... loading ...
پاکستان پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان جنوبی سندھ صوبے کے معاملے پر تندوتیزجملوں کے تبادلے جاری ہیں اس معاملے پر سندھ کے قوم پرست انتہائی جذباتی ہیں اور وہ کسی بھی صورت میں سندھ کی تقسیم نہیں چاہتے۔ یہی صورتحال پی پی پی کی ہے بعض حلقوں کے مطابق دونوں جماعتیں اس معاملے پر سیاست کررہی ہیں انتخابات قریب آتے ہی نئے صوبے کا مطالبہ اور اس شدومد کے ساتھ اس کی مخالفت یہی ظاہر کرتی ہے کہ دونوں جماعتوں کے پاس عوام کے پاس جانے کے لیے کچھ نہیں پی پی پی کی دس سالہ کارکردگی بعض حلقوں کے نزدیک انتہائی مایوس کن رہی ہے اور انہیں متحدہ کی جانب سے جنوبی سندھ کے مطالبے پر یہ موقع مل گیا ہے کہ وہ جنوبی سندھ کی مخالفت کرکے اپنی کارکردگی کو عوام کی نگاہوں سے اوجھل رکھے اس ضمن میں سندھ کے وزیراعلیٰ سیدمرادعلی شاہ نے انتہائی سخت الفاظ استعمال کیے اور سندھ اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نئے صوبے کا مطالبہ کرنے والوں پر لعنت ہے سندھ ایک ہی رہے گا پانچ سال قبل کراچی میں دہشت کا ماحول تھا ہم نے شہریوں کو خوف کے ماحول سے باہر نکالا شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاکہ متحدہ لیڈر سیاست کررہے ہیں کبھی الگ صوبے کا مطالبہ کرتے ہیں تو کبھی معافی مانگتے ہیں سندھ توڑنے کی باتیں کرنے والے آج خود ٹوٹ گئے دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان اور مہاجرقومی موومنٹ نے وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے نئے صوبے کا مطالبہ کرنے والوں پر لعنت بھیجنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مرادعلی شاہ کے رویے نے جنوبی سندھ صوبے کے مطالبے کی ضرورت کو بڑھا دیا ہے۔
پی پی پی کراچی شہر کو میٹروپولٹین کا درجہ نہیں دینا چاہتی بلدیاتی اختیارات نہیں دیئے جاتے ایسے میں صوبے کی آوازیں اٹھیں گی دوسری جانب سینئررہنما متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹرمحمدفاروق ستار نے کہاہے کہ اب کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر بات ہوگی وہ لیاقت آباد میں مظاہرین سے خطاب کررہے تھے ہم اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ہمیں جنوبی سندھ میں اپنے فیصلہ کن حقوق کی جدوجہد کا آغاز کرنا ہے کراچی اور سندھ کے شہروں کا بھی مستقل حل نکلنا چاہیئے۔ جب میں نے یہ معاملہ اسمبلی میں اٹھایا توخورشیدشاہ بھی سیخ پاہوگئے۔ ہم سے پنگامت لو ہم نے پاکستان بنانے کا فیصلہ کیا پاکستان بنالیا۔ ا?ئین پاکستان کے مطابق نئے صوبے کا مطالبہ کرنا کوئی جرم نہیں اور ہم سندھ کے اختیارات اور وسائل کو آزاد کرائیں گے۔ مردم شماری میں جودھاندلی کراچی والوں سے کی گئی وہ کھلی بدمعاشی ہے پاکستان کے اقتدار اعلیٰ پرفائز لوگوں سے کہتا ہوں کہ نفرتوں کے بیج بونے والوں کو پہچانیں، نفرت کا بیج بونے والیپاکستان کے اصل دشمن ہیں ہم ہمیشہ محبت کے درخت لگاتے رہیں گے۔ نئے صوبے نہ بنائے گئے تو ملک انارکی کی جانب چلا جائے گا۔ نئے صوبے بننے سے پاکستان مضبوط ومستحکم ہوگا۔
مہاجروں کے ساتھ زیادیتوں کا سلسلہ بند کیا جائے کراچی کی آبادی اتنی ہے کہ کئی ملک اس میں ضم ہوجائیں، جنوبی سندھ صوبہ پاکستان کا سب سے مضبوط صوبہ ہوگا۔ پاکستان کے دفاع میں جنوبی سندھ سب سے آگے ہوگا جنوبی سندھ صوبے کی جب بھی بات کی جاتی ہے کچھ مخصوص قوم پرست سیاستدان اور پیپلزپارٹی کے رہنما اندرون سندھ قتل عام کی دھمکی دیتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم نے آج سے جنوبی سندھ کے حقوق کی جنگ کا آغاز کردیا ہے کسی صورت وڈیروں اور جاگیرداروں کی غلامی نہیں کریں گے۔ متحدہ اور پی پی پی کے درمیان اس معاملے پر تلخی اس درجہ بڑھی کہ متحدہ نے وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے دیئے گئے افطارڈنر کا بائیکاٹ تک کردیا اس معاملے پر پاک سرزمین پارٹی کے سیکریٹری جنرل رضاہارون کا موقف ہے کہ خورشیدشاہ اور فاروق ستار کے بیانات لسانی فسادات اور سندھ میں عصبیت اور نفرتیں پیدا کرنے کی گھناو?نی سازش نامی فلم کا پارٹ ٹو ہے سازش کی پہلی قسط سندھ اسمبلی میں پیش کی گئی وزیراعلیٰ سندھ کی سندھ اسمبلی میں تقریر کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں جنوبی سندھ کی حمایت میں وال چاکنگ بھی کی گئی جبکہ بعض علاقوں میں مہاجرصوبے کے حوالے سے بینربھی آویزاں کیے گئے یہ بھی کہاجارہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے تمام دھڑوں سمیت مہاجر تنظیموں کا عام انتخابات میں بنیادی نعرہ علیحدہ صوبہ ہوگا جبکہ پی پی پی اپنی مہم میں نئے صوبے کے قیام کے خلاف انتہائی جذباتی دفاع کرے گی اس ضمن میں جی ڈی اے ، ایم ایم اے اور تحریک انصاف کی حکمت عملی کیا ہوگی یہ آئندہ چند روز میں واضح ہوجائے گا۔
تاہم مہاجر تنظیموں اور متحدہ کے دھڑوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ انتخابی مہم کے دوران کراچی اور حیدرآباد میں بھرپور طریقے سے جنوبی سندھ صوبے کی مہم چلائیں گے ، ادھر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر کراچی کادورہ کیا انہیں ملیر میں آر سی ڈی گرائونڈ میں جلسہ کرنا تھا تاہم وہ جلسہ ملتوی کرکے اسلام ا?باد روانہ ہوگئے جس سے لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل کالونی کے ووٹرز پر تحریک انصاف کا اچھا تاثر قائم نہیں ہوا تاہم عمران خان نے تاجروں سمیت، قبائلی عمائدین سے خطاب کیا اور شوکت خانم کینسر اسپتال کی فنڈریزنگ تقریب میں بھی شرکت کی سیاسی جماعتیں انتخابات کی تیاریوں میں جت گئی ہے، بیشتر سیاسی جماعتیں اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیں گی سندھ میں پی پی پی کو جیکب ا?باد، گھوٹکی، سکھر، شکارپور کے اضلاع میں مشکلات کا سامنا ہے ان اضلاع کے بڑے خاندان پی پی پی میں شمولیت اختیارکرچکے ہیں کہاجارہاہے کہ ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں کئی بڑے نام پارٹی چھوڑ سکتے ہیں۔تاہم پیپلز پارٹی دیہی سندھ میں ایک بار پھر بھرپور کامیابی کے خواب دیکھ رہی ہے اس سلسلے میں بلاول بھٹو زرداری ، آصف زرداری اور دوسرے سینئر رہنمائوں کی زیر مشاورت منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات اور سولر سسٹم مزید مہنگا ہونے کا خدشہ،نئے گھروں پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ، اگلے بجٹ کے ٹیکس ہدف میں 16 سو ارب روپے اضافے کی تجویز،ذرائع ایف بی آر اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرح صفر،چھوٹے کاروبار اور تاجروں پر اثاثوں کی بنیاد پر ٹیکس لگانے کی ...
برطانیہ سمیت وہ ممالک جو ایران کیخلاف جنگ میں شامل نہیں ہوئے اور جیٹ فیول حاصل نہیں کرپارہے آئل امریکا سے خریدیں یا ہمت کرکے آبنائے ہرمز جائیں اور آئل حاصل کرلیں آپ کو اب خود لڑنا سیکھنا ہوگا،ایران کو تباہ کر دیا اور مشکل مرحلہ مکمل ہو چکا ہے،فرانس نے ایران کے قصائی کے حوالے...
جنید اکبر خان کی زیرصدارتخیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ایک اہم تنظیمی اجلاس سہیل آفریدی نے اجلاس کے شرکاء کو صوبے کو درپیش اہم معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی خیبر پختونخوا کی سیاسی قیادت نے تنظیمی استحکام، موجودہ سیاسی صورتحال اور بانی چیٔرمین عمران خان کی رہائی کے لیے جا...
علیمہ کی ہدایت پر فیصل ترکئی، عاقب اللہ کو کابینہ میں شامل کرنے پر اختلافات کی وجہ بنے مختلف نجی محافل میں ان تقرریوں کے حوالے سے پارٹی کے اندر تنقید کا سلسلہ شروع ہوا خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت میں چند ماہ قبل تک عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو غیر معمولی اثر و رسوخ حاصل...
صدر مملکت کی زیر صدارت اجلاس، شہباز شریف کی ملاقات، قومی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور، مشکل وقت میں معاشی طور پر کمزور طبقات کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، آصف زرداری ایندھن کے کم استعمال، پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ اور مشترکہ سفری سہولیات کیلئے عوام میں آگاہی پھیلائی جائے،...
ایران کو 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کھولنے کا الٹی میٹم،بصورت دیگر امریکا ایرانی تیل کے کنوؤں ،بجلی گھروں اور ڈی سیلینائزیشن پلانٹس کو نشانہ بنا سکتا ہے، امریکی صدرکاسوشل میڈیا پر بیان ٹرمپ نے ایران کے ایندھن اور توانائی ڈھانچے پر حملہ کیا تو خطے میں امریکی توانائی کے انفراسٹرک...
حالیہ ایران پر امریکی فوجی حملے کی وجہ سے پینٹاگون پر بھاری مالی بوجھ آن پڑا ہے 800 سے زائد ٹوماہاک میزائلوں پر 3۔06 ارب ڈالر خرچ ہوئے،سینٹ کام ایران کیخلاف جنگ میں امریکہ نے 26 ارب ڈالر اڑا دیے، اس ایک ماہ کی جنگ کے دوران اخراجات آسمان سے باتیںکرنے لگے جس کی وجہ سے یہ تاری...
خطے میں کشیدگی کے فوری خاتمے کیلئے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں، شہبازشریف جنگ سے ایران سمیت کئی مسلم ممالک میں جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے،پیغام وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پرعزم ہیں، جنگ سے ایران سمیت کئی مسلم ممالک میں جان...
ہمارے جوان زمین پر امریکی فوجیوں کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ انہیں آگ لگا کر نشانہ بنائیں اور ان کے علاقائی شراکت داروں کو ہمیشہ کیلئے سزا دیں،ترجمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز ایسا اقدام امریکی افواج کے لیے شدید ذلت آمیز نتائج کا باعث بنے گا،ٹرمپ نے امریکی افواج کو دلدل میں دھکیل ...
پاکستان کی میزبانی میں سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت کا پہلا راؤنڈ ختم،اگلا راؤنڈ جلد ہوگا جس میںتجاویز پر پیش رفت سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا جائے گا اسحاق ڈار کی سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، ایران کی موجودہ صورتحال پر تبادل...
گفتگو کا اردو ترجمہ کروایا ہے ،یہ ایک بیٹے کے باپ کیلئے احساسات تھے جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی گفتگو کو جی ایس پی پلس کے ساتھ جوڑ کر غلط بیانی کی جا رہی ہے،نیوز کانفرنس وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی گفت...
حکومت نے 125 ارب کی خطیر رقم، مختلف بچتوں اور ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کر کے دی وزیراعظم کا ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات پرجائزہ اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی فیصلوں کی بدولت پٹرولیم مصنوعات کی ملکی ضروریات کیلئے مناسب مقدار موجود ہے۔وزیراعظم ...