... loading ...
بائیو آملہ شیمپو بنانے والی کمپنی فارول کاسمیٹکس (تحلیل شدہ)کے مالکان سے ملک بھر کے بائیو آملہ شیمپو کے ڈسٹری بیوٹرز نے ’’ شیمپو‘‘ کی خریدو فروخت کے لیے بائیو آملہ شیمپو کا ٹریڈ مارک وکاپی رائٹ سرٹیفیکٹس اور سیلز ٹیکس انوائسزطلب کرلی ،کمپنی مالکان کی ڈسٹری بیوٹرز کو زبانی یقین دہانی کی کوشش ناکام، آپس کے جھگڑوں میں اُلجھے ہوئے کمپنی مالکان ذکاء الدین شیخ اور کاشف ضیاء کا متعلقہ ادارے سے بائیو آملہ شیمپو کے ٹریڈ مارک سرٹیفیکٹ کے حصول کے لیے’’ ایجنٹوں ‘‘سے مشترکہ رابطہ ،ڈسٹری بیوٹرز کے سروں پر متعلقہ اداروں کے ممکنہ چھاپوں کا خوف منڈلانے لگ گیا ۔ڈسٹری بیوٹرز کا کمپنی مالکان سے جعلی بائیو آملہ شیمپو بنانے والے مینو فیکچرز اور ڈسٹری بیوٹرز کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ بھی زور پکڑ گیا ۔فارول کاسمیٹکس کمپنی (تحلیل شدہ) کے اندرونی ذرائع کے مطابق جرأت میں بائیو آملہ شیمپو کے ٹریڈ مارک کی حقیقت اور ٹیکس چوری کے حوالے سے شائع ہوئی خبروں کے بعد ملک بھر میں بائیو آملہ شیمپو کی خرید و فروخت کرنے والے ڈسٹری بیوٹرز کے سروں پر متعلقہ اداروں کے ممکنہ چھاپوں کا خوف منڈلانے لگ گیا ہے اور اس خوف سے نجات حاصل کرنے کے لیے ڈسٹری بیوٹرز کی جانب سے تحلیل شدہ کمپنی کے مالکان کاشف ضیاء اور محمد اویس صلاح الدین سے بائیو آملہ شیمپو کا ٹریڈ مارک و کاپی رائٹ سرٹیفیکٹس کے ساتھ ساتھ سیلز ٹیکس انوائسز بھی طلب کی جانے لگی ہے جس پر کمپنی مالکان ڈسٹری بیوٹرز کو زبانی طور پر یقین دلارہے ہیں کہ ان کے پاس ٹریڈ مارک سرٹیفکیٹ ہے، تاہم یہ زبانی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹریڈ مارک سرٹیفیکٹ کے بغیر بائیو آملہ شیمپو بنانے والی کمپنی فارول کاسمیٹکس کے مالکان نے بائیو آملہ شیمپو کے کاپی رائٹ رکھنے والے اپنے چچا ذکاء الدین شیخ سے اپنی دیرینہ کارباری دشمنی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ٹریڈ مارک سرٹیفیکٹ کے حصول کے لیے مشترکہ کوششیں شروع کردی ہیں۔ اس ضمن میں ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کمپنی مالکان نے ٹریڈ مارک سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے مخصوص ایجنٹوں سے رابطہ بھی کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق بائیو آملہ شیمپو کے ڈسٹری بیوٹرز کی جانب سے کمپنی مالکان سے جعلی بائیو آملہ بنانے والے مینو فیکچرنگ اور ڈسٹری بیوٹرز کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی زور پکڑتا جارہا ہے کہ جب تک جعلی بائیو آملہ کی ترسیل کو مارکیٹ میں نہیں روکا جائے گا اس وقت تک بائیو آملہ شیمپو کی ملکیت سمیت دیگر متنازع معاملات حل نہیں ہونگے ۔واضح رہے کہ جعلی بائیو آملہ بنانے والے مینو فیکچرز اور ڈسٹری بیوٹرز کو تحلیل شدہ کمپنی میں موجود کالی بھیڑوں کی مدد حاصل ہے، جبکہ بعض جعلی مینو فیکچرز اور ڈسٹری بیوٹرز ایسے ہیں جو ماضی میں فارول کاسمیٹکس کمپنی (تحلیل شدہ) کے ملازم رہ چکے ہیں ۔
ایک وفاقی وزیر نے آگ بجھانے کے بجائے اسے مزید بھڑکایا، وہ وزیر اب تک معافی مانگنے کیلئے بھی تیار نہیں، کچھ وزیر ایسے مشورے دیتے ہیں کام میں مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں وزیراعظم جس نیت کے ساتھ اتحادیوں اور اپوزیشن کو انگیج کرتے ہیں اسے سراہتا ہوں، چاہتا ہوں وزیراعظم کامیاب ہوں تو صو...
عوامی ایکشن کمیٹی نے مظفرآباد کی طرف آج کا مارچ مؤخر کر دیا ، کل تک ہم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی باتیں کرتے تھے،حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو میں ثالثی نہیں کرواؤں گا عوامی ایکشن کمیٹی سے بات چیت ہونی چاہیے،خواجہ آصف کے اشتعال انگیزبیانات نے آگ بھڑکائی، حکومت کو کمی...
پاکستان اور قطر کی تکنیکی ٹیمیں امریکا اور ایران کی تکنیکی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں رہیں گی پاکستانیوں کی بازیابی کیلئے صومالیہ کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،طاہر حسین اندرابی ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ مختلف ملکوں نے خطے میں قیامِ امن کیلئے کردار ادا کر...
ہلاک دہشتگردوں میں خلیل الرحمان، نعیم الدین کفایت اللہ شامل ہیں، حکام دہشت گردوں سے 6 کلاشنکوف، 3 دستی بم برآمد، فرار ساتھیوں کی تلاش جاری لوئر دیر کے علاقے برچڑئی تالاش میں پولیس اور خوارج کے مابین جھڑپ کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق برچڑی پہاڑی میں دہشت گرد...
مودی سرکارکی بدترین خارجہ پالیسی، سنجیدہ سفارت کاری سوشل میڈیاپر تماشا بن گئی ناقص پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار بھارت کا بائیکاٹ کر رہے ہیں،رپورٹ مودی کی عالمی سطح پر موجودگی کے باوجود بھارت کے سفارتی تعلقات کمزور ہونے لگے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بی جے پی کے کٹ...
دھماکا اس وقت پیش آیا جب مارچ میں ایرانی حملے کے بعد بند کی گئی تنصیبات کو دوبارہ فعال کیا جا رہا تھا،دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی اس کا اثر مرکزی دوحا تک محسوس کیا گیا، وزیر توانائیقطر ہمارے 13 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن کا تعلق بھارت، پاکستان سے ہے، 66 افراد زخمی ہوئے ،راس...
کلائمٹ سپورٹ لیوی میں 50فیصد اضافہ ،عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کا ریلیف عوام کو منتقل کرنے میں پٹرولیم لیوی بڑی رکاوٹ بن گئی،مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ایران امریکا جنگ بندی کے بعدپیٹرول 299روپے 58پیسے فی لیٹرمقرر،نئے بجٹ میں لیوی کا ہدف بڑھا کر پیٹرولیم قیمتوںکی مد می...
وفاقی حکومت نے یوم عاشور کے موقع پر 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا سرکاری ملازمین 4 چھٹیوں سے مستفید ہوں گے، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت نے یوم عاشور کے موقع پر 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہ...
اسپیکر باقر قالیباف اور ایران کی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے، شہبازشریف پاک امریکا تعلقات وقت کیساتھ مزید مضبوط اور گہرے ہوئے،صحافیوں سے گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن پسند شخصیت ہیں، اسپیکر باقر قالیباف اور ایران کی قیادت خطے میں امن کیل...
حکومت نے مذاکرات کی بات کی لیکن بات چیت شروع نہیں ہوئی،سابق اسپیکر قومی اسمبلی ہم جمہوریت، آزاد الیکشن کمیشن، لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں،پی ٹی آئی رہنماکی میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت نے مذاکرات کی بات کی لیکن بات چیت شروع نہیں ہوئی۔...
سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ،اجلاس میں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے منصوبے گنواتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی حکومتی اراکین خود مسائل کا رونا رو رہے ہیں، 18سال کے دوران سندھ میں کیا ہوا، ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں،باتوں سے یہ ش...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا اور شاہ محمود کو بری کر دیا جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، جلائو گھیرائو کیس ...