شہرقائد میں طلاق کی شرح میں بے پناہ اضافہ

شہرقائد میں طلاق کی شرح میں بے پناہ اضافہ ہوگیاہے سال2018میں کراچی کے 5اضلاع کی عدالتوں میں خلع ، طلاق ، بچوں کی حوالگی سمیت ساڑھے دس ہزار سے زائد مقدمات داخل ہوئے اورلگ بھگ 2800 سے زائد نمٹائے گئے ۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ضلع شرقی کی عدالتوں میں 3043مقدمات داخل کیے گئے۔غربی میں 2150، جنوبی کی عدالتوں میں 1648اور ضلع وسطی کی عدالتوں میں 2100مقدمات دائر کیے گئے ۔سال2017 میں یہ تعداد ایک ہزار کم تھی۔ یعنی 2017میں کراچی کی عدالتوں میں 9500فیملی مقدمات دائر ہوئے۔2016 میں دائر ان مقدمات کی تعداد 9000تھی۔فیملی مقدمات کی پیروی کرنے والے وکلاء نے کہاکہ طلاق یا خلع کی صورت میں دوزندگیاں اپنی مرضی سے الگ تو ہوجاتی ہیں لیکن یہ فیصلے بچوں پر شدید اثرات ڈالتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ معاشرے میں بڑھتی عدم برداشت طلاق اور خلع میں اضافہ کا سبب ہے۔ خاندان ایک معاشرے کی اکائی ہوتا ہے، یہ بکھرتا ہے تو معاشرہ بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ برداشت کے کلچر کو فروغ دیا جائے تو خاندانی نظام کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔

Electrolux