... loading ...
کوبر پیڈی ایک ایسا آسٹریلوی ٹائون ہے جو کہ آسٹریلیا کے علاقے ایڈیلیڈ کے شمال میں 850 کلومیٹر کے فاصلے پر اسٹیورٹ ہائی وے کے ساتھ واقع ہے۔ یہ مقام دیکھنے میں کسی صحرا کی مانند لگتا ہے جہاں کوئی درخت موجود نہیں اور صرف ہموار زمین ہے۔آپ کو یہاں ایک دوسرے سے فاصلے پر واقع چند گھر،ریسٹورنٹس، ایک پولیس اسٹیشن ،ایک اسکول اور ایک ہسپتال دکھائی دے گا۔ لیکن آپ کو یہ جو دکھائی دے رہا ہے یہ صرف آدھا ٹائون ہے۔ اور باقی نصف ٹائون زیرِ زمین آباد ہے۔یہاں کے زیادہ تر رہائشیوں نے زیرِ زمین سرنگوں اور غاروں میں گھر، ہوٹل، ریسٹورنٹس، چرچ اور بہت کچھ تعمیر کر رکھا ہے۔ ان غاروں کو ’’dugouts‘‘کہا جاتا ہے۔ یہ علاقہ 1915 میں اس وقت آباد کیا گیا جب یہاں سے ایک 14 سالہ لڑکے نے ایک دودھیا پتھر (Opal )دریافت کیا۔ یہ لڑکا اس وقت یہاں اپنے والد اور ان کے ساتھیوں کے ساتھا آیا تھا جو اس مقام سے سونا تلاش کر رہے تھے۔تاہم سونا تلاش کرنے والے اس گروپ کے ارکان کو جلد ہی اس بات کا احساس ہوگیا کہ اس زمین کے اوپر زندگی گزارنا انتہائی مشکل کام ہے۔موسمِ گرما میں یہاں کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کرجاتا ہے جبکہ ہوا میںنمی 20 فیصد بھی نہیں ہوتی۔اس کے علاوہ آسمان پر بادلوں کے آثار بھی نہیں پائے جاتے۔
اس چلچلاتی دھوپ اور تپتے موسم سے محفوظ رہنے کے لیے ان لوگوں نے زیرِ زمین رہائش اختیار کرلی۔ابتدا میں ان گڑھوں میں ہی گھر تعمیر کرلیے گئے جنہیں دودھیا پتھروں کی تلاش کے لیے کھودا گیا تھالیکن رفتہ رفتہ اس میں جدت آتی گئی اور لوگوں نے پہاڑیوں کے اطراف میں گھر تعمیر کرنا شروع کردیے۔یہ گھر جدید سہولیات سے اآراستہ ہوتے جن میں کمرے، کچن، دیواروں میں بنائی جانے والی الماریاں، بار اور تہہ خانے تک شامل تھے اور گزرتے وقت کے ساتھ ان گھروں میں اب جدت اآتی جارہی ہے۔عام طور پر ان گھروں کا داخلی راستہ سڑک سے ہی ہوتا ہے لیکن کمروں کی وسعت پہاڑیوں کے اندرکی جانب ہوتی ہے۔یہ کمرے عمودی شافٹ کے ساتھ کچھ اس انداز سے تعمیر کیے جاتے ہیں کہ تمام کمرے ہوادار ہوتے ہیں۔یہ طرزِ زندگی پہلی جنگِ عظیم سے واپس آنے والے فوجیوں نے متعارف کروایا تھا۔ درحقیقت کوبر پیڈی کو Stuart Range Opal Field کے حوالے سے جانا جاتا ہے اور اس علاقے کو یہ نام John McDouall Stuart نے دیا تھا جنہوں نے 1858 میں اس علاقے کو پہلی مرتبہ دریافت کیا تھا۔1920 میں اس جگہ کو ،کوبر پیڈی کا نام دے گیا جس کے معنی ’’White Man’s hole‘‘ ہے۔
آج کوبرپیڈی دنیا کو سب سے زیادہ دودھیا پتھر یا اوپل فراہم کرنے والا علاقہ بن چکا ہے۔ اس ٹائون کے 70 سے زائد مقامات سے یہ پتھر نکالے جاتے ہیں۔اب اگر ہم بات کریں یہاں موجود زیرِ زمین آسائشوں کی تو یہاںآپ کو زیرِ زمین بک اسٹور بھی دکھائیدے گا جہاں ہر طرح کی کتب موجود ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں ایک زیرِ زمین چرچ بھی موجود ہے جس کا داخلی راستہ زمین کی سطح کے ساتھ ہی ہے اور اوپر سے دیکھنے میں قطعی ایسا محسوس نہیں ہوتا کہ اس عمارت کا اندرونی حصہ زیرِ زمین ہے بات یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ یہاں ایک زیرِ زمین گالف کورس بھی موجود ہے جہاں رات کے اوقات میں گالف کھیلی جاتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس گالف کورس میں کسی قسم کی گھاس موجود نہیں۔یہاں موجود زیرِ زمین ہوٹل بھی سیاحوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہوتے ہیں جو ہر طرح کی سہولیات سے آراستہ ہوتے ہیں۔اور ان ہوٹلوں کی خوبصورتی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔
اسٹریٹ موومنٹ کیلئے 9 جنوری کو کراچی اور سندھ والو تیاری پکڑو، تمام پارٹی کے دوستوں سے جمعہ کے دن ملاقات ہوگی، لوگو! یاد رکھو اب ہمارے لیے کوئی طارق بن زیاد یا محمد بن قاسم نہیں آئے گا ظالم کیخلاف کھڑا ہونا ہے،اب پوری قوم کو نکلنا ہوگا ان کی گولیاں ختم ہو جائیں ہمارے سینے ختم ن...
ظہران ممدانی نے حلف برداری کے دوران اپنا ہاتھ قرآن پاک پر رکھا،غیر ملکی میڈیا نیویارک کے شہریوں کی خدمت ان کیلئے زندگی کا سب سے بڑا اعتمار ہے،خطاب امریکا کے سب سے بڑے شہر نیویارک کے نو منتخب میٔرظہران ممدانی نے یکم جنوری 2026 کو اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا اور وہ نیویارک کی تا...
علی الصبح تقریباً ڈیڑھ بجے ایک مشہوربار میں آگ لگنے سے تقریبا 100 افراد زخمی ہوئے نئے سال کی تقریبات جاری تھیں اور بڑی تعداد میں سیاح موجود تھے،ترجمان سوئس پولیس سوئٹزرلینڈ کے معروف اور لگژری اسکی ریزورٹ شہر کرانس مونٹانا میں ایک بار میں ہونے والے زور دار دھماکے کے نتیجے میں...
کارروائی یمن کے علیحدگی پسند گروہ کیلئے اسلحے کی کھیپ پہنچنے پر کی گئی،امارات کی جانب سے علیحدگی پسند گروہوں کی حمایت سعودی عرب کی قومی سلامتی کیلئے براہِ راست خطرہ ہے،سعودی حکام یمن میں انسداد دہشتگردی کیلئے جاری اپنے باقی ماندہ آپریشن فوری طور پر ختم کررہے ہیں، واپسیشراکت دار...
پوائنٹ آف سیل کا کالا قانون واپس نہ لیا گیا تو 16 جنوری سے آغاز کرینگے، ملک بھر کے تمام چوراہے اور کشمیر ہائی وے کو بند کردیا جائے گا،وزیراعظم ہماری شکایات دور کریں، صدر آبپارہ چوک سے ایف بی آر دفتر تک احتجاجی ریلی،شرکاء کو پولیس کی بھاری نفری نے روک لیا، کرپشن کے خاتمہ کے ل...
ریفرنڈم کے بعد پنجاب کے بلدیاتی کالے قانون کیخلاف صوبائی اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے پاکستان اپنی فوج حماس اور فلسطینیوں کے مقابل کھڑی نہ کرے، پریس کانفرنس سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ بااختیار بلدیاتی نظام کے حق میں پندرہ جنوری کو ملک گ...
مظاہرین کا ایم اے جناح روڈ پر دھرنا ، ایف آئی آر کو فوری واپس لینے کا مطالبہ جب تک ہماری ایف آئی آر درج نہیں ہوتی ہمارا احتجاج جاری رہے گا،احتجاجی وکلاء (رپورٹ:افتخار چوہدری)کراچی ایم اے جناح روڈ پر وکلاء کے احتجاج کے باعث شاہراہ کئی گھنٹوں سے بند ۔احتجاج یوٹیوبر رجب بٹ ک...
محمود اچکزئی کا یہی موقف ہے بانی کیساتھ ملاقاتیں بحال کئے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے مذاکرات کیلئے بھیک کا لفظ غلط لفظ ہے،پی ٹی آئی اور اچکزئی ایجنڈے میں کوئی فرق نہیں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرسکتے تو مذاکرات کی ک...
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت اور مؤثر کارروائی سے کراچی ایک بڑی تباہی سے محفوظ رہا، دہشت گردوں کا نیا نشانہ ہمارے بچے ہیں،سوشل میڈیا کو بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے بلوچ بچی بلوچستان سے ہے، اس کی مختلف لوگوں نے ذہن سازی کی اور ایک واٹس ایپ گروپ میں شامل کیا، رابطہ ...
میرے کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی،اسے اسمگلنگ اور منشیات سے جوڑا گیا، یہ سب پنجاب حکومت کی زیر نگرانی ہوا، انتظامی حربے استعمال کرنے کا مقصد تضحیک کرنا تھا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پنجاب حکومت نے کابینہ ارکان کو تشدد کا نشانہ بنایا ،لاہورکے شہریوں کو تکلیف دی گئی، قومی یکجہت...
اسلام آباد ہائیکورٹ نیبانی تحریک انصافعمران خان کی اپیل پر ڈائری نمبر24560 لگا دیا عدالت نے وعدہ معاف گواہ کے بیان پر انحصار کیا جو نہیں کیا جا سکتا تھا، دائراپیل میں مؤقف بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا۔تفصیلات...
اپیل رجسٹرار کورٹ آف اپیلز، اے جی برانچ، چیف آف آرمی اسٹاف کو جمع کرائی گئی فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کیلئے 40 دن کا وقت تھا، وکیل میاں علی اشفاق کی تصدیق سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے ملٹری کورٹ سے سنائی گئی اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ...