... loading ...
2017 تک تاشپولات طیپ ایک جانے پہچانے معلم اور سنکیانگ یونیورسٹی کے سربراہ تھے، ان کے دنیا بھر میں رابطے تھے جبکہ انھوں نے فرانس کی مشہور پیرس یونیورسٹی سے اعزازی ڈگری بھی حاصل کر رکھی تھی۔لیکن اسی برس وہ بغیر کسی پیشگی انتباہ کے لاپتہ ہو گئے اور اس حوالے سے چینی حکام مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ان کے دوستوں کا خیال ہے کہ پروفیسر طیپ کو علیحدگی کی تحریک چلانے کا ملزم قرار دیا گیا، ان پر خفیہ انداز میں مقدمہ چلا اور بعدازاں اس جرم کی پاداش میں انھیں سزائے موت دے دی گئی۔پروفیسر طیپ چین کے صوبے سنکیانگ میں بسنے والے ایک اویغور مسلمان ہیں۔ انسانی حقوق سے متعلق سرگرم گروپس کا کہنا ہے کہ انھیں چین میں اویغور ادیبوں کے خلاف جاری کارروائیوں کے پس منظر میں گرفتار کیا گیا۔ چین اویغور مسلمانوں کو علیحدگی پسند اور دہشت گرد قرار دیتا ہے۔محقق اور ’پیپلز ریپبلک آف ڈس اپیئرڈ‘ نامی کتاب کے مصنف مائیکل کاستر نے بی بی سی کو بتایا کہ چین میں سینکڑوں اساتذہ اور پیشہ وارانہ مہارت کے حامل افراد کو بڑے پیمانے پر جاری آپریشن کے دوران حراست میں لیا گیا ہے۔یونیورسٹی میں پروفیسر طیپ کے ساتھیوں کو خدشہ ہے کہ اگر وہ ابھی بھی زندہ ہیں اور زیر حراست ہیں تو انھیں جلد ہی پھانسی کے پھندے پر لٹکا دیا جائے گا۔لاپتہ ہونے تک تاشپولات طیپ چین کی سرکاری سنکیانگ یونیورسٹی میں جغرافیے کے ایک انتہائی قابل احترام پروفیسر کے طور پر جانے جاتے تھے۔مقامی اویغور کمیونٹی کے ممبر ہونے کے ناطے انھوں نے اپنے آبائی صوبے سنکیانگ کی یوینورسٹی میں پڑھانا شروع کر دیا تھا۔ انھوں نے جغرافیہ کی تعلیم چین سے ہی حاصل کی اور کچھ عرصہ جاپان گذارنے کے بعد انھوں نے دوبارہ اپنی یونیورسٹی میں پڑھانا شروع کر دیا۔وہ عالمی سطح پر ادبی حلقوں میں متحرک تھے۔ انھیں فرانس کی ایک یونیورسٹی نے اعزاز سے بھی نوازا۔ وہ جغرافیے کے شعبے سے وابستہ ماہرین کے بین الاقوامی نیٹ ورک سے بھی منسلک تھے۔وہ سنہ 2010 میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کے رکن بھی بنے۔ اپنے لاپتہ ہونے تک وہ سنکیانگ یونیورسٹی کے سربراہ کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔پروفیسر طیپ کے خلاف چلنے والے مقدمے کی تفصیلات کو انتہائی مخفی رکھا گیا اور ان پر کیا بیتی اس سے متعلق کوئی سرکاری ریکارڈ موجود نہیں ہے۔پروفیسر طیپ کے دوستوں کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے سے قبل وہ یورپ میں ایک کانفرنس میں شرکت کرنے جارہے تھے اور اس دورے کے دوران انھوں نے ایک جرمنی کی یونیورسٹی سے تعاون سے متعلق ایک معاہدہ بھی کرنا تھا۔لیکن جب وہ یورپ جانے کے لیے بیجنگ ایئرپورٹ پہنچے تو انھیں روکا گیا اور یہ بتایا گیا کہ وہ سنکیانگ کے دارالحکومت ارومچی پہنچیں۔امریکہ سے ان کے ایک دوست نے بی بی سی کو بتایا کہ ان سے متعلق دستیاب معلومات کا اس سے زیادہ کچھ علم نہیں ہے۔ پروفیسر طیپ کے خلاف چلنے والے مقدمے کی تفصیلات کو انتہائی مخفی رکھا گیا اور ان پر کیا بیتی اس سے متعلق کوئی سرکاری ریکارڈ موجود نہیں ہے۔اس کے بعد پروفیسر طیپ کبھی گھر واپس نہیں آئے۔ اس کے بعد ان کے دوستوں اور رشتہ داروں سے بد عنوانی سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی۔ان کی یونیورسٹی کے ایک سابق پروفیسر نے بی بی سی کو بتایا کہ اس کے بعد ان کے خاندان کو یہ اطلاع ملی کہ انھیں علیحدگی کی تحریک چلانے کا مرتکب قرار دے کر سزائے موت دے دی گئی ہے۔تاہم چین نے اس مقدمے سے متعلق کسی قسم کی کبھی کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔
بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا انتہائی خطرناک ہے ،پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے سے پاکستان کی 24 کروڑ آبادی متاثر ہوگی ، جنوبی ایشیا میں عدم استحکام میں اضافہ ہوگا پاکستان کے امن اور ترقی کا راستہ کسی بھی بلاواسطہ یا پراکسیز کے ذریعے نہیں روکا ...
پاکستان نے گزشتہ برسوں میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں بڑی قربانیاں دی ہیں، بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کو پہلگام واقعے سے جوڑنے کے بے بنیاد بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہیں پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا اور خطے میں دہشت گردی کے ہر واقعے کی مذمت کرتا ہے ،وزیراعظم...
بھارتی حکومتی تحقیقات کے مطابق لیک فائلز جنرل رانا کے دفتر سے میڈیا تک پہنچیں لیک دستاویز نے ’’را‘‘ کا عالمی سطح پر مذاق بنا دیا، بھارتی حکومت کو کٹہرے میں لا کھڑا کیا پہلگام واقعے پر ’’را‘‘ کی خفیہ دستاویز لیک ہونے کے بعد بھارت کی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی (ڈی آئی ا...
متعدد مریض کی صحت نازک، علاج مکمل کیے بغیر پاکستان واپس آنے پر مجبور ہوئے خاندانوں کے بچھڑنے اور بچوں کے ایک والدین سے جدا ہونے کی اطلاعات بھی ہیں پاکستانی شہریوں کی بھارت سے واپسی کے لیے واہگہ بارڈر کی دستیابی سے متعلق دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ متعلقہ بارڈر آئندہ بھی پاکس...
کراچی کی تینوں ڈیری فارمر ایسوسی ایشنز دودھ کی قیمت کے تعین میں گٹھ جوڑ سے باز رہیں، ٹریبونل تحریری یقین دہانی جمع کرانے کی ہدایت،مرکزی عہدیداران کی درخواست پر جرمانوں میں کمی کر دی کمپی ٹیشن اپلیٹ ٹربیونل نے ڈیری فارمرز کو کراچی میں دودھ کی قیمتوں کا گٹھ جوڑ ختم کر...
صدراور وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ساتھ کشیدگی کے پیشِ نظر موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال، بھارت کے جارحانہ رویہ اور اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار بھارتی رویے سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے ، پاکستان اپنی علاقائ...
پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے ، کوئی کسی بھی قسم کی غلط فہمی میں نہ رہے، بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا فوری اور بھرپور جواب دیں گے ، پاکستان علاقائی امن کا عزم کیے ہوئے ہے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے منگلا اسٹرائیک کور کی جنگی مشقوں کا معائنہ اور یمر اسٹر...
دستاویز پہلگام حملے میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کا واضح ثبوت ہے ، رپورٹ دستاویز ثابت کرتی ہے پہلگام بھی پچھلے حملوں کی طرح فالس فلیگ آپریشن تھا، ماہرین پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ''را'' کا کردار بے نقاب ہوگیا، اہم دستاویز سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹی...
نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق زیرِ التوا کیسز کو نمٹایا جائے گا اپیل پر پہلے پیپر بکس تیار ہوں گی، اس کے بعد اپیل اپنے نمبر پر لگائی جائے گی ، رپورٹ رجسٹرار آفس نے 190ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق تحریری رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔تحریری رپورٹ...
تمام انسانوں کے حقوق برابر ہیں، کسی سے آپ زبردستی کام نہیں لے سکتے سوال ہے کہ کیا میں بحیثیت جج اپنا کام درست طریقے سے کر رہا ہوں؟ خطاب سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہاہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم ججز انصاف نہیں کرتے ، آپ حیران ہوں گے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں؟ انصاف تو ا...
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...