٹڈیز (آئی آئی ایس ایس) نے کہاہے کہ خطے میں پاسداران انقلاب کے ذریعہ قائم کردہ ملیشیا ایران کے لیے اس کے بیلسٹک میزائلوں اور جوہری پروگرام سے زیادہ اہم ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق لندن میں قائم بین الاقوامی تھنک ٹینک نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ایران اور امریکا اور خطے کے دوسرے ممالک کی ایران کے ساتھ جاری محاذ آرائی کی وجہ سے تہران کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور جوہری پروگرام سب سے اہم ترین امور ہیں۔ مگر تیسرا ایرانی تزویراتی اہمیت کا حامل معاملہ ایرانی ملیشیائوں کا ہے جو ایران کے لیے اس کے جوہری اور میزائل پروگرام سے بھی زیادہ اہم ہے۔تحقیق کے مطابق اریران کا علاقائی اثر و رسوخ تہران کی وفادار جماعتوں اور مسلح ملیشیاؤں کے ذریعہ قائم ہوتا ہے۔ ایران نے عراق ، لبنان اور شام میں ان گروہوں کے ذریعے کم سے کم نقصانات کے بدلے زیادہ سے زیادہ توسیع اور علاقائی اثر و رسوخ حاصل کیا۔ یمن میں بھی ایران نے اپنی توسیع پسندی کا ایسا ہی کھیل کھیلا اور یہاں کے ایک منحرف حوثی گروپ کو ہرقسم کی مادی اور معنوی امداد فراہم کی۔انسٹی ٹیوٹ نے ایران کے پراکسی کی اصطلاح کا حوالہ دیا۔ ایران اپنی قومی ریاست کی خود مختاری ی سے باہر دہشت گرد اورع مسلح گروہوں کو پراکسی کے طورپر استعمال کرتا ہے۔ لبنان میں حزب اللہ ، یمن میں حوثی اور عراق میں الحشد الشعبی جیسے عسکری گروپ ایران کی مالی معاونت سے تہران کے مقاصد کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ ان گروپوں کوایران نہ صرف پیسہ فراہم کررہا ہے بلکہ انہیں باقاعدہ عسکری تربیت فراہم کی جاتی ہے۔اس تحقیق میں کہا گیا کہ تہران نے ایجنٹوں کے نیٹ ورک کے ساتھ ان میں سے کسی سے بھی باقاعدہ تعلقات کے قیام کی کوشش نہیں بلکہ ان سے تعلقات کے لیے’مزاحمت کا محور’، مغربی تسلط کے خلاف جدو جہد اور اسرائیلی ریاست کے خلاف لڑنے جیسے پھسپھسے نعروں کو بنایا گیا۔عراق پر امریکی حملے کے ساتھ ہی ایران نے عراقی پراکسیوں کو منظم کیا۔ ان کے بعض عناصر اس وقت عراق میں پناہ لیے ہوئے تھے۔حزب اللہ کے قیام کے بعد ایران نے عراق میں دوسری غیرملکی ملیشیا تیار کی۔انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ یمن میں کے بارے میں ایران کا طرز عمل کسی سی مخفی نہیں۔ سنہ 2014ء کو یمن کے دارالحکومت صنعا کے غیر متوقع اور ڈرمائی انداز میں حوثیوں نے آئینی حکومت کا تختہ الٹ دیا۔سعودی وزارت دفاع نے مملکت پر حملوں میں استعمال ہونے والے ایرانی میزائلوں کے نمونے پوری دنیا کے سامنے ثبوت کے طور پرپیش کیے۔ یہ میزائل سعودی عرب کی دو تیل تنصیبات خریص اور بعقیق کے مقامات پر داغے گئے جن سے آرامکو کی تیل کی بڑی تنصیبات کو غیرمعمولی نقصان پہنچایا گیا۔برٹش انسٹی ٹیوٹ کے مطابق خطے کے ممالک میں ایرانی مداخلت کی دنیا میں اور کہیں مثال نہیں ملتی کوئی دوسرا ملک اپنے خطے کے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتا یا ان کی سلامتی کے لیے خطرہ بنا ہو۔ معاصر تاریخ میں صرف ایران ایک ایسا ملک ہے جو مسلسل توسیع پسندی کی راہ پر چل رہا ہے۔ ایران بحیرہ احمر میں سائبر اور بحری حملوں سمیت متعدد علاقائی اہداف ، سعودی آرامکو کے تیل کی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملے اور تنازعات کو الجھانے کے لیے اس طرح کی کئی دوسری تخریبی کارروائیوں کا مرتکب ہوچکا ہے۔بین الاقوامی سطح پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اگر کسی ملک نے ایران کا ساتھ دیا تو وہ روس ہے۔خطے سے امریکا کی دوری اور اثرو رسوخ میں کمی نیایران کو اپنے اثرو نفوذ کو بڑھانے کا موقع فراہم کیا۔خطے میں جاری ایرانی لڑائیوں کے نتیجے میں ایرانی نواز عسکریت پسندوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ اس کے علاوہ یہ جنگیں ایران کو مالی طورپر بہت بھاری ثابت ہوئیں کیونکہ ان پر تہران کو اربوں ڈالر کی رقم پھونکنا پڑای۔برطانوی تھنک ٹینک کی 217 صفحات پر مشتمل رپورٹ فیلڈ انویسٹی گیشن کے 18 ماہ کے مطالعے کے بعد جاری کی گئی۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ ایران نے خطے میں مداخلت کے لیے 16 ارب ڈالر خرچ کیے ہیں جن میں سے 70 کروڑ ڈالرسالانہ حزب اللہ ملیشیا کے پاس گئے تھے لیکن حال ہی میں امریکی دباؤ کے بعد ایران کی طرف سے حزب اللہ کی امداد میں کمی آئی ہے۔
تیس منٹ تک جاری ملاقات میںپی ٹی آئی کے تحفظات سے آگاہ کیاگیا،سہیل آفریدی اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤںعدالت کے باہر پہنچ گئے، کارکنوں کی نعرے بازی، اندر اور باہر سیکیورٹی اہلکار تعینات تھے عمران خان کو ایسے اسپتال لایا گیا جہاں اس مرض کا ڈاکٹر ہی نہیں ہے،پانچ دن جھوٹ کے بعد ای...
انٹیلی جنس بیسڈ اپریشن جاری ہے،بڑے آپریشن سے متعلق پھیلایا جانے والا تاثر جھوٹا اور بے بنیاد ہے، نہ تو علاقے میں فوج کی تعداد میں کوئی اضافہ کیا گیا ہے ،موجودہ موسم بڑے آپریشن کیلئے موزوں نہیں گزشتہ تین برسوں سے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کیخلاف انٹیلی جنس معلومات پرآپر...
شہر قائد میں میگا پروجیکٹس چل رہے ہیں، وزیراعلی نے حال ہی میں 90ارب روپے مختص کیے ہیں 15ہزار خواتین نے پنک اسکوٹی کیلئے درخواستیں دی ہیں، سینئر وزیر کاسندھ اسمبلی میں اظہار خیال سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ کراچی میں ترقیاتی کام جاری ہیں، سڑکیں بن رہی ہیں،ش...
حکومتی کاوشوں سے ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا، معیشت مستحکم ہو چکی ہے، وزیراعظم میرا بس چلے تو ٹیرف مزید 10 روپے کم کر دوں، میرے ہاتھ بندھے ہیں،خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کیلئے بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے 4 پیسے کمی کا اعلان کر دیا، اور کہا کہ میرا بس چلے تو ٹیرف مزید 10 رو...
بانی پی ٹی آئی کی صحت پر خدشات،طبی معاملے میں کسی بھی غفلت یا تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، طبی حالت فورا فیملی کے سامنے لائی جائے ، قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی فیملی اور ذاتی معالجین کے علم کے بغیر اسپتال منتقل کرنا مجرمانہ غفلت ، صحت سے متعلق تمام حقائق فوری طور پر سامنے...
پاک فوج بڑی تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہے، جدید جنگ کی نوعیت میں نمایاں تبدیلی آ چکی ہیں،مستقبل کے میدانِ جنگ کے تقاضوں کیلئے ہر سطح پر اعلیٰ درجے کی تیاری ناگزیر ، چیف آف ڈیفنس فورس سید عاصم منیر کی بہاولپور گیریژن آمد، کور کمانڈرنے استقبال کیا، جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ وران...
عدالتی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ رہے ہیں،شرجیل میمن کسی سیاسی جماعت کے دبائو میں نہیں آئیں گے، سینئر صوبائی وزیر کی پریس کانفرنس حکومت سندھ نے کراچی میں پیش آئے سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کروانے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سن...
حماس غزہ میں انتظامی ذمہ داریاںفلسطینی ٹیکنو کریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے کیلئے تیار صدرٹرمپ کی سربراہی میںکمیٹی جنگ کے بعد غزہ کے روزمرہ انتظامی امور چلائے گی فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کی انتظامی ذمہ داریاں ایک فلسطینی ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے کے ...
خیبر پختونخوا حکومت فوج پر ملبہ ڈالنا چاہتی ہے، جرگہ کے بعد صوبائی حکومت کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا صوبائی حکومت کے مفادات ٹی ٹی پی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں،وزیر دفاع کی پریس کانفرنس وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وادی تیراہ میں نقل مکانی معمول کی بات ہے، خیبر پختو...
وادی تیراہ کے جس علاقے میں آپریشن کیا جا رہا ہے وہاں برفباری کے باعث جانور زندہ نہیں رہ سکتے آفریدی قوم نے کمیٹی ممبران سے اتفاق نہیں کیا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی فوجی آپریشن کی سختی سے مخالفت خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے وادی تیراہ میں فوجی آپریشن کی س...
متاثرہ عمارت کے اطراف میں پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات کر دیے گئے دکانداروں کو بھی حفاظتی اقدامات کے ساتھ اندر لے کر جائیں گے،ڈی سی (رپورٹ: افتخار چوہدری)سانحہ گل پلازہ میں سرچنگ آپریشن اور ملبہ اٹھانے کا کام مکمل بند کردیا گیاہے، انتظامیہ نے متاثرہ عمارت کو کراچی بلڈنگ کن...
کراچی مسائل کا حل صوبائی یا وفاقی کنٹرول نہیں، بااختیار کراچی سٹی گورنمنٹ ہے، حافظ نعیم یکم فروری کو شاہراہ فیصل پر جینے دو کراچی مارچ کیا جائے گا، پریس کانفرنس سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے منگل کے روز ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ک...