... loading ...
ہر سال برسات کے موسم میں سیلابی ریلے اور شدید بارشیں جب بڑے سیلاب کی صورت اختیار کرتے ہیں تو یہ سیلاب دیہاتوں کے دیہات بہا لے جاتا ہے طوفانی موجیں مکینوں سمیت مکانات نگل جاتی ہیں،ہر سال قیمتی پانی جو سیلاب کی صورت اختیار کرتا ہے اور جانی ومالی نقصان کے بعدسمندر کی نذر ہو جاتا ہے۔یہی پانی اگر ڈیموں میں سٹور ہوتو اس سے نہ صرف توانائی حاصل کی جا سکتی ہے بلکہ ہمارے نہری نظام کے لیے کارگر ثابت ہو سکتا ہے۔
افسوس کہ کسی حکمران نے بھی ڈیموں کی طرف توجہ نہ دی اور آج ہمیں شدید توانائی کے بحران کا سامنا ہے۔اگر چھوٹے چھوٹے ڈیم بھی بنائے ہوتے توآج توانائی کے بحران کاسامنا نہ کرنا پڑتا۔
یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کالا باغ ڈیم میں آخرکون سی آفت پوشیدہ ہے،جس کا نام سْنتے ہی اپنے آپ کو محب وطن کہنے والے اوروطن دْشمن دونوں ایک ہی صفحے پر آجاتے ہیں،کسی بھی چیز کی ضد سے اس کی اصلیت کی پہچان ہوتی ہے،کالاباغ ڈیم کی مخالفت کی حقیقت جاننے کے لیے اس کی مخالفوں کی ذہنیت کا مطالعہ لازم ہے،جنہیں اپنی زندگی کا توعلم نہیں لیکن یہ آنے والی نسلوں کی نام نہاد فکر میں، اْن کی زندگیوں کو اپنے ایک انکار سے زیر ناک بنانے پر کمر بستہ ہیں، کالا باغ ڈیم ایک حل اور حقیقت ہے اس کی تعمیر ضرورت ہے تاکہ عارضی سہارے چھوڑ کر اس دائمی سہارے سے کنارا مل سکے۔
ماہرین کے مطابق 2020ء یا 2022ء میں پانی کے سنگین بحران پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔ یہ بات ڈھکی چھپی نہیں کہ پانی انسان کی بنیادی ضرورت ہے جبکہ یہ بھی حقیقت ہے ہر جگہ پانی کا بے دریغ استعمال اورضیاع ہوتا ہے اگر گھرمیں صفائی کرنی ہو، فرش دھونا ہوکپڑے دھونے ہوں،برتن دھونے ہوں تو پانی کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں،سرکاری پانی ا?بھی رہا ہوبجلی کی موٹر جو پانی کی رفتار تیز کرتی ہے چلانا یقینی امر ہے۔جبکہ سروس اسٹیشنوں کا حال اس سے کہیں زیادہ خطرناک ہے،جہاں بڑی ہیوی موٹریں نصب ہیں جس کا اندازہ مذکورہ سروس اسٹیشن کے بجلی کے بلوں سے با?سانی لگایا جا سکتا ہے۔ موٹر بائیک یا گاڑی سروس کروانی ہو تو پانی کا بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے۔ پینے کے صاف پانی کی بات کی جائے تو ہر گلی محلے اور مین بازاروں میں چھوٹے چھوٹے منرل واٹر کے یونٹ نصب ہیں جو پانی فلٹر کرتے ہیں اور یہ وثوق سے نہیں کہا جا سکتاکہ یہ پیور منرل واٹر ہے اس میں آلودگی نہیں۔
چونکہ زیر زمین پانی کی سطح کم ہونے کی وجہ سے پانی پینے کے قابل نہیں۔ماضی میں جب زیر زمین پانی کی سطح بلند تھی یہی نلکوں کا پانی پیا جاتا تھا واٹرفلٹر نہیں لگائے گئے تھے،زیادہ سے زیادہ نل کے ا?گے سفید کپڑاباندھ دیا جاتا،چندروز یا ایک ہفتے بعد میلا ہو نے کی صورت میںکپڑا بدل دیا جاتا، پانی کی سطح چونکہ بلند تھی اْس میں کوئی زہریلے مادے شامل نہ تھے۔رواں اور جدید دور میں جبکہ نئی ایجادات کا سلسلہ جاری ہے لیکن اس انمول نعمت بارے کسی نے نہیں سوچا، پانی کی ساری صورت حال سب کے سامنے ہے،سرکاری طور پر اس پر توجہ نہیں دی گئی جبکہ رواں دور میں پنجاب حکومت پینے کے صاف پانی کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔پانی کی قدر و قیمت ایسے علاقوں کے رہائشیوں سے پوچھیں جہاں لوگ پانی کی ایک ایک بوند کو ترستے ہیں۔پینے کا صاف پانی تو دور کی بات روزمرہ پانی کے استعمال کے لیے کئی کلومیٹر دور پیدل جانا پڑتا ہے اور گھر کے کام کاج کے لیے پانی لے کر آنا پڑتا ہے۔بعض علاقوں میں پینے کا صاف پانی ابھی تک میسر نہیں، وہاں بیماریوں کی شرح دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔گو کہ اس سلسلہ میں پنجاب حکومت کافی متحرک ہے لیکن پاکستانی ہونے کے ناطے ہماری بھی کچھ زمہ داریاں ہیں ہمیں بھی اس سلسلہ میں سوچنا چاہئے کم از کم ہم پانی کو ضائع ہو نے سے تو بچا سکتے ہیں۔گھروں میں استعمال ہونے والے پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے ہمارے ننھے منے دوست اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ دیکھا یہی گیا ہے کہ بچے دانت صاف کر رہے ہوں جب تک دانت صاف کر رہے ہوتے ہیں نل کھلا ہی رہتا ہے اور پانی کا ضیاع ہوتا رہتا ہے یہی عمل نہانے کے دوران دیکھا گیا ہے۔ نل کھلا ہے ٹب بھر چکا ہے لیکن پانی بدستور ضائع ہو رہا ہے۔ گھر کے سربراہ والد محترم ، چچا کوئی بھی ہو جب وہ شیو بنا رہا ہوتا ہے تو پانی بند نہیں کیا جاتا۔
یہ تو صرف پانی کی بات ہو رہی ہے اوراگر بجلی کا ذکر کیا جائے تو کمرے میں کوئی بھی نہ ہوتو نہ صرف لائیٹ جلتی رہتی ہے بلکہ ٹی وی بھی آن رہتا ہے۔ کسی بھی چیز کا ضیاع گناہ ہے۔ ہر چیز کا حساب ہونا ہے یہاں تک کہ جو ہم کپڑے پہنتے ہیں اْس کا بھی حساب ہو گا۔ پانی و بجلی کے ضیاع کو روکنے کے لیے بچے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔جب دانت صاف کر رہے ہوں تو ضرورت کے وقت پانی استعمال کریں۔
بلاضرورت اور بے جا پانی کا استعمال نہ کریں۔ کہتے ہیں کہ قطرہ قطرہ دریا بن جاتا ہے۔ یہ پانی آخر ہمارے ہی کام آنا ہے۔ پاک وطن میں ایسے گائوں بھی ہیں جہاں پانی کو نایاب سمجھا جاتا ہے۔ وہاں کی خواتین نہر کنارے جا کرکپڑے دھوتی ہیں اور پینے کے صاف پانی کے لیے کئی کلومیٹر دور جہاں سرکاری پانی ہوتا ہے جا کر برتنوں میں ذخیرہ کرتے ہیں۔ماضی میں اتنی زیادہ رہائشی کالونیاں آباد نہ تھیں اندرون شہر کے علاقوں میں پانی کی قلت تھی،سرکاری پانی صبح، دوپہر اور شام کو میسر ہوتا تھا۔ان وقتوں میں زیرزمین پانی کی سطح زیادہ سے زیادہ تیس فٹ تھی اور تیس فٹ کی کھدائی کے بعد پانی نکل آتا ہے۔ جوں جوں وقت گزرتا گیا، رہائشی کالونیاں بنتی گئیں اور پانی کا بے دریغ استعمال ہوتا رہااور اب یہ عالم ہے کہ روزمرہ استعمال کا پانی جبکہ پانی کی قلت ہے اب بھی بے دریغ استعمال ہوتا ہے۔ گھر کی صفائی ستھرائی کا عمل شام تک جاری رہتا ہے۔ دوسری طرف سروس سٹیشنوں پر بھاری مشینیں پانی کے ضیاع کا باعث بنتی ہیں،اس کا پریشر اتنا زیادہ ہے کہ اس کے بے دریغ استعمال کو کسی صورت بھی روکا نہیں جا سکتا۔
خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...
عمران خان نے دائیں آنکھ میں نظر کی کمی کی شکایت کی اور ان کی رضامندی سے علاج کیا گیا،پمز اسلام آباد کے سینئر اور مستند ماہر امراض چشم نے اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر معائنے میں سلٹ لیمپ معائنہ، فنڈواسکوپی، آنکھ کے اندرونی دباؤ کی پیمائش، ضروری ...
قوم کو نفرت، انتہاپسندی، اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، چیئرمین حکومت عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائے،شدیدمذمت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں امام بارگاہ و مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذ...
9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے غلط پالیسیوں سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھ...
معرکہ حق میں شاندار فتح سے کشمیر کا مسئلہ پوری دنیا میں اجاگر ہوا،وزیراعظم جلد کشمیر کی آزادی ممکن ہوگی ، کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارتی کٹھ پتلیوں کا حال انڈین طیاروں کی طرح ہوگا، معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت پراکی...
آزادی اظہاررائے کی آڑ میںعوام کو تکلیف پہنچانے نہیںدیں گے،سیدمراد علی شاہ احتجاج کیلئے کئی مقامات ہیں، مرکزی سڑکوں پر احتجاج نہیں کیا جاسکتا، میڈیا سے گفتگو وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہر شخص کو احتجاج اور جلسے جلوسوں کی اجازت ہے لیکن آزادی اظہار رائے کی آڑ میں ک...
کسی کو بھی کراچی بند کرنے کی اجازت نہیں، شہر قائد ملک کا معاشی مرکز ہے اس کا پہیہ چلتا ہے تو ملک چلتا ہے،ضیا لنجار پیر محمد شاہ پر لگے الزامات کی انکوائری جاری ہے، رپورٹ آنے سے پہلے کچھ کہنا مناسب نہیں ہے،میڈیا سے گفتگو وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے پاکستان تحریک انصاف (...
ملک بھر میںکشمیریوں سے غیر متزلزل حمایت کا عہد، شہدا کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی آزاد کشمیر اور پاکستان کو ملانے والے مختلف مقامات پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی گئی پاکستان ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے جدوجہد آزادی میں مصروف ...
پاکستان اور جموں وکشمیر کے اٹوٹ رشتے کی تجدید، دنیا کشمیریوں کی پکار سنے گی پاکستان اور آزاد کشمیر میںجوش و خروش سے جلسے ، جلوسوں ، ریلیوں کا انعقادکیا جائیگا پاکستان، آزاد جموں وکشمیر اور دنیا بھر میںآج یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جائے گا جسکا مقصد بھارتی ظلم ستم...
ہر شہر میں جلسے منعقد کیے جائیں اور ریلیاں نکالی جائیں، مولانا عبدالغفور حیدری 8 فروری کا الیکشن قوم کیلئے ناقابل قبول ، عوامی مینڈیٹ پر کھلا ڈاکا ہے،بات چیت جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ایف) نے 8 فروی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے مرکزی سیکریٹری جنرل جمعیت...
آٹا، چکن، مصالحے،بیکری آئٹمز، دودھ سمیت بیشتر اشیاء مزید مہنگی کر دی گئیں پھلوں کی 2۔28 اور مصالحہ جات کی 2 فیصدقیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا رمضان المبارک کی آمدسے قبل مہنگائی میں اضافہ، آٹا، چکن، مصالحے،بیکری آئٹمز، دودھ سمیت بیشتر اشیاء مزید مہنگی کر دی گئیں۔ تفصیلات...