... loading ...
نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے اچھا کیا کہ اقتدار سنبھالنے کے ابتدائی دنوں میں ہی ملک بھر میں جاری بجلی کی اس بدترین لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا جس نے پچھلے دنوں موسم گرما کی شدت کے ساتھ مل کر لوگوں کو بے حال کیے رکھا۔یہ صورتحال رمضان المبارک کے دوران بھی انتہائی پریشان کن رہی جبکہ مئی جون کے مہینوں میں رمضان المبارک آنے کے باعث اس برس روزوں کا دورانیہ دوسرے مہینوں میں آنے والے روزوںکے مقابلے میں زیادہ ہے۔ رمضان کی ا?مد سے قبل سحرو افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کیے جانے کے اعلانات سے تاثر ملتا تھا کہ اس باب میں خاصی تیاریاں کی گئی ہیں۔ مگر ان اعلانات کے عملی نفاذ کے حوالے سے کراچی سمیت کئی شہروں کے باسیوں کے تجربات مختلف ہیں۔ وزیر اعظم ناصر الملک نے منگل کے روز پی ایم ہائوس اسلام آباد میں منعقدہ پاور سیکٹر کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں درست طور پر پانی و بجلی کی وزارت کو ہدایت کی کہ وہ برقی فراہمی یقینی بنانے کے فوری اقدامات ،پاور سیکٹر کے نقصانات کم کرنے کی تدابیر ،بجلی کے شعبے کو معتمد و پائیدار بنانے اور تقسیم کار کمپنیوں کے بھاری نقصانات میں کمی کی حکمت عملیوں پر زیادہ توجہ مرکوز کرے۔ کیا ہی اچھا ہو کہ متعلقہ محکمے، ادارے، افسران اور اہلکار نگران وزیر اعظم کی ان ہدایات پر اسی جذبے سے عمل کریں، جس جذبے اور جن توقعات کے ساتھ یہ ہدایات دی گئی ہیں۔ برسوں ہی نہیں عشروں سے یہ معمول چلا آ رہا ہے کہ حکومتیں لوڈ شیڈنگ کے مکمل خاتمے کی ڈیڈ لائن دیتی رہیں۔ ان میں سے جو حکومتیں قبل از وقت گھر بھیجی گئیں ان کا دعویٰ یہ رہا کہ انہوں نے تو قومی خزانے کو بھی بھرا ہوا چھوڑا جبکہ بجلی پانی، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سمیت سب میں بہتری لائی جاچکی۔آئینی میعاد مکمل کرنے والی حکومتوں کا موقف بھی اس سے مختلف محسوس نہیں ہوا۔
31مئی کو سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ مذکورہ تاریخ کے بعد اگر لوڈ شیڈنگ ہوئی تو اس کی ذمہ دار نگراں حکومت ہو گی۔ان کے دعوے کے بموجب دس ہزار میگا واٹ بجلی واقعی سسٹم میں شامل ہو چکی ہے تو یہ جائزہ لیا جانا چاہئے کہ ہمیں درحقیقت کتنی مقدار میں بجلی درکار ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف بھی سسٹم میں دس ہزار میگا واٹ بجلی کی شمولیت کا موقف دہرا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارے جانے تک کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں تھی ،اب اگر بجلی پوری نہیں تو ذمہ دار نگراں حکومت ہے۔ منگل کے روز وزیر اعظم ناصر الملک کو دی گئی بریفنگ سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ2013 میں ملک میں 18753میگا واٹ بجلی دستیاب تھی، جبکہ اس وقت 28704میگا واٹ بجلی دستیاب ہے۔ 10ہزار میگا واٹ کے اس اضافے سے یقیناً فرق پڑنا چاہئے تھا مگر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ موسمی حالات اور پانی کی کم سپلائی کی وجہ سے اس سال مئی میں پن بجلی کی پیداوار 3090میگا واٹ کم رہی۔ اس اعتبار سے امید کی جا سکتی ہے کہ پہاڑوں پر برف پگھلنے اور دریائوں میں پانی کا بہائو بڑھنے کے بعد بجلی کی پیداوار میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔
عام صارف کا تاثر یہ ہے کہ ملک میں بجلی تو دستیاب ہے مگر انتظامی خرابیوں پر قابو پانے کی بجائے گمراہ کن دعوے کیے جاتے رہے ہیں۔ ان سوالات کا جواب بہر طور دیا جانا چاہئے کہ کیا مطلوب مقدار میں برقی فراہمی یقینی بنانے کیلیے گیس دستیاب نہیں؟ کیا پن بجلی کے حصول میں کسی قسم کی مشکلات حائل ہیں؟ کیا ا?ئی پی پی پیز کو ادا کرنے کے لیے مناسب فنڈز دستیاب ہیں؟کیا کچھ ایسی دشواریاں حائل ہیں جن کی بنا پر برقی پیداوار گنجائش کے مطابق حاصل نہیں کی جا رہی ہے ؟ ان تمام حقائق سے عوام کو آگاہ کیا جانا چاہئے تاکہ اگر برقی پیداوار اور ترسیل میں کسی قسم کی دشواریاں اب بھی موجود ہیں تو حالات کے بہتر ہونے کے وقت تک انتظار کے لیے عوام خود کو ذہنی طور پر تیار کر سکیں۔ حکومت کو بھی معاملات کے تمام پہلوئوں اور دشواریوں سے پوری طرح آگاہ رہنا چاہئے تاکہ خرابی کی اصل وجہ یا وجوہ دور کرنے میں غلطی کا امکان نہ رہے۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...