... loading ...
زندگی خوشی اور غم کے لمحات سیعبارت ہے۔ بعض خوشیاں افراد سے تعلق رکھتی ہیں جب کہ بعض مسرتیں پوری ملت بلکہ انسانیت کے لئے باعثِ فرحت ہوا کرتی ہیں۔ عید سعید کی بابرکت ساعتیں ملت اسلامیہ کے ہر فرد کے لئے حق تعالیٰ شانہ? کی جانب سے خوشی کے اظہار کرنے کاموقع نایاب ہے۔عیدالفطر کی خوشی کااصل سبب اس فرض عبادت (روزہ) کی ادائی ہے جو کہ ماہِ رمضان میں بندہ? مومن محض رضائے الٰہی کی خاطر انجام دیتا ہے اور اپنے اندر ’’تقویٰ‘‘ کی مطلوبہ صفت کو پروان چڑھانے کی سعی وجہد کرتا ہے۔ اس عبادت کی ادائی کا بدلہ انشاء اللہ ہر اس ابن ا?دم کو ضرورملے گا جس نے خلوصِ نیت کے ساتھ اس کارِ خیرکوانجام دیاہے۔عیدالفطر دراصل اس واقعہ کا اعلان ہے کہ اصل خوشی اور مسرت اللہ کی عبادت سے حاصل ہوتی ہے اور قلوب کی طمانیت اور سکو ن کا راز اللہ کی یاد میں پنہاں ہے۔ عیدالفطر اس حقیقت کااظہار ہے کہ اس دنیا میں جتنے بھی نیک کام انجام پاتے ہیں ان کا واحد مقصد رب کی رضا ہوا کرتا ہے۔
عیدالفطر بندہ? مومن کی بے قراری کا اظہار ہے کہ وہ رمضان المبارک کی ریاضتوں کا انعام رب کی جوکھٹ پہ لینے کے لئے حاضر ہوتا ہے اور اس کا زبان حال سے اقرار کرتا ہے کہ اس کی ساری زندگی اللہ کے کلمے کو بلند کرنے میں بسر ہوگی۔
امتِ مسلمہ علمبردارِخیر
امتِ مسلمہ کی تعریف قرا?ن حکیم میں اس طرح کی گئی ہے ’’تم ایک بہترین امت ہو جو لوگوں کے سامنے لائی گئی ہو، تم بھلائی کا حکم دیتے ہو، اور برائی سے روکتے ہو، اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو۔‘‘ (ا?ل عمران:ا?یت:۰۱۱)
یہ ا?یت کریمہ اْمت مسلمہ کو اس کی اصل ذمہ داری کااحساس دلاتی ہے۔ علاوہ ازیں امت کے ہر فرد کو اس بات پر ا?مادہ کرتی ہے کہ وہ اپنی شخصیت کو سنوارنے میں لگ جائے خوب سے خوب تر کی جستجو میں لگا رہے اور اپنے ا?پ کا ساری انسانیت کے لئے نفع بخش ہونا ثابت کردے۔یوں بھی اس کائنات میں بقا اسی کو حاصل ہوتی ہے جو دنیا اور افراد دنیا کے لئے کسی کام کا ہوتا ہے۔ ورنہ جو فرد یا گروہ ساری دنیا پر بوجھ ہو اسے اْتار پھینکنے میں کسی کو کوئی عار محسوس نہیں ہوتا۔
امت مسلمہ کا مطلوبہ کردار
عیدالفطر کادن جہاں خوشی اور مسرت کی نوید لے کر ا?تا ہے، وہیں اس بات کا موقع بھی فراہم کرتا ہے کہ ہم اللہ کے ان بندوں کو اصل خوشی کی حقیقت سے روشناس کرائیں جن کی زندگیاں اللہ کی بندگی سے کوسوں دور اور نفس کی غلامی سے عبارت ہیں۔ عیدالفطر کا دن ہمیں یہ اہم موقع بھی فراہم کرتا ہے کہ ہم ان لوگوں کے ساتھ خوشی میں شریک ہوں، جو بظاہر ہم سے بے تعلق اور ہم سے عار رکھتے ہوں۔
عیدالفطر کے دن دوگانہ اداکرنے کے بعد بدقسمتی سے ملت اسلامیہ کا بڑا حصہ اپنی گردن سے اللہ کی غلامی کا طوق اتارپھینکتا ہے اور ہوائے نفس کے پیچھے مارا مارا پھرتا ہے۔ یہ عبرت ناک منظر بھی ہر سال ہماری نظروں سے گزرتا ہے کہ ایک طرف عیدالفطر کی نماز کے وقت اللہ اکبر کی صدائیں بلند کرتا ہوا ایک ٹھاٹیں مارتا ہوا جم غفیر عید گاہ کا رخ کرتا ہے اور اللہ کی بندگی کااظہار کرتا ہے، جب کہ دوسری طرف جب مو?ذن نماز ظہر کے لئے حی علی الفلاح کا اعلان کرتا ہے کہ تو ان میں سے اکثر کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔
عیدالفطر کی بابرکت ساعتیں ہرسال ہمیں اس صورتحال پر غور کرنے کی دعوت دیتی ہیں کیوں کہ واقعہ یہ ہے کہ اگر ہمارے قول وفعل میں اس قدر تضاد ہوگا تو اس عالم فانی میں ہم کوئی پائیدار اور مثبت کام انجام نہیں دے سکتے۔ اس وقت ساری دنیا میں بالعموم اور ہمارے وطن عزیز میں بالخصوص نفرت کے سوداگر ابن ا?دم کو مختلف خانوں میں بانٹنے کی مذموم کوشش کررہیہیں اور انسان کو فطرت سے بغاوت کرنے پر اْکسارہے ہیں۔ ان حالات میں عیدالفطر کا نایاب لمحہ ہمیں بحیثیت مجموعی اس کارِ خیر کا موقع دیتا ہے کہ نفرت کے مقابلے میں الفت ومحبت کی فصل بوئیں اور وحدتِ بنی ا?دم کا پیغام عام کریں۔ ہمیں اس بات کا کامل یقین ہوناچاہئے کہ انسان وقتی طور پر توشرپسند عناصر کے بہکاوے میں ا?سکتا ہے لیکن برائی کے نتائج کو دیکھ کر بھی اس پر جما نہیں رہ سکتا۔
موجودہ حالات میں ہمیں قرا?ن کے اس نسخہ? کیمیا پر عمل کرنے کی ضرورت ہے کہ ’’اور اس شخص سے زیادہ اچھی بات والا کون ہوسکتا ہے جو اللہ کی طرف بلائے اور نیک عمل کرے اور کہے ’’بیشک میں مسلم ہوں۔ نہ اچھی سیرت باہم یکساں ہوتی ہے نہ بری سیرت تم (بری سیرت کی برائی کو) اچھی سے اچھی سیرت کے ذریعے سے دور کرو، تو تم دیکھو گے کہ وہی شخص تمہارے اور جس کے درمیان عداوت پڑی ہوئی تھی جیسے وہ گرم جوش دوست ہے۔ ‘‘ (حم سجدہ:۴۳-۳۳)
عیدالفطر کے موقع پر ہماری خوشی کا اظہار احسن طریقے سے ہوناچاہئے۔ خوشی اور مسرت کے لمحات میں ا?پے سے باہر ہوجانا اور اپنی اصل حیثیت سے گرجانا یا خوشی کاایسا اظہار کرنا جس سے دوسروں کو ٹھیس پہنچے اْمت مسلمہ کے کسی فرد کوزیبا نہیں دیتا۔
چند عملی اقدامات
عیدالفطر کے موقع پرہمیں منصوبہ بند طریقے سے پروگراموں کو ترتیب دینا چاہئے تاکہ خوشی اور مسرت کا یہ دن زندگی کی یاد گار لمحات میں سے ایک ہوجائے۔ عیدالفطر سے چند روز قبل ہی چند ایسی دینی کتب کی خریداری کرلیں جو کہ ہم اپنے قریبی غیر مسلم دوستوں کو دے سکیں۔ یاد رکھیں عیدالفطر کے موقع پر اپنی خوشی میں برادرانِ وطن کو شریک کرنا دعوتی نقطہ? نظر سے بے حد اہم ہے۔ کیوں کہ انسان خوشی کے لمحات اس کے ساتھ گزار سکتا ہے جس سے اس کو خصوصی محبت ہو۔ لہٰذا عیدالفطر کے دن بلاتفریق مذہب وملت سبھی سے ملنا اور انہیں اپنے گھر مدعوکرنا یا خود ان کیگھر جانا فرقہ وارانہ ہم ا?ہنگی کے لئے بے حد اہم ہے۔
عیدالفطر کے موقع پر ا?پ بعض دوستوں اور کالج یا ا?فس کے رفقاء کو سپاس نامے یا کوئی اور تحفہ بھی دے سکتے ہیں۔ کوشش کی جانی چاہئے کہ Greeting Cardپرقرا?ن کی کوئی ا?یت یا کوئی اور حکمت سے پر جملہ یا عبارت جلی حروف سے ثبت ہو۔
تحفہ دیتے وقت انسان کے ذوق کا بھی خاص خیال رکھنا چاہئے۔ ہر خاص وعام کو ایک ہی قسم کا تحفہ دینا حکمت تبلیغ کے خلاف ہے۔ عیدالفطر کے چند روز بعد عید گیٹ تو گیدر (Eid Get Togedher)کی تقریب منعقد کی جانی چاہئے۔ یہ پروگرام کسی ایسی بستی یا محلے میں کیا جانا زیادہ بہتر ہے جہاں برادرانِ وطن کی قابل ذکر تعداد رہتی ہو۔ اس تقریب میں تبادلہ خیال کا بھر پور موقع دیاجانا چاہئے اور ملک کے مختلف مسائل پر سیرحاصل گفتگو نیز اسلام کا موقف وضاحت کے ساتھ پیش کرنا چاہئے۔ عیدگیٹ توگیدر کی مجلس میں ثقافتی اور کلچرل پروگرام بھی پیش کیے جاسکتے ہیں تاکہ رفقاء لطف اندوز بھی ہوسکیں۔
عیدالفطر کے دن چند منتخب بستیوں کو سنوارنے اور صاف ستھرا کرنے یاراستے کے کنارے شجر کاری کا کام بھی انجام دیا جاسکتا ہے۔ اس کارِ خیر میں ا?پ انتظامیہ کی مدد بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ نیز کوشش کی جانی چاہئے کہ عید گاہ جانے اور ا?نے کے راستوں میں غیر ضروری بھیڑ بھاڑ اور شورشرابے سے پرہیز کیا جائے۔
عیدالفطر سے چند روز قبل انتظامیہ کی اجازت سے مقصد رمضان اور عیدالفطر کے پیغا م پر مبنی چند ہورڈنگس جن میں ا?یاتِ قرا?نی یا احادیث نبوی? کی روشنی میں عید کا مقصد وضاحت کے ساتھ لکھا گیا ہو چوراہوں اور گزر گاہوں پر ا?ویزاں کیے جانے چاہئیں۔ یہ ہورڈنگس اْردو زبان کیعلاوہ علاقائی زبان میں بھی تیار کیے جائیں تاکہ برادرانِ وطن پیغام عید کو سمجھ سکیں۔
انعام خداوندی کے اس بابرکت دن ملتِ اسلامیہ ہند کے نوجوانوں کو بالخصوص اور ان کے سرپرست حضرات کو اس امر پر خصوصی توجہ دینی ہوگی کہ ان کی خوشی کااظہار اس صورت میں ہرگز نہ ہوجس سے اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں غلط پیغام برادرانِ وطن تک جاتا ہے۔ لہٰذا اس بات کا عہد کریں کہ عید سعید کے دن نہ خود کوئی ایسی حرکت کریں گے اور نہ ہی کسی کو کرنے دیں گے جس سے ایک طرف دوسروں کو پریشانی ہو اور دوسری طرف اللہ کی ناراضی ہمارا مقدر بنے۔
یاد رکھیں، عیدالفطر کے دن کا ایک ایک لمحہ اس بات کی گواہی دیتاہوا محسوس ہوکہ یہ دن اللہ کے ان نیک بندوں کی خوشی اور مسرت کا دن ہے جن کی خوشی اور غم، نفرت اور محبت، دوستی اور عداوت سب اللہ کے لئے ہے۔ جن کے خوشی کے لمحات بھی ان کو رب کی عبادت اور ذکر سے غافل نہیں ہونے دیتے۔
ہنستے کھیلتے بچوں کی سالگرہ کا منظر لاشوں کے ڈھیر میں تبدیل ، 24 افراد موقع پر لقمہ اجل الباقا کیفے، رفح، خان یونس، الزوائدا، دیر البلح، شجاعیہ، بیت لاحیا کوئی علاقہ محفوظ نہ رہا فلسطین کے نہتے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی کی یہودی فوج نے ظلم کے انہتا کردی،30جون کی رات سے یکم ج...
ستائیسویں ترمیم لائی جا رہی ہے، اس سے بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیںاور عدلیہ کو گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ بنا دیں،حکومت کے پاس کوئی عوامی مینڈیٹ نہیں یہ شرمندہ نہیں ہوتے 17 سیٹوں والوں کے پاس کوئی اختیار نہیںبات نہیں ہو گی، جسٹس سرفراز ڈوگرکو تحفے میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ لگای...
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گریں توریلیف نہیں، تھوڑا بڑھیں تو بوجھ عوام پر،امیر جماعت اسلامی معیشت کی ترقی کے حکومتی دعوے جھوٹے،اشتہاری ہیں، پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ مسترد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا ردعمل آگیا۔انہوں...
وفاقی وزیر توانائی نے تمام وزرائے اعلی کو خط لکھ دیا، محصولات کی وصولی کے متبادل طریقوں کی نشاندہی ،عملدرآمد کے لیے تعاون طلب بجلی کے مہنگے نرخ اہم چیلنج ہیں، صارفین دیگر چارجز کے بجائے صرف بجلی کی قیمت کی ادائیگی کر رہے ہیں، اویس لغاری کے خط کا متن حکومت نے بجلی کے بلوں میں ...
پاکستان، ایران اور ترکی اگراسٹریٹجک اتحاد بنالیں تو کوئی طاقت حملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتی گیس پائپ لائن منصوبے کو تکمیل تک پہنچایا جائے، ایران کے سفیر سے ملاقات ،ظہرانہ میں اظہار خیال پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف ایران کی حم...
پارلیمان میں گونجتی ہر منتخب آواز قوم کی قربانیوں کی عکاس ، امن، انصاف اور پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے کسی کو بھی پارلیمان کے تقدس کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے،عالمی یوم پارلیمان پر پیغام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خودمختار پا...
ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پانے کے بعد لیگ سے باہر آئرلینڈ کی جگہ نیوزی لینڈ یا پاکستان کی ٹیم کو اگلے سیزن کیلیے شامل کیا جائے گا،رپورٹ ہاکی کے میدان میں بھی بھارت کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پ...
درندگی کا شکار فلسطینیوں میں بیشتر کی نعش شناخت کے قابل نہ رہی ،زخمیوں کی حالت نازک جنگی طیاروں کی امدادی مراکز اور رہائشی عمارتوں پر بمباری ،شہادتوں میں اضافے کا خدشہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری نے ایک بار پھر انسانیت کو شرما دیا۔ گزشتہ48گھنٹوں کے دوران صیہونی افواج کے وحش...
حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، ملک کی بہتری، کامیابی کے لیے سسٹم چلانا ہے اور یہی چلے گا( مقتدر حلقوں کا پی پی کو پیغام) دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو ایک پیج پر متحد بھی کردیا گیا اگلے ماہ دونوں جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ طے ہوجائے گا، جولا...
جب ملک کو ضرورت پڑی تو جہاد کا اعلان کریں گے ، پھر فتح ہمارا مقدر ہوگی ، دھاندلی زدہ حکومتیں نہیں چل سکتیں اس لیے خود کو طاقتور سمجھنے والوں کو کہتا ہوں کہ عوامی فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کریں ہم نے 2018کے الیکشن قبول کیے ،نہ ہی 2024کے دھاندلی زدہ انتخابات کو قبول کی...
پورا عدالتی نظام یرغمال ہے ،سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کرواکر سیاست کی جاتی ہے اسٹبلشمنٹ آج اپوزیشن سے بات کر لے تو یہ نظام کو قبول کرلیں گے ،امیر جماعت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاح...
پیداوار کے مقابلے کھپت میں کمی، بجلی چوری توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے ، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ...