... loading ...
اللہ تعالیٰ کا بحر رحمت جوش میں ہے ، گناہگاروں کو جہنم سے آزادی کے پروانے تھمائے جا رہے ہیں ، رمضان المبارک کے قدر دانوں کو اللہ کریم اپنی رضاء اور اپنی طرف سے جزا کی خوشخبریاں دے رہے ہیں۔رحمتیں، برکتیں اور مغفرتیں پہلے سے کئی گنا زیادہ تیز کر دی گئی ہیں۔ یوں سمجھیے کہ اللہ کریم کی طرف سے رحم و کرم ، لطف وعنایات ، فضل و احسان ، نوازشات و انعامات اور خصوصاً دوزخ سے نجات کی لوٹ سیل لگا دی گئی ہے۔سبحان اللہ!کتنے مبارک لمحات ہیں! آئیے !ہم بھی اس برکت و رحمت ، بخشش و عطاء اور انعام و اعزاز کو حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ اس عشرہ میں وہ کام کریں جن سے ہم اللہ کو راضی کریں اور وہ اپنی رضاء ہمیں نصیب فرمائے۔
1:اعتکاف…… رمضان المبارک کے آخری دس دنوں کا مسنون اعتکاف کریں ،یعنی سب کسی کو چھوڑ چھاڑ کر اللہ کے دربار میں ڈیرہ لگا لیں، اللہ کے مہمان بنیں ، اللہ کے دوست بنیں ، یوں تو اللہ کریم اپنے دشمنوں کو(دنیاوی طور پر)نوازتا ہے لیکن اپنے دوستوں کو نوازنے کا انداز ہی کچھ اور ہے : سب سے پہلے اپنی محبت نصیب فرماتے ہیں ، اس کی بدولت اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کی توفیق عطا فرماتے ہیں ، اس کی بدولت دنیا و آخرت کی کامیابیاں قدموں میں ڈھیر کرتے ہیں اور سب سے بڑھ کر روز جزا اپنی رضاء اور جنت میں اپنا دیدار عطافرماتے ہیں۔ اس لیے رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں اللہ کے دوست بننے کی کوشش کریں اور مسنون اعتکاف کا اہتمام فرمائیں۔ دنیا کے کام دھندے مرتے دم تک نہیں پیچھا نہیں چھوڑتے ، یقین جانیے کہ ہمارے بغیر بھی دنیا جوں کی توں چلتی رہتی رہے گی، اس لیے کچھ اپنی آخرت کا احساس کریں،مرد مساجد میں جبکہ خواتین اپنے اپنے گھروں میں اعتکاف کریں ، اعتکاف کے دنوں کو قیمتی بنانے اور اعتکاف کے فضائل و مسائل سے آگاہی کے لیے میری کتاب اعتکاف کورس کا مطالعہ کریں۔
2:احتساب…..اپنا احتساب کریں ، اپنے آپ کو احساس دلائیں کہ میں نے رمضان المبارک میں کتنے نیک عمل کیے ہیں اور کتنے برے کام۔ کتنا وقت عبادات میں خرچ کیا ہے اور کتنا وقت غفلت میں گزارا ہے ، کتنی نیک باتیں سنی سنائی ہیں اور کتنی فضول گوئی ، بیہودہ اور لغوباتیں کی ہے ، کتنا اللہ کو راضی کرنے کی کوشش کی ہے اور کتنے ایسے کام کیے ہیں جن سے اللہ اور اس کا رسول ناراض ہوتے ہیں۔ تلاوت ، ذکر اذکار ،درود پاک ، توبہ استغفار ،نمازوں کا اہتمام ،نوافل کی کوشش ، روزوں کی پابندی ، سحر وافطار ، تراویح و تہجد اور صدقہ و خیرات کس قدر کیا ہے اور معصیت و نافرمانی میں رمضان کا کتنا قیمتی وقت ضائع کیا ہے ؟؟ ان باتوں کو سوچتے وقت اگر آپ کے ضمیر سے الحمد للہ کی آواز آتی ہے تو مقامِ شکر ہے ورنہ مقام فکر۔
3:تلاوت قرآن……پورے رمضان المبارک میں اگر آپ نے قرآن کریم کی تلاوت کثرت کے ساتھ کی ہے تو اس تسلسل کو برقرار رکھیں بلکہ اس میں مزید اضافہ کر یں۔ خدانخواستہ اگر آپ نے ایک قرآن کریم کا ختم بھی نہیں کیا تو دس دنوں میں روزانہ تین پارے تلاوت کریں اور کم از کم ایک قرآن کریم ضرور ختم کریں۔ یہاں ایک بات اچھی طرح ذہن نشین کر لیں کہ ہمارے ہاں عموماً آخری عشرے میں کسی بھی رات تراویح میں قرآن کریم مکمل کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد خود حفاظ اور قراء کرام میں روایتی سستی جنم لیتی ہے اور بقیہ ایام میں تلاوت قرآن کا اہتمام بہت کم کرتے ہیں اور عوام تو الا ماشاء اللہ۔ رمضان کے سارے دن قابل احترام ہیں ، باعث اجر و ثواب ہیں ، فضیلت والے ہیں اس لیے تلاوت کا اہتمام بدستور قائم رکھیں ، خواہ قرآن کریم تراویح میں مکمل بھی ہوجائے تب بھی تلاوت میں کمی نہ آئے۔ ایک اور مسئلہ پر بھی توجہ فرمائیں کہ دو کام الگ الگ ہیں ایک تو یہ کہ پورے رمضان میں ہر رات مکمل بیس رکعات تراویح ادا کرنا اور دوسرا اس میں مکمل قرآن کریم پڑھنا/ سننا۔ عموماً اس میں عوام اور حفاظ دونوں سستی کرتے ہیں کہ مکمل قرآن پڑھنے اور سننے کا اہتمام تو کرتے ہیں لیکن جب قرآن مکمل ہو جائے تو تراویح کا اہتمام نہیں کرتے۔ یاد رکھیں تراویح میں قرآن کریم اگرچہ رمضان ختم ہونے سے کچھ دن پہلے مکمل بھی ہوجائے تب بھی آخر رمضان تک روزانہ بیس رکعات تراویح ادا کرنا ضروری ہے۔
4: لیلۃ القدر……شبِ قدر؛ قابلِ قدر ہے ، رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں اسے تلاش کرنے کی کوشش کریں ، یعنی 21 ، 23، 25، 27 اور 29 رمضان المبارک کی راتوں کو خوب عبادت کریں۔ قرآن کریم میں ہے کہ یہ رات ہزار مہینوں سے زیادہ بہتر ہے۔ اس لیے اس رات نماز عشاء باجماعت ادا کریں اور اپنی ہمت کے مطابق عبادات کریں ، تلاوت قرآن ، ذکر اذکار ، نوافل ، صلوٰۃ التسبیح ،حدیث پاک یا کسی بھی دینی کتاب کا مطالعہ کریں۔ یہاں بھی ایک بات قابل توجہ ہے کہ بعض لوگ اس رات میں نوافل پر خوب زور دیتے ہیں لیکن قضاء نمازوں کی ادائیگی پر توجہ نہیں دیتے۔ وہ لوگ جن کی کچھ نمازیں کسی بھی وجہ سے قضاء ہو چکی ہوں ان کے لیے بہتر یہی ہے کہ وہ اس رات نوافل کے بجائے قضاء نمازوں کی ادائیگی میں مصروف رہیں۔عوام میں ایک غلط بات رواج پا چکی ہے کہ رمضان کے آخری جمعہ کو فلاں طریقے سے اگر چار رکعات نماز ادا کی جائے تو ساری عمر کی قضاء نمازوں کے لیے کافی ہے۔ یہ سراسر غلط بات ہے۔ مزید تفصیل کے لیے میری کتاب ’’رمضان المبارک فضائل و مسائل‘‘ کا مطالعہ کریں۔
5:صدقۃ الفطر……رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں عموماً صدقۃ الفطر ادا کیا جاتا ہے۔ یہاں ایک بات کا بطور خاص خیال رکھیں کہ صدقۃ الفطر کو اپنی حیثیت کے مطابق ادا کریں ، گندم ، جو ، کشمش اور کجھور ان تمام چیزوں یا ان کے متعین اوزان کی مقرر کردہ قیمت کے ساتھ صدقۃ الفطر ادا کیا جا سکتا ہے۔ غریب آدمی اگر گندم کے حساب سے صدقۃ الفطر دے تو بات سمجھ آتی ہے لیکن صاحب حیثیت بھی صدقۃ الفطر ادا کرتے وقت صرف گندم ہی کا حساب لگائے تو یہ بات دل کو نہیں لگتی۔
6:فدیہ صوم……ایسے دائمی مریض /شدید بیماریا معذور افراد جن کے صحت یاب ہونے کی بالکل امید نہ ہو ان کے لیے شریعت نے یہ رخصت دی ہے کہ وہ روزہ رکھنے کے بجائے اس کا فدیہ دیں۔ایک روزے کا فدیہ ایک آدمی کے صدقۃ الفطر کے برابر ہے۔ رمضان کے 29 یا 30 روزے ہوں تو صدقۃ الفطر کو 29 یا 30 سے ضرب دیں جو جواب نکلے وہ پورے رمضان کے روزوں کا فدیہ بنے گا۔ یہاں بھی یہ ملحوظ رہے کہ فدیہ میں اپنی حیثیت کا ضرور خیال کریں۔ گندم کے علاوہ جو ، کشمش یاکجھور کے حساب سے فدیہ ادا کریں۔
پنجاب میں احتجاج کی قیادت سہیل آفریدی، خیبرپختونخوا میں شاہد خٹک کریں گے جو مذاکرات کرنا چاہتے ہیں وہ کرتے رہیں احتجاج ہر صورت ہوگا، پارٹی ذرائع پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو ملک بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی ذرائع کے مطابق اس شیڈول احتجاج کے لی...
سندھ کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے،پیپلز پارٹی کراچی سے دشمنی کرتی ہے ایم کیو ایم ، پیپلزپارٹی پر برا وقت آتا ہے تو مصنوعی لڑائی لڑنا شروع کر دیتے ہیں،پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول ...
9 تا 11 جنوری کراچی، حیدرآباد سمیت دیگر شہروں کا دورہ کریں گے، سلمان اکرم راجا مزارقائد پر حاضری شیڈول میں شامل، دورے سے اسٹریٹ موومنٹ کو نئی رفتار ملے گی وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ اپنے دورے کے دوران کراچی، حیدرآباد سمیت دیگر شہروں کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ عوام سے براہِ را...
اٹلی،ارجنٹائن،پیرس، یونان ، ٹائمز اسکوائر ،شکاگو ،واشنگٹن اور دیگر امریکی شہروں میںاحتجاج امریکا کو وینزویلا سمیت کسی غیر ضروری جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہئے،مشتعل شرکا کا مطالبہ امریکا کی جانب سے وینزویلا پر حملے کے خلاف امریکی شہروں سمیت دنیا بھر میں مظاہرے ہوئے جن میں ٹرمپ ...
کاراکاس میں کم از کم سات زور دار دھماکے، اہم فوجی تنصیبات اور وزارت دفاع کو نشانہ بنایا گیا ،دھماکوں کے بعد کئی علاقوں میں بجلی غائب، آسمان میں دھواں اُٹھتا ہوا دیکھا گیا امریکی فوج کی خصوصی یونٹ ڈیلٹا فورس نے رات کے وقت ان کے بیڈروم سے اُس وقت گرفتار کیا جب وہ گہری نیند سو رہے...
فلائٹ ٹیسٹ کا مشاہدہ پاک فوج کے سینئر افسران،سائنسدانوں نے کیا، آئی ایس پی آر پاک فضائیہ کی دفاعی صلاحیت سے دشمن خوفزدہ،سائنسدانوںاور انجینئرز کو مبارکباد پاک فضائیہ نے قومی ایرو سپیس اور دفاعی صلاحیتوں کی ترقی میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کیے گئ...
ظلم و فسطائیت کے نظام میں قومیں نہیں صرف سڑکیں بنتی ہیں، نظام کو اکیلے نہیں بدلا جا سکتا، سب کو مل کر ذمہ داری ادا کرنا ہو گی ڈاکٹر یاسمین راشد اپنے حصے کی جنگ لڑ چکی ، اب وہ ہمارے حصے کی جنگ لڑ رہی ہیں، وزیراعلیٰ کا صحت آگہی کانفرنس سے خطاب خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہ...
26 ستمبر 2024 کے بعد جب ایڈمز پر رشوت اور فراڈ کے الزامات میں فردِ جرم عائد ہوئی تھی نیویارک منتخب میئر نے یہود دشمنی کی بھڑکتی آگ پر پیٹرول ڈال دیا ہے،اسرائیلی وزارتِ خارجہ نیویارک کے نئے میئر ظہران ممدانی نے اقتدار سنبھالتے ہی سابق میٔر ایرک ایڈمز کے تمام وہ ایگز...
معید پیرزادہ ، سید اکبر حسین، شاہین صہبائی شامل، بھاری جرمانے عائد، عدالت نے ملزمان کو دیگر دفعات میں مجموعی طور پر 35 سال قید کی سزائیں ، ملزمان کو مجموعی طور پر 15 لاکھ جرمانے کی سزا دوران سماعت پراسیکیوشن نے مجموعی طور پر24 گواہان کو عدالت میں پیش کیا ،پراسیکیوشن کی استدعا پر...
ریاستی اداروں کی نجکاری حکومتی معاشی اصلاحات کے ویژن کا حصہ ہے، شہباز شریف وزیراعظم نے کابینہ ارکان کو نئے سال کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری حکومت کے معاشی اصلاحات کے ویژن کا حصہ ہے۔اعلامیہ ...
82فیصد لوگوں کے پاس اپنے گھر، 10.5فیصد کرایہ دار ہیں، گھریلو اخراجات 79ہزار ہوگئے ملک میں 7فیصد آبادی بیت الخلا (لیٹرین)جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے،ہائوس ہولڈ سروے حکومت کے ہائوس ہولڈ سروے کے مطابق پاکستانی شہریوں کی اوسط آمدن میں 97 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ماہانہ اوسطا آمدن...
سربمہر املاک میں 19 ہوٹل اور الیکٹرانکس کی 13 دکانیں شامل ہیں،ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی فٹ پاتھ پر کرسیاں رکھنے والے ہوٹل سیل کیے ،تجاوزات کے خلاف مہم ساؤتھ میں جاری ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کراچی جاوید نبی کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے صدر میں 32 دکانیں اور ہوٹل سربمہر کر دیے گئے ہیں...