... loading ...
سابق وزیراعظم محمد نوازشریف اوران کی صاحبزادی مریم نوازاور کیپٹن ریٹائر محمد صفدر 74روز جیل میں رہے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف ٗان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو احتساب عدالت نے 6 جولائی کو قید و جرمانے کی سزا کا حکم دیا اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے 19 ستمبر بدھ کو اس حکم کو معطل کیا۔دونوں عدالتوں کے فیصلے کے دوران نواز شریف اور مریم نواز نے اڈیالہ جیل میں 69 روز گزارے جبکہ کیپٹن (ر) صفدر 74 روز تک جیل میں رہے۔احتساب عدالت کے 6 جولائی کے فیصلے کے بعد کیپٹن (ر) صفدر مانسہرہ میں روپوش ہوئے اور 8 جولائی کو راولپنڈی پہنچ کر عوامی اجتماع میں ڈرامائی انداز میں گرفتاری دی۔سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے 13 جولائی کو لندن سے واپسی پر لاہور ایئرپورٹ پر گرفتاری دی جس کے بعد انہیں وہاں سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔تینوں افراد کو جیل میں الگ الگ بیرکوں میں رکھا گیا جس کی وجہ سے ان کی ملاقات بھی مقررہ دن ہی ہوا کرتی تھی۔
تین بار ملک کے وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں اے کلاس کے بجائے بی کلاس دی گئی جس کا شکوہ ان کے چھوٹے بھائی شہباز شریف نے اس وقت کے نگران وزیراعلیٰ حسن عسکری سے بذریعہ خط کیا۔جیل مینؤل کے مطابق بی کلاس میں قیدی کو ٹیلی ویژن، اخبار اور بیڈ کی سہولت دی جاتی ہے جب کہ اٹیچ باتھ روم، پنکھا اور ایک مشقتی بھی دیا جاتا ہے۔14 جولائی کو مریم نواز کی جانب سے جیل سپرنٹنڈنٹ کے نام ایک خط لکھا گیا جس میں انہوں نے بہتر سہولیات لینے سے انکار کیا۔مریم نواز کا یہ خط ان کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے جاری کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ مجھے جیل میں بہتر سہولیات لینے کے لیے درخواست دینے کا کہا گیا لیکن میں نے بی کلاس لینے سے انکار کردیا ہے۔
نواز شریف اور مریم کو جب اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تو اسلام آباد کے چیف کمشنر کی جانب سے دو نوٹیفکیشن جاری کیے گئے جن میں کہا گیا تھا کہ ان دونوں مجرمان کو سہالہ ریسٹ ہاؤس میں منتقل کیا جائے تاہم اس پر نہ تو عمل درآمد کیا گیا اور نہ ہی نوٹیفکیشن کو منسوخ کیا گیا۔قید کے دوران سابق وزیراعظم کے خلاف احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز کی سماعتیں بھی ہوتی رہیں اور انہیں عدالت کے روبرو بھی پیش کیا جاتا رہا جس روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کی سزا معطل کی اس روز بھی نواز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔تینوں کی اسیری کے دوران ہی 25 جولائی کو عام انتخابات منعقد ہوئے جن میں مسلم لیگ اکثریت کھو بیٹھی اور پاکستان تحریک انصاف اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت بنانے میں کامیاب ہوئی۔
انتخابات کے چار روز بعد 29 جولائی کی رات 8 بجے نواز شریف کی طبیعت اچانک بگڑی جس کے بعد انہیں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) منتقل کیا گیا اور ان کے کمرے کو سب جیل قرار دیا گیا۔اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات کے لیے جمعرات کا دن مختص ہے اور اسی روز مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور شریف خاندان کے افراد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر سے ملاقات کیلئے آیا کرتے تھے۔اسیری کے عرصے کے دوران بیگم کلثوم نواز کا انتقال بھی ہوا جس پر دونوں باپ بیٹی اور کیپٹن (ر) صفدر کو 11 ستمبر کی رات سے 17 ستمبر کی شام 4 بجے تک پیرول پر رہائی ملی۔
ملک بھر کے عوام ناانصافی کیخلاف رضاکارانہ طور پر دکانیں بند اور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے،سندھ اور پنجاب میں پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں اور ان کے گھروں پر چھاپوں کی شدید مذمت بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت،دہشتگردی کیخلاف جدوجہد میں قوم متحد، مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں م...
سیکیورٹی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ،امن کیلئے صوبائی حکومت کو کوششیں مزید بڑھانا ہوں گی، صوبائی حکومت با اختیار ،خیبر پختونخوا وفاق کی اہم اکائی ،صوبائی اداروں کو مضبوط کرے،شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ملاقات ہوئ...
دہشت گردی کے حوالے سے گفتگو ہوئی، ایک دو ملاقاتیں مزید ہوں گی، میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی اور میں نے بانی سے ملاقات کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔وزیراعظم...
14 روز انتظار کے بعد 30 جنوری کو جواب دینے میں ناکامی پرعہدے سے ہاتھ دھونا پڑا سابق ڈی آئی جی ٹریفک کوعہدے سے ہٹانے پر مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں (رپورٹ : افتخار چوہدری)ڈی آئی جی پیر محمد شاہ پرمبینہ طور پر ذاتی اثرورسوخ استعمال کرکے تاجرکومبینہ طورپراغوا کروانے کا ا...
عدالت نے ایف آئی اے کو چالان مکمل کرنے کیلئے 2 دن کی مہلت دے دی معاملہ 2022 سے چل رہا ہے ، آپ نے دلچسپی ہی نہیں لی، پراسیکیوٹر سے مکالمہ فارن فنڈنگ کسی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے نئی مشکل تیار ہوگئی۔بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف غیر...
آبی ذخائر کا تحفظ قومی، ماحولیاتی اور سماجی فلاح کے لیے ناگزیر ہے،شہباز شریف پانی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کسی بھی کوشش کومسترد کرتے ہیں،پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آبی ذخائر کا تحفظ قومی، ماحولیاتی اور سماجی فلاح کے لیے ناگزیر ہے، سندھ طاس معاہدے...
گورنر راج لگانے کی سازشیں ہو رہی ہیں، مجھے عدالتوں سے نااہل کرایا جائے گا،تمام قبائلی اضلاع میں جاکر اسلام آباد میں دھرنے پر رائے لوں گا،سوال یہ ہے دہشتگرد ہمارے گھروں تک پہنچے کیسے؟ میں نے 4 ارب مختص کیے تو وفاق مجھ پر کرپشن کے الزامات لگا رہا ہے، 4 ارب نہیں متاثرین کیلئے 100 ...
کراچی سمیت سندھ میں رہنماؤں ، سینئر صوبائی قیادت ،منتخب نمائندوں اور کارکنان کے گھروں پرتابڑ توڑ چھاپے،متعدد کارکنان نامعلوم مقامات پر منتقل،8 فروری میں 7 دن باقی،حکمران خوفزدہ کریک ڈاؤن کسی اتفاق کا نتیجہ نہیں بلکہ منصوبہ بند ی کے تحت کارروائی ہے، گرفتاریوں، دھمکیوں اور حکومت...
بچے اور خواتین شامل،رہائشی عمارتوں، خیموں، پناہ گاہوں ، پولیس اسٹیشن نشانہ بن گیا خواتین پولیس اہلکار بھی شامل،اسرائیل اور حماس میں کشیدگی بڑھنے کا امکان ،ذرائع اسرائیلی فضائی حملوں میں ہفتے کے روز غزہ میں کم از کم 32 فلسطینی جاں بحق ہو گئے، جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین ک...
دہشتگردوں نے 12 مختلف مقامات پر بزدلانہ حملے کیے، بروقت اور مؤثر کاروائی کے نتیجے میں تمام حملے ناکام ، حملہ آوروں کا تعاقب اور جوابی کارروائیوں کا سلسلہ تا حال جاری ،سکیورٹی ذرائع گوادر میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کی دہشت گردی، 11 معصوم بلوچ مزدور بے دردی سے شہید،5 مرد،...
31 کروڑ تنازع پر اغوائ، دانش متین کیس میں ڈی آئی جی ٹریفک ،پولیس، بااثر شخصیات زیرِ تفتیش پولیس افسران سے رابطوں کے بعد دانش متین کو واپس کراچی لا کر دفتر کے قریب چھوڑ دیا گیا، ذرائع ( رپورٹ: افتخار چوہدری) ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا بلڈر کے اغوا میں ملوث ہونے کا انکشاف۔...
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد نیٹ ورک کی کمر توڑ دی مختلف علاقوں میں دہشتگرد حملوں کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد بوکھلاہٹ ...