وجود

... loading ...

وجود
وجود

سکھ کون ہیں ؟

اتوار 02 دسمبر 2018 سکھ کون ہیں ؟

کرتارپور راہداری کے افتتاح نے بابا گورونانک اور سکھ مت کو ایک مرتبہ پھر ذرائع ابلاغ کا موضوع بنا دیا ہے۔ ہندوؤں کے حوالے سے سکھوں کی تاریخ اور سکھوں کے حوالے سے ہماری تاریخ تلخ یادوں سے بھری پڑی ہے۔ مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مظالم اپنی جگہ قیام پاکستان کے وقت مشرقی پنجاب میں سکھوں نے ہندوؤں کے ساتھ مل کر مسلمانوں پر جو مظالم ڈھائے وہ بھلائے نہیں بھولتے ۔بہر حال پاکستان کی جانب سے جو قدم اُٹھایا گیا اُس نے بھارتی حکومت کو چاروں شانے چِت کر دیا ہے۔
سکھ مت کے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ کرتاپور میں واقع گوردوارہ میں ایک سمادھی کے ساتھ ساتھ ایک قبر بھی ہے۔ یہ سکھوں اور مسلمان دونوں کے لیے احترام کی جگہ ہے ۔ سکھ مذہب کے بانی گرو نانک دیو کا 1539ء میں جب انتقال ہوا تو مقامی مسلمان، سکھ اور ہندو آبادی میں ان کی آخری رسومات کے سلسلہ میں اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔
دونوں اپنی اپنی مذہبی روایات کے مطابق ان کی میت کو دفنانا اور ارتھی کو جلانا چاہتے تھے۔ آگے کیا ہوا، اس پر مختلف آراء سامنے آئی ہیں ، مگر اس بات پر اتفاق ہے کہ بابا گُرو نانک کی میت چادر کے نیچے سے غائب ہو گئی اور اس کی جگہ مقامی افراد کو محض پھول پڑے ملے۔ان کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا۔ ایک حصہ مسلمانوں نے اپنی روایت کے مطابق دفنایا تو پاس ہی دوسرا ہندوؤں اور سکھوں نے احتراق کیا۔ لگ بھگ اسی مقام پر آج گردوارہ دربار صاحب کرتارپور کی عمارت کھڑی ہے۔
گورونانک سے پہلے سکھ مذہب کا کوئی وجود نہیں تھا۔ گورونانک (1469 تا 1539) برصغیر پاک و ہند کی ایسی شخصیت تھے جن کو تقریباً سبھی نے اپنا کہا ۔تاریخی حوالوں اور روایات کے مطابق وہ پاکستانی پنجاب کے علاقے تلونڈی کے ہندو جاٹ گھرانے میں پیدا ہوئے۔ باپ کا نام کلیاں چند عرف کالو مہتہ تھا جبکہ ماں کا نام ترپتا اور بڑی بہن کا نام نانکی تھا۔ گورو نانک نے سنسکرت پنڈت شاستری تلونڈی سے سیکھی اور عربی فارسی مولوی قطب الدین سے پڑھی، گورونانک مذکورہ تینوں زبانوں کے اعلیٰ پایہ کے شاعر تھے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ گورونانک ہندو گھر میں پیدا ہوئے مگر وہ اپنی تبلیغ اور تعلیمات کی رو سے اس حد تک مسلمان تھے کہ ان کے مسلمان دوست احباب ان کی بحیثیت مسلمان تدفین پر بضد تھے۔ گورونانک کے ہندو رشتہ دار انہیں ہندو رسم و رواج کے مطابق جلانا چاہتے تھے جبکہ مسلمان انہیں نو مسلم مجذوب سمجھتے تھے اور ان کی میت کو جلانے کے مخالف تھے۔ القصہ انکی میت جلائی گئی، نہ دفنائی گئی۔ یہ معاملہ تاحال اک مُعمّہ ہے۔
گورونانک مسلمان تھے یا ہندو، اس امر کا فیصلہ مشکل ہے مگر یہ حقیقت ہے کہ سکھ قوم ہندو ہے نہ مسلمان، یہ ایک علیحدہ جداگانہ تشخص کی عکاس اور غماز ہے۔ سکھ بھارتی آبادی کا اڑھائی فیصد ہیں اور دنیا کا پانچواں بڑا مذہب ہے۔ بھارتی پنجاب میں ان کی آبادی 54 سے 56فیصد ہے۔ سکھ تاریخ میں سنت جرنیل سنگھ بھنڈرانوالہ نے کھلے عام یہ اعلان کیا تھا کہ سکھ ہندو نہیں، سکھ موحد ہیں اور بت پرست ہندو برہمن کے دشمن ہیں۔ جرنیل سنگھ بھنڈرانوالہ کا موقف تھا کہ سکھ مشرک ہندو برہمن کے ساتھ نہیں رہ سکتے کیونکہ ہندو برہمن سکھ قوم کے جداگانہ تشخص کے خاتمے کیلئے مختلف سیاسی، سماجی، آئینی اور دھرمی حربے استعمال کرتے رہتے ہیں۔ لہذا سکھ قوم کو مسلمان قوم کی طرح علیحدہ شناخت اور ریاست دی جائے آج کا نوجوان سکھ چاہتا ہے کہ جس طرح 14 اگست1947 ء میں ہندی مسلمانوں نے پاکستان بنایا ہے، بھارتی سکھ بھی اسی طرح دو قومی نظریے کی بنیاد پر خالصتان ریاست کی بنیاد رکھیں۔
گورونانک کو ان کے مسلمان دوست احباب اس لیے مسلمان سمجھتے تھے کہ باباگورونانک سال سے زیادہ مکہ و مدینہ یعنی حرمین شریفین میں رہے۔ حج اور عمرے کیے بعد ازاں تقریباً دس سال بغداد شریف میں مقیم رہے۔ بابا بہلول کے مرید بنے۔ ہندوستان واپسی (مراجعت) کے وقت ان کے مذکورہ بالا مرشد نے انہیں کلمات الٰہی اور کلمہ طیبہ سے منقش چغہ (چولا) عطا کیا تھا۔ جس کی زیارت عامہ چولا دربار کے تہوار کے طور پر آج بھی منائی جاتی ہے۔ بابا نانک کا آخری دور کرتار دربار (نارووال) میں گزرا۔ جہاں انہوں نے اپنے مسکن میں مسجد بھی بنائی۔ بعض متنازع روایات کی رو سے بابا نانک کی دوسری شادی علاقے کی مسلمان رئیس زادی سے ہوئی۔ قصہ مختصر بابا نانک کے مسلمان ہونے کے شواہد کم نہیں۔ سکھوں کی مقدس کتاب گرنتھ صاحب کے 36 ابواب ہیں،جن میں30 ابواب میں قرآن کے پارے شامل کیے گئے ہیں جبکہ باقی 6 ابواب بابا نانک، بابا فرید شکر گنج ؒ اور دیگر مسلمان روحانی شعرا کا کلام ہے۔ اسلامی احکامات کی روشنی میں کوئی غیر مسلم حرمین شریفین کی حدود میں داخل نہیں ہو سکتا۔ لہذ اسی لیے کہاجاتا رہا ہے کہ بابا نانک کا بحیثیت غیر مسلم حرمین شریفین جانے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔
سکھ قوم مسلمان حکمرانوں کے دور میں طاقتور اور باعزت رہی ہے۔ سکھوں کی مقدس عبادت گاہ گولڈن ٹمپل کا سنگ بنیاد معروف روحانی مجذوب اور بزرگ حضرت میاں میرؒ نے رکھا۔ یہ حقیقت ہے کہ سکھ قوم مسلمانوں کے دور حکومت میں مضبوط رہی اور محفوظ بھی۔ مسلمانوں نے کسی دور میں بھی سکھ قوم کو اسلام کا فرقہ، گروہ یا حصہ قرار دیکر ضم کرنے کی کوشش نہیں کی جبکہ اس کے برعکس ہندو برہمن نے سکھ قوم کو ہندو بنائے رکھنے کی سازش ہر دم جاری رکھی۔ مغل دور میں ہندو برہمن چندو لال وغیرہ کے لبادے میں مسلم سکھ روابط میں ناراضی، بدگمانی اور بداعتمادی کیلئے ہمہ وقت ساز باز کرتے رہے۔ انگریز دور میں ہندو برہمن نے سکھوں کو ہندو فرقہ اور گروہ بنا کر ختم کرنے کی بھرپور سعی کی حتیٰ کہ گوردوارہ ننکانہ صاحب کے متولی بابا نانک کے ہندو رشتہ دار تھے جن کے خلاف جرنیل سنگھ بھنڈرانوالہ کی طرح سکھ نوجوانوں نے بغاوت کی، سینکڑوں سکھ مارے گئے اور گوردوارہ ننکانہ صاحب کو ہندو متولی گھرانے سے نجات دلا دی۔ 1925ء میں انگریز سرکار نے سکھ گوردوارہ ایکٹ جاری کیا۔ جس کی رو سے سکھوں کا ہندوؤں سے جداگانہ تشخص آئینی طور پر تسلیم کر لیا گیا۔
مذکورہ گوردوارہ ایکٹ 1925ء کے بعد بھی ہندو برہمن کی سکھوں کے خلاف سازش جاری رہی اس سازش کا رخ مسلمان اور پاکستان تھا۔ یہ سازش ماسٹر تارا سنگھ اور کانگرس قیادت کے سرکردگی میں پروان چڑھی اور قیام پاکستان کے وقت مسلمانوں کے قتل عام پر منتج ہوئی۔ یاد رہے کہ ماسٹر تارا سنگھ کی ماں ہندو برہمن تھی۔ قیام پاکستان کے وقت کرم داس گاندھی نے سکھ قوم کو یقین دہانی کرائی کہ آزاد بھارت میں سکھ قوم کی مذہبی آزادی اور آئینی جداگانہ تشخص بحال رکھا جائے گا۔ گاندھی نے مزید کہا تھا کہ اگر بھارتی سرکار سکھوں کو مذکورہ آئینی تحفظ اور مذہبی آزادی دینے سے انحراف یا لیت و لعل کرے تو سکھ قوم کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنے حقوق کیلئے شمشیر بکف ہو جائیں۔ بھارتی برہمن ہندو سرکار نے پہلی بار 1950ء اور دوسری بار 1966ء میں سکھوں کو آئینی طور پر ہندو مت میں ضم کرنے کی کوشش کی جو باعزم سکھ عوام اور قیادت نے ناکام بنائی۔ جرنیل سنگھ بھنڈرانوالہ نے گاندھی کے مذکورہ بالا بیان کی روشنی میں بھارتی ہندو برہمن سرکار کے خلاف اور آزاد سکھ ریاست خالصتان کے حق میں ہتھیار اٹھائے۔ گو جرنیل سنگھ بھنڈرانوالہ اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت کانگرسی وزیراعظم اندرا گاندھی کے آپریشن بلیو سٹار1984ء میں مارے گئے مگر ان کا مشن اور تحریک آج بھی کونسل آف خالصتان اور دیگر سکھ تنظیموں کے نام سے بھارت، امریکا، کینیڈا، یورپ وغیرہ میں جاری ہے۔ یہ تنظیمیں بابا نانک اور جرنیل سنگھ بھنڈرانوالہ کی برسی بصد احترام اور جوش و خروش سے مناتی ہیں۔ گو بھارتی برہمن سرکار نے سکھ قوم کو ہندو مت میں مدغم کرنے کی پالیسی تاحال ترک نہیں کی اور2008ء میں ہائیکورٹ کے ججوں پر مشتمل ایک بینچ تشکیل دیا ہے جو یہ طے کرے گا کہ سکھ کون ہیں؟ ان کی تعریف اور تاریخ کیا ہے؟ کونسل آف خالصتان کے چیئرمین (سربراہ) ڈاکٹر گورمیت سنگھ اولکھ کا کہنا ہے کہ سکھ گوردوارہ ایکٹ 1925ء میں سکھ قوم کی تعریف اور تاریخ واضح الفاظ میں درج ہے اور موجودہ ہائیکورٹ ججز کے بینچ کی تشکیل بھارتی ہندو سرکار کی بدنیتی کی نشاندہی کرتی ہے۔ اس امر کا فیصلہ وقت کرے گا کہ آیا سکھ اپنے عزم ارادہ اور استقامت سے منزل پا لیتے ہیں یا راہ میں مارے جاتے ہیں یعنی کیا سکھ اپنے جداگانہ تشخص کو بحال رکھ سکیں گے یا ہندو مت کا حصہ بن کر ختم ہو جائیں گے۔ فیصلہ سکھ قوم کا عزم اور وقت کرے گالیکن پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب خارجہ پالیسی کا دُنیا بھر میں ڈنکا بج رہا ہے اور مودی سرکار سٹپٹا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں


مضامین
ٹیپو سلطان شیرِ میسور آزادی ِ وطن کا نشان اور استعارہ وجود جمعرات 25 اپریل 2024
ٹیپو سلطان شیرِ میسور آزادی ِ وطن کا نشان اور استعارہ

بھارت بدترین عالمی دہشت گرد وجود جمعرات 25 اپریل 2024
بھارت بدترین عالمی دہشت گرد

شادی۔یات وجود بدھ 24 اپریل 2024
شادی۔یات

جذباتی بوڑھی عورت وجود بدھ 24 اپریل 2024
جذباتی بوڑھی عورت

تمل ناڈو کے تناظر میں انتخابات کا پہلامرحلہ وجود منگل 23 اپریل 2024
تمل ناڈو کے تناظر میں انتخابات کا پہلامرحلہ

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر