... loading ...
امریکی سیکریٹری دفاع جم میٹس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نقطہ نظر سے اختلاف کو وجہ قرار دیتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جم میٹس وائٹ ہاؤس گئے اور امریکی صدر کو شام میں فوجیں رکھنے پر قائل کرنے کی کوشش کی جس میں ناکامی پر انہوں نے استعفیٰ دے دیا۔بعد ازاں جم میٹس کے وائٹ ہاؤس سے نکلتے ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 2 ٹویٹس کرتے ہوئے بتایا کہ پینٹاگون کے چیف فروری میں عہدہ چھوڑ دیں گے ۔جم میٹس نے اپنے استعفیٰ میں لکھا کہ میرا نقطہ نظر ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ احترام کے ساتھ پیش آیا جائے اور شرپسند عناصر کے خلاف مضبوط گرفت برقرار رکھی جائے کیونکہ ہم گزشتہ 4 دہائیوں سے ان مسائل میں گھرے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بین الاقوامی صورتحال درست رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنا چاہیے کیوں کہ یہی ہماری سلامتی، خوشحالی اور روایات کے لیے سازگار ہے اور ہم اس کوشش میں اتحادیوں کے ساتھ مل کر مضبوط ہوں گے۔
انہوں نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہ آپ کو اختیار ہے کہ ایسا سیکریٹری دفاع تعینات کریں جو آپ کا ہم خیال ہو، اسی بنا پر میرے لیے بہتر ہے کہ اپنا عہدہ چھوڑ دوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ 28 ؍فروری تک موجود ہیں تا کہ آنے والے عہدے دار کو نامزد اور عہدے پر فائز ہونے کے لیے وقت مل سکے ، چاہتے ہیں کہ آئندہ برس ستمبر میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کی تبدیلی بھی بہتر انداز میں ہو تا کہ محکمہ دفاع کے معاملات مستحکم رہیں۔اس بارے میں میڈیا نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعدد معاملات پر اختلاف ہونے کے باوجود انہوں نے ٹرمپ کی جانب سے شام میں موجود 2 ہزار امریکی فوجی دستوں کو واپس بلانے کے فیصلے سے اتفاق کیا تھا۔رپورٹس کے مطابق سیکریٹری جم میٹس اور کئی سینئر امریکی فوجی جنرلز امریکی صدر کی جانب سے بڑے سے بڑے معاملے کے اعلان کے لیے ٹوئٹر کا استعمال کرنے پر بھی پریشان ہیں۔ واضح رہے کہ واشنگٹن میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے غیر متوقع اقدامات کے پیشِ نظر جم میٹس کا تجربے اور پرسکون انداز میں ذمہ داریاں نبھانا ایک توازن برقرار رکھتا تھا جن کے جانے کے بعد امریکی حکومت کو اضطراب کا سامنا کرنا پڑے گا۔خیال رہے کہ امریکی صدر نے اپنی کابینہ میں متعدد فوراسٹار جنرلز کا شامل کیا تھا اور وہ انہیں فخر سے میرے جنرلز کہتے تھے ، تاہم جم میٹس کا استعفیٰ قابلِ عمل ہونے تک ٹرمپ کے تمام جنرلز بھی جا چکے ہوں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی مصنف باب ووڈورڈ یہ دعویٰ کر چکے تھے کہ امریکی صدر کی پالیسیوں کے سبب جیمزمیٹس مایوسی کا شکار ہوگئے تھے وہ انہیں احمق اور ذہنی طور پر غیر متوازن شخص سمجھتے ہیں۔
افغانستان بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کر رہا ہے، 40 سال تک افغانوں کی مہمان نوازی کی افغان مہاجرین نے روزگار اور کاروبار پر قبضہ کیا ہوا ہے، خواجہ آصف کی میڈیا سے گفتگو وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے اگر افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات سے معاملات طے نہیں پاتے تو پھر...
پاکستان کا آبی دفاع اور خودمختاری کا عزم،طالبان رجیم دریائے کنڑ پر بھارتی حکومت کے تعاون سے ڈیم تعمیر کرکے پاکستان کو پانی کی فراہمی روکناچاہتی ہے،انڈیا ٹو ڈے کی شائع رپورٹ افغان وزیر خارجہ کے دورہ بھارت کے بعد پانی کو بطور سیاسی ہتھیاراستعمال کرنے کی پالیسی واضح ہو گئی،بھارت ک...
صوبے ایک خاندان، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی مجموعی خوشحالی سے جڑی ہے،شہباز شریف پورا پاکستان ایک فیملی،کہیں بھی آگ لگے اسے مل کر بجھانا ہوگا، ورکشاپ کے شرکا سے خطاب وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورا پاکستان ایک گ...
ویکسین لگانے جائو تو کہا جاتا ہے کہ یہ سازش ہے،لوگوں کو مریض بننے سے بچانا ہے یہاں ہیلتھ کیٔر نہیں،ویکسین 150 ممالک میں استعمال ہوچکی ہے،تقریب سے خطاب وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ گلگت سے کراچی تک سیوریج کا نظام ٹھیک نہیں۔ویکسین لگانے جائو تو کہا جاتا ہے کہ یہ سازش ...
ایڈمرل نوید اشرف نے کریکس ایریا میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور آپریشنل تیاریوں اور جنگی استعداد کا جائزہ لیا پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتیں ساحل سے سمندر تک بلند حوصلوں کی طرح مضبوط اور مستحکم ہیں،آئی ایس پی آر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا ہے کہ سرکریک سے جیوانی...
افغان سرزمین سے ہونیوالی دہشت گردی پر بات ہوگی، عالمی برادری سے کیے وعدے پورے کریں،دوحا مذاکرات کے تحت افغانستان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان اسرائیل کے مغربی کنارے کے حصوں کو ضم کرنے کی کوششوں کی سخت مذمت کرتا ہے، ہم فلسطین کاز کے لیے اپنی بھرپور ح...
ضامن مفرور ہونے پرپیش کردہ پراپرٹی بحق سرکار قرق کرنے کا حکم جاری کردیا ملزمہ ہر جگہ موجود ہوتی ہے لیکن عدالت پیش نہیں ہوتی، عدالت کے سخت ریمارکس انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے وارنٹ گرفتاری کے باوجود علیمہ خان کے پیش نہ ہونے پر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے اور بینک ...
صوبے میں تمام فیصلے عمران خان کے ویژن کے مطابق ہوں گے،سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے پورے ملک میں انقلاب لائیں گے،جلسہ سے خطاب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ملٹری آپریشن اور ڈرون حملے کسی صورت قبول نہیں ، صوبے میں تمام فیصلے عمران خان کے ویژن...
وفاقی حکومت سمجھتی ہے ٹی ایل پی دہشت گردی میں ملوث ہے،وزارت داخلہ رپورٹ وزرات قانون کو بھجوائی جائے گی،پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم جماعت قرار دیتے ہوئے فرسٹ شیڈول کی فہرست میں شامل اور پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری ک...
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب حکومت کی ٹی ایل پر پابندی کی سفارش پر اراکین کو آگاہ کیا گیا، وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 17 کے تحتسمری پیش کی وزارت داخلہ کو مزید کارروائی کیلئے احکامات جاری، پنجاب کے اعلیٰ افسران کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت ،کالعدم تنظیم کی پر تشدد اور ...
پاکستان نے افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ،لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے غلام اسحٰق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ، ٹوپی (صوابی) کا دورہ پاک افغان سرحدی جھڑپ، سکیورٹی صورتحال اور سوشل میڈیا کے کردار پر بات چیت،طلبہ اور اساتذہ کا شہداء و ...
صنعتوں، کسانوں کوآئندہ 3 سالوں میں رعایتی قیمت پر اضافی بجلی فراہم کی جائے گی معاشی ٹیم کی محنت کی بدولت صنعتوں کا پہیہ چلا ، وزیر اعظم کی کاروباری وفد سے ملاقات وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملکی صنعت و زراعت کی ترقی کے لیے روشن معیشت بجلی پیکج کا اعلان کردیا۔وزیراعظم نے صنعتی و...