... loading ...
اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ قتل کے فتوے دینے والوں کے خلاف سزا بڑھانے کی کوشش کریں گے ۔اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری اور وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان خصوصی طورپر شرکت کی۔اسلامی نظریاتی کونسل کے اہم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ قتل کے فتوے دینے والوں کے خلاف سزا بڑھانے کی کوشش کریں گے ۔چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ کسی کو واجب القتل قرار دینا، کفر کے فتوے لگانا یہ کسی فرد یا گروہ کا کام نہیں ہے ۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل سے بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے ماضی کی طرح غیر فعال ہونے سے بچائیں گے اور کونسل اراکین کرتار پور کے مقام پر سکھوں کے استقبال میں بھی شریک ہوں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت اسلامی نظریاتی کونسل کی تجاویز سے بھرپور فائدہ اٹھائے گئی جبکہ وزیراعظم عمران خان کونسل کے چیئرمین اور ممبران سے ملاقات کریں گے ۔
نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ اجلاس میں وزارت مذہبی امور، پارلیمانی امور اور اسلامی نظریاتی کونسل کے تعاون پر بات ہوئی اور کونسل کے ممبران اور وزرا کی جانب سے بہت اچھی تجاویز پیش کی گئیں۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے کہا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل سے بھرپور رہنمائی لی جائے اور اسلامی نظریاتی کونسل کی قابل عمل سفارشات پر فی الفور عمل کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے مدینہ ریاست کے فلسفے پر اسلامی نظریاتی کونسل سفارشات پیش کرے گی اور مذہبی امور، قانون انصاف، داخلہ، تعلیم اور پارلیمانی امور کی وزارتیں مسلسل اسلامی نظریاتی کونسل سے رہنمائی لیتی رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کو ماضی میں نظرانداز کیا گیا ہمارے ملک میں محبت کی فضا کی کمی ہے تمام مکاتب فکر کے علما کی موجودگی میں اسلامی نظریاتی کونسل قومی یکجہتی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبران کو پارلیمنٹ بلائیں گے تاکہ وہ قانون سازی کو دیکھ سکیں، ہماری حکومت بلاسود بینکاری کے آغاز سے اسلامی معاشی نظام کا آغاز کرے گی اور اس حوالے سے علماء کرام کی تمام سفارشات پر حکومت غور کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز وزرا کی اجلاس میں شرکت حکومت کی سنجیدگی کا مظہر ہے ،جہاں اچھی گفتگو ہوئی، اسلامی نظریاتی کونسل اہم آئینی ادارہ ہے ۔اس موقع پر علی محمد خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کونسل سے رہنمائی چاہے گی اور قابل عمل سفارشات پر فوری عمل کرنا چاہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کلمہ کی بنیاد پر بنا ہے اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کو اس کی اساس کے مطابق ڈھالنے کی کوشش ہوتی رہی ہے جبکہ ریاست مدینہ کا خواب ہمارا وژن ہے ، بدقسمتی سے ملک اپنی بنیاد پر قائم نہ رہا۔ایک سوال کے جواب میں پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ اللہ اور رسول کے خلاف سود کی شکل میں جنگ کب ختم کریں گے ؟ پہلے ہم بلاسود بینکاری کو فروغ دیں گے ، پھر سود کے خاتمے کی جانب بڑھیں گے ۔ دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے ایجنڈا اگلے اجلاس تک موخر کردیا، خیال رہے کہ اجلاس میں بیک وقت 3 طلاق دینے پر سزا کے تعین کا معاملہ زیر غور آنا تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ایجنڈا وزرا کی اجلاس میں شرکت کی وجہ سے مؤخر کیا گیا تھا۔
پیپلز پارٹی ملک میں سرکاری اداروں کی نجکاری کے خلاف ہے،وفاقی وزیرسرمایہ کاری اتحادی جماعت الگ ہوتی ہے تو ہماری حکومت ختم ہو جائے گی،تقریب سے خطاب وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ (ن) نے اداروں کی نجکاری (پرائیویٹائزشن) کے عمل میں اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کو رکاوٹ قرار دے د...
کرپشن، ٹیکس چوری، حقیقی آمدن چھپانے کا کلچر اور پیچیدہ قوانین کم ٹیکس وصولی کی بڑی وجوہات ہیں، وفد نے حکومت کے ساتھ مذاکرات میں بجٹ تیاری میں ڈیٹا کے درست استعمال پر زور دیا بجٹ تیاری میں ڈیٹا کے درست استعمال، اور ضمنی گرانٹس کے آڈٹ سمیت مزید مطالبات ،جعلی رسیدوں کو ختم کرنے ک...
شہباز شریف کہتے تھے کرپشن کا ایک کیس بتا دیں، 5300 ارب کی کرپشن کرنے والوں پر مکمل خاموشی ہے، ہمیں ان لوگوں کی لسٹ فراہم کی جائے جنہوں نے کرپشن کی ،رہنما تحریک تحفظ آئین عمران خان کو ڈھکوسلے کیس میں قید کر رکھا ہے،48 گھنٹوں سے زائد وقت گزر گیا کسی حکومتی نمائندے نے آئی ایم ایف...
پولیس افسرسے نامناسب رویہ اختیار کیا گیا ، رجسٹرار کو لکھا جائیگا،ڈی آئی جی ساؤتھ ترمیم کیخلاف وکلاء کنونشن تنازع کا شکار،جنرل سیکریٹریز کا ہر صورت کرنے کا اعلان (رپورٹ:افتخار چوہدری)سندھ ہائی کورٹ کے باہر وکلاء اور پولیس اہلکار کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی۔اس حوالے سے ڈی آ...
آئین کو توڑا گیا حلیہ بگاڑا گیا عوام پاکستان کے آئین کو بچائیں، آئی ایم ایف نے اعلان کیا ہے کہ یہ چوروں کی حکومت ہے اس حکومت نے 5 ہزار ارب روپے کی کرپشن کی ہے،محمود خان اچکزئی حکومت اسٹیبلشمنٹ کی پیروکار بنی ہوئی ہے، آئین میں ترمیم کا فائدہ بڑی شخصیات کو ہوتا ہے،عمران کی رہا...
طیارہ معمول کی فلائنگ پرفارمنس کیلئے فضا میں بلند ہوا، چند لمحوں بعد کنٹرول برقرار نہ رہ سکا اور زمین سے جا ٹکرایا، تیجس طیارہ حادثہ بھارت کیلئے دفاعی حلقوں میں تنقید و شرمندگی کا باعث بن گیا حادثے میں پائلٹ جان لیوا زخمی ہوا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا، واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی...
میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا، جب کچھ بولتے ہیں تو مقدمہ درج ہوجاتا ہے عمران خان سے ملاقات کیلئے عدالتی احکامات کے باوجود ملنے سے روکا جارہا ہے،میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا، میں نے ک...
سیکیورٹی فورسز نے کے پی میں کارروائیاں، امریکی ساختہ اسلحہ اور جدید آلات برآمد دہشت گرد گروہ پاکستان کیخلاف کارروائیوں میں استعمال کر رہے ہیں،سیکیورٹی ذرائع سیکیورٹی فورسز نے کے پی میں کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے امریکی ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے...
ہمیں کہا گیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوسکتی جب تک عاصم مُنیر کا نوٹیفکیشن نہیں آتا، ایک شخص اپنے ملک کے لوگوں کیلئے قربانی دے رہا ہے اور اسے سیاست کہا جارہا ہیعلیمہ ، عظمیٰ ، نورین خان کیا یہ مقبوضہ پاکستان ہے؟ ہم پر غداری کے تمغے لگا دیے جاتے ہیں،9 مئی ہمارے خلاف پلان ک...
78سال سے ظلم و جبر کے نظام نے عوام کے ارمانوں کا خون کیا،امیر جماعت اسلامی 6ویںاور 27ویں ترمیم نے تو بیڑا غرق کردیا ،مینار پاکستان پر پریس کانفرنس سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 78سال سے ظلم و جبر کے نظام نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے لوگوں ک...
عین الحلوہ پناہ گزینوں کے کیمپ پر ڈرون کی وحشیانہ بمباری ، متعدد زخمی ہوگئے شہدا کیمپ کے اپنے نوجوان ہیں، حماس نے اسرائیل کے دعوے کو مسترد کردیا جنوبی لبنان کے شہر صیدا میں واقع عین الحلوہ کیمپ پر قابض اسرائیلی فوج کے حملے کے نتیجے میں13فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ واق...
جمعہ کی نماز میں ہم سب اس ترمیم کی مذمت کرینگے،ہمارا قانون ہر اس چیز کی مخالفت کرتا ہے جو اسلام کیخلاف ہو، ترمیم نے قانون کو غیر مؤثر کر دیا،ہر کوئی سیاہ پٹیاں باندھے گا،اپوزیشن اتحاد ہم ایک بڑی اپوزیشن اتحاد کانفرنس بلا رہے ہیں جس میں ہر طبقے کے لوگ شامل ہوں گے، بدتمیزی نہیں ہ...