... loading ...
سنگاپور سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ کرس جیسٹر چان ویسے تو ایک اوبر ڈرائیور ہیں لیکن ان کا شوق انھیں دیگر افراد سے ممتاز کرتا ہے۔چان چیونٹياں پکڑ کر جمع کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سنگاپور میں چيونٹياں پکڑنے کا شوق نیا نہیں ہے لیکن لوگ اسے بھولتے جا رہے ہیں۔بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ‘آج انٹرنیٹ اور سمارٹ فون کے زمانے میں لوگ قدرتی ماحول میں نکلنا تو جیسے بھول ہی گئے ہیں۔ ہم لوگوں کو کمروں سے نکال کر قدرت کے قریب لانا چاہتے ہیں۔
سنگاپور کے وال کو بھی چيونٹياں پکڑنے کا شوق ہے۔ 33 سالہ وال ٹیٹو آرٹسٹ اور فلمساز ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ انھوں نے ‘چیونٹیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے، وہ چیزیں بھی جو سکولوں میں نہیں سکھائی جاتیں۔چان اور وال نے مل کر ایک فیس بک گروپ بنایا ہے جس کا نام ‘سنگاپور اینٹس ہے۔ اس کے ارکان کی تعداد 500 سے زیادہ ہے اور اس گروپ میں لوگ چیونٹیاں پکڑنے، جمع کرنے اور ان کی کالونی بنانے سے متعلق باتوں پر بحث کرتے ہیں۔30 سالہ سیموئیل ینجی کو اس فیس بک گروپ سے بہت مدد ملی ہے۔ سیموئل آئی ٹی پروفیشنل ہیں۔ انھوں نے 2 سال پہلے چيونٹياں پالنا شروع کی تھیں لیکن اس وقت ان کے بارے میں ان کی معلومات ناقص تھیں۔
انھوں نے بتایا کہ ‘اس گروپ میں آ کر مجھے اپنا شوق پروان چڑھانے میں آسانی ہوئی۔اس وقت سیموئل کے پاس 70 ملکہ چيونٹياں ہیں۔ انھیں بچپن سے ہی چیونٹیوں کی دنیا اپنی طرف متوجہ کرتی تھی۔ انھوں نے بتایا، ‘وہ جس طرح منظم ہوکر گروپوں میں رہتی ہیں، جس طرح اپنی کالونیوں کی حفاظت کرتی ہیں، یہ سب مجھے بہت پسند ہے۔
سیموئل کی طرح ہی سینکڑوں ایسے لوگ ہیں جو اس فیس بک گروپ سے وابستہ ہو کر اپنے شوق کو برقرار رکھے ہوئے ہیں اور دیگر افراد کو بھی اس بارے میں بتا رہے ہیں۔سنگاپور اینٹس لوگوں کو چيونٹياں پکڑنے اور پالنے کے بارے میں تجاویز دیتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ اپنے رجسٹرڈ اراکین کو ٹیسٹ ٹیوبز بھی فراہم کرتے ہیں جن میں پکڑی گئی چیونٹیوں کو آغاز میں رکھا جاتا ہے۔
چین کے مطابق ایک ملکہ چیونٹی کو پکڑنے میں تین سے چھ ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ تمام ملکہ چيونٹياں افزائشِ نسل کے قابل نہیں ہوتیں۔وان بتاتے ہیں کہ بارش کے بعد کا وقت چيونٹياں پکڑنے کے لیے سب سے بہتر ہے۔ سنگاپور میں ستمبر سے جنوری تک برسات کا موسم ہوتا ہے اور چیونٹیاں پکڑنے کے شوقینوں کے لیے یہی وقت معقول ہوتا ہے۔
ملکہ چیونٹی کو اس بڑے سر اور پیٹ والے حصے سے شناخت کیا جا سکتا ہے۔ انھیں پکڑ کر پانی اور روئی سے بھری ٹیسٹ ٹیوب میں رکھا جاتا ہے تاکہ وہ مریں نہیں۔ اس کے بعد انھی ایک خاص طرح کے کنٹینر میں رکھ دیا جاتا ہے، جہاں وہ انڈے دیتی ہیں. انھیں کھانے کے لیے شہد، کیڑے اور دیگر چیزیں دی جاتی ہیں۔چین اور ان کے دوست سکولوں، کالجوں اور عوامی جگہوں پر جاکر اس شوق کو بڑھاوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چین نے بتایا کہ ان کے گروپ نے کئی اقسام کی چيونٹياں اکٹھی کر کے چڑیاگھر کو بھی دی ہیں۔وہ اس کام کے لیے کوئی فیس نہیں لیتے کیونکہ ان کے خیال میں یہ ایک طرح کی سماجی خدمت ہے۔ان کا خاندان اس شوق کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ اس کے جواب میں چین بتاتے ہیں، ‘آغاز میں میرے والد کو یہ سب پسند نہیں تھا۔ انھیں لگتا تھا کہ میں اپنا وقت برباد کر رہا ہوں لیکن آہستہ آہستہ وہ مجھے سمجھنے لگے. اب میڈیا میں ہمارے بارے میں بحث ہوتی ہے اور بہت سے لوگ ہم سے وابستہ ہو رہے ہیں۔ اس شوق نے ہمیں نئی شناخت دی ہے۔وال چاہتے ہیں کہ مستقبل میں اسے دیگر ممالک تک بھی پہنچایا جائے تاہم انھوں نے کہا کہ ‘چيونٹياں پالنا اتنا آسان بھی نہیں ہے جتنا سننے میں لگ سکتا ہے۔ یہ کھیتی باڑی جیسا ہے جس کے لیے محنت اور لگن کی ضرورت ہوتی ہے۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...