... loading ...
باسط علی
پاکستان کی قومی سیاست پران دنوں شریف خاندان اور آصف علی زرداری کے مستقبل کا سوال چھایا ہوا ہے۔ ملک بھر کے تجزیہ کار اگلے ہفتے کو بڑی گرفتاریوں کا ہفتہ قرار دے رہے ہیں۔گزشتہ روز سابق وزیر اعظم نوازشریف نے اپنی غائب مسکراہٹ کے اُسی چہرے کے ساتھ جو وہ گزشتہ چند مہینوں سے سپاٹ رکھ کر احتساب عدالت کے باہر دکھائی دیتے ہیں،نہایت معصومیت سے یہ کہا ہے کہ کرپشن تو اُن کے پاس سے یا کبھی وہ کرپشن کے پاس سے نہیں گزرے۔ اس کے باوجود وہ ایسے الزامات کے نرغے میں ہیں کہ اُن کا سیاسی مستقبل کرپشن سے گہنا گیا ہے۔ کوئی دوسرا جانتا ہو یا نہیں مگر شریف خاندان کو اب احساس ہونے لگا ہے کہ وہ اب بچنے والا نہیں۔ چنانچہ نوازشریف نے طویل خاموشی کے بعد ایک مرتبہ پھر لب کشائی کرنا شروع کردی ہے۔
ایک ایسے موقع پر جب وہ اور اُن کی ماضی کی حریف جماعت اور اب حزب اختلا ف کی حلیف جماعت پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی عوامی جلسوں میں کچھ نہ کچھ بولنے کا سلسلہ شروع کیا ہے تو ماہرین کے مطابق دونوں رہنما دراصل اُن آہٹوں کو سن رہے ہیں جو اُنہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالنے کے لیے سنائی دے رہی ہیں۔ نوازشریف کے متعلق یہ رائے پائی جاتی ہے کہ اُن کے لیے 24دسمبر کی تاریخ ایک بار پھر تاریک شب وروز کا پیغام بن سکتی ہے۔ یہ وہ تاریخ ہے جب احتساب عدالت نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنائے گی۔اس دوران میں اگر سپریم کورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتی ہے تو پھر نوازشریف کے پاس 24دسمبر تک کے چند دنوں کی بھی مہلت باقی نہ رہے۔
لیکن اس امر میں تو کوئی شک نہیں کہ اگلے چند روز میں ہی نوازشریف ایک بار اپنی زندگی کے کٹھن دور میں دوبارہ دکھائی دیں گے۔ تاہم یہ امر ابھی تک زیر بحث ہے کہ آصف علی زرداری کے گرد تنگ ہونے والا گھیرا آخر کیا منظر دکھلائے گا۔یہ عجیب تاریخی اتفاق ہے کہ 24دسمبر کی ہی تاریخ کو چیف جسٹس ثاقب نثار منی لانڈرنگ کے اہم مقدمے کی سماعت کررہے ہیں ۔جے آئی ٹی کے ارکان اپنی تمام تر تحقیق و تفتیش پر مبنی ثبوت وشواہد کو بریف کیسوں میں سمیت کر کراچی سے رخصت ہوچکے ہیں۔منی لانڈرنگ اسکینڈل میں سپریم کورٹ میں اسی جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ بھی جمع کرادی ہے۔ اگر یہ رپورٹ حتمی نہیں ہے پھر بھی اس کی سامنے آنے والی تفصیلات سے یہ واضح ہو چکا ہے کہ منی لانڈرنگ اسکینڈل میں آصف زرداری اور اُن کی ہمشیرہ محترمہ بھی ملوث ہیں۔یہ تو سپریم کورٹ کی سماعت میں واضح ہوگا کہ بے پناہ دولت کا یہ سمندر کہاں کہاں بہتا رہا ہے اور کن کن کناروں سے چھلکتا رہا ہے، مگر یہ امر تو نہایت واضح ہے کہ اس سنسنی خیز معاملے سے پردہ اُٹھنے کا وقت بالکل قریب ہے ۔تاہم یہ سوال اب بھی برقرار ہے کہ کیا نوازشریف اور آصف علی زرداری 24دسمبر کی ایک ہی تاریخ کو جیل جائیں گے جب ایک طرف احتساب عدالت العزیزیہ ریفرنس میں فیصلہ سنا رہی ہوگی تو دوسری طرف سپریم کورٹ منی لانڈرنگ اسکینڈل میں اپنی سماعت کررہی ہوگی۔
کیا ٹھیک اُسی دن محترم چیف جسٹس منی لانڈرنگ اسکینڈل میں کوئی حکم صاد رکرسکتے ہیں؟ کچھ بھی ہو یہ خطرہ آصف زرداری نے بھانپ کر ہی اپنے ایک جلسے میں تاک تاک کر سپریم کورٹ پر نشانے لگائے تھے۔ اس ضمن میں اہم امر یہ بھی ہے کہ آصف علی زرداری اور فریال ٹالپور کی عبوری ضمانتیں 21فروری تک کی ہیں۔دونوں بھائی بہن رہنماؤں کی اس معاملے میں ضمانتوں میں تین تین بار توسیع مل چکی ہیں۔ کیا اس بار یہ ضمانتیں منسوخ ہوسکتی ہیں؟َاگر ایسا ہوا تو پھر جناب آصف زرداری اور اُن کی ہمشیرہ کا معاملہ کسی بھی سرپرائز سے محروم اور نوازشریف کے فیصلے سے بھی قبل نمٹ جائے گا۔ مگر انتہائی باریک بینی سے جائزہ لیا جائے تو محسوس ہوتا ہے کہ آصف زرداری کو مہلت کے کچھ دن مزید مل سکتے ہیں اور وہ نئے سال کا سورج آزاد فضاؤں میں شاید دیکھ سکیں۔ یہ ممکن ہے کہ آصف علی زرداری کی گرفتاری کا ڈول 5؍ جنوری کے بعد ڈالا جائے اور اُنہیں بے نظیر بھٹو کی گیارہوں برسی منانے دی جائے جو 27؍ دسمبر کو حسب روایت گڑھی خدا بخش میں منائی جارہی ہے۔ اگر ایسا ہوا تو پھر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے لیے ایک اور تقریب کا بھی انتظار کیا جاسکتا ہے جو 5؍جنوری کو ذوالفقار بھٹو کی اکیانوے ویں سالگرہ کی تقریب ہوگی۔ یوں آصف علی زرداری کے ساتھ نظام کی سب سے بڑی رعایت یہی ہوگی کہ اُنہیں 5؍ جنوری تک مہلت مل جائے۔ تاہم بعض تجزیہ کار یہ بھی سمجھ رہے ہیں کہ اتنا سوچنے کا وقت کس کے پاس ہے، اور جب جب جس جس کا نمبر لگ رہا ہے، کارروائی کی جاسکتی ہے۔
دہشت گردی کے ناسور نے پھر سر اٹھا لیا، قومی اتحاد و یکجہتی کی آج پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے، شہباز شریف خوارج، ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی اے کا گٹھ جوڑ دشمنوں کی پشت پناہی سے فعال ہے، قومی پیغام امن کمیٹی سے ملاقات وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور نے ایک بار پھر ...
منصوبے کی فزیکل پیشرفت 65فیصد مکمل ہوچکی ، ملیر ندی پل منصوبہ مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت کے الیکٹرک کو یوٹیلیٹی منتقلی میں تاخیر پر لیٹرز جاری کرنے کی ہدایت، پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کی بریفنگ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملیر ندی پل منصوبے کو مئی 2026 میں مکمل کرنے کی ہدایت کرد...
ناکام پالیسی کی تبدیلی کا مطالبہ کریں تو دہشت گردوں کا حامی کہا جاتا ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا 22 بڑے اور 14 ہزار چھوٹے آپریشن، کیا ضمانت ہے امن قائم ہو سکے گا،متاثرین سے ملاقات خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 22 بڑے اور 14 ہزار چھوٹے آپری...
اسرائیلی افواج کی بمباری میں القسام بریگیڈز کے ایک سینئر رہنما کو نشانہ بنایا گیا غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کا اعلان ،امریکی حکام کی تصدیق جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے اعلان کے باوجود دربدر فلسطینیوں پر صیہونی بربریت کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے، اسرائیلی افواج کی حال...
ٹاس سہہ پہر ساڑھے 3 بجے ، میچز 4 بجے شروع ہوں گے،جلد باضابطہ اعلان متوقع موسمی شدت کی وجہ سے اوقات تبدیل ،میچز 29 ، 31 جنوری اور یکم فروری کو ہوں گے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رواں ماہ کے آخر میں آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں ہونے والی وائٹ بال سیریز کے اوقات تبدیل کرنے ک...
پی ٹی آئی ملک میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور آزادی عدلیہ کیلئے جدوجہد کررہی ہے، ہر ورکر ہمارا قیمتی اثاثہ ،عمران خان کی امانت ہیںہمیں ان کا خیال رکھنا ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بانی پی ٹی آئی نے جو تحریک شروع کی تھی اللہ کرے ہم جلد کامیاب ہوجائیں، بلال محسود کو...
متنازع ٹویٹ کیس میںدونوں وقفہ کے بعد عدالت میں پیش نہ ہوئے عدالت نے ضمانت منسوخ کردی،دونوں ملزمان کا جرح کا حق ختم کر دیا ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی متنازع ٹویٹ کیس میں ضمانت منسوخ ہوگئی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متن...
جرمانوں میں عوامی تشویش کے بعد ان کا مطالبہ پورا ہونیوالا ہے، آئندہ ہفتے نوٹیفکیشن جاری ہونے کی امید موٹر سائیکلوں کے جرمانے کو 5,000روپے سے کم کرکے 2,500روپے کرنے پر غور کر رہی ہے،ذرائع شہر قائد کے باسی بھاری بھرکم ای چالان کی وجہ سے سخت پریشان ہیں تاہم اب ان کی پریشانی ختم...
پنجاب بیدار ہوگیا، بااختیار بلدیاتی نظام کے مطالبہ کی لہر پورے ملک میں پھیلے گی عوامی ریفرنڈم کیلئے ہزاروں کیمپ قائم، مردو خواتین کی بڑی تعداد نے رائے کا اظہار کیا امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پنجاب بیدار ہوگیا ہے، موثر بلدیاتی نظام کے مطالبہ کی لہر...
اسکریپ ڈیلرعمیر ناصر رند کو گرفتار کرلیا،پولیس اہلکارون کی پشت پناہی میں چلنے کا انکشاف ملزم کے قبضے سے 150کلو گرام چوری شدہ کاپر کیبل اور گاڑی برآمد ہوئی ہے، پولیس حکام بن قاسم پولیس نے ایک کارروائی کے دوران اسٹیل مل سے قیمتی دھاتوں کی چوری میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئ...
2025کے دوران بھارت میں ماورائے عدالت کارروائیوں میں 50مسلمان جان سے گئے امتیازی کارروائیوں میں تشویشناک اضافہ ،عالمی انسانی حقوق کی رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا عالمی انسانی حقوق کی مختلف رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ریاستی سرپرستی میں جبر، تشدد اور امتیازی...
قطر بیس پر ہلچل؛ کئی ممالک نے شہریوں کو واپس بلالیا، متعدد پاکستانی طلبا وطن لوٹ آئے بھارت کا اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کا مشورہ،برطانیہ سمیت متعدد ممالک کی اپنے شہریوں کیلئے الرٹ جاری صدر ٹرمپ نے ایران پر بڑے امریکی حملے کی دھمکی دی ہے۔ایران پر امریکا کے ممکنہ حملے کے پیش...