... loading ...
افغانستان میں پائیدارقیام امن کے لیے روس کی جانب سے کی جانیوالی کوششوں کے سلسلے میں ماسکو فارمیٹ کے تحت پانچ فروری کی کانفرنس میں افغان طالبان کے وفد نے شرکت کی یقین دہانی کرادی تاہم طالبان کے اعتراض پر افغان حکومت کے نمائندوں کو مدعونہیں کیا جارہا،کانفرنس میں سابق صدرحامد کرزئی سمیت متعد د افغان سیاستدان بھی شرکت کرر ہے ہیں ،کانفرنس میں چین پاکستان،ایران سمیت دیگر ممالک کے نمائندے بھی شریک ہیں،بھارت کے علاوہ امریکی صدرکے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل بھی مدعو ہیں،دوسری جانب غیرملکی میڈیا میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ امریکا کے بعد روس بھی افغان طالبان اورغنی حکومت کو ایک میز پر لانے میں ناکام ہوگیا ،سرکاری طورپر افغان حکومت کو دعوت نہیں دی گئی تاہم قومی اتحاد حکومت میں چیف ایگزیکٹیوکے نائب ڈپٹی محمد محقق جمعیت اسلامی پارٹی کے نمائندہ رکن اسماعیل خان اورسابق گورنر بلخ عطا ء محمد نور بھی اس کانفرنس میں شرکت کرہے ہیں،ادھرافغان طالبان نے کہاہے کہ وہ افغان اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ علیحدہ ملاقات کے لیے ایک وفد روس بھیجے گا۔خیال رہے کہ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حال ہی میں امریکا کے ساتھ ہونے والے امن مذاکرات میں کابل حکومت کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماسکو میں ہونے والی اس بیٹھک کا آغاز آج(منگل سے) ہوگا اور اس میں افغان صدر اشرف غنی کے کچھ اہم سیاسی حریف شرکت کریں گے لیکن کسی حکومتی سفیر کو طالبان کے ساتھ مذاکرات کا ٹاسک نہیں دیا گیا۔امریکا اور طالبان کے درمیان دوحہ میں چھ روز تک ہونے والے امن مذاکرات کے بعد اشرف غنی کی جانب سے باغیوں سے بات چیت کی اپیل کی گئی تھی۔اس کے باوجود اشرف غنی کی حکومت کو نہ ماننے والے طالبان ماسکو میں افغان صدر کے اہم مخالفین کے ساتھ ملاقات کریں گے، جہاں کابل میں جاری مایوسی اور ملک کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دوسری جانب جولائی کے انتخابات کے لیے اشرف غنی کے ٹکٹ پر نائب صدر کے امیدوار امر اللہ صالح نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا کہ کہ یہ عمل ذہنی دباؤ کے انتہائی بڑھنے اور دہشت گردوں کے بھیک مانگنے کو ظاہر کرتا ہے، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ دشمن کے لیے مسکراہٹ قومی جذبے کو روند دے گا۔ماسکو میں ہونے والی اس ملاقات میں جن شخصیات کی جانب سے اپنی موجودگی کی تصدیق کی گئی اس میں صدارتی انتخابات میں اشرف غنی کے مخالف حنیف اتمار، سابق جنگجو عطا محمد نور اور سابق افغان صدر حامد کرزئی شامل ہیں۔اس بارے میں عطا محمد نور کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات امریکا کی جانب سے امن کی کوششوں کو مضبوط بنانے کا راستہ ہے جبکہ حنیف اتمار نے اسے انٹرا افغان امن مذاکرات کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔
ایک سینئر طالبان عہدیدار کا کہنا تھا کہ وہ اپنا ایک وفد بھیجیں گے لیکن انہوں نے اس ملاقات کو غیر سیاسی قرار دیا اور کہاکہ ماسکو میں کسی تنظیم کی جانب سے اس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ایک بیان میں کہا گیا کہ کابل میں روسی سفارتخانے نے روس کی افغان سوسائٹی کی جانب سے ایک بیان جاری کیا، گروپ کی جانب سے کہا گیا کہ وہ بااثر شخصیات کو مذاکرات کے لیے ماسکو میں صدارتی ہوٹل میں شرکت کی دعوت دیتا ہے اورہم افغانستان میں امن کی واپسی میں کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔تاہم یہ واضح نہیں ہوا کہ روس کس طرح کا کردار ادا کرنا چاہتے ہے جبکہ اس بارے میں کابل میں روسی سفارتخانے کے ترجمان کی جانب سے بھی کوئی جواب سامنے نہیں آیا۔
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...
اسٹاف پر ہاتھ اٹھایا، ڈی جی میڈیا اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی جو ناقابل قبول ہے (ن) لیگ کی رکن فرح ناز اکبر نے رکنیت معطل کرنے کی تحریک پیش جسے منظور کرلیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقبال ...
صومالی سفیر دفتر خارجہ طلب ، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام علی سے رابطہ کیا ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صومالیہ میں ایک بحری جہاز پر سوار پاکستانی شہری گزشتہ 15 روز سے یرغمال ہیں اور پ...
ایم آئی 17ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے جو اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گا،آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل ، صدر مملکت و وزیراعظم کا حادثے میں شہید تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت ،پوری قوم اپنے بہادر سپوتو...
9جون کو موسی درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر دہشتگرد حملہ ہوا ،2جون کو شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر گاڑی میں نصب خودکش بم حملہ ہوا ،9مئی کو بنوں کے پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ کیا گیا دہشتگردکیمپوں اور محفوظ ٹھکانوں کوانتہائی درستگی اور احتیاط سے نشانہ بنایا گیا، تباہ کیے ...
سزائے موت کا فیصلہ کالعدم، ایم کیو ایم کے بیرسٹر فروغ نسیم اور حسان صابر ایڈوکیٹ بطور وکیل عدالت میں پیش استغاثہ کے پاس ایسا کوئی ٹھوس ثبوت یا چشم دید گواہ موجود نہیں جس نے ملزمان کو آگ لگاتے دیکھا ہو،وکیل صفائی سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے مرکزی ملزمان رحما...
فریقین نے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو یہ کشیدگی بڑے بحران میں بدل سکتی ہے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا سلامتی کونسل میں اجلاس سے خطاب اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں عدم پھیلاؤ سے متعلق اجلاس کے دوران پاکستان نے ایک بار پھر عالمی امن، علاقائی استحکام ...
کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور گجرات میں سروسز عوامی سہولت کیلئے جمعہ کو کھلی رہیں گی ملک بھر میں اوقات کار رات 10 بجے تک بڑھا دییگئے،ہفتہ اتوار کھلے رہیں گے توانائی بچت مہم کے دور ان کریانہ اسٹورز کے اوقات بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسح...
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...