... loading ...
پاکستان اور انڈیا میں کوئی بھی فلم ہو اگر اس میں گانا شامل نہ ہو تو اسے نامکمل سمجھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں گلوکار بھی زیادہ پیدا ہوئے اور انہوں نے لاتعداد گانے گا کر تاریخ بھی رقم کی ، لیکن بہت سے لوگوں کیلئے یہ بات باعث حیرت ہوگی کہ سب سے زیادہ گانے ریکارڈ کروانے کا عالمی ریکارڈ گلوکارہ آشا بھوسلے کے پاس ہے۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے 1974 میں لتا منگیشکر کو انسانی تاریخ میں سب سے زیادہ گانے ریکارڈ کرانے والی گلوکارہ قرار دیا ۔ ریکارڈ میں درج کیا گیا کہ لتا منگیشکر 1948 سے 1974 کے دوران 25 ہزار گانے گاچکی ہیں لیکن ان کے اس ریکارڈ کو محمد رفیع نے چیلنج کردیا اور کہا کہ میں نے 28 ہزار گانے گائے ہیں۔
محمد رفیع کے انتقال کے بعد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے 1984 کے ایڈیشن میں ایک بار پھر لتا منگیشکر کو سب سے زیادہ ریکارڈ کی جانے والی گلوکارہ قرار دیا اور ساتھ ہی محمد رفیع کے چیلنج کا بھی تذکرہ کیا۔وکی پیڈیا کے مطابق اس کے بعد 1987 کے ایڈیشن میں کہا گیا کہ لتا منگیشکر نے 1948 سے 1987 کے دوران 30 ہزار گانے گائے ہیں تاہم 1991 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے گانوں کے ریکارڈ کا سلسلہ بند کردیا گیا۔ اس کے بعد ایک تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ لتا منگیشکر نے 1948سے 1991 کے دوران 5 ہزار 25 گانے ریکارڈ کرائے ہیں ۔لتا منگیشکر نے بھی اپنے ایک انٹرویو میں اس بات کی تردید کردی تھی اور اس بات پر حیرت کا اظہار کیا تھا کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے ان کے اتنے گانے کہاں سے جمع کرلیے۔1991
میں بند کیا گیا سلسلہ 2011 میں بحال ہوا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے سب سے زیادہ گانے گانے والے گلوکار کے ریکارڈ پر نظر ثانی کی گئی جس کے بعد لتا منگیشکر کی چھوٹی بہن گلوکارہ آشا بھوسلے کو ورلڈ ریکارڈ ہولڈر قرار دیا گیا۔ نئے ریکارڈ میں قرار دیا گیا کہ آشا بھوسلے نے 1947 سے 2011 تک 20 مختلف زبانوں میں 11 ہزار گانے ریکارڈ کرائے ہیں۔واضح رہے کہ ملکہ ترنم نورجہاں نے اردو، ہندی، پنجابی اور سندھی زبانوں میں 10 ہزار گانے گائے جبکہ محمد رفیع نے برصغیر کی مختلف زبانوں میں 7 ہزار 400 گانے گائے ہیں۔
رات گئے فریقین کے ساتھ طویل بات چیت کے بعد پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے جنگ بندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا،دونوں ممالک کو مبارک باد،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، برادر اسلامی ممالک یواے ای، قطر، سعودی عرب، ترکیہ کا شکریہ ادا کرنا چا...
مقبوضہ کشمیر میں راجوڑی اور نوشہرہ سے پاکستان میں دہشت گردی کروانے والا بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کا تربیتی مرکز ، کے جی ٹاپ بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ، آدم پور، ادھم پور،سورت گڑھ ایئربیسز ملیامیٹ ، بیاس میں براہموس میزائلوں کا ذخیرہ زمین بوس جے ایف 17تھنڈرز کے ہائپرسونک...
امریکہ نے ثالث کا کردار ادا کیا ،دونوں ممالک کا جنگ بندی کا فیصلہ دانشمندانہ ہے (ڈونلڈ ٹرمپ )مسائل سے بچنے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان ہونیوالی میٹنگ میں ساری چیزوں پر بات کی جائیگی (شہباز شریف) پاکستان، بھارت میں جنگ بندی ہوگئی، فوجی کارروائیاں روک دی گئی ہیں، پاک ب...
جارحیت کے آغاز سے پوری دنیا سیزفائر کرانے کی کوششیں کررہی تھیں بھارت تیار نہیںتھا پاکستان کے حملے کے بعدبھارتی اپیل پر امریکی وزیرخارجہ نے سعودی وترک حکام سے رابطہ کیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان اور بھارت کے درمیان مکمل اور فوری جنگ بندی کے اعلان کی تصدیق دون...
بھارت نے سکھوں کے علاقوں پر حملہ کیا اور ان کی عبادت گاہ کو تباہ کرنے کی کوشش کی، 6ڈرونز سے ننکانہ صاحب پر حملہ کیا جسے ہم نے ناکام بنایا، بھارت نے پاکستان پر لانگ رینج میزائلوں سے حملہ کیااور سویلین کو نشانہ بنایا بھارتی حملوں میں 33پاکستانی شہید ، 62زخمی ہوئے ، پاک...
بوکھلاہٹ کی شکار بھارتی فوج نے ہجیرہ، فارورڈ کہوٹہ اور کھوئی رٹہ میں سول آبادی کو نشانہ بنایا،بھارتی فوج کاشہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال ،5شہری شہید ہوگئے پاک فوج کی دلیرانہ جوابی کارروائی سے لائن آف کنٹرول پر دھرمسال 2 پوسٹ بالمقابل بٹل سیکٹر میں بھاری نقص...
رفال طیاروں کی تباہی بھارت کیلئے تضحیک آمیز اور خطے میں گیم چینجر ہے پاکستان نے نادیدہ اور خاموش ٹیکنالوجی سے بھارت پر دھاک بٹھا دی ؎ پاکستان نے بھارتی تکبر کے پرخچے اڑا دیئے ، برطانوی اخبار ٹیلی گراف بھی پاک افواج کا معترف ہو گیا۔دی ٹیلی گراف کے مطابق رفال طیاروں کی تباہی بھا...
مختلف شہروں پر اسرائیلی ساختہ فائر کیے گئے ڈرونزہدف پر پہنچنے سے پہلے تباہ گزشتہ رات سے اب تک مزید 48ڈرونز تباہ کر دیے گئے ، سیکیورٹی ذرائع پاکستان کے دفاعی نظام نے بھارت کی جانب سے بھیجے گئے اب تک 77ڈرونز تباہ کر دیے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 8مئی کی شام تک 29بھارتی ڈرونز ...
بھارت نے حملہ کیا، پاکستان نے جواب دیا، دونوں ممالک کو ٹھنڈے دماغ سے سوچنا چاہیے ہم مداخلت نہیں کر سکتے ، البتہ امریکا سفارتکاری کا راستہ اختیار کرسکتا ہے، نائب امریکی صدر امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے ...
حالیہ تاریخ کی طویل لڑائی ، دونوں طرف کے 125 جنگی طیارے اپنی فضائی حدود سے باہر نہیں نکلے یہ جھڑپ آئندہ جنگوں کے لیے حکمت عملی اور جنگی صلاحیتوں کا اندازہ لگانے کا ایک بہترین موقع ہے حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فضائی جھڑپ نے دنیا بھر کی توجہ حاص...
شرکاء کے پاکستان، عمران خان زندہ باد کے نعرے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ ملک کو اتحاد کی ضرورت ہے ، یہ تبھی ممکن ہوگا جب عمران خان کو رہا کیا جائے، شرکاء پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے رات گئے لاہور کی مختلف شاہراہوں پر موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جس میں کارکنان کی بہت بڑی تع...
بھارت کا فوجی تنصیبات پر حملے کا دعویٰ سفید جھوٹ ہے ،پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے 5طیارے گرائے ہیں ، بھارت اپنی خفت مٹانے کیلئے ایسی حرکتیں کر رہا ہے ،نائب وزیراعظم اسحق ڈار کوئی بھی میزائل جب چلایا جاتا ہے تو اپنے ڈیجیٹل نشانات چھوڑتا ہے ، اگر 15مقامات پر حملہ ...