... loading ...
صوبہ سندھ کا سب سے بڑا طبی منصوبہ اب تک مکمل فعال نہ ہوسکا۔ 600 کڑوڑ کی لاگت سے بننے والا شہید بے نظیر ایکسیڈنٹ اینڈ ٹراما سنٹر کراچی تاحال اہم ترین شعبوں سے محروم ہے 2008 میں سنگ بنیاد رکھنے کے بعد2016 میں نظیر کی سالگرہ کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے ادھورے منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق شہید بینظیر ایکسیڈنٹ اینڈ ٹراما سنٹر کراچی اب تک مکمل فعال نہیں ہوسکا ،کراچی شہر اور اندرون سندھ سے آنے والے مریضوں کو مکمل طور پر خاطر خواہ طبی سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہے، آٹھویں منزل پر برنس سینٹر بھی قائم کرنا تھا جو تاحال قائم نہ ہوسکا جس کی وجہ سے مریضوں کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے، دیگر امراض سے متاثرہ مریضوں کو بھی ایمرجنسی اور سرجری کی سہولیات دے کر مریض کو سول اسپتال کے سپرد کردیا جاتا ہے جہاں مریض جراثیم کی لپیٹ میں آکر دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ سال 2008 میں بنیاد رکھے جانے والے ٹراما سینٹر کے منصوبے میں 2 ارب کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا تھا جو کہ تاخیر کی وجہ سے 2 ارب سے بڑھ کر 6 ارب ہوگیا ہے ۔ٹراما سنٹر کا انتظامی ڈھانچہ کمزور اور مفلوج ہونے کی وجہ سے یہ منصوبہ اپنی افادیت کھو رہا ہے ٹراما سنٹر کی ٹراما سنٹر کراچی میں نرسنگ کیئر کے لیے وارڈ موجود نہیں ہے ٹراما سینٹر بننے سے سول اسپتال پر مزید بوجھ بڑھ گیا ہے ٹراما سنٹر کے مریضوں کو بھی سول اسپتال ہی نرسنگ کیئر دیتا ہے۔
ترکی کے صدر رجب طیب ا ردوان نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین اور مقبوضہ بیت المقدس کی صورت حال تیزی کے ساتھ مسلسل خراب ہوتی جا رہی ہے ، بعض عرب ممالک اور مغرب فلسطینیوں کے خلاف جرائم میں اسرائیل کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ اس طرح مغرب اور عرب ممالک بھی فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے جرائم میں قصور وار ہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے سماجی امور سے متعلق وزارتی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم مسلمانوں کو یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ القدس کا د...
افغانستان کے صوبے پروان کے بگرام ایئر بیس پر حملہ کیا گیا ہے جس کے دوران 2 بارود سے بھری گاڑیوں کے دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 30افراد زخمی ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بارودی مواد سے بھری 2 گاڑیوں کے ذریعے غیر ملکی فوجی بیس کو نشانہ بنایا گیا ، جس کے قریب ہی ایک زیرِ تعمیر ہسپتا ل اور اسکول بھی موجود ہے ۔دھماکوں کے بعد فائرنگ شروع ہو گئی، جسے کے نتیجے میں 30 سے زائد شہری زخمی ہوئے ہیں، ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے البتہ تاحال کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ا...
بھارت میں مقامی موسیقار بینٹ رابیلو اپنی لے پالک بیٹی کے ہاتھوں قتل کر دیے گئے ، بیٹی نے باپ کو قتل کرنے کے بعد نعش کے متعدد ٹکڑے کیے جنہیں تین سوٹ کیسوں میں ڈال کر دریا میں بہا دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز مٹھی دریا کے قریب سے ایک سوٹ کیس ملا جس میں 59 سالہ بینٹ کے ہاتھ اور دوسرے جسم کے کٹے ہوئے اعضا برآمد کیے گئے ۔ممبئی پولیس کے مطابق یہ دوسرا سوٹ کیس ہے جو مٹھی دریا سے برآمد کیا گیا ہے ، پولیس نے بتایا کہ ممبئی کے علاقے مہاراشٹرا سے ایک سوٹ کیس بر آمد کیا گیا تھا جس...
سعودی وزیر محنت و سماجی بہبود احمد الراجحی کے مطابق سعودی عرب میں یتیم خانے بتدریج بند کردیئے جائیں گے ، یتیم بچوں کو کسی نہ کسی فیملی کے حوالے کیا جا ئے گا۔اخبار 24 کے مطابق احمد الراجحی نے بجٹ 2020 فورم سے خطاب کے دوران کہا کہ اب یتیموں کی نگہداشت مخصوص خاندانوں میں ہوگی، انہیں کسی یتیم خانے کے حوالے نہیں کیا جائے گا، یتیم بچوں کو مکمل گھر کا ماحول مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔وزیر محنت و سماجی بہبود نے مزید کہا کہ وزارت نے سماجی کفالت نظام سے فائدہ اٹھانے والے 70 ہزار اف...
برطانیامیں بریگزٹ کے نام پر قبل از وقت الیکشن میں کنزرویٹو کا لیبر پارٹی سے کانٹے کا مقابلہ ہے ،پولنگ آج (جمعرات کو) ہو گی ، کنزرویٹو نے بیس اور لیبر پارٹی نے انیس پاکستانیوں کو میدان میں اتار دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پارلیمان کی 650 نشستوں کیلئے 3 ہزار 322 امیدوار میدان میں ہیں، بریگزٹ کے نام پر برطانیا میں قبل از وقت الیکشن کے لیے ووٹنگ (آج) جمعرات کو ہو گی۔ پارلیمان کی چھ سو پچاس نشستوں کے انتخاب کیلئے 55 مسلمان امیدوار بھی شامل ہیں۔ کنزرویٹو نے بیس اور لیبر پار...
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور دبئی ورلڈ سینٹرال کو یکم جنوری 2020 سے بتدریج ایک مرتبہ استعمال ہونے والی پلاسٹک مصنوعات پاک کردیا جائے گا۔دبئی ایئرپورٹ تجارتی امور کے ڈپٹی ایگزیکٹیو چیئرمین یوجین باری کے مطابق پلاسٹک کپ تیار کھانوں کے ڈبے ، قہوہ خانوں، ریستورانوں اور ہوائی اڈوں کے تجارتی مراکز پر استعمال ہونے والی پولیتھن کا سلسلہ ختم کر رہے ہیں۔آئندہ بارہ ماہ کے دوران یہ کام مکمل کرلیا جائے گا۔ مسافروںکے لیے مخصوص مقامات پر دیگر متبادل مصنوعات پیش کی جائیں گی۔یوجین باری نے کہا ...
دوستو،شادی کے بعد دنیا کی ساری خواتین ہی اچانک خوب صورت نظر آنے لگتی ہیں۔۔ اگر آپ نے شادی نہیں کی تو ابھی آپ کو اندازہ نہیں ہوگا، لیکن جیسے ہی آپ قبول ہے،قبول ہے،قبول ہے کی تین بار گردان کریں گے اچانک ہی آپ کے دماغ اور دل میں نجانے کون سا ایسا وائرس سرایت کرجائے گا کہ آپ کو نکاح نامے پر دستخط کے بعد شادی ہال میں موجود نہ صرف اپنی بیوی زہر لگنے لگے گی بلکہ تمام لڑکیاں مس یونیورس اور مس ورلڈ لگیں گی۔۔یہ بات ہم پوری ذمہ داری سے کہہ رہے ہیں جس کسی کوبھی شک ہے وہ فوری طور پر...
اہلِ صحافت کے آزادیٔ اظہار اور تصورات کا بھرم دراصل سورج مکھی کا وہ پھول ہے جو شریف خاندان کی خواہشات و ضرریات کے سورج کے گرد گھومتا ہے۔ گزشتہ چار دہائیوں سے جاری فریب کا یہ کھیل اب دھیرے دھیرے ختم ہورہا ہے تو اہلِ صحافت اپنے کپڑے ڈھونڈتے پھر رہے ہیں۔ کوئی پوچھ رہا ہے کہ آخر شریف خاندان لندن میں کیوں براجمان ہے؟ نوازشریف نہیں تو شہبازشریف ہی کم ازکم اسلام آباد کو’’رونق‘‘ بخشیں، کوئی’’چلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے‘‘کی حسرت آمیز التجائیں کر رہا ہے، کوئی چپ سادھے بیٹھ...
حکومت ریاستی و شہری اداروں میں کرپشن کی روک تھام کرنے میں کامیاب ہوسکے گی یا نہیں ۔۔؟اس سوال کے جواب میں کسی بھی قسم کی کوئی حتمی رائے قائم کرنے سے پہلے صرف مہنگائی جیسے ایک غیر معمولی معاملے پر روشنی ڈالتے چلیں تاکہ کوئی رائے قائم کرنے سے پہلے ایک مدلل دلیل سامنے رکھ سکیں ۔ بلاشبہ ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں سالانہ تقریباً 300ارب روپے سے زائد کی کرپشن ہوتی رہی ہے،کرپشن کی سالانہ شرح اس سے کم اور زیادہ بھی ہوتی رہی ہوگی لیکن ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رواں برس گلوبل کر...
خدا جب بھی دیتا ہے چھپر پھاڑ کر دیتا ہے اور کبھی بعض خوش نصیبوں کو ان زرائع سے بھی دیتا ہے ، جس کا انہوں نے گمان بھی نہیں کیا ہوتا ہے۔ اور ایسے میں اگر کسی خطے میں نیک لوگ حکمراں ہوں تو غیبی امداد فرد کو نہیں پورے خطے کو منتقل ہوجاتی ہے۔ایسا ہی ایک خطہ مملکت خداداد بھی ہے۔ زرا دیکھیں تو اللہ پاک کی مہربانی کہ ہمارے اعمال کو درگزر کرتے ہوئے کیسا سبب بنایا اور مدد فرمادی، وہ بھی فارن ایکسچینج میں۔ہوا یہ کہ ایک بندہ خدا کا پاکستان اورانگلستان سے کچھ سیٹلمنٹ ہوگیا، اور اس کے نتیج...
دوستو، نئے سال کی آمد آمد ہے ،بس کچھ ہی دن باقی ہیں جس کے بعد نیاسال شروع ہوجائے گا،دسمبر کا ایک عشرہ آج پورا ہورہا ہے، باقی دوعشرے رہ گئے، ان دوعشروں میں ریڈی میڈشاعروں کو اچانک سے یاد آئے گا کہ دسمبر جارہا ہے،طرح طرح کی تُک بندیاں ہوں گی، شاعری کی ـــ’’واٹ‘‘ لگائی جائے گی۔۔ پھر دسمبر کے آخری ہفتے میں نئے سال کی آمد پر نئے نئے عزائم سامنے آئیں گے،سال ختم ہوتے ہی مبارک بادوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا جو جنوری کے آخر تک جاری رہے گا۔۔ لوگوں کی اکثریت مثبت سوچ کے ساتھ نئے ...
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک فیکٹری میں آتشزدگی سے 43 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بیگ بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ نئی دہلی کے علاقے اناج منڈی میں پیش آیا۔حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا ہے تاہم اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آگ فیکٹری کی ورک شاپ میں لگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ صبح 5 بجے اس وقت پیش آیا جب زیادہ تر ملازمین سو رہے تھے ، واقعہ میں 43 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ۔ریسکیو حکام کے مطا...