... loading ...
بھارت میں مہاراشٹرا کے علاقے کوریگاؤں بھیما میں پرتشدد فسادات کے بعد علیحدگی پسند گروپ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے گرفتار کیے گئے پانچ افراد سے دوران تفتیش اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ یہ افراد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پونا پولیس کی جانب سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ لوگ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی طرح نریندر مودی کو بھی نشانابنانا چاہتے تھے ۔ اس سے قبل بھارتی پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ گرفتار پانچ افراد کوریگاؤں بھیما میں جنوری میں ہونے والے فسادات میں ملوث تھے ۔ پولیس کی جانب سے گرفتار افراد میں ناگپور سے انسانی حقوق کے سینئر وکیل، دلت حقوق کے سرگرم کارکن سدھیر دھاوالے ، ٹاٹا انسٹیٹیوٹ کے فارغ التحصیل ماہیش راوت، دہلی سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن رونا ویلسن اور ناگپور یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر شوما سین شامل ہیں۔
عدالت میں پیشی کے دوران پبلک پراسیکیوٹر اجاوالا پاور کی جانب سے بتایا گیا کہ ’’یہ لوگ راجیو گاندھی کے قتل کی طرح دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنا رہے تھے‘‘ یہ دعویٰ اس خط کی بنیاد پر کیا گیا جو گرفتار افراد کے لیپ ٹاپ سے ملا تھا۔دوسری جانب دفاع میں پیش ہونے والے وکلاء کا کہنا تھا کہ پولیس کا پیش کیا گیا نظریہ غلط ہے کیونکہ پولیس کی جانب سے تمام افراد کو غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا لیکن پولیس یہ ثبوت فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی کہ ان کا کالعدم علیحدگی پسند گروپ سے تعلق ہے ۔ادھر جوائنٹ کمشنر پونے راوندرا کادام کا کہنا تھا کہ تمام گرفتار افراد کا تعلق سی پی آئی سے ہے اور تفتیش کے دوران ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ یہ ان فسادات میں ملوث تھے ۔
یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ بھارت میں علیحدگی پسند گروہ اس طرح کے فسادات یا دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث پائے گئے ہوں، اس سے قبل بھی بھارت کے مختلف علاقوں میں کام کرنے والے علیحدگی پسند گروہ مختلف مقامات پر دہشت گردی کی کارروائیاں کرچکے ہیں، جس میں سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی بھی ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی بھی اس سے پہلے چار مرتبہ کی جاچکی ہے ۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2013 میں جب نریندر مودی گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے تو پٹنا میں مودی کی ہنکار ریلی کو بموں سے نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے ۔ان حملوں میں کالعدم اسٹوڈنٹ اسلامک موومنٹ آف انڈیا ( ایس آئی ایم آئی ) ملوث پائی گئی تھی اور انہوں نے 9 بموں کو ریلی کی جگہ پر نصب کیا تھا۔اسی طرح مئی 2015 میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو سیاسی شخصیت دیندیال اپدھیے کے گاؤں میں واٹس ایپ پیغام کے ذریعے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔تاہم بعد میں اتر پردیش کی پولیس نے واٹس ایپ پیغام بھیجنے والے اور اس کے بھائی کو حراست میں لے لیا تھا۔بھارتی وزیر اعظم کو تیسری مرتبہ فروری 2017 میں دھمکی دی گئی اور ایک سینئر پولیس افسر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ ضلع ماؤ میں بھارتی جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کی ریلی کے دوران نریندر مودی کی جان کو خطرہ تھا۔اے ایس پی آر کے سنگھ کے مطابق ہارین پانڈیا قتل کیس کے ملزم رسول پٹی اور اس کے ساتھیوں کی جانب سے دھماکا خیز مواد اور راکٹ لانچر کے ذریعے وزیر اعظم کے قافلے کو اڑانے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔اس کے علاوہ جون 2017 میں کیرالہ کے ڈی جی پی ٹی پی سین کمار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ شہر میں نئی میٹرو ریل کے دورے کے دوران نریندر مودی کو خطرہ ہے ۔
پاکستان اور افغانستان کے مابین تجارت کی بندش کا مسئلہ ہماری سیکیورٹی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ سے جڑا ہے ،خونریزی اور تجارت اکٹھے نہیں چل سکتے ،بھارتی آرمی چیف کا آپریشن سندور کو ٹریلر کہنا خود فریبی ہے خیبرپختونخوا میں سرحد پر موجودہ صورتحال میں آمد و رفت کنٹرول...
یہ ٹیسٹ رن کر رہے ہیں، دیکھنے کے لیے کہ لوگوں کا کیا ردعمل آتا ہے ، کیونکہ یہ سوچتے ہیں اگر لوگوں کا ردعمل نہیں آتا، اگر قابل انتظام ردعمل ہے ، تو سچ مچ عمران خان کو کچھ نہ کر دیں عمران خان ایک 8×10 کے سیل میں ہیں، اسی میں ٹوائلٹ بھی ہوتا ہے ،گھر سے کوئی کھانے کی چیز...
سہیل آفریدی کی زیر صدارت پارٹی ورکرزاجلاس میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ منگل کے دن ہر ضلع، گاؤں ، یونین کونسل سے وکررز کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے اگلے ہفتے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا اعلان کر دیا، احتجاج میں آگے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا۔وزیر ...
جب 28ویں ترمیم سامنے آئے گی تو دیکھیں گے، ابھی اس پر کیا ردعمل دیں گورنر کی تقرری کا اختیار وزیراعظم اور صدر کا ہے ، ان کے علاوہ کسی کا کردار نہیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کی افواہوں پر پریشان ہونا چھوڑ دیں۔سیہون میں میڈیا سے گفتگو میں مراد ...
دنیا بھر میںایئربس اے 320طیاروں میں سافٹ ویئر کے مسئلے سے ہزاروں طیارے گراؤنڈ پی آئی اے کے کسی بھی جہاز میں مذکورہ سافٹ ویئر ورژن لوڈڈ نہیں ، طیارے محفوظ ہیں ،ترجمان ایئر بس A320 طیاروں کے سافٹ ویئر کا مسئلہ سامنے آنے کے بعد خدشہ ہے کہ پاکستان میں بھی فلائٹ آپریشن متاثر ہو سک...
37روز سے کسی کی ملاقات نہیں کرائی جارہی، بہن علیمہ خانم کو ملاقات کی اجازت کا حکم دیا جائے سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا جائے کہ سلمان اکرم راجہ،فیصل ملک سے ملاقات کی اجازت دی جائے ، وکیل بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات سے متعلق درخواستوں پر سماعت مکمل ہونے کے بعد ف...
پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کر انے وانے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ''بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائو '' کے نعرے لگا ئے جبکہ حکومت نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ جمعہ کو سی...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ جیل فیکٹری ناکے پر جاری دھرنا جمعہ کی صبح ختم کر دیا ۔ دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ علامہ ناصر عباس کے آنے کے بعد ہونے والی مشاورت میں کیا گیا، علامہ ناصر عباس، محمود اچکزئی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، مینا خان، شاہد خٹک اور مشال یوسفزئی مشاو...
واشنگٹن واقعہ عالمی سطح پر دہشت گردی کی واپسی کو ظاہر کرتا ہے عالمی برادری افغان دہشت گردی کو روکنے کے لیے اقدامات کرے ،تین چین باشندوں کی ہلاکت کی ذمہ داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے راج ناتھ کا بیان سرحدوں کے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ، بھارتی بیانات خام خیا...
4 نومبر سے اہل خانہ کی ملاقات نہیں ہوئی،عمران خان کی صحت پر تشویش ہے، علیمہ خانم عمران خان کی صحت پر تشویش کے حوالے سے علیمہ خان نے صوبائی محکمہ داخلہ اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو خط لکھ دیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ اور آئی...
ہر منگل کو ارکان اسمبلی کو ایوان سے باہر ہونا چاہیے ، ہر وہ رکن اسمبلی جس کو عمران خان کا ٹکٹ ملا ہے وہ منگل کو اسلام آباد پہنچیں اور جو نہیں پہنچے گا اسے ملامت کریں گے ، اس بار انہیں گولیاں چلانے نہیں دیں گے کچھ طاقت ور عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھ رہے ہیں، طاقت ور لوگ ...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کو کام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، سیشن جج سے متعل...