وجود

... loading ...

وجود
وجود

بات ہوگئی ہے!!

پیر 08 اکتوبر 2018 بات ہوگئی ہے!!

موضوع شہبا زشریف کی گرفتاری ہی ہے، مگر کم بخت علی مختارنقوی مقطع میں سخن گسترانہ بات کی طرح آٹپکے ہیں!
علی مختار نقوی بائیں بازو کی سیاست کرتے تھے، سیاست میں جھکولے کھاتے رہے، اُبھر سکے نہ کہیں باریابی پاسکے۔ کسی نے سمجھایا کہ جیل جانے کی صورت نکالیں ، کامیابی قدم چومنے لگے گی۔ عامل سنیاسی باوا ٹائپ سیاسی کامیابی کا فارمولا پاکر شادماں شادماں اپنے دوست ایس ایس پی نیو ٹاؤن کے پاس جا پہنچے۔یہ فیلڈ مارشل ایوب کا عہد آمریت تھا۔ علی مختار نقوی نے اپنی مشکل بیان کرتے ہوئے جیل جانے کی خواہش کا اظہارکیا۔ دوست ایس ایس پی نے کہا اس میں کیا مشکل ہے۔ ایوب خان فلاں فلاں دنوں میں کراچی آنے والے ہیں۔ بس ذرا سا ایک مظاہرہ فرما دیجیے۔آپ نقضِ امن میں دھر کر’’ باعزت‘‘ جیل پہنچا دیے جائیں گے۔ ہفتہ بھر کی جیل یاترا کے بعد ’’باعزت ‘‘ رہائی پاکر ’’بے عزت‘‘ سیاست دان کے طور پر تشریف لے آئیے گا۔علی مختار نقوی خوش خوش مظاہرہ ترتیب دینے لگے۔ نیوٹاؤن کے اطراف میں ایک مظاہرہ کیا اور ساتھ ہی آئین پاکستان کی کتاب بھی جلادی۔بس پھر کیا تھا! پولیس اہلکار بگڑ گئے۔ اور لاٹھی چارج کرنا شروع کیا۔ علی مختار نقوی نے پولیس اہلکاروں سے کہا کہ ’’مجھے نہ ماریں ، میری بات ہوگئی ہے‘‘۔ پولیس والے کہاں سنتے ہیں۔ سو اُنہوں نے علی مختار نقوی کا حلیہ ہی بگاڑ دیا۔موصوف لاٹھیاں کھا تے کھاتے پھول کر کُپّا ہو گئے۔ مگر یہی کہتے رہے کہ’’ میری بات ہوگئی ہے، میری بات ہوگئی ہے‘‘۔شہباز شر یف کی گرفتاری کے موقع پر رانا مشہود کی باتیں علی مختار نقوی کے الفاظ ’’بات ہوگئی ہے‘‘ کی طرح کے لگے۔ رانا مشہود نے تو یہ کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کو اب اندازا ہو رہا ہے کہ اُنہوں نے گھوڑے پر نہیں خچر پر داؤ لگا دیا ہے۔ مسلم لیگ نون کے رہنما کی سوچ گلی کے اُس پولیس مخبر سے زیادہ کی نہیں لگتی،جو کسی ایس ایچ او کی دوستی کے بعد خود کو محلے کا ایس ایچ او سمجھنے لگتا ہے۔ ایسے لوگ ہمیشہ ایک امید پر باندھ کر رکھے جاتے ہیں۔ انہیں قابو میں رکھنا مینڈکوں کو ترازو میں تولنے کی طرح ہوتا ہے۔ رانا مشہود تک باتیں جیسے پہنچتی ہوں گی ، اس کاانداز ا اُس اسلوبِ سیاست سے لگایا جاسکتا ہے جو خود مسلم لیگ نون میں شہبازشریف کی پہچان ہے۔مگر جس کی حالیہ دنوں میں پرچار کی اجازت نہیں۔ بس پھر کیا تھا، چاروں طرف سے ایک طوفان اُٹھا۔ شہباز شریف کو خود اپنے اُسلوبِ سیاست کے عین مطابق اس طرزِ گفتگو کو سنبھالنا مشکل ہوتا گیا۔ ابھی رانا مشہور کے موقف سے لاتعلقی اختیار کیے زیادہ دیر بھی نہ ہوئی تھی کہ شہبازشریف کو بساطِ سیاست پر شہ مات کی آواز سنائی دی۔اب اُن کا حال علی مختار نقوی سے مختلف دکھائی نہیں دیتا جو ’’بات ہوگئی ہے‘‘ کے بھرّے میں دھر لیے گئے ۔
درحقیقت شہبازشریف کی گرفتاری عام اندازوں کے بالکل برعکس انتہائی مضمرات کی حامل ہے اور یہ شریف خاندان کی سیاست میں یقینی پسپائی کے تاثر کو گہرا کرتی ہے۔ مسلم لیگ نون میں شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد وہ طبقہ اپنا راستا بنانا شروع کرے گا جو نوازشریف کی گرفتاری کے باوجود شہبازشریف کی اسٹیبلشمنٹ سے ’’یاری‘‘ کے فریب میں بیٹھا تھا۔ نوازشریف کے خلاف مقدمات کے طوفان میں بھی اس طبقے کو اس مغالطے میں رکھا گیا تھا کہ یہ ایک عارضی فضا ہے ۔ اور اسٹیبلشمنٹ کے لیے قابل قبول شہبا زشریف کی صورت میں امکانات کی دنیا ختم نہیں ہوئی۔ رانا مشہود کا پورا بیانیہ اسی سے عبارت تھا۔ اس کے بین السطور میں یہی تعفن زدہ امید’’ووٹ کو لات مارو‘‘ کی مانند کروٹیں لے رہی تھی۔ شہبازشریف کی گرفتاری اس خواب محل کو دھڑام سے گرانے کا باعث بنی ہے۔ اب اُنہیں وہ تمام وقت نیب کی تحویل میں گزارنا ہے جتنے عرصے میں اقتدار ملنے کی امید رانا مشہود لگائے بیٹھے تھے۔ ’’بات تو ہوگئی ہے‘‘، مگر کس کی کس سے ہوگئی ہے، یہ ابھی کسی کے علم میں نہیں۔
ایک ذرادھیان دیجیے! یہ مسئلہ محض شہبازشریف کی گرفتاری کا نہیں ایک خاص طرزِ فکر کا ہے۔ اگر شہبازشریف کی گرفتاری پر ردِعمل کا جائزہ لیں تو یہ طرزِ فکر ایک سیاسی مسلک کے طور پر سامنے آتا ہے۔ ایک دوسرے کے ساتھ مفادات کی رسی میں بندھے یہ تمام دھڑے باز سب سے پہلے تو یہ یقین ہی نہیں کرتے کہ شریف خاندان اور پھر وہ بھی شہباز شریف بدعنوان ہو سکتے ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ وہ شہبازشریف کے اس بیانیے پر پورا ایمان رکھتے ہیں جس میں وہ انگلی نچا نچا کر اپنے ایماندا ر ہونے کی خود ہی گواہی دیتے ہیں۔ اور ایک دھیلے کی کرپشن پر چور کی سزا کو اپنی سزا کا اعلان کرتے ہیں۔ بلکہ مسئلہ یہ ہے کہ وہ شہبازشریف کے ساتھ مفادات کی دوڑ میں بندھے ہیں اور اُنہیں اس امر کا یقین ہے کہ اس کے بغیر گزارا نہیں۔ گویا شہبازشریف کی ایماندرای کا ڈھندوڑا پیٹنے اور ان عناصر کے مفادات کے درمیان ایک نامیاتی رشتہ ہے۔ جو ڈارون کے نظریۂ ارتقا سے کہیں زیادہ تیزرفتاری سے پروان چڑھا اور اُنہیں طفیلی کیڑوں سے یکدم پروان چڑھا کرکرپشن کے اژدھوں میں بدل دیا ہے۔ اگر آپ کو یقین نہیں آتا تو شہبازشریف کو ایماندار قرار دینے والے اُس کالم نگار کی تحریر کے ساتھ محکمہ پنجاب کے شعبہ اشتہارات کی جمع وتفریق بھی دیکھ لیجیے جس میں اُس کے اخبار کو یکم جولائی 2015سے جون 2018 تک 36کروڑ 74 لاکھ 982 روپے کے اشتہارات ملے ہیں۔ کیا یہ رقم کم ہے؟ اُس ہوس سے تو کہیں کم جو موصوف اپنے بچوں سمیت رکھتے ہیں۔مگر اس چادر سے کہیں زیادہ جو صوبائی خزانے کی حد ہے۔ ایسے لوگ دلائل دے رہے ہیں کہ شہباز شریف ایماندار ہیں۔ اُنہیں یہ بھی تکلیف ہے کہ نیب کے اختیارات کو محدود کیوں نہیں کیا جارہا اور اُسے قانون سازی کے ذریعے لگام کیوں نہیں ڈالی جارہی؟مگر ان تحریروں پر زیادہ دھیان نہ دیںیہ بھی علی مختار نقوی کی طرح کی نفسیات رکھتے ہیں اور آج کل عمران خان کی حکومت سے’’ بات ہوگئی ہے‘‘کی منزل سر کرنے کے لیے پنجابی محاورے کے مطابق لور لور پھررہے ہیں۔جب تک اِدھر بات ہو نہیں جاتی، وہ اُدھر بھی بات بنائے رکھنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔ یہ ایک پورا سیاسی مسلک ہے جس سے بچوں کے پیمپر سے زیادہ بُو آتی ہے۔


متعلقہ خبریں


مضامین
شادی۔یات وجود بدھ 24 اپریل 2024
شادی۔یات

جذباتی بوڑھی عورت وجود بدھ 24 اپریل 2024
جذباتی بوڑھی عورت

تمل ناڈو کے تناظر میں انتخابات کا پہلامرحلہ وجود منگل 23 اپریل 2024
تمل ناڈو کے تناظر میں انتخابات کا پہلامرحلہ

بھارت اورایڈز وجود منگل 23 اپریل 2024
بھارت اورایڈز

وزیر اعظم کا یوتھ پروگرام امید کی کرن وجود منگل 23 اپریل 2024
وزیر اعظم کا یوتھ پروگرام امید کی کرن

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر