... loading ...
ملک میں مجموعی طور پر بیروزگاری میں کمی کا تناسب حوصلہ افزا نہیں جس کے نتیجے میں ملک میں بیروزگاری کی صورتحال بدترین ہوتی جارہی ہے،بیروزگاری میں کمی دیگر
صوبوں کے مقابلے میں صوبہ پنجاب میں زیادہ سست ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ خیبرپختونخوا ہ میں بے روزگاری میں کمی کی رفتار دیگر صوبوں کے مقابلے میں تیز رہی، مجموعی طور پر مردوں کے مقابلے میں خواتین میں بیروزگاری کی شرح زیادہ ہے۔ میڈیا رپورٹ میں وفاقی محکمہ شماریات بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے10سالہ تقابلی جائزہ رپورٹ کے اعدادوشمار میں سال2003-4 سے 2014-15تک10سال کے عرصے میں بیروزگاری کی صورتحال سے متعلق سالانہ اعداد و شمار دئیے گئے ہیں۔ مذکورہ رپورٹ کے مطابق سال2014-15کے اختتام تک صوبہ پنجاب میں بیروزگاری کا تناسب6.3 فیصد، سندھ میں4.6فیصد، خیبرپختونخوا ہ میں7.7 فیصد اور بلوچستان میں 3.9 فیصد رہا۔ مجموعی طور پر مذکورہ10 سال میں بیروزگاری کے تناسب میں سست رفتاری سے کمی واقع ہوئی۔ سال2014-15 میں بیروزگاری5.9 فیصد تھی جس کا تناسب سال2003-4 میں 7.7 فیصد تھا ۔ 2003-4 میں پنجاب میں بیروزگاری کا تناسب7.4 فیصد، سندھ میں6فیصد، بلوچستان میں8.2فیصد اور خیبرپختونخوا ہ میں12.9 فیصد تھا۔ خیبر پختونخوا میں سال 2003-4 میں دیگرصوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ بیروزگاری تھی۔ تاہم مذکورہ 10 سال کے عرصے میں وہاں بیروزگاری میں تیزی سے کمی واقع ہوئی۔ سال2014-15 میں خیبرپختونخوا ہ میں یہ تناسب12.9 فیصد سے کم ہو کر 7.7 فیصد تک آگیا۔ محکمہ شماریات نے مذکورہ 10 سال کے دوران خواتین میں بیروزگاری کے حوالے سے بھی اعداد و شمار دئیے ہیں جو بیروزگار مردوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں خواتین کے روزگار کے حوالے سے بھی دیگر صوبوں کے مقابلے میں کم بہتری نظر آئی۔ رپورٹ کے مطابق 2003 میں صوبہ خیبر پختونخوا ہ میں خواتین میں بیروزگاری کا تناسب29.4، بلوچستان میں27.7 فیصد اور سندھ میں19.6فیصد تھا۔10 سال کے عرصے میں خیبر پختونخوا ہ میں یہ تناسب کم ہوکر 15.8 فیصد تک آگیا۔بلوچستان میں8.5 فیصد اور سندھ میں 10.9 فیصد تک آگیا۔ رپورٹ کے مطابق2003-4 میں صوبہ پنجاب میں بیروزگار خواتین کا تناسب9.6 فیصد تھا جو10 سال کے عرصے میں معمولی کمی کے بعد سال 2014-15 میں 7.8 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔خواتین کے روزگار کے حوالے سے مجموعی طور پر ملک میں اچھی صورتحال نہیں رہی۔ مذکورہ عرصے کے دوران خواتین کی بیروزگاری میں انتہائی سست رفتاری سے کمی واقع ہوئی۔ محکمہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 2003-4میں بیروزگار خواتین کا تناسب 12.8 فیصد تھا جو 10 سال بعد محض9 فیصد تک پہنچا۔ملک میں مجموعی طور پر بیروزگاری میں کمی کا تناسب حوصلہ افزا نہیں جس کے نتیجے میں ملک میں بیروزگاری کی صورتحال بدترین ہوتی جارہی ہے،بیروزگاری میں کمی دیگر
صوبوں کے مقابلے میں صوبہ پنجاب میں زیادہ سست ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ خیبرپختونخوا ہ میں بے روزگاری میں کمی کی رفتار دیگر صوبوں کے مقابلے میں تیز رہی، مجموعی طور پر مردوں کے مقابلے میں خواتین میں بیروزگاری کی شرح زیادہ ہے۔ میڈیا رپورٹ میں وفاقی محکمہ شماریات بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے10سالہ تقابلی جائزہ رپورٹ کے اعدادوشمار میں سال2003-4 سے 2014-15تک10سال کے عرصے میں بیروزگاری کی صورتحال سے متعلق سالانہ اعداد و شمار دئیے گئے ہیں۔ مذکورہ رپورٹ کے مطابق سال2014-15کے اختتام تک صوبہ پنجاب میں بیروزگاری کا تناسب6.3 فیصد، سندھ میں4.6فیصد، خیبرپختونخوا ہ میں7.7 فیصد اور بلوچستان میں 3.9 فیصد رہا۔ مجموعی طور پر مذکورہ10 سال میں بیروزگاری کے تناسب میں سست رفتاری سے کمی واقع ہوئی۔ سال2014-15 میں بیروزگاری5.9 فیصد تھی جس کا تناسب سال2003-4 میں 7.7 فیصد تھا ۔ 2003-4 میں پنجاب میں بیروزگاری کا تناسب7.4 فیصد، سندھ میں6فیصد، بلوچستان میں8.2فیصد اور خیبرپختونخوا ہ میں12.9 فیصد تھا۔ خیبر پختونخوا میں سال 2003-4 میں دیگرصوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ بیروزگاری تھی۔ تاہم مذکورہ 10 سال کے عرصے میں وہاں بیروزگاری میں تیزی سے کمی واقع ہوئی۔ سال2014-15 میں خیبرپختونخوا ہ میں یہ تناسب12.9 فیصد سے کم ہو کر 7.7 فیصد تک آگیا۔ محکمہ شماریات نے مذکورہ 10 سال کے دوران خواتین میں بیروزگاری کے حوالے سے بھی اعداد و شمار دئیے ہیں جو بیروزگار مردوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں خواتین کے روزگار کے حوالے سے بھی دیگر صوبوں کے مقابلے میں کم بہتری نظر آئی۔ رپورٹ کے مطابق 2003 میں صوبہ خیبر پختونخوا ہ میں خواتین میں بیروزگاری کا تناسب29.4، بلوچستان میں27.7 فیصد اور سندھ میں19.6فیصد تھا۔10 سال کے عرصے میں خیبر پختونخوا ہ میں یہ تناسب کم ہوکر 15.8 فیصد تک آگیا۔بلوچستان میں8.5 فیصد اور سندھ میں 10.9 فیصد تک آگیا۔ رپورٹ کے مطابق2003-4 میں صوبہ پنجاب میں بیروزگار خواتین کا تناسب9.6 فیصد تھا جو10 سال کے عرصے میں معمولی کمی کے بعد سال 2014-15 میں 7.8 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔خواتین کے روزگار کے حوالے سے مجموعی طور پر ملک میں اچھی صورتحال نہیں رہی۔ مذکورہ عرصے کے دوران خواتین کی بیروزگاری میں انتہائی سست رفتاری سے کمی واقع ہوئی۔ محکمہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 2003-4میں بیروزگار خواتین کا تناسب 12.8 فیصد تھا جو 10 سال بعد محض9 فیصد تک پہنچا۔
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...
ایک وفاقی وزیر نے آگ بجھانے کے بجائے اسے مزید بھڑکایا، وہ وزیر اب تک معافی مانگنے کیلئے بھی تیار نہیں، کچھ وزیر ایسے مشورے دیتے ہیں کام میں مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں وزیراعظم جس نیت کے ساتھ اتحادیوں اور اپوزیشن کو انگیج کرتے ہیں اسے سراہتا ہوں، چاہتا ہوں وزیراعظم کامیاب ہوں تو صو...
عوامی ایکشن کمیٹی نے مظفرآباد کی طرف آج کا مارچ مؤخر کر دیا ، کل تک ہم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی باتیں کرتے تھے،حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو میں ثالثی نہیں کرواؤں گا عوامی ایکشن کمیٹی سے بات چیت ہونی چاہیے،خواجہ آصف کے اشتعال انگیزبیانات نے آگ بھڑکائی، حکومت کو کمی...
پاکستان اور قطر کی تکنیکی ٹیمیں امریکا اور ایران کی تکنیکی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں رہیں گی پاکستانیوں کی بازیابی کیلئے صومالیہ کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،طاہر حسین اندرابی ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ مختلف ملکوں نے خطے میں قیامِ امن کیلئے کردار ادا کر...