... loading ...
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان اور ان کی کتاب لانچنگ سے قبل ہی میڈیا میں موضوع بحث بن گئی ہے۔ ریحام خان کی کتاب سے متعلق اس وقت طوفان برپا ہوا جب پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے ریحام خان کی کتاب پڑھی ہے جس میں انہوں نے عمران خان کو بد ترین شخص اور خود کو نیک، پارسا اور تہجد گزار خاتون کے طور پر بیان کیا ہے۔اس کے بعد ریحام خان کی کتاب سے متعلق ایک بحث شروع ہو گئی جس کی زد میں ریحام خان خود بھی آئیں اور انہیں اچھی خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف کالم نگار جاوید چوہدری نے حمزہ علی عباسی سے سوال کیا کہ اس کتاب میں آپ کو اچھی چیز کیا لگی ؟ جس پر حمزہ علی عباسی نے کہا اس کتاب میں اچھی چیز مجھے یہی لگی جس طرح ریحام خان نے خود کو بیان کیا، اور کہا کہ میں پانچ وقت کی نمازی اور تہجد گزار ہوں، اپنی کتاب میں ریحام خان نے لکھا کہ جب میں ٹی وی پر شو کرتی تھی تو میں نے اسٹیبلشڈ اینکرز کی ریٹنگز تباہ کر دیں،میں نے نئے قوانین متعارف کروائے،اینکرز کی الماریوں میں شراب کی بوتلیں ہوتی تھیں، میں نے کہا ہٹاؤ ان کو۔
ایک اورنجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں کئی بڑے ٹی وی اینکرز پر ایجنسیوں کے ایجنڈے پر کام کرنے اور ان سے پیسے لینے کا الزام عائد کیا ہے۔
حمزہ علی عباسی نے کہا کہ اپنی کتاب میں ریحام خان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ایک کرنل رینک کے افسر نے ان کو بْلایا ، لفافے کی پیشکش کی، اور مجھے کہا کہ ہم چاہتے ہیں آپ ہمارے لیے یہ کام کریں۔اور آہستہ آہستہ ان سے بات کی کہ ذرا آپ بھی ہمارے ساتھ شریک ہوں۔ لیکن چونکہ ریحام خان بہت دیانتدار ہیں لہٰذا انہوں نے لکھا کہ میں نے کرنل کو منع کر دیا اور کہا کہ مجھے کوئی خرید نہیں سکتا۔
ریحام خان نے پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان پر شادی سے قبل جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے ۔ اس حوالے سے ٹی وی چینل کے اینکر شہزاد اقبال نے اپنے پروگرام میں ریحام خان کی کتاب سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان سے ایک ملاقات کا تذکرہ کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ شادی سے پہلے میری عمران خان سے دوسری ملاقات تھی۔
مران خان نے مجھے شادی سے پہلے اپنے گھر بلایا۔چونکہ یہ ہماری دوسری ملاقات تھی اس لیے میں بہت گھبرائی ہوئی تھی۔اور میں پریشان تھی کہ آخر مجھے عمران خان نے اپنے گھر کیوں بلایا ہے۔اس لیے میں نے احتیاطا اپنی ایک دوست کو بنی گالا کے باہر رکنے کے لیے کہا۔اور کہا کہ اگر میرے ساتھ کوئی الٹی سیدھی حرکت ہوتی ہے تو میں تمھیں کال کروں گی اورپھر ہم یہاں سے چلیں جائیں گے۔
ریحام خان کا کہنا تھا کہ جب میں بنی گالا پہنچی تو عمران خان نے مجھے واک پر چلنے کے لیے کہا اور میری ہیلز دیکھ کر کیا کہ تمہاری ہیلز بہت اونچی ہیں۔تم ان میں کیسے چلو گی؟۔پھر میں اپنی ہیلز بیگ میں رکھیں اور بیگ سے دوسرے جوتے نکال کر ڈالے۔اس واک کے دوران عمران خان کبھی اپنی سیاست پر باتیں کرتے تھے۔کبھی بچوں کا ذکر کرتے تھے اور کبھی میری تعریفیں کرتے تھے۔
پھر ہم نے کھانا کھایا اور کھانے کے بعد عمران خان نے مجھے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی۔میں ڈر گئی اور سوچنے لگ گئی کہ میں یہاں کیوں آئی۔اور میں نے دھکا دے کر عمران خان کو دور کیا۔تو عمران خان نے مجھے کہا میں جانتا ہوں تم اس طرح کی لڑکی نہیں ہوں اس لیے میں تم سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔تو میں نے کہا کہ آپ پاگل ہو گئے ہیں میں آپ کو جانتی تک نہیں اور آپ کہہ رہے ہیں کہ ہم شادی کر لیں۔
ایک انٹرویوکے دورا ن ریحام خان نے کہا کہ میری کتاب میں ایک بلیک بیری کا ذکر ہے اور تحریک انصاف اسی سے خوفزدہ ہے ۔ میری پوری کوشش ہے کہ کتاب انتخابات سے پہلے شائع ہو، کتاب پر رائیونڈ کنکشن کا الزام لگایا ہے تو ثبوت بھی لائیں۔ ریحام خان نے کہا کہ پارٹی ترجمان فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر توجہ نہیں دینی چاہیے، کسی کو حق نہیں کہ مجھے وارننگ دے، میں کسی کی عزت نہیں اچھال رہی، یہ خود باتیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں کسی کے کندھے پر بندوق رکھ کر کتاب نہیں لکھ رہی، میرے پاس ای میلز بھی ہیں اور شواہد بھی موجود ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف کی سابق اہلیہ نے کہا کہ تردید میں تب کروں جب میں نے کوئی بیان دیا ہو، تردید تو پی ٹی آئی کو کرنی چاہیے، یہ کتاب حمزہ عباسی کی سوشل میڈیا پر ہے وہ تردید کریں۔۔ریحام خان نے واضح کیا کہ میرے پیچھے کوئی مغربی قوت اور سیاسی جماعت نہیں ہے، میں کسی کی عزت نہیں اچھال رہی یہ خود باتیں کر رہے ہیں، میں جوابدہ نہیں ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سمجھتی ہے کہ وہ بڑی جماعت ہے لیکن میں نہیں سمجھتی۔۔عمران خان کی سابق اہلیہ نے کہا کہ میری کتاب جب شائع ہو جائے پھر جس کو جو کہنا ہے کہے۔انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے کافی لوگ میرے ساتھ رابطے میں ہیں ،بہت لڑکیاں جو پارٹی میں خود کو محفوظ نہیں سمجھتیں رابطہ کرتی ہیں۔ ریحام خان نے کہا کہ لیگل نوٹس میں احسن اقبال کا کوئی تذکرہ نہیں، ان سے ملاقات کا اتفاق نہیں ہوا تو مریم نواز سے کیسے ہو سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کس بات سے ڈر رہے ہیں،مجھے چپ کیوں کرا رہے ہیں جہاں تک ہو سکا میں ان مافیا کیخلاف لڑوں گی۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب گذشتہ ہفتے سے ہی سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے پروگرامز میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر ریحام خان کی کتاب کے گردش کرتے اقتباسات اور کتاب میں عمران خان اور ان کے قریبی ساتھیوں پر عائد کیے جانے والے ان کے گھناؤنے الزامات پر سوشل میڈیا صارفین بھی آگ بگولہ ہوئے۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے شادی کے بعد پی ٹی آئی کے حامیوں سمیت پوری قوم نے ریحام خان کو ”نیشنل بھابھی” کا خطاب دیا تھا لیکن اب عمران خان اور ان کے ساتھیوں پر کیچڑ اْچھالنا ریحام خان کو مہنگا پڑ گیا ، ریحام خان کی کتاب پر سوشل میڈیا صارفین شدید غم و غصے کا شکار ہیں اور انہوں نے ریحام خان کو آڑے ہاتھوں لینے کے ساتھ ساتھ ان کو سخت تنقید کا بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر RehamOnPMLNAgenda# کا ٹرینڈ بھی بن گیا ، سوشل میڈیا صارفین نے ریحام خان کو مسلم لیگ ن کے ایجنڈے پر کام کرنے والی خاتون قرار دیا۔
دہشتگردوں سے کبھی بات نہیں ہوگی،طالبان سے مذاکرات کی بات کرنے والے افغانستان چلے جائیں تو بہتر ہے، غزہ فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کریں گے، جنرل احمد شریف چوہدری افغانستان میں ڈرون حملے پاکستان سے نہیں ہوتے نہ امریکا سے ایسا کوئی معاہدہ ہے،،بھارت کو زمین، سمندر اور فض...
رینجرزکاخفیہ معلومات پر منگھوپیرروڈ کنواری کالونی میں آپریشن،اسلحہ اور دیگر سامان برآمد گرفتاردہشت گرد خوارجی امیرشمس القیوم عرف زاویل عرف زعفران کے قریبی ساتھی ہیں (رپورٹ: افتخار چوہدری)سندھ رینجرز کی کارروائی میں فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گی...
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ اور ان کے وکلا آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے نمل یونیورسٹی کے ٹرسٹی اکاؤنٹس منجمد نہ کرنے 5 بینکوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے 7 ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیٔے۔راولپن...
افغان ترجمان کی جانب سے بدنیتی پر مبنی اور گمراہ کن تبصروں سے حقائق نہیں بدلیں گے، پاکستانی قوم، سیاسی اور عسکری قیادت مکمل ہم آہنگی کے ساتھ قومی سلامتی کے امور پر متحد ہیں،خواجہ آصف عوام افغان طالبان کی سرپرستی میں جاری بھارتی پراکسیوں کی دہشت گردی سے بخوبی واقف ہیں،طالبان کی...
مال خانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ، اطراف کا علاقہ سیل کر دیا گیا دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا، واقعہ کی تحقیقات جاری پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔کیپیٹل سٹی پولیس آف...
کام نہ کرنیوالے اہلکار ٹریفک پولیس سے ضلعی پولیس میں تبادلے کرا رہے ہیں، ڈی آئی جی ٹریفک ہمیں انھیں روکنے میں دلچسپی نہیں،اب فورس میں وہی رہے گا جو ایمان داری سے کام کریگا،گفتگو ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں ای چالان سسٹم کے آغاز کے بعد سے ٹریفک اہلکار تباد...
کارکنان کا یہ جذبہ بانی پی ٹی آئی سے والہانہ محبت کا عکاس ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پی ٹی آئی سندھ کے کارکنان و دیگر کی ملاقات ، وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت بانی پاکستان تحریک انصاف (...
ہمیں اسلام آباد مارچ پر مجبور نہ کرو، اگر کوئی مذہب کے بغیر زندگی گزارنے کا فلسفہ رکھتا ہے تو وہ دور جہالت میں ہے،بین الاقوامی ایجنڈا ہے مذہبی نوجوان کو مشتعل کیا جائے،سربراہ جے یو آئی تم اسلامی دھارے میں آؤ ہم قومی دھارے میں آئیں گے،پاکستان کو جنگوں کی طرف نہ لے کر جائیں،ا...
سویلین حکومت تعلقات قائم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے، اسٹیبلشمنٹ اس کی اجازت نہیں دیتی،پاکستانی سرزمین پر ہونیوالے واقعات کو روکنے کا اختیار نہیں، ترجمان کا ٹی وی چینل کو انٹرویو امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ پاکستانی سرزمین پر ہونیوالے واقعات کو...
پاکستان کیخلاف افغانستان کے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں،ہم نے افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور یہ مؤقف ریکارڈ پر موجود ہے، وزارت اطلاعات وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے ترجمان کا بیان گمراہ کن قرار دے کر مسترد کردیا اور کہا ہے کہ پاکست...
حتمی فیصلہ اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری کے ذریعے وہاں کے عوام کو خود کرنا ہے جنرل اسمبلی میں بھارتی نمائندے کے ریمارکس پرپاکستانی مندوب کا دوٹوک جواب پاکستان نے اقوام متحدہ میں واضح کیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، نہ کبھی تھا اور نہ ہی کبھی ہوگا، ...
دہشت گردوں سے دھماکہ خیزمواد،خود کش جیکٹ بنانے کا سامان برآمدہوا خطرناک دہشتگرد شہرمیں دہشتگردی کی پلاننگ مکمل کرچکا تھا،سی ٹی ڈی حکام محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں ایک ماہ کے دوران 386 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 18 دہشت گرد گرفتار کرلئے ۔دہشتگردی کے خدشات ...