... loading ...
کپتان سرفراز احمد اور شعیب ملک کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو پہلے ٹی20 میچ میں 48 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ایڈن برگ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز نے ٹیم کو 33رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد احمد شہزاد 14رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔فخر زمان ڈراپ کیچ کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے اور 15 گیندوں پر 21رنز بنانے کے بعد وکٹ کیپر کو کیچ دے کر پویلین کی راہ لی۔حسین طلعت کا ساتھ دینے کپتان سرفراز احمد آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے 41رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کا مجموعہ 87تک پہنچا دیا جس کے بعد 18رنز بنانے والے حسین کی اننگز تمام ہوئی۔
سرفراز کا ساتھ دینے تجربہ کار شعیب ملک آئے اور دونوں نے حریف ٹیم کی ناتجربہ کاری کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے 49گیندوں پر 96رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کے بڑے مجموعے کی راہ ہموار کی۔
شعیب ملک 27گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے 53رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے لیکن دوسرے اینڈ سے کپتان سرفراز احمد نے جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا جس کی بدولت پاکستان نے 200رنز کا ہندسہ عبور کیا۔سرفراز نے 49 گیندوں پر 3 چھکوں اور 10چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 89رن کی اننگز کھیلی اور پاکستان نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز کا ہندسہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا۔ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کے اوپنرز جیورج منسے اور کائل کوئٹزر نے ٹیم کو 5اوورز میں 53رنز کا شاندار آغاز فراہم کر کے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔تاہم اس موقع پر حسن علی نے 25رنز بنانے والے منسے کو پویلین رخصت کر کے پاکستان کو اہم کامیابی دلا کر اسکاٹ لینڈ کو پہلا نقصان پہنچایا۔اس کے بعد اسکاٹ لینڈ کی ٹیم وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی اور کوئی بھی بلے باز پاکستانی باؤلرز کا سامنا نہ کر سکا۔107 رنز پر پانچ وکٹیں گرنے کے بعد مائیکل لیسک اور ڈائلن بج نے 43 رنز کی شراکت قائم کر کے کچھ مزاحمت دکھائی لیکن بڑھتے رن ریٹ کے سبب ان کی ہمت بھی جواب دے گئی اور ڈائلن بج 24رنز بنا کر عامر کو وکٹ دے بیٹھے۔اسکاٹ لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنا سکی، لیسک 38 اور کوئٹزر 31 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔پاکستان نے میچ میں 48رنز سے فتح حاصل کر کے سیریز میں 1-0 کی برتری بھی حاصل کر لی۔پاکستان کی جانب سے حسن علی اور شاداب خان نے 2، 2 وکٹیں لیں جبکہ عامر اور محمد نواز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
میچ میں پاکستانی ٹیم کی فتح کوئی انہونی بات نہیں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دنیا کی نمبرون ٹیم سے اسی قسم کی کارکردگی کی توقع تھی۔لیکن میچ کی سب سے خاص بات کپتان سرفرازاحمد کی کیریئربیسٹ اننگ تھی ۔اگردیکھاجائے تواسکاٹ لینڈکے خلاف کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد پرکوئی پریشرنہیں تھا۔طویل عرصے بعد وہ ایسی دھواں دھاراننگ کھیلتے نظرآئے ۔ٹیم بڑی ہویاچھوٹی کسی بھی کھلاڑی کی کارکردگی ہی اسے قابل تعریف بناتی ہے ۔اس حوالے سے اگر دیکھا جائے توسرفرازاحمدکاشماران خوش قسمت ترین کپتانوں میں ہوتاہے جنھوں نے بطورکپتان تقرری کے ساتھ پے درپے کامیابیاں سمیٹیں۔
یونس خان جتنے بڑے بیٹسمین تھے، اتنے ہی بڑے کپتان بھی تھے۔ دباؤ میں فیلڈ اسٹریٹیجی وضع کرنا ان کا خاصہ تھا۔ 2009 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اس کی بہترین مثال ہے۔ لیکن اس کے باوجود ان کی کپتانی قلیل المیعاد ہی رہی۔چند روز قبل ایک ٹی وی شو میں یونس خان یہ کہتے سنائی دیے کہ کپتانی ان کے بس کا روگ نہیں تھا، ان کا ٹیمپرامنٹ آڑے آتا تھا، اس لیے انھوں نے کپتانی چھوڑ دی تھی۔یہ اس شماریاتی الٹ پھیر کا نفسیاتی اعتراف تھا جو کپتانی ملنے کے بعد یونس خان کے کرئیر اسٹیٹس میں در آیا۔ کپتان بننے کے بعد بیٹسمین یونس خان کی فارم بگڑ گئی۔ عین ممکن ہے اگر ان کی کپتانی چلتی رہتی تو شاید دس ہزار ٹیسٹ رنز تک پہنچنا بھی دشوار ہو جاتا۔
جب حالات کسی پلیئر کو کپتانی کی طرف لے جاتے ہیں تو قیادت ملنے کے بعد سب سے بڑا نفسیاتی امتحان اس کی اپنی فارم کا ہوتا ہے۔ ایسا نہیں کہ قیادت کی ذمہ داری پڑتے ہی بیٹسمین بیٹنگ کرنا بھول جاتا ہے یا بولر بولنگ کرنا، بلکہ اضافی ذمہ داری اور زیادہ ایکسپوڑر فوکس کرنے کی صلاحیت کو متاثر کر دیتا ہے۔سرفراز احمد پاکستان کے خوش نصیب ترین کپتان ہیں۔ آتے ہی چیمپئینز ٹرافی جیت لی۔ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو نمبر ون رینکنگ پہ لے آئے۔ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کو ایک سے زیادہ بار کلین سویپ کر چکے ہیں۔ پچھلے دنوں لارڈز میں بھی تاریخی فتح حاصل کی۔لیکن ایسی خوش نصیبی کے باوجود ان کی بیٹنگ فارم بہت مثبت نہیں رہی۔ گو ان کی تکنیک اور ا سٹائل وہی ہے جو چار سال پہلے تھا، لیکن کپتان بننے کے بعد وہ کوئی غیر معمولی اننگز نہیں کھیل پائے۔ وکٹوں کے پیچھے بھی ان کا ریکارڈ خوشگوار نہیں رہا۔
بڑے بیٹسمین جب تواتر سے پانچ دس اننگز میں ناکام ہو جائیں تو عموماً ان کے کپتان یہ کہتے سنائی دیتے ہیں کہ وہ ’بس ایک بڑی باری‘ کی دوری پر ہے۔ فاف ڈو پلیسی نے کچھ عرصہ قبل ڈی ویلئیرز کے بارے یہی کہا تھا۔لیکن سرفراز کے گرد شور ہی اتنا رہا کہ کسی کو یہ کہنا بھی یاد نہ رہا کہ سرفراز ’بس ایک بڑی باری‘ کی دوری پر ہے۔پلئیرز کو یہ ’بڑی باری‘ یا تو بہت ہائی وولٹیج میچ میں ملتی ہے یا پھر بالکل لو پروفائل میچ میں کہ وہ ہر طرح کے پریشر سے آزاد ہو کر اپنی اصل شناخت کو کھوج سکیں۔ اسکاٹ لینڈکے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سرفراز پہ کوئی پریشر نظر نہیں تھا۔ سرفراز کافارم میں آنانیک شگون ہے کیوں کہ پاکستانی ٹیم کااگلاامتحان ایشیاکپ ہے جہاں اسے ایشین کنڈیشنڈسے ہم آہنگ ٹیموںسے ہوگا ۔ اس لیے کپتان کواپنی فارم برقراررکھنی ہوگی ۔ دوسری جانب اگردیکھا جائے تواسکاٹ لینڈ پاکستان کے خلاف اپنی بیٹنگ سے نہیں بولنگ سے ہارا۔ابتدائی دس اوورمیں اسکاٹ لینڈنے اچھی بائولنگ کی پھرسرفرازکے آتے ہی سماںبدل گیا اور شعیب ملک نے تومخالف ٹیم کے اوسان ہی خطاکردیئے ۔بہرحال اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ جس اندازکی بیٹنگ سرفرازاحمد اورشعیب ملک نے کی مخالف ناتجربہ کا رٹیم اسکاٹ لینڈکے بجائے کوئی تجربہ کارٹیم بھی ہوتی تواس کے ہاتھ پائو ںپھو ل جاتے ۔لیکن بیٹنگ میں یقیناًاسکاٹ لینڈکے بلے بازوں نے ابتدائی پانچ اوورمیں پچاس سے زائد رنزبناکرپاکستانی بولروں کے ہاتھ پائوں ضرورپھلادیئے تھے ۔
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے بعد پی ٹی آئی کارکنان آپے سے باہر ، قیادت کی جانب سے کارکنان کو نہیں روکا گیا تشدد کسی صورت قبول نہیں،پی ٹی ائی کا معافی مانگنے اور واضع لائحہ عمل نہ دینے تک بائیکاٹ کرینگے، صحافیوں کا اعلان توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان...
پہلے ہی اِس معاملے پر بہت تاخیرہو چکی ہے ، فوری طور پر اقوام متحدہ جانا چاہیے، پاکستان کے دوست ممالک مدد کرنا چاہتے ہیں سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ ہوناچاہیے، ملک میں زرعی ایمرجنسی لگائی جانی چاہیے، ملتان میں متاثرین سے خطاب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ...
محکمہ موسمیات نے اگلے 2 روز میں مزید موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کردیا،شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت پورٹ قاسم سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی، ایک ماہی گیر ڈوب کر جاں بحق جبکہ تین کو بچا لیا گیا، ریسکیو حکام کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے...
قدرتی آفات کو ہم اللہ تعالیٰ کی آزمائش سمجھ کر اِس سے نکلنے کی کوشش کرتے ہیں ، امیر جماعت اسلامی چالیس سال سے مسلط حکمران طبقے سے صرف اتنا پوچھتا ہوں کہ یہ کس کو بے وقوف بناتے ہیں، گفتگو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سیلاب کے نقصانات میں ہمارے حکمرانوں کی...
کسی بھی معاہدے میں اسرائیل کا فلسطین سے مکمل انخلا شامل ہو نا چاہئے ہم اپنے عوام پر جارحیت کو روکنے کی ہر کوشش کا خیرمقدم کرتے ہیں، بیان فلسطینی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی آخری وارننگ کے بعد فوری طور پر مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے لیے تی...
بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، مزید سیلابی صورت حال کا خدشہ،متعلقہ اداروں کا ہنگامی الرٹ جاری،ملتان میں ریلے سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے ایک عملی منصوبہ تیار کر لیا ،وزارت آبی وسائل صوبے بھر میں مختلف مقامات پر طوفانی بارشوں کا خطرہ ،پنجاب سے آنیو...
نماز فجر کے بعد مساجد اور گھروں میں ملکی ترقی اورسلامتی کیلئے دعا ئیں مانگی گئیں، فول پروف سکیورٹی انتظامات کراچی سے آزاد کشمیر تک ریلیاں اورجلوس نکالے گئے، فضائوں میں درود و سلام کی صدائوں کی گونج اٹھیں رحمت اللعالمین، خاتم النبیین، ہادی عالم حضرت محمد ﷺ کی ولادت ...
قوم کو پاک فضائیہ کی صلاحیتوں پر فخر ہے،پاک فضائیہ نے ہمیشہ ملکی حدود کا دفاع کیا،صدرآصف علی زرداری پاکستانی فضائیہ ہمیشہ کی طرح ملکی خودمختاری، جغرافیائی سرحدوں اور سالمیت کا بھرپور دفاع کرتی رہے گی،شہبازشریف صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے ...
افواج پاکستان نے 6 ستمبر 1965 کو بھارت کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے،امیر جماعت اسلامی پاکستان کسی ایکس وائی زی صدر وزیراعظم یا بیوروکریٹ کا نہیں ہے بلکہ پاکستانیوں کا ہے،میڈیا سے گفتگو لاہور(بیورورپورٹ) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت کان کھول ...
6ستمبرشجاعت اور بہادری کاتاریخ ساز دن،شہدا اور غازیوں کے ورثے سے ملنے والی طاقت ، جذبہ اور شجاعت ہماری اصل قوت ہے،محسن نقوی یومِ دفاع ہماری جرات کی روشن علامت ہے،پاک فوج نے ایک طاقت رکھنے والے دشمن کو شکست دی ،غرور کو توڑ کر ملک کا نام روشن کیا،مصطفی کمال وفاقی وزرا نے کہا ہے...
ایٔر فورس ڈے پر پاک فضائیہ کے شہداء کو خراج عقیدت اور غازیوں کی جرأت کو سراہتا ہوں، چیئرمین پیپلز پارٹی 7 ستمبر ہماری تاریخ میں جرأت، قربانی اور پاکستان ایٔر فورس کی بے مثال پیشہ ورانہ صلاحیت کا دن ہے،پیغام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکس...
پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس کیوں نہیں بلایا گیا؟سپریم کورٹ رولز کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے کیوں کی گئی؟اختلافی نوٹ کو جاری کرنے سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کیلئے انفرادی طور مشاورت کیوں کی گئی؟ ججز کی چھٹیوں پر جنرل آرڈر کیوں جاری کیا گیا؟ آپ ججز کوکنٹرولڈ فورس کے طور پ...