وجود

... loading ...

وجود
وجود
ashaar

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصی کے محافظ کو حراست میں لے لیا

جمعه    01    مارچ    2019 اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصی کے محافظ کو حراست میں لے لیا

اسرائیلی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران مسجد اقصی کے محافظ کو مسجد سے باہر نکلتے ہوئے حراست میں لے لیا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف کے ترجمان فراس الدبس نے بتایا کہ صہیونی پولیس نے قبلہ اول کے محافظ علی احمد کو باب الاسباط سے باہر آتے ہوئے گرفتار کیا جس کے بعد انہیں ایک مقامی حراستی مرکزمنتقل کر دیا گیا ۔علی ا حمد کی گرفتاری ایک ایسے وقت میں عمل میں لائی گئی جب دوسری جانب صہیونی فوج نے محکمہ اوقاف کے عہدیداروں کی بڑی تعداد کو حراست میں لے رکھا ہے ۔حال ہی میں اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے ”باب رحمت” میں گھس کر وہاں موجود فلسطینی نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد فلسطین بھرمیں صہیونی ریاست کے خلاف غم وغصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔