... loading ...
سپریم کورٹ نے موبائل ٹیلی فون کمپنیوں اور ایف بی آر کی جانب سے موبائل کارڈ پر وصول کیے جانے والے ٹیکس معطل کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ عدالتی احکامات پر دو دن کے اندر اندر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،اِس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اِس معاملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں سے لوٹ مار کی جا رہی ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ریڑھی بان ٹیکس نیٹ میں نہیں آتا اْس سے ٹیکس کی وصولی کیسے کی جا سکتی ہے؟ ایک سو روپے کا کارڈ لوڈ کرنے پر64.38 روپے وصول ہوتے ہیں، جو غیر قانونی ہے، عدالت کو بتایا گیا موبائل استعمال کرنے والوں کی تعداد 13کروڑ ہے، جبکہ ٹیکس دینے والے صرف5فیصد ہیں۔ چیف جسٹس نے اِس پر حیرت کا اظہار کیا کہ5فیصد سے ٹیکس لینے کے لیے13کروڑ افراد پر اسے کیسے لاگو کیا جا سکتا ہے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جس کا ٹیلیفون استعمال حد سے زیادہ ہے اْس کا ریکارڈ حاصل کریں اور ٹیکس لیں،عدالت نے حکم دیا کہ موبائل فون کارڈز پر ٹیکس وصولی کے لیے جامع پالیسی بنائی جائے۔
ٹیلی فون کمپنیوں کے لیے پاکستان ایک ایسی جنت بنا رہا ہے، جس میں اْن کے منافع پر کوئی روک ٹوک نہیں، وہ جتنا چاہیں پیسہ کمائیں کوئی اْنہیں پوچھنے والا نہیں،غالباً اِسی وجہ سے سوچا گیا کہ جب ٹیلی فون کمپنیاں اپنے صارفین سے اتنا منافع کما رہی ہیں تو حکومت بھی کیوں نہ انہی صارفین پر بوجھ ڈال دے،شروع شروع میں تو کال سننے کے چارجز بھی تھے، جو آہستہ آہستہ ختم ہو گئے اور کال ریٹ بھی کم ہو گئے تاہم موبائل فون کارڈ پر ٹیکس بڑھتے چلے گئے۔اِس وقت13کروڑ موبائل صارفین میں سے ہر کوئی ٹیکس دے رہا ہے چاہے اس کی آمدنی قابلِ ٹیکس ہے یا نہیں، گویا اِس طریقے سے10کروڑ پاکستانیوں کو بالواسطہ ٹیکس نیٹ میں شامل کر لیا گیا ہے، کیونکہ ایک ایک کے پاس کئی کئی کنکشن ہیں دوسرے الفاظ میں اِس کا مطلب یہ ہے نصف کے لگ بھگ آبادی حکومت کو ٹیکس دے رہی ہے۔یہ ایسا بالواسطہ ٹیکس ہے جس کے جمع کرنے پر بھی حکومت کا کچھ خرچ نہیں اٹھتا،کارڈ چارج ہوتے ہی یہ ٹیکس کٹ جاتا ہے اور پھر موبائل کمپنیاں اسے سرکار کے خزانے میں جمع کرا دیتی ہیں،جبکہ براہِ راست ٹیکسوں کی وصولی کے لیے حکومت کو وسیع نیٹ ورک بنانے پڑتے ہیں،ٹیکس دینے والوں کے گوشوارے چیک کرنے پڑتے ہیں۔یہ بھی دیکھنا پڑتا ہے کہ کس ٹیکس گزار نے کیا کمایا اور کتنا ٹیکس دیا۔
حکومت سالہا سال سے ٹیکس نیٹ وسیع کرنے میں کوشاں ہے۔ تاجروں کو انکم ٹیکس کے گوشوارے داخل کرنے کے لیے کہا جاتا ہے تو وہ ہڑتال کر دیتے ہیں اور پھر بعد از خرابء بسیار حکومت یا تو اپنے موقف سے پیچھے ہٹ جاتی ہے یا تھوڑا بہت کمپرومائز کر کے معاملے کو آگے بڑھایا جاتا ہے،اِس سلسلے میں کسی حکومت کی کوئی تخصیص نہیں،حکومت فوجی ہو،جمہوری ہو ، کسی جماعت کی ہو یہ مسئلہ درپیش رہتا ہے۔ اس کے برعکس موبائل کارڈ پر ٹیکس چْٹکیوں میں کٹ جاتا ہے،ہنگ لگتی ہے نہ پھٹکری اور چوکھی رقم سرکاری خزانے میں جمع ہوتی ہے،ستم ظریفی یہ ہے کہ 13کروڑ موبائل صارفین سے ٹیکس لے کر بھی کہا جاتا ہے کہ لوگ ٹیکس نہیں دیتے، جبکہ امرِ واقعہ یہ ہے کہ اگر کسی بھکاری نے بھی ٹیلی فون رکھا ہوا ہے تو وہ اپنی جمع کی ہوئی بھیک میں سے 35فیصد سے زائد ٹیکس ادا کرتا ہے۔
حکومت چونکہ براہِ راست ٹیکسوں کی وصولی میں مشکلات سے دوچار ہوتی ہے اِس لیے اْس نے یہ آسان راستہ اختیار کیا ہوا ہے، اِسی طرح پٹرول پر بھی بھاری ٹیکس وصول کیے جاتے ہیں اور ان کی وصولی بھی آسان ہے اور ’’سورس‘‘پر ہی یہ رقم کٹ جاتی ہے کوئی اگر ایک لیٹر بھی پٹرول خریدے گا تو قیمت اور ٹیکس بیک وقت ادا کرے گا۔ یہ ٹیکس بھی جمع کرنا آسان ہے، اِسی لیے حکومت عالمی منڈی میں پٹرول سستا ہونے پر بھی ٹیکس میں کمی نہیں کرتی۔یہی حال جی ایس ٹی کا ہے،یہ ٹیکس بھی ہر کسی سے وصول کیا جاتا ہے،غریب اور امیر کے لیے جی ایس ٹی کی شرح یکساں ہے۔ دْنیا میں بہت سے مْلک ایسے ہیں جہاں خوراک اور کپڑوں پر کوئی ٹیکس عائد نہیں،بلکہ خوراک پر تو سبسڈی بھی دی جاتی ہے،لیکن ہمارے ہاں ہوٹلوں میں کھانے پر بھی سیلز ٹیکس عائد ہے جواز یہ بتایا گیا ہے کہ جو شخص ہوٹل میں کھانا کھاتا ہے اْسے حکومت کو بھی اس کا حصہ دینا چاہئے۔ یہ ٹیکس بھی جمع کرنا آسان ہے یہ بھی غریب اور امیر سے بیک وقت ایک ہی شرح سے وصول کیا جاتا ہے۔بعض شعبے ایسے ہیں جہاں سے لوگ کروڑوں روپے کماتے ہیں،لیکن ٹیکس برائے نام دیتے ہیں یا سرے سے نہیں دیتے۔ ان میں سے ایک زرعی شعبہ ہے جہاں وسیع قطعاتِ اراضی کے مالکان کو کروڑوں روپے کی آمدنی ہوتی ہے۔ جدید میکنائزڈ زراعت تو معقول آمدنی کا ایک ذریعہ ہے،لیکن زرعی سیکٹر سے ٹیکسوں کا بہت کم حصہ حاصل ہوتا ہے اور بھی کئی سیکٹر ایسے ہیں جہاں سے زیادہ ٹیکس حاصل ہونا چاہئے،لیکن نسبتاً بہت کم جمع ہو پاتا ہے، نتیجے کے طور پر حکومت کا سارا زور بالواسطہ ٹیکسوں پر ہے،بجلی کے بل کے ساتھ بھی سات قسم کے ٹیکس وصول کیے جاتے ہیں اور بِل کا تقریباً ایک تہائی ٹیکسوں کی شکل میں ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ ٹیلی ویڑن فیس بھی بجلی کے بِل پر وصول کی جاتی ہے اور لطیفہ یہ ہے کہ مساجد کو جو بِل بھیجے جاتے ہیں، چونکہ وہ بھی کسی نہ کسی کے نام پر ہوتے ہیں اِس لیے اْن میں بھی ٹی وی فیس شامل کر دی جاتی ہے تاہم اگر کوئی تردّد کر کے شدید موسم میں متعلقہ دفتر میں جانے کی ہمت کرے اور جا کر بتائے کہ بھئی یہ تو مسجد کا بِل ہے ،جہاں ٹیلی ویڑن نہیں ہوتا تو از راہِ مہربانی35روپے کی رقم بِل سے منہا کر دی جاتی ہے۔
موبائل کارڈ پر ٹیکس کٹوتی کے کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے جو سوال اْٹھایا ہے وہ بنیادی نوعیت کا ہے کہ جو شخص قابلِ ٹیکس آمدنی ہی نہیں رکھتا اس سے اس مد میں رقم کیوں وصول کی جاتی ہے؟ جب اس کیس کا حتمی فیصلہ ہو گا تو عین ممکن ہے اِس کا اطلاق اْن بہت سے ٹیکسوں پر ہو جائے جو موبائل فون کی طرح ہی بالواسطہ طور پر ہر شخص سے چاہے اس کی آمدنی قابلِ ٹیکس ہے یا نہیں،وصول کیے جاتے ہیں۔پٹرول پر ٹیکس بھی اسی ذیل میں آتے ہیں اور ممکنہ فیصلہ اس شعبے پر بھی لاگو ہو سکتا ہے یا فیصلے کے بعد نئی درخواستیں دائر کی جا سکتی ہیں، جن میں پٹرول پر ٹیکس کو چیلنج کیا گیا ہو،کیونکہ یہ ٹیکس بھی کارڈ پر ٹیکس سے مماثل ہے،اِس لیے حکومت کو چاہئے کہ وہ اپنی ٹیکس پالیسی نئے سرے سے مرتب کرے اور اس اصول کے تحت ٹیکس وصول کیے جائیں کہ جتنی زیادہ آمدنی، اتنے زیادہ ٹیکس، غریبوں کو اِسی صورت ریلیف مل سکتا ہے۔
ہنستے کھیلتے بچوں کی سالگرہ کا منظر لاشوں کے ڈھیر میں تبدیل ، 24 افراد موقع پر لقمہ اجل الباقا کیفے، رفح، خان یونس، الزوائدا، دیر البلح، شجاعیہ، بیت لاحیا کوئی علاقہ محفوظ نہ رہا فلسطین کے نہتے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی کی یہودی فوج نے ظلم کے انہتا کردی،30جون کی رات سے یکم ج...
ستائیسویں ترمیم لائی جا رہی ہے، اس سے بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیںاور عدلیہ کو گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ بنا دیں،حکومت کے پاس کوئی عوامی مینڈیٹ نہیں یہ شرمندہ نہیں ہوتے 17 سیٹوں والوں کے پاس کوئی اختیار نہیںبات نہیں ہو گی، جسٹس سرفراز ڈوگرکو تحفے میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ لگای...
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گریں توریلیف نہیں، تھوڑا بڑھیں تو بوجھ عوام پر،امیر جماعت اسلامی معیشت کی ترقی کے حکومتی دعوے جھوٹے،اشتہاری ہیں، پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ مسترد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا ردعمل آگیا۔انہوں...
وفاقی وزیر توانائی نے تمام وزرائے اعلی کو خط لکھ دیا، محصولات کی وصولی کے متبادل طریقوں کی نشاندہی ،عملدرآمد کے لیے تعاون طلب بجلی کے مہنگے نرخ اہم چیلنج ہیں، صارفین دیگر چارجز کے بجائے صرف بجلی کی قیمت کی ادائیگی کر رہے ہیں، اویس لغاری کے خط کا متن حکومت نے بجلی کے بلوں میں ...
پاکستان، ایران اور ترکی اگراسٹریٹجک اتحاد بنالیں تو کوئی طاقت حملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتی گیس پائپ لائن منصوبے کو تکمیل تک پہنچایا جائے، ایران کے سفیر سے ملاقات ،ظہرانہ میں اظہار خیال پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف ایران کی حم...
پارلیمان میں گونجتی ہر منتخب آواز قوم کی قربانیوں کی عکاس ، امن، انصاف اور پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے کسی کو بھی پارلیمان کے تقدس کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے،عالمی یوم پارلیمان پر پیغام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خودمختار پا...
ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پانے کے بعد لیگ سے باہر آئرلینڈ کی جگہ نیوزی لینڈ یا پاکستان کی ٹیم کو اگلے سیزن کیلیے شامل کیا جائے گا،رپورٹ ہاکی کے میدان میں بھی بھارت کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پ...
درندگی کا شکار فلسطینیوں میں بیشتر کی نعش شناخت کے قابل نہ رہی ،زخمیوں کی حالت نازک جنگی طیاروں کی امدادی مراکز اور رہائشی عمارتوں پر بمباری ،شہادتوں میں اضافے کا خدشہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری نے ایک بار پھر انسانیت کو شرما دیا۔ گزشتہ48گھنٹوں کے دوران صیہونی افواج کے وحش...
حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، ملک کی بہتری، کامیابی کے لیے سسٹم چلانا ہے اور یہی چلے گا( مقتدر حلقوں کا پی پی کو پیغام) دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو ایک پیج پر متحد بھی کردیا گیا اگلے ماہ دونوں جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ طے ہوجائے گا، جولا...
جب ملک کو ضرورت پڑی تو جہاد کا اعلان کریں گے ، پھر فتح ہمارا مقدر ہوگی ، دھاندلی زدہ حکومتیں نہیں چل سکتیں اس لیے خود کو طاقتور سمجھنے والوں کو کہتا ہوں کہ عوامی فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کریں ہم نے 2018کے الیکشن قبول کیے ،نہ ہی 2024کے دھاندلی زدہ انتخابات کو قبول کی...
پورا عدالتی نظام یرغمال ہے ،سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کرواکر سیاست کی جاتی ہے اسٹبلشمنٹ آج اپوزیشن سے بات کر لے تو یہ نظام کو قبول کرلیں گے ،امیر جماعت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاح...
پیداوار کے مقابلے کھپت میں کمی، بجلی چوری توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے ، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ...